Monthly archive

شیڈول کے مطابق، اسی سال آزادانہ اور منصفانہ انتخابات منعقد کرائے جائیں: تجزیہ کار

April 09, 2018 - 23:29
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستان کے حقوق انسانی کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں شیڈول کے مطابق اسی سال آزادانہ اور منصفانہ انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ ادھر، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کہا ہے کہ ’’ملک غیر شفاف انتخابات کی جانب جا رہا ہے۔ لیکن، ایسے انتخابات کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا‘‘۔
پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں میزبان قمر عباس جعفری نے حقوق انسانی پاکستان کے سربراہ سرور باری سے گفتگو کی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ ’’پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کوئی بہت قابل فخر نہیں ہے‘‘۔

بھارت نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ویزا جاری کر دیا

April 09, 2018 - 23:23
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں موجود بھارتی سفارت خانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا جاری کر دیا ہے۔ بھارتی سفات خانے نے نجم سیٹھی اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر صبحان احمد کو ویزے جاری کئے ہیں۔

قاتل امریکی سفارتکار کے فرار کوشش ناکام ،نام واچ لسٹ میں شامل

April 09, 2018 - 23:20
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو ہلاک کرنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام ہوگئی اور اس کا نام واچ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک بھاگنے کے پیش نظر ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا، ملٹری اتاشی کے حوالے سے ملک بھر کے تمام ائر پورٹس پر امیگریشن حکام کو آگاہ کرتے ہوئے الرٹ کردیا گیا ہے۔ سمندری اور زمینی راستوں پر تعینات بھی امیگریشن حکام کو امریکی ملٹری اتاشی کا نام دے دیا گیا ہے تاکہ وہ فرار نہ ہونے پائے

ملک غیر شفاف الیکشن کی طرف جارہاہے،نتائج کوئی تسلیم نہیں کریگا،نواز شریف

April 09, 2018 - 23:12
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں)ؒ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم غیر شفاف الیکشن کی طرف جارہے ہیں جب کہ ایسے انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم غیر شفاف الیکشن کی طرف جارہے ہیں تاہم الیکشن میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کو بند گلی میں دھکیلا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو یہ پری پول دھاندلی ہوگی، یہ نہیں کہ کسی کو دبایا جائے اور کسی کو کھلی چھٹی دی جائے۔ ایسے انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی اچھی نہیں، آپ بتا

بلوچستان میں تعلیم صحت اور پانی کی عدم فراہمی پراز خود نوٹس ۔2سابق وزرا اعلیٰ طلب،جہاں بنیادی حقوق پامال ہونگے مداخلت کرینگے،چیف جسٹس

April 09, 2018 - 23:11
Posted in:

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت )چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں تعلیم، صحت اور پانی کے مسائل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سابق وزرا اعلیٰ عبدالمالک بلوچ اور ثنااللہ زہری کوآج طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے عوامی مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 4سال تک بلوچستان میں حکومت کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی سے متعلق کیا کیا۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزرا بھی پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے عدالت عظمیٰ کوئٹہ رجسٹری میں از خود نوٹسز کیس کی سماعت کی۔ چیف جس

شہباز شریف نے پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف بیانات پر پابندی لگادی 

April 09, 2018 - 23:09
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی چھوڑنے والوں کے خلاف بیا نات پر پابندی لگادی‘ پارٹی چھوڑنے والوں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پیر کو شہباز شریف نے اپنے بیان میں پارٹی چھوڑنے والوں کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی لیگی رکن یا وزیر پارٹی چھوڑنے والوں کے خلاف بیان بازی نہ کرے ‘ پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں اجلاس بلایا جائے گا جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

چیف جسٹس نے کارکردگی پراطمینان ظاہرکیا‘ عبدالقدوس بزنجو

April 09, 2018 - 23:09
Posted in:

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔سول اسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہہم عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے حکم پرڈاکٹروں کے مسائل سے متعلق نوٹیفکیشن 4 دن میں جاری کر دیا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ویانا کنونشن کسی بھی سفارتکار کوقتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا‘سینیٹرز

April 09, 2018 - 23:08
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی)مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے،ویانا کنونشن کسی بھی سفارتکار کوقتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا،وزراعظم نے بھی امریکا میں امریکی قوانین کا احترام کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ن لیگ و دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

سینیٹ اجلاس ،کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد منظور۔ ایمنسٹی آرڈیننس پر اپوزیشن کا ہنگامہ

April 09, 2018 - 23:07
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز+آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف سینیٹ میں اپوزیشن کی مشترکہ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قراردادیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اوراپوزیشن لیڈر شیری رحمننے پیش کیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے حکومت مسئلہ کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کرے،،دفتر خارجہ پاکستانی سفیروں کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے ٹارگٹ دے اور ہر 3ماہ بعد ان سے رپورٹ طلب کرے ، قومی

الیکشن کمیشن: نئی حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضا ت مسترد

April 09, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد ( آئی این پی )الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضا ت مسترد کر دیے جبکہ ضلع ہری پو ر کے ایک صوبائی حلقے کے اعتراضات منظور کر لیے، الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 42 سے ہری پور میونسپل کمیٹی کو تحصیل غازی سے الگ کر کے تحصیل ہری پور کے ساتھ لگا دیا ۔الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراض سننے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی اور ہری پور کے حلقوں کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی کے حلقوں پر تمام اعتراضات مسترد کر دیے ، صوابی کے حلقوں پر 10اعتراضات دائر کیے گئے تھے، ضلع ہ

بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے،لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا،حافظ نعیم

April 09, 2018 - 22:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نادرا کے حوالے سے جماعت اسلامی کے بہت سے مطالبات کی منظوری اور مسائل کا حل ہو نا عوامی جدو جہد کی بڑی کامیابی ہے۔ ویری فیکیشن میں بلاک شدہ شناختی کارڈز کی بحالی کے فیصلے سے کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں کو فائدہ پہنچے گا ۔جماعت اسلامی دیگر تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک اور عوامی جدو جہد جاری رکھے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن شہریوں کے پاس دستاویزات موجود نہیں ہیں لیکن ان کے باپ ،بھائی یا کسی بھی خونی رشتہ دار کا شناختی کارڈ بن چکا ہے تو ان کو بھی قومی شناختی کارڈز جاری کیا جائے اور الیکشن 2018سے قبل

عمران الیکشن 2018ء کے بعد کہیں گے 2023 ء کا انتظارہے‘مریم نواز 

April 09, 2018 - 22:57
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان 2018ء کے بعدبھی کہیں گے کہ الیکشن 2023ء کا انتظارہے لیکن کیا وہ میچ کھیل پائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایک سوال پرکہ عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن 2018ء کے میچ کا 22 سال سے انتظار تھا جس پر مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ عمران خان 2018ء کے انتخابات کے بعد بھی یہی کہیں گے اور الیکشن 2023 ء سے قبل بھی کہیں گے کہ اس الیکشن کا بڑی مدت سے انتظار تھا تاہم سوال ہے کہ کیا عمران خان 2018 الیکشن کا میچ کھیل پائیں گے ۔

پاکستان کیساتھ تمام معاملات حل کرنے کیلیے پر امید ہیں،افغان حکومت

April 09, 2018 - 22:57
Posted in:

کابل (آئی این پی) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی قومی اتحاد حکومت پاکستان کے ساتھ تمام معاملات کو حل کرنے کے حوالے سے پرامید ہے ۔پیر کو افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز ‘‘کے مطابق کابل میں وزراء کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہاکہہمیں توقعہے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ کابل کے دورا ن جو معاہدے کیے اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا انہیں عملی جامعہ پہنایا جائے گا اورپاکستان ان چیلنجوں کے حل کے لیے کام اورافغانستان کے اچھے ارادوں کا جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان 7اصولوں کے ایک معاہدے پر د

پختونخواحکومت نے2 کھرب 70 ارب روپے کے قرضے لے لیے

April 09, 2018 - 22:56
Posted in:

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 2013 سے لے کر اب تک 2 کھرب70 ارب 38 کروڑ روپے کے قرضے لے لیے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے قرضوں سے متعلق سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت نے صرف 3 منصوبوں کے لیے99 ارب47 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرض لیا ہے جو بس ریپڈ ٹرانزٹ، توانائی اور آب پاشی منصوبوں کے لیے لیا گیا جبکہ بس منصوبے کے لیے 41 ارب 88 کروڑ سے زاید کا قرض لیا گیا ہے‘ یہ قرضے ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، سعودی اور فرانسیسی اداروں سے لیے گئے ہیں جن کی ادائیگی 20 سے 38 سال کے دوران کی جائے گی۔ مالیاتی اداروں نے

