Monthly archive

آزاد کشمیر میں وین برساتی نالے میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

August 12, 2018 - 10:05
Posted in:

بھمبر آزاد کشمیر میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 12 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھمبر آزاد کشمیر میں جونجھا کے قریب مسافر وین برساتی نالے میں گرنے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، اس کے علاوہ 12مسافروں کوبچا لیاگیا ، جبکہ 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ایس ایس پی بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز کے مطابق مسافر وین میں 17 افراد سوار تھے، وین گجرات سے سماہنی جارہی تھی۔دوسری جانب حادثے سے متعلق پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔بشکریہ جنگbody {dir

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ، کراچی کے بڑے حصے کی بجلی معطل

August 12, 2018 - 09:05
Posted in:

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے سے کراچی کے بڑے حصے میں صبح سویرے بجلی چلی گئی، چار گھنٹے بعد بھی کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ذرائع  کے مطابق نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا ، لانڈھی،کورنگی ،لائنز ایریا، لیاری، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ڈیفنس فیزٹو،کلفٹن ، پی ای سی ایچ ایس اور ملیر میں صبح پانچ بجے بجلی غائب ہوئی۔ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پرکام جاری ہے،بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے۔انہوں نے صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں میں بجلی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں خلل کے سبب معطل ہوئی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {dis

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح سویرے بوندا باندی

August 12, 2018 - 09:05
Posted in:

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفی وقفے سے ہلکی بھوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آیند 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی آبرآلود رہنے کا امکان،اور شہر میں دن بھر بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔کراچی میں اس وقت درجہء حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلودرہے گا۔آج لاہور راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، ااور

جرمنی میں 75سالہ بوڑھے نے بستر مرگ پر اسلام قبول کر لیا

August 12, 2018 - 08:11
Posted in:

میڈرڈ: جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا۔ معمر شخص کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں 75 سالہ قریب المرگ شخص نے شدید علالت کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ بوڑھے شخص کو اس کے مسلمان شناسا نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور فرط جذبات سے معمر شخص کے گلے لگ کر رونے لگا۔بعدازاں معمر شخص کے کان میں اذان دی گئی۔ یہ واقعہ وہاں موجود کسی ساتھی نے ریکارڈ کرکے ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرادی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مسلمانوں نے معمر شخص کے قبول اسلام پر انہیں بے حد مبارک باد پیش کی۔

’میں نے شہزادہ ہیری کا فون جھڑک کر بند کردیا تھا‘

August 12, 2018 - 08:05
Posted in:

برطانوی شہزادے ہیری کے سسر مارکل نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہیری کا فون جھڑک کر بند کردیا تھا، ہارٹ اٹیک ہوا تو شہزادہ ہیری نے مجھے ٹیلی فون کیا تھا، شہزادے نے اس سے پہلے بھی مجھے فون کیا تھا۔مارکل نے مزید کہا کہ ہیری نے یاد دلایا تھا کہ اگر میں نے اس کی بات سنی ہوتی تو آج اس حال میں نہ ہوتا، شہزادے کو یہ کہہ کر کہ میرا مرنا تم دونوں کے لیےبہتر ہوتا، میں نے فون بند کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہزادے نے پہلے مجھے خبردار کیا تھا کہ میں میڈیا سے دور رہوں ورنہ قسمت میں رونا ملے گا کیوں کہ میڈیا والے مجھے زندہ کھالیں گے، اس نے صحیح کہا تھا، شاہی جوڑے اور میرے درمیان اخ

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، نصف کراچی بجلی سے محروم

August 12, 2018 - 07:34
Posted in:

کراچی: روشنیوں کے شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث آدھے سے زائد شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
کراچی کے بیشتر علاقوں میں رات گئے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث گلستان جوہر بلاک 5، 8، 19، 20، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال 13 ڈی، ڈیفنس فیز ٹو، کلفٹن بلاک فائیو، گارڈن، کھارادر، سولجر بازار، طارق روڈ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

August 12, 2018 - 07:05
Posted in:

شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہربلاک 19 ، 20 ، پی ای سی ایچ ایس بلاک2 ، 4،نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال13 ڈی میں بجلی ایک گھنٹے سے زائد وقت سے غائب ہے۔اس کے علاوہ ڈیفنس فیزٹو،کلفٹن بلاک 5،کورنگی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث بجلی کا تعطل ہوا، خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

’عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار ہیں‘

August 12, 2018 - 06:05
Posted in:

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار ہیں اور یہی خوبی دیکھ کر عمران نیازی نے انہیں سندھ کے گورنر کے کے لئے نامزد کیا ہے۔صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ جھرلو کے ذریعے منتخب ہوئے ہوں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران نیازی، ایم کیو ایم کے زیر سایہ سندھ کو مسخر کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑ کر پی ٹی آئی کا گند صاف کریں،بیانیہ ایم کیو ایم کا اور زبان پی ٹی آئی کی ہے، پولیس کو غیرسیاسی کرنے کے اعلان سے پہلے عمران اسماعیل

محمد اعجازاسنوکر قومی چیمپئن شپ فائنل میں جگہ بنالی

August 12, 2018 - 01:05
Posted in:

محمد اعجاز نے ٹاپ سیڈ اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو حیران شکست دیکر این بی پی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نمبر 22 سیڈ اعجاز اور ٹاپ سیڈ کے درمیان مقابلہ پونچ پانچ گھنٹے سے زائد دیر جاری رہا جس میں اعجاز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-5 سے فتح اپنے نام کی۔ محمد اعجاز ٹاپ سیڈکھلاڑی محمد سجاد کے چھوٹے بھائی ہیں اور گزشتہ چار سال سے اسنوکر کھیل رہے ہیں۔ پہلی بار انہوں نے قومی ایونٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں نمبر تین سیڈ بابر مسیح نے نمبر چار سیڈ محمد ماجد علی کو 6-3 سے شکست دی۔ دونوں کے درمیان مقابلہ سوا چار گھنٹے تک جار

پاکستانی نژاد بشپ نے نقاب پر پابندی کی حمایت کر دی

August 12, 2018 - 00:05
Posted in:

چرچ آف انگلینڈ کے پاکستانی نژ اد بشپ مائیکل نذیرعلی نے عوامی مقامات پرخواتین کے برقعے اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی حمایت کر دی ہے۔مائیکل نذیر علی کا کہنا ہے کہ اسپتا لوں، یونیورسٹیوں، اسکولوں جیسے عوامی مقامات پر برقعہ اور نقاب کا استعمال غیر قانونی ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرد دہشت گردوں کے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی مثال موجود ہے، اس لیے قومی سلامتی کے لیے ایئرپورٹ، گاڑی چلاتے وقت، پارلیمنٹ، وائٹ ہال اور ٹاؤن ہال وغیرہ میں برقعہ پہننے پر پابندی مناسب ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پمز اسپتال میں کیپٹن (ر) صفدر کی رپورٹس کلئیر قرار

August 12, 2018 - 00:05
Posted in:

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے داماداور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔پمزاسپتال نے تشخیصی مراحل مکمل کر لئے اور5 رکنی میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹ رپورٹس کلیئر قرار دے دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خون کے تمام نمونوں کی تشخیص میں کوئی پیچیدگی نہیں تاہم کیپٹن (ر) صفدر کو مزید ایک سے 2 روز تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کیپٹن(ر)صفدر کو اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا، انہیں نوازشریف کے منی لانڈرنگ کیس میں غیر مصدقہ شہادت دینے پر ایک سال کی قیدکی سزا سنائی گئی ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages