افغانستان کی ایک وکٹ کے نقصان پر محتاط بیٹنگ

افغانستان کی ایک وکٹ کے نقصان پر محتاط بیٹنگ

June 24, 2019 - 14:56
Posted in:

انگلینڈ اور ویلز میں جاری 12ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں پیر کو افغانستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ یہ دونوں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں مدِمقابل ہیں۔بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور لٹن داس نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور چار اوورز کے اختتام پر بنا کسی نقصان کے 23 رنز بنائے ہیں۔افغانستان کی جانب بولنگ اٹیک مجیب الرحمان اور دولت زادران کر رہے ہیں۔افغانستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں آفتاب عالم اور حضرت اللہ زازئی کی جگہ دولت ذادران اور سمیع اللہ شنواری کو کھلایا گیا ہے۔ سمیع اللہ شنواری اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔اسی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہے، روبیل حسین اور شبیر رحمان کی جگہ مصدق حسین اور محمد سیف الدین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میچ کا تفصیلی سکور کارڈافغانستان کی ٹیم تاحال اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے چھ میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آخری ہے۔یہ بھی پڑھیےآسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دیبنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرا دیامورگن کے چھکوں نے افغانستان کو چت کر دیا کرکٹ ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ کی مسلسل تیسری فتحکسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہ کرنے کے باوجود افغان ٹیم نے اپنی کارکردگی سے مبصرین اور شائقین دونوں کو متاثر کیا ہے۔22 جون کو انڈیا کے خلاف میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اس میچ میں افغان بولرز نے انڈیا کو 224 رنز تک محدود کیا تھا اور پھر آخری اوور میں محمد شامی کی ہیٹرک کی وجہ سے اسے شکست ہوئی۔

بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور آل راؤنڈر شکیب الحسن اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔ماضی میں یہ دونوں ٹیمیں گذشتہ برس ایشیا کپ میں مدمقابل آ چکی ہیں جس میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو سخت مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں افغانستان کی ٹیم میں کپتان غلام نبی، اصغر افغان، دولت ذادران، حامد حسن، حشمت اللہ شہیدی، اکرام علی خیل، محمد نبی، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زادران، نور علی زادران، رحمت شاہ، راشد خان اور سمیع اللہ شنواری شامل ہیںبنگلہ دیش کی نمائندگی کپتان مشرف مرتضیٰ، ابو جید، لٹن داس، محمود اللہ، مہدی حسن، محمد متھن، محمد سیف الدین، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مصتفیض الرحمان، شکیب الحسن، سومیا سرکار اور تمیم اقبال کر رہے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}