اسحاق ڈار کے قرق شدہ اثاثوں کی تفصیلات

اسحاق ڈار کے قرق شدہ اثاثوں کی تفصیلات

October 02, 2018 - 12:05
Posted in:

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کے قرق شدہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد کے مختلف بینک اکاؤنٹس ہیں۔اسحاق ڈار کا گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور 4 پلاٹ ہیں، اسلام آباد میں 4پلاٹ ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس گاڑیوں میں پاکستان میں 3لینڈ کروزرز، دو مرسڈیز اورایک کرولا گاڑی ہے۔ دستاویزمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34لاکھ 53ہزار کی سرمایہ کاری ہے۔دستاویز سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسحاق ڈار کے دبئی میں تین فلیٹ اور ایک مرسڈیز گاڑی بھی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}