آئی فون کے ڈیزائنر ایپل کو چھوڑ رہے ہیں

آئی فون کے ڈیزائنر ایپل کو چھوڑ رہے ہیں

June 28, 2019 - 17:47
Posted in:

سر جوناتھن المعروف سر جانی ایو جنھوں نے عشروں تک ایپل کمپنی میں کام کیا اور کمپنی کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا، اب ایپل کو چھوڑ رہے ہیں۔برطانوی شہری سر جانی ایو ایپل کے وہ ڈیزائنر ہیں جنہوں نے آئی میک، آئی پوڈ اور آئی فون کو ڈیزائن کیا۔ سر جوناتھن ایپل کمپنی کو چھوڑ کر ’لوفرام‘ نامی کمپنی میں جا رہے ہیں جس کا پہلا کلائنٹ ایپل ہی ہو گا۔سرجانی ایو نے کہا کہ یہ تبدیلی بہت قدرتی عمل ہے۔ ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کک نے کہا کہ سر ایو کا ایپل کمپنی کی بحالی میں جو کردار ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔لیکن سر ایو کا ایپل کو چھوڑنے کا فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایپل کے سرمایہ کار پہلے ہی کمپنی کی ریٹیل چیف اینجلا ایہرنڈٹس کے کمپنی چھوڑنے کے اعلان سے پریشان ہیں۔یہ بھی پڑھیےایپل نے آئی فون کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دے دیاسمارٹ فون اتنا سمارٹ کیسے بنا؟ایپل نے آئی فون X کے تین نئے ماڈلز متعارف کروا دیے

ایپل کمپنی کے بانی سٹیو جابز کی موت کے بعد ایسی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوئیں کہ ایک جانی ایو ایک دن کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو بن جائیں لیکن انھوں نے کمپنی کا ڈیزائن گرو رہنا ہی پسند کیا۔ وہ ایپل کے مصنوعات کی ویڈیو میں نظر آتے تھے جبکہ ٹِم کک کمپنی کو منافع کی بلندیوں پر پہنچانے میں مصروف نظر آئے۔ایک ایسا شخص جس نے ٹوآئلٹ اور ٹوٹھ برش ڈیزائن کرنے سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اس نے کاروبار کی تاریخ میں سب سے منافع بخش شے، آئی فون کو ڈیزائن کر کے تاریخ میں ہمیشہ اپنی جگہ بنا لی ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}