افغان صدر سے شہباز شریف اور بلاول کی ملاقاتیں

افغان صدر سے شہباز شریف اور بلاول کی ملاقاتیں

June 27, 2019 - 22:37
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز)افغان صدر اشرف غنی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان صدر نے شہباز شریف سے ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ن لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی نے ن لیگ کے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ نواز شریف نے خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے افغان صدر کو نواز شریف کی طرف سے بھی خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان صدر کے ساتھ بلاول کی ملاقات میں فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان بھی شامل تھے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے افغان امن عمل سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}