انڈیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست
انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور 159 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جیمز اینڈرسن نے 23 رنز کے عوض، جب کہ سٹوئرٹ براڈ نے 44 رنز دے کر چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 396 رنز بنا کر باری ختم کر دی تھی جس کی خاص بات آل راؤنڈر کرس ووکس کی شاندار سینچری تھی۔ انھوں نے 137 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انگلینڈ اور انڈیا کا پہلا ٹیسٹکوہلی کی سینچری کام نہ آئی، انڈیا کو انگلینڈ نے ہرا دیابارش کے باعث کھیل کا پہلا دن مکمل طور پر ضائع ہو گی