Monthly archive

پاکستان کا پہلا 6 اسٹار ہوٹل کراچی میں بنے گا

April 10, 2018 - 23:43
Posted in:

کراچی — 
پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی میں جب سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، نہ صرف ثقافتی گہماگہمی لوٹ آئی ہے، بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہوئی ہیں۔ اور۔۔یقیناً یہ خبر پورے پاکستان اور خاص طور سے کراچی والوں کے لئے خوشگوار سرپرائز ہوگی کہ ’پاکستان کا پہلا چھ ستارہ ہوٹل‘ کراچی ہی میں تعمیر کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے روح رواں کراچی کے ایک ارب پتی تاجر حبیب اللہ خان ہیں۔

کیا روس پاکستان کو جدید ہتھیار دے گا

April 10, 2018 - 23:40
Posted in:

واشنگٹن — 
جریدے اکنامک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون کہا گیا ہے کہ روس پاکستان کو فائیٹرز جیٹ، ایر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
اس بارے میں روس کی جانب سرکاری طور پر ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے دو ممتاز تجزیہ کاروں ریٹائرڈ بریگیڈیر عمران ملک اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ڈاکٹر عرشی سلیم سے اس حوالے سے بات کی۔

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا کا نوٹس، تحقیقات کا اعلان 

April 10, 2018 - 23:29
Posted in:

کراچی /اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر+صباح نیوز) کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے تک پہنچ گیا۔ بجلی کی بندش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ، اس صورتحال نے شہریوں کو بے حال کردیا ہے۔ شہر قائد میں طویل لوڈ شیڈنگ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا )نے نوٹس لیتے ہوئے 11رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جو آج سے کراچی کا دورہ کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک کے درمیان گیس کی فراہمی کے معاملے نے شہر میں بجلی کا نیا بحران پیدا کردیا جس کا عذاب شہری بھگت رہے ہیں تاہم ان دونو

بد ترین لوڈشیڈنگ، جماعت اسلامی کا کے ای کیخلاف 13اپریل کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان

April 10, 2018 - 23:26
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک پر قومی اداروں اور عوام کے اربوں روپے کے واجبات اور کے الیکٹرک کے معاملات درست کیے بغیر اسے شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کر نے کی کوششوں کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت 13اپریل کو شہر بھر میں50 سے زاید مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے رہنما اور قائدین خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبد الوہاب نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی و ناقص کا رکردگی اور عوام کو سخت گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک گیس

امریکا : پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنیکا فیصلہ

April 10, 2018 - 23:26
Posted in:

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کرلیا جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملے کو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا گیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سے دور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہو گی۔پاکستانی سفارت کار یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے جب کہ اس پابندی سے پاکستان

بلوچستان میں کوئی گورننس نہیں،حالت سندھ سے بھی بدتر ہے،چیف جسٹس،عبدالمالک بلوچ اور ثناء زہری13پریل کو اسلام آباد طلب

April 10, 2018 - 23:24
Posted in:

کوئٹہ( اے پی پی+آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی گورننس نہیں ‘حالت سندھ سے بھی بدتر ہے، تعلیم سے متعلق پالیسی مرتب کرکے 15روز میں پیش کی جائے اور عدالت کو بتایا جائے کہ کتنے عرصے میں سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔اساتذہ تنظیمیں لیڈری کے بجائے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔ انہوں نے 2سابق وزرا اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نواب ثناء اللہ خان زہری کو 30 اپریل کو اسلام آباد کی عدالت میں طلب کرلیا جب کہ بلوچستان کے 100طالب علموں کو نجی میڈیکل کالج میں داخلے کا حکم بھی دے دیا۔منگل کو عدالت عظمیٰ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں تعلیم ،صحت

افغانستان کو 50لاکھ ٹن گندم تحفے میں دینے کے اعلان پر وزیرعظم کوقانونی نوٹس جاری

April 10, 2018 - 23:23
Posted in:

لاہور (آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے افغانستان کو 50لاکھ ٹن گندم تحفے میں دینے کے اعلان پر قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ مذکورہ قانونی نوٹس مقامی تنظیم کے سربراہ رانا علیم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے عوام کو گندم دستیاب نہیں لیکن وزیراعظم نے اتنی بڑی مقدار میں گندم افغانستان کو تحفے میں دینے کا اعلان کردیا ہے جس سے پاکستان کے عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوگی۔رانا علیم الدین غازی نے اپنے قانونی

صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے،پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آگیا،وزیر اعظم

April 10, 2018 - 23:22
Posted in:

بیجنگ(آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، ‘روڈ اینڈ بیلٹ’ کا فلیگ شپ منصوبہ اور باہمی تعاون اور بے مثال ترقی کا شاندار نمونہ ہے، سی پیک میں شامل گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی مرکز بننے والا ہے، جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، چوتھا صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے، پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا، 2050ء میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ چین میں منعقدہ باؤ فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شامل گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی مرکز بننے والا ہے، جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز

سینیٹ اجلاس،شہریوں کو لاپتا کرنے کے معاملے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

April 10, 2018 - 23:20
Posted in:

؂اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں منگل کو فاٹا، خیبر پختونخوا ، کراچی اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے شہریوں کو لاپتا کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا سیاسی جلسوں کی پاداش میں سیاسی کارکنوں پر مقدمات کے اندراج کا بھی اپوزیشن نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے قوم پرست جماعتوں نے ملک بھر سے7ہزار شہریوں کو لاپتا کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔گزشتہ روز اجلاس کی کارروائی کے دوران آزاد اپوزیشن رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ دہشت گردی کے نام پر پشتونوں کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں پشتونوں پر زندگی کو تنگ کیا جا رہا ہے ،5سے 7 ہزار لوگ لاپتا ہیں کراچی اسلام آباد پشاور میں

قبائل کو حقوق نہ ملے تو اسلام آباد کے گھیراؤ اور دھرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں رہے گا،سراج الحق

April 10, 2018 - 23:20
Posted in:

لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مرکزی حکومت قبائلی عوام کوان کا حق دینے کو تیار نہیں ،اگر حکومت نے قبائلی عوام کے جائز حقوق کو دبائے رکھا تو پھر اسلام آباد اور پشاور کا محاصرہ کرکے دھرنے دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا۔قبائلی عوام کے حقوق کیلئے ان کی جدوجہد میں پہلی صف میں ہونگا،پاکستان کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے لیکن حکمران مسائل کے حل کی صلاحیت اور اہلیت سے محروم ہیں، حکمرانوں کا کوئی وژن ہے اور نہ وہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوااور باقی ماندہ ملک کے مستقبل کو خطرات درپیش

سیکورٹی افسران پر تشدد کرنے والے5 چینی انجینئرز ملک بدر

April 10, 2018 - 23:18
Posted in:

ملتان (صباح نیوز) سیکورٹی افسران پر تشدد کرنے والے 5 چینی انجینئرزکو ملک بدر کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی افسران کے مطابق فیصل آباد ملتان موٹروے نورپور سائٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز بغیر سیکورٹی کیمپ سے باہر جانا چاہتے تھے جس پر ان سے سیکورٹی اہلکاروں کی تلخ کلامی ہوگئی جو ہاتھا پائی پر جا پہنچی‘ انجینئرز نے سیکورٹی افسران پر تشدد کیا اور جوتوں سمیت پاکستانی پرچم والی گاڑی پر چڑھ گئے۔ کمشنر ملتان کی انکوائری رپورٹ کے بعد وزارتِ داخلہ نے انجینئرزکو ملک بدری کا حکم جاری کیا اور انہیں گاڑیوں کے ذریعے لاہور لایا گیا اور خصوصی طیارے کے ذریعے ملک بدر کردیا گیا۔ ملک بدر کیے جانے والوں میں کنٹری پرو

آئین ساز انتقام کا نشانہ بنیں توکیا ہمیں یوم دستور منانے کا حق ہے‘ مریم نواز

April 10, 2018 - 22:57
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جب آئین شکن قانون سے بالاتر ہوکر مکے لہراتے ہوئے باہر جائیں اورآئین ساز پھانسی، جلاوطنی، نااہلی کی سزاؤں اور انتقام کا نشانہ بنیں توکیا ہمیں یوم دستور منانے کا حق ہے۔ پاکستان کے یوم دستور پر ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آج یوم دستور پر روایتی باتوں کے بجائے آئین کی بالادستی قائم کرنے کا عہد ہونا چاہیے۔ اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اورآصف علی زرداری کی طرح جو کچھ نہیں کرتے انہیں کچھ نہیں کہتے، م

ایک کروڑ پاکستانی تارکین وطن میں سے 58 لاکھ اہل ووٹرز قرار

April 10, 2018 - 22:56
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) عام انتخابات کے لیے ایک کروڑ پاکستانی تارکین وطن میں سے58 لاکھ کو اہل ووٹرز قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرون ملک ایک کروڑ سے زاید پاکستانیوں میں سے 70 لاکھ تارکین وطن ایسے ہیں جن کے پاس نائیکوپ (نیشنل آئی ڈی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز) ہے مگر انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت صرف ان پاکستانیوں کو دی جائے گی جن کے پاس نائیکوپ کے ساتھ ساتھ پاکستانی پاسپورٹ بھی ہو گا اور ایسے تارکین وطن کی تعداد 58 لاکھ ہے‘ 12 لاکھ پاکستانی ایسے ہیں جو نائیکوپ تو استعمال کر رہے ہیں مگر دہری شہریت کے باعث دوسرے ملک کا پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ نادرا کے تیار کر دہ مجوزہ سافٹ ویئر کے مطابق مذ

آئین کے تحفظ میں ہم سب کی بقا ہے،مولانا فضل الرحمن 

April 10, 2018 - 22:56
Posted in:

ہری پور(آن لائن)جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ میں ہم سب کی بقاہے،ہم جمہوریت، پارلیمنٹ اورآئین کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم پر مسلط کی گئیں ظالم قوتوں کیخلاف جہاد کرتے رہیں گے۔ان خیالات کاظہار انہوں نے ہری پور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بندوق کے زور پر اقتدار حاصل نہیں کیا جاسکتا، حکومتیں بنانے کا حق عوام کو دیا جائے،سیاست ایک تعفن ہے جسے ہم اپنی جدوجہد اور خون پسینہ بہا کر پاک کریں گے، ہم قومیت اور زبان کی بنیاد پر قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے بلکہ اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق پوری قوم کو ایک کریں گے، مظلوم کا ساتھ دیں گے ا

احتساب عدالت میں لندن فلیٹس سے متعلق شریف خاندان کا جھوٹ پکڑا گیا 

April 10, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت میں لندن فلیٹس کے حوالے سے شریف خاندان کا جھوٹ پکڑا گیا،ریڈلے کے بیانات اور ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ۔لندن فرانزک لیبارٹری کے ماہر روبٹ ریڈلے احتساب عدالت میں اپنے ریکارڈ کیے گئے بیان میں یہ بتا چکے ہیں کہ ٹرسٹ ڈیڈ جو 2006ء کی پیش کی گئی وہ جعلی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹی جس کو شریف خاندان کی جانب سے 2006ء میں خریدنے کا دعویٰ کیا گیا وہ دراصل 1993ء میں خریدی گئی تھی،1978ء میں گلف اسٹیل جو کہ بی سی سی آئی یو اے ای کے بینک سے قرض لے کر بنائی گئی تھی اور مذکورہ بالا بینک کی جانب سے قرض واپسی

افغانستان،بمباری سے حفاظ کی شہادت،بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

April 10, 2018 - 22:54
Posted in:

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان اسمبلی نے افغانستان کے صوبے قندوز میں دینی مدرسے پر بمباری اور معصوم حفاظ کرام کی شہادت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر راحیلہ حمیدخان درانی ، وزیر داخلہ و قبائلی امور میر سرفراز بگٹی و دیگر ارکان نے قندوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ واقعے پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اجلاس اسپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی زیر صدارت 45منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اجلاس میں افغانستان کے شہر قندوز میں بمباری میں شہید ہونے والے معصوم حفاظ کرام اورسینئر صحافی جاوید اختر کے لیے فاتحہ خوانی جب کہ کوئٹہ میں مسیحی برادری

