آغاز میں نقصان کے بعد پروٹیز سنبھل گئے

آغاز میں نقصان کے بعد پروٹیز سنبھل گئے

June 28, 2019 - 14:58
Posted in:

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے 35ویں میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف رِوّر سائڈ ڈرہم کے میدان پربیٹنگ جاری ہے۔پانچ اوورز کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے اس وقت کریز پر اوشکا فرنینڈو اور کسال پریرا موجود ہیں۔میچ کا تفصیلی سکورکارڈسری لنکن کپتان کرونارتنے میچ کی پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے، انھیں کگیسو ربادا نے آؤٹ کیا۔ جنویی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈوین پریٹوریس کو لنگی نگیڈی جبکہ جے پی ڈومینی کو ڈیوڈ ملر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ فاسٹ بولر نوان پرادیپ چیچک کی بیماری کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ سرنگا لکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان سے شکست کے بعد اس ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم کے نے اپنے حالیہ میچ میں میزبان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کو اپنے اگلے تینوں میچ جیتنے ہوں گے۔ دوسری صورت میں سری لنکا کو باقی ٹیموں کی ناکامیوں کی امید کرنی ہو گی۔ یہ بھی پڑھیےآپ کی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کہاں تک پہنچے گیکرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کو ہرانے کے لیے پاکستان اور انڈیا کے کی ’ڈریم ٹیم‘کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں کے دس یاد گار میچجنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کا پلڑہ بھاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 76 میچوں میں سے 43 میں فتح حاصل کی ہے جبکہ 31 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک میچ ٹائی جبکہ ایک بے نتیجہ رہا ہے۔ ورلڈ کپ مقابلوں کی بات کی جائے تو جنوبی افریقہ نے نے سنہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد سے سری لنکا سے کوئی میچ نہیں ہارا۔ دونوں ٹیمیں عالمی کپ مقابلوں میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے تین میچوں میں جنوبی افریقہ اور ایک میچ میں سری لنکا نے فتح حاصل کی تھی جبکہ ایک میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقہ کی نویں جبکہ سری لنکا کی ساتویں پوزیشن ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}