Monthly archive

سٹی کورٹ کے مال خانے میں آتشزدگی،سیاسی ٹارگٹ کلرز کو فائدہ پہنچنے کا خدشہ

April 11, 2018 - 23:51
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کے مال خانے میں آگ لگنے کے باعث ہزاروں مقدمات کی کیس پراپرٹی خاکستر ہوگئی،ایسٹ اور ساؤتھ زون کے کیس پراپرٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا،کیس پراپرٹی خاکستر ہونے سے کالعدم تنظیموں،سیاسی جماعتوں کے ٹارگٹ کلرز سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو فائدہ پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے‘ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈیوٹی پر مامور2 پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے کے بعد سٹی کورٹ کے مال خانے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باع

پاکستان کا دفاعی انحصار امریکہ سے روس اور چین کی طرف منتقل ہو رہا ہے

April 11, 2018 - 23:29
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اپنی خارجہ اور سیکیورٹی سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کر رہا ہے جس میں زیادہ تنوع ہو گا اور اس کے تحت پاکستان کی مسلح افواج جو تاریخی لحاظ سے اب تک امریکی ساخت کا فوجی سازو سامان استعمال کرتی رہی ہیں اب زیادہ تر چین سے اور آنے والے برسوں میں روس سے اپنی ضرورت کا دفاعی سازو سامان حاصل کریں گی۔

اندرون سندھ بھی بجلی کی طویل بندش ، لوگ سڑکوں پر آگئے

April 11, 2018 - 23:16
Posted in:

حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہٰیار، جیکب آباد (نمائندگان جسارت) حیسکو کی بدترین لوڈ شیڈنگ گرمی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، داؤد پوتہ لائبریری کے باہر قومی شاہراہ اور کھائی روڈ پر شدید احتجاج، میمن سب ڈویژن میں 16 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام گرمی سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے انہوں نے کھائی روڈ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا۔ یہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیسکو کا عملہ بجلی چوری کراتا ہے اور لائن لاسز کا بہانا بنایا جاتا ہے کبھی اعلانیہ اور کبھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروبار تباہ ہورہا ہے اور نکاسی و فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈ

ایم ایم اے کی بحالی حبس زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے‘ شمس الرحمن

April 11, 2018 - 23:14
Posted in:

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عوام کی توقعات پر پورا اُترے گی۔ اسلامی نظام کے نفاذ پر سب کا اتفاق ہے۔ امام الانبیاﷺ کی بعثت کا مقصد غلبہ دین تھا۔ دینی جماعتوں نے ہمیشہ عام آدمیوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ہے۔ ایم ایم اے کی بحالی حبس زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ میں متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ج

حیدر آباد، منگل کی رات تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

April 11, 2018 - 23:14
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) منگل کی رات حیدر آباد میں تیز آندھی، گرج وچمک کے ساتھ ہلکی بارش کے بعدگرمی میں کمی، کئی روز سے سخت گرمی کے بعد منگل کی شب تیز آندھی آئی جس سے شہر میں کئی مقامات پر سائن بورڈ گرگئے تاہم فوری ہی ہلکی بارش سے موسم بہتر ہوگیا آندھی سے کئی علاقوں میں بجلی کا تعطل پیدا ہوگیا جس رات گئے ٹھیک کرلیا گیا ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پنجاب کی شوگر ملوں کو عدالت کے فیصلے کا پابند بنایا جائے‘ میاں مقصود

April 11, 2018 - 23:13
Posted in:

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے لاہور ہائی کورٹ کے حالیہ حکم پر شوگر مل بھلوال سرگودھا سے 180 روپے فی من گنے کی ادائیگی کروانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ عدالت عالیہ نے غریب کسانوں کو انصاف فراہم کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اب جماعت اسلامی پنجاب کی رٹ پر لاہور ہائی کورٹ کے شوگر مل مالکان کو ایک ماہ کے اندر اندر180روپے فی من گنے کی خریداری کو یقینی بنانے کے فیصلے پر پنجاب بھر میں بھی مکمل عمل درآمد ہوگا اور دیگر شوگر ملیں بھی عدالتی احکامات پر فوری عمل کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے غریب

کھڈرو، یوسی جمڑاؤ کے آبادگاروں کا بار دانہ نہ ملنے کیخلاف شدید احتجاج

April 11, 2018 - 23:12
Posted in:

کھڈرو(نمائندہ جسارت) باردانہ نہ ملنے پر یوسی دیہہ 22 جمڑاؤ کے آبادگاروں کا شدید احتجاج، آفیسر ملتے ہیں نہ باردانہ، کاشتکار سخت پریشانی کا شکار، نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کھڈرو کے قریبی یونین کونسل دیہہ 22 جمڑاؤ کے کاشتکاروں نے علاقے کے معروف زمیندار چودھری افضال حسین ہوندل، ذوالفقار علی مہر اور راشد جٹ ودیگر کی سربراہی میں میڈیا سینٹر کے سامنے سخت احتجاج کیا اور دھرنا دیا اور ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر، فوڈ انسپکٹر کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری افضال حسین ہوندل نے کہا کہ دیہہ 22 جمڑاؤ کے آبادگار گندم کے باردانے سے آج تک محروم ہیں، گندم کی فصل کھیتوں، کھلیانوں سے منڈی میں

جمعیت علما پاکستان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، ڈاکٹر یونس دانش

April 11, 2018 - 23:10
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) جے یو پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی جے یو پی کرپٹ اور بدعنوان سیاست دانوں کے خلاف بھرپور مہم چلائے گی ڈاکٹر محمد یونس دانش الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو پی (نورانی) کی رجسٹریشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کردیا ہے یکم مارچ 2018ء کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جے یو پی کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے فل بینچ نے سماعت کی جس میں جے یو پی (نورانی) کی رجسٹریشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاجس کا نوٹیفکیشن 6 مارچ 2018ء کو جاری کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سیاسی جماعتوں کی فہرست نمبر 29 پر بحال کردیا گیا جمعیت علما پاکستان(نورانی)کے صدر ڈ

پال رائن نومبر میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے

April 11, 2018 - 23:05
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن نومبر میں دوبارہ انتخاب لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جس سے اس بات پر سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی ایوانِ نمائندگان میں اکثریت جاری رکھ پائے گی۔
بدھ کے روز اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، رائن نے اعلان کیا کہ جنوری میں جب موجودہ کانگریس کے ارکان کی میعاد پوری ہوگی، وہ ریٹائر ہو جائیں گے، چونکہ وہ اپنے خاندان کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی نے نواب شاہ میں بھی سیٹلائٹ سینٹر قائم کردیا

April 11, 2018 - 22:56
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے ااین آئی سی وی ڈی نے نواب شاہ میں بھی سیٹلائٹ سینٹر قائم کردیامراض قلب کے تحت سندھ کے ایک اور ضلع نواب شاہ شہید بینظیر آباد میں امراض قلب کی سہولیات کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سیٹلائٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، جس کی سوفٹ اوپنگ جمعہ 13اپریل کو ہوگی۔جس کے بعد نواب شاہ کے مریضوں کو گھر کے قریب امراض قلب کے علاج کی جدید اور بہترین سہولیات میسر ہو سکیں گی۔ اس سے قبل قومی ادارہ برائے امراض قلب کے تحت لاڑکانہ ، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، سہیون اور سکھر میں سیٹلائٹ سینٹرز قائم کیے جاچکے ہیں جہاں عوام کو امراض قلب کی مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں گفتگو کرت

نیپرا کی ٹیم کراچی پہنچ گئی،کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ بڑھا دی

April 11, 2018 - 22:51
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کے الیکٹرک نے سوئی سدرن گیس کمپنی پر دباؤ بڑھانے کے لیے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا ۔ کے الیکٹرک نے فرنس آئل پر چلنے والے بجلی کے یونٹ یا تو بند کیے ہوئے ہیں یا پھر انہیں انتہائی کم سطح پرچلایا جارہا ہے۔ کے الیکٹرک اس وقت کراچی کو بجلی کی فراہمی کے لیے واپڈا سے ملنے والی بجلی اور قدرتی گیس پر چلنے والے ٹربائن پر انحصار کررہی ہے۔ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازعے کو نمٹانے کے لیے نیپرا کی ایک ٹیم بدھ کی صبح کراچی پہنچی جو جمعہ تک کراچی میں ہی قیام کرے گی ۔ نیپرا کی ٹیم کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس، بجلی پیدا کرنے کے یونٹ اور شہر کے دیگر علاقوں کا

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گن شپ ہیلی کا پٹروں کا استعمال بھی شروع کردیا 7نوجوان شہید 50زخمی

April 11, 2018 - 22:47
Posted in:

سرینگر (اے پی پی) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی شروع کردیا۔ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کوضلع کولگام میں مزید 7نوجوان شہید کردیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے کھڈونی میں وانی محلہ کے مقام پرمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد نوجوان زخمی ہوگئے جن میں سے 4نوجوان 13سالہ بلال احمد ڈار، 28سالہ شرجیل احمد شیخ , فیصل الٰہی اور اعجاز احمد پالہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ قابض فوجیوں نے آپریشن کے دوران 4رہائشی مکانات بھی بارودی مواد کے ذریعے مسمار کر دیے جن کے مل

نواز شریف کے بطور وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر ایک ارب روپے خرچ

April 11, 2018 - 22:47
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) نواز شریف کے 2013 سے 2017 تک بحیثیت وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سوال کا تحریری جواب دیا جس میں بتایا گیا کہ نوازشریف نے 2013 سے 2017 تک بطور وزیر اعظم 64 غیر ملکی دورے کیے۔ ان دوروں پر ایک ارب ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے بحیثیتوزیر اعظم 2013 میں 10، 2014 میں 11 ، 2015 میں 23 اور2016 میں 9، 2017 میں بھی 9 غیر ملکی دورے کیے گئے۔ نواز شریف نے 2015 میں سب سے زیادہ دورے کیے، اس برس ان کے غیر ملکی دوروں کی تعداد 23 تھ

حافظ نعیم کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

April 11, 2018 - 22:45
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کراچی میں اذیت ناک لوڈشیڈنگ ، اربوں روپے کی لوٹ ماراورنیپرا،کے الیکٹرک وحکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آج شام 5بجے کے الیکٹرک ہیڈ آفس گذری پر اہم پریس کانفرنسکریں گے ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے کل بروز جمعہ 13اپریل کو کے الیکٹرک کے خلاف شہر بھر میں 50 مقامات پراحتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف مسلسل احتجاجی تحریک اور جدو جہد کر رہی ہے اور عوام کے مسائل اور احساسات و جذبات کی بھرپور ترجمانی کر رہی ہے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ،حکومت پاکستان اپنا فرض پورا کرے،سراج الحق

April 11, 2018 - 22:45
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور کشمیری عوام ابھی یا کبھی نہیں کے ماٹو پر میدان میں نکل آئے ہیں، کشمیری روزانہ شہدا کا تازہ خون پیش کرکے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ،ان حالات میں حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمے داری پوری کرے ،حکومت کو کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ چھوڑنا اور بھارت کے ساتھ دوستی کے فریب سے باہر نکلنا ہوگا،حکومت اندرونی مسائل کی وجہ سے تحریک پر توجہ نہیں دے رہی،بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے،کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے پاکستانی حکومت کو آگے بڑھ کر کشمیریو

علی جہانگیر تعیناتی ‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریکارڈ اور سمری طلب کرلی 

April 11, 2018 - 22:45
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ریکارڈ اور سمری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دے دی جبکہ کیس کی معاونت کیلیے عدالت نے 4معاون بھی مقرر کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 2 مئی کو ہو گی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 3صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی روکنے کیلیے دائر درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی ،سیکرٹری کابینہ ڈویڑن، سیکرٹری خارجہ، وزیر اعظم کے پرنسپ

الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عاید کردی

April 11, 2018 - 22:43
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت تمام وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں یکم اپریل 2018ء سے بھرتی پر مکمل پابندی عاید کر دی گئی تاہم فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبائی پبلک سروس کمیشنز کے تحت جاری بھرتیاں اس پابندی کی زد میں نہیں آئیں گی۔ مزید برآں یہ حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے ایسے ترقیاتی منصوبے جن کی منظوری یکم اپریل 2018ء یا اس کے بعد ہوئی ہے مثلاً گیس پائپ لائنز کی تنصیب، سڑکوں کی کارپٹنگ، واٹر سپلائی اسکیمز وغیرہ اس قسم کی تمام ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد روک دیا جائے ا

پاک بھارت کرکٹ تنازع کے لئے تین رکنی پینل مقرر

April 11, 2018 - 22:23
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستان کے ساتھ گزشتہ دو سیریز کھیلنے سے بھارت کے انکار کے سلسلے میں پاکستان کی شکایت پر آئی سی سی نے تین رکنی پینل مقرر کر دیا ہے جو یکم سے تین اکتوبر تک دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا حتمی فیصلہ دے گا۔
اس فیصلے کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی جا سکے گی اور یہ دونوں فریقین کو لازمی طور پر قبول کرنا ہو گا۔
آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ مائیکل بیلوف کیو سی اس پینل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جان پولسن اور ڈاکٹر اینابیل بینٹ شامل ہیں۔ جان پولسن پینل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ اینا بیل بینٹ بھارت کے نمائندے ہوں گے۔

تجارتي جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف

April 11, 2018 - 22:20
Posted in:

واشنگٹن — 
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ عالمی تجارتي نظام کو ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ لاحق ہے۔
کرسٹین لیگارڈ نے اپنی ایک تقریر میں دنیا بھر کے ملکوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صنعتوں کو تحفظ دینے کے معاملے میں واضح رہیں۔ ان کا اشارہ فولاد اور دوسری درآمدی اشیا پر واشنگٹن کی جانب سے عائد کیے جانے والے بھاری محصولات کی طرف تھا۔
چین نے واشنگٹن کا جواب امریکہ کی تیار کردہ مصنوعات کی اپنے ملک میں درآمدی ٹیکس لگا کر دیا۔
اس عمل اور رد عمل پر کئی ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یہ طرز عمل بڑھ کر تجارتي جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

چیتے کی بائیسکل کی سواری

April 11, 2018 - 22:09
Posted in:

گھنے جنگلوں میں بہتی ہوئی ندی کے درمیان میں ایک چیتا کھڑا تھا جسے بغیر کسی پنجرے کے پکڑنے کیلئے پانچ شکاری اس کی آنکھ میں آنکھ ڈالے ساکت کھڑے تھے۔ سب کی سانسیں رُکی ہوئی تھیں۔اس وقت ہر ایک کی جان حلق میں اٹک گئی جب چیتے نے جنگل میں بھاگنے کے بجائے ان کی طرف بڑھنا شروع کیا۔ چیتے اور شکاریوں کے درمیان فاصلہ کم رہا تھا۔ اب یخ بستہ تھا۔ دیا شنکر ٹیواری کی اس سے قبل گزشتہ چوبیس برسوں میں اس طرح کے خطرناک جنگلی جانوروں سے کئی مرتبہ مُڈھ بھیڑ ہو چکی تھی مگر یہ اس کی زندگی کا سب زیادہ خطرناک آمنا سانا تھا۔ دیا شنکر انڈیا-نیپال کی سرحد کے قریب ریاست اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج کے سوگی بروا وائیلڈ

ایک نشان‘ایک پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں گے‘ پگارا‘شجاعت و پرویزالٰہی کا اعلان 

April 11, 2018 - 22:00
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان اور ایک پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں گے۔ یہ اعلان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیر پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے یہاں ملاقات کے بعد دیگر رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام محب وطن جماعتوں اور شخصیات کو اس الائنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، دہشت گردی کسی جماعت نے ختم نہیں کی بلکہ یہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، عدلیہ کا احترام ضروری ہے، اب چاروں صوبوں میں اتحاد نظر آئے گا۔ اس موقع پر چودھری

کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی رہنماوں کی پر یس کانفرنس

April 11, 2018 - 21:55
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما علی زیدی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے آج پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے مشترکہ خطاب کیا۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی صدر صائمہ ندیم، ڈسٹرکٹ صدر سبحان علی ساحل اور شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط ہے اور کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ اس وقت حکومت کہاں ہے؟

حکومت بجٹ منظور کرنے کا اختیار نہیں رکھتی‘لیاقت بلوچ

April 11, 2018 - 21:53
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ منظور کرنے کا اختیار نہیں رکھتیں۔وہ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہ کریں۔گزشتہ 5 سال میں وفاقی اور صوبائی بجٹ عوام کے لیے بوجھ بنے رہے ۔قرضے اور سود کی لعنت بڑھتی ہی گئی،ناکام معاشی حکمت عملی والے حکمران آئندہ کی حکومت کے لیے کانٹے نہ بچھائیں۔نئے انتخابات کے بعد نئی حکومتیں اپنے منشور کے مطابق معاشی پالیسی اور بجٹ بنائیں۔ قومی معیشت کی رگوں سے سود کا گردشی خون ختم کرنے سے خوشحالی اور استحکام آئے گا۔لیاقت بلوچ نے قومی اسمبلی میں

راؤ انوار کے جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

April 11, 2018 - 21:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے راؤ انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست گزار کی عدم حاضری پرسماعت ملتوی کردی۔2 رکنی بینچ کے روبرو راؤ انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔ محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر نے جواب جمع نہیں کرایا ۔ عدالت نے درخواست گزار کی عدم موجودگی پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤ انوار نے جعلی مقابلوں کے ذریعے ترقی حاصل کی، اب تک مبینہ طور پر250 سے زائد افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کیا۔تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی بورڈ قائم کیا جائے۔

بینک فراڈ کیس‘ ایف آئی اے کو2ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

April 11, 2018 - 21:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کروڑوں روپے بینک فراڈ میں ناقص تفتیش پر ایف آئی اے کو 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو کروڑوں روپے بینک فراڈ میں ناقص تفتیش سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے افسر سے استفسار کیاکہ ملزم کے اعتراف جرم کے باوجود اقبالی بیان کیوں قلمبند نہیں کیا؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان اقبالی بیان کے بعد بھی منحرف ہوجاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی پر بندوق لے کر کھڑے نہیں ہوسکتے، جانے کس مفاد کی خاطر ملزمان کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔عدالت نے 2 ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

شرجیل میمن کی ایک بار پھرضمانت کے لیے درخواست 

April 11, 2018 - 21:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیر شرجیل میمن نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شرجیل میمن شدید علیل ہیں، میڈیکل بورڈ نے بھی سنگین بیماری کی نشاندہی کی ہے، ضمانت منظور نہ کی گئی تو ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،لہٰذا سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جائے۔ یاد رہے کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کرنل جوزف اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی قومی قیادت کے ضمیر کا مقدمہ ہے‘ فوزیہ صدیقی

April 11, 2018 - 21:51
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور ریمنڈڈیوس کی تاریخ دہرانے کی تیاری جاری ہے۔ یہ ایک پاکستانی شہری کے خون ناحق کا نہیں قومی قیادت کے ضمیر کا مقدمہ ہے۔ کیا امریکی قاتل کرنل جوزف، ریمنڈ ڈیوس کی طرح معصوم عافیہ کی رہائی کے بغیرہی چھوڑدیا جائے گا؟ میں یہ سوال اپنی سیاسی،دینی، عسکری،صحافتی، سماجی ،عدالتی اورپوری سول سوسائٹی کے سامنے رکھتی ہوں، کوئی تو مجھے جواب دے۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے جاری جدوجہد کے سلسلے میں عافیہ موومنٹ کے تحت کراچی

خبردار روس! نئے اور ’سمارٹ‘ میزائل آ رہے ہیں

April 11, 2018 - 20:43
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی طرف سے وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شام کی طرف سے مشتبہ کیمیاوی حملوں کے جواب میں ایسے امریکی میزائل ضرور شام پہنچیں گے جو ’’طاقتور، نئے اور سمارٹ‘‘ ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ،’’روس کا دعویٰ ہے کہ وہ شام پر گرائے جانے والے تمام میزائلوں کو تباہ کر دے گا۔ روس! تیار رہو، کیونکہ طاقتور، نئے اور سمارٹ میزائل آ رہے ہیں۔ روس کو ایک ایسے جانور کا ساتھ نہیں دینا چاہئیے جو انسانوں کو گیس کے ذریعے ہلاک کر دیتا ہے اور پھر اس پر خوش رہتا ہے۔‘‘

Pages