عوام 24اپریل تک انتخابی فہرستوں میں ناموں کا اندراج کرالیں‘الیکشن کمشنرسندھ

April 10, 2018 - 22:53
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر آ ف سندھ محمد یوسف خان خٹک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 اپریل تک انتخابی فہرستوں میں اپنے ناموں کے اندراج، اغلاط کی درستگی اور دیگر کوائف کے لیے ڈسپلے سینٹرز سے رابطہ کریں، سندھ میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار558 ووٹرز کی فہرست آویزاں کی گئی ہے، جس میں اضافے کا امکان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر الیکشن کمیشن اظہرحسین تانوری بھی موجود تھے۔ محمد یوسف خٹک نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر ووٹرز کی فہرست مرتب کی ہے جو صوبے کے 2605 ڈسپلے سینٹرز میں آو

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت

April 10, 2018 - 22:53
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کا معاملہ،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 10 اپریل سے 18 اپریل تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے،ڈاکٹر عاصم نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی تھی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

خواتین پولیس اہل کاروں کی عزت بھی محفوظ نہیں

April 10, 2018 - 22:47
Posted in:

اسلام آباد — 
اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں خاتون پولیس اہل کاروں کو اعلیٰ افسران کی طرف سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد آئی جی اسلام آباد نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد تین پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر کسی نام کے بغیر جاری ہونے والے ایک خط کا عنوان’ انصاف برائے حوا کی بیٹی ‘ہے۔ اس خط میں خواتین پولیس اہل کاروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ان کے آپریٹرز کی جانب سے مختلف انکوائریوں کے دوران انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔

مبینہ کیمیائی حملہ، تفتیش کے لیے نگراں عالمی ادارے کا وفد شام جائے گا

April 10, 2018 - 22:39
Posted in:

واشنگٹن — 
کیمیائی ہتھیاروں پر نگاہ رکھنے پر مامور ایک عالمی ادارے نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ شام کے قصبے، دوما کی جانب ایک وفد روانہ کر رہا ہے، جو گذشتہ اختتام ہفتہ دمشق کے قریب ہونے والے زہریلی گیس کے مبینہ حملے کی تفتیش کرے گا۔
کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر ممانعت سے متعلق تنظیم نے بتایا ہے کہ اس طرح کی التجا موصول ہونے پر وفد دوما جا سکتا ہے۔

فیس بک اور گوگل آپ کے متعلق کیا کچھ جانتا ہے؟

April 10, 2018 - 22:25
Posted in:

واشنگٹن — 
ایک ایسے وقت میں جب کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کروڑوں لوگوں کے پرائیویٹ ڈیٹا اسیکنڈل پر معافی مانگ رہے ہیں اور اس سے متعلق سوالات کے جواب کے لیے امریکی پارلیمنٹ کے ارکان کے سامنے جا رہے ہیں، لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ان کمپنیوں نے ان کے بارے میں کتنی معلومات اکٹھی کیں ہیں۔

صحافی مصطفی حبیب سے تعزیت

April 10, 2018 - 21:11
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اورجماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے روزنامہ دنیا کے ’’ایڈیٹر دنیا فورم‘‘ مصطفی حبیب صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

رعشے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، پروفیسر واسع شاکر

April 10, 2018 - 21:05
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیورولوجی اویرنس ریسرچ فاؤنڈیشن (نارف) کے صدر پروفیسر محمد واسع شاکر نے کہا ہے کہ انسانی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رعشہ کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں رعشہ کے مرض میں مبتلا افراد زیادہ تر 60برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں لیکن اس بیماری میں 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد بھی مبتلا ہو جاتے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں رعشہ کے مریضوں کی صحیح تشخیص نہیں ہوپاتی اور اس بیماری کی علامات کو بڑھاپے کا ایک مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔حکومت کی جانب سے کسی سرکاری اسپتال میں اس مرض کے لیے کوئی دوائی نہیں دی جاتی، پاکستان میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن بڑھتی ہوئی غربت کے باعث

نیوہیون اکیڈمی میں نقل کی خبریں بے بنیادہیں،انتخاب سوری

April 10, 2018 - 21:05
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو ہیون کیڈمی کے ایڈمنسٹریٹر انتخاب عالم سوری نے ایک خبر کی تر دید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اسکول کی انتظامیہ نہایت سختی سے تعلیمی قو انین کی پا سداری کر تی ہے اور بورڈ کی جانب سے نیو ہیون اکیڈمی کے دونوں کیمپس میں قا ئم سینٹرزپر نقل کیخلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں مگر کچھ نا پسندیدہ اور مخالفین نقل کے حوالے سے نیو ہیون اسکول کے بارے میں منفی پر وپیگنڈا کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے چیئرمین میٹرک بورڈڈاکٹر سعید،ناظم امتحانات خالد احسان سے ملا قا ت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سب کو دعوت دی ہے کہ وہ امتحانی سینٹر کا دور ہ کریں اور طلبہ کے انٹرویوز کریں۔نقل کیخلاف

طاغوتی قوتیں علما و حفاظ کا راستہ ،نہیں روک سکتیں ،مولانا عبد المالک

April 10, 2018 - 21:05
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)طاغوتی قوتیں مل کر بھی اور سارا زور صرف کرکے بھی علماء اور حفاظ کا راستہ نہیں روک سکتیں،امت مسلمہ فاتح امت ہے چونکہ اس کے ہاتھ میں قرآن ہے اور اہل قرآن ناقابل شکست ہیں ، قندوزکے معصوم حفاظ جنت کے دروازوں پر اپنے والدین کا استقبال کریں گے ، مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ قندوز سے فلسطین تک دہشت گردی کا شکار ہیں۔ عالمی اداروں کی بے حسی انسانی المیہ ہے۔57 اسلامی سربراہان مملکت مسلمانوں کے خلاف امریکا و ناٹو کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ ان خیا لات کا اظہار صدر رابطہ المدارس اسلامیہ پاکستان شیخ القرآن وحدیث مولانا عبدالمالک نے سعود آباد ملیر میں جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب

وائس چیئرمین فشرمین سوسائٹی سندھ ہائیکورٹ کے باہرسے گرفتار

April 10, 2018 - 21:04
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے فشر مین سوسائٹی کے وائس چیئرمین کوسندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا،قمر صدیقی کو قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کے مقدمات میں درخواست ضمانت مستردہو نے کے بعد گرفتار کیاگیا،گرفتار ملزم نے نیب پر صرف سندھ میں کارروائیوں کاالزام اورضمانت کی درخواست مستردکرنے والے جج پر عدم اعتماد کااظہار کردیا ، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فشر کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے حکم جاری کردیاجس کے بعد قومی احتساب بیورو نے فشر کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کو گرف

قرآن وسنت انسانیت کے لیےجامع دستورہے،شاہ عبدالحق قادری

April 10, 2018 - 20:59
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر شاہ عبد الحق قادری نے دارالعلوم قادریہ رضویہ فیصل آباد کی سالانہ تقریب دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنّت عالم انسانیت کے لیے جامع دستور اور آئین ہدایت ہے۔ غیر اسلامی نظام اور قوانین مسائل کا حل نہیں، نظام مصطفی کے عملی نفاذ ہی میں مملکت خداداد پاکستان کااستحکام ،ترقی وخوشحالی مضمر ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ڈیفنس فیز 2اورملحقہ آبادیوں کو فی الفور پانی فراہم کیا جائے ،حبیب چودھری 

April 10, 2018 - 20:59
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ڈیفنس ویو کے ناظم حبیب چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیفنس فیز 2اور اس سے ملحقہ آبادیوں ڈیفنس فیز ون ،ڈیفنس فیز 2،جو نیجو ٹاؤن میں عوام کو مکمل طور پر ٹینکرز مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے ،ایک طویل عرصے سے یہاں کے مکین پانی کو ترس گئے ہیں۔ انہوں نے سعید غنی اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لے کر پانی فراہم کیاجائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

شہری کی غیرقانونی حراست پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کاحکم

April 10, 2018 - 20:59
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیرداخلہ سندھ نے جہان آباد چوکی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں شہری کی مبینہ غیر قانونی حراست اورمیڈیاپرچلنے والی خبروں کانوٹس لے لیا۔انہوں نے ڈی آئی جی ویسٹ کوتحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،پولیس قانون پسند شہریوں کا احترام کرے،اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

میری ٹائم فورس نے 5بھارتی ماہی گیروں کوگرفتارکرکے لانچ قبضے میں لے لی

April 10, 2018 - 20:59
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان میری ٹائم فورس نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔میری ٹائم فورس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کوواپس لوٹنے کی ہدایت کیتاہم انہوں نے احکامات نظرانداز کیے،لہٰذا فورس نے پانچوں ماہی گیروں کوگرفتار کرلے لانچ قبضے میں لے لی۔بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages