اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں توسیع کا امکان

اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں توسیع کا امکان

June 28, 2019 - 20:00
Posted in:

اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں توسیع کا امکان ہے، تاریخ میں توسیع زیادہ افراد کواسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینے کے لیے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ابھی تک توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوسکے،جبکہ 30 جون کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم ختم ہورہی ہے۔ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اشارہ گذشتہ روز وزیراعظم نے دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم میں توسیع صدارتی آرڈیننس کے ذریعہ کیے جانے کا امکان ہے جس میں 3 ماہ کیلئے توسیع کا امکان ہے۔دوسری جانب ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم میں توسیع نہیں کررہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}