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا 8ویں ویج بورڈ کا اعلان

April 09, 2018 - 22:56
Posted in:

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں کے لیے8ویں ویج بورڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں ، ویج بورڈ پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے گی اور کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا،صحافیوں کی جمہوریت کیلیے بہت قربانیاں ہیں،ویج بورڈ میں میڈیا مالکان سمیت تمام فریقین کی نمائندگی شامل ہوگی، صحافیوں کے کنٹریکٹ اور دیگر حقوق کا تحفظ ویج بورڈ میں دیا جائے گا،نوازشریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں ، نئی جماعت کا اعلان کرنے والے ساڑھے 4 برس ہر قسم کے فوائد حاصل کرتے رہے ، ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے فنڈ کہ

چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کی تردید کردی

April 09, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے کی افواہوں کی واضح طور پر تردید کردی ۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ملک کے معروف 3 سینئر صحافیوں مجیب الرحمن شامی، سلمان غنی اور حفیظ اللہ نیازی سے پیر کو ایک ملاقات کے دوران کہی۔ گزشتہ روز سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ ملاقات میں چودھری نثار سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، میرا خیال ہے وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) میں ( ن) کامطلب صرف نوازشریف نہیں ہیں بلکہ اس (ن) کا مطلب نثار بھی ہے ‘ وہ 1985ء سے اس پارٹی کے ساتھ اور بانی ارکان میں س

اہم خبریں

April 09, 2018 - 22:55
Posted in:

چےئر مین سینیٹ کا شیری رحمن کے اشاروں پر عمل، مشاہداللہ برہم
اسلام آباد (آن لائن) چےئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کے اشاروں پر عمل درآمد نے ن لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان کو برہم کر دیا اور انہوں نے کہا چےئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو اپوزیشن لیڈر کی مرضی سے نہ چلائیں۔
کوئٹہ: فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ‘ تین اہلکار زخمی

القرآن

April 09, 2018 - 22:53
Posted in:

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(فرشتوں سے لڑکے کی بشارت سن کر) ابراہیم ؑ نے کہا ’’کیا تم اس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو‘‘؟ انہوں نے جواب دیا ’’ہم تمہیں بر حق بشارت دے رہے ہیں تم مایوس نہ ہو‘‘۔ ابراہیم نے کہا ’’اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں‘‘۔ پھر ابراہیم ؑ نے پوچھا ’’اے فرستا دگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں‘‘۔
(الحجر: 54-57)
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

امریکہ جوہری معاہدہ ختم کر کے پچھتائے گا: ایرانی صدر

April 09, 2018 - 22:42
Posted in:

واشنگٹن — 
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے ساتھ موجود جوہری معاہدے سے ہاتھ کھینچ لیا تو وہ پچھتائے گا۔ اُنہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران اُن کی توقع سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گا۔
اگر صدر ٹرمپ 12 مئی تک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی دوبارہ توثیق نہیں کرتے تو پھر ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ لاگو ہو جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے 12 مئی کی تاریخ اسلئے مقرر کی ہے تاکہ یورپی طاقتیں ایران کے ساتھ بقول اُن کے جوہرے معاہدے میں موجود خرابیوں کو دور کر لیں۔ امریکہ نے ایک معاہدے کے تحت 2015 میں ایران پر سے پابندیاں ہٹا لی تھیں۔

پشتون احتجاجی تحریک کی علامت، ’پشتین ٹوپی‘

April 09, 2018 - 22:15
Posted in:

واشنگٹن — 
حسیب دانش علی کوزئی
جب سے منظور پشتین کی تحریک کا آغاز ہوا ہے، افغانستان میں بننے والی ٹوپی جسے ’مزاری ہیٹ‘ کہا جاتا ہے، اُس کی مانگ افغانستان بھر کی مارکیٹوں اور پاکستان کے کئی علاقوں میں بڑھ گئی ہے۔ منظور پشتین ’پشتون تحریک‘ کے راہنما ہیں، جنھوں نے عوامی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں یہ ٹوپی پہننا شروع کی۔
سرخ اور سیاہ رنگ کی ’مزاری ہیٹ‘ روایتی ٹوپی ہے، جو زیادہ تر افغانستان کے شمالی صوبہٴ بلخ میں پہنی جاتی ہے۔ حالیہ دِنