امام الحق نے واٹسن سے معافی مانگ لی

امام الحق نے واٹسن سے معافی مانگ لی

March 18, 2019 - 22:00
Posted in:

پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن سے الجھنے پر معافی مانگ لی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے فائنل میں شین واٹسن اور امام الحق میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امام الحق نے تلخ جملوں پر شین واٹسن سے معذرت طلب کرلی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو جیت پر مبارک باد دیتا ہوں۔شین واٹسن سے امام الحق کے الجھنے پر شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے پشاور زلمی کے اوپنر کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی تھی۔کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے معافی مانگی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعے کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا اور اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیر مناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس...امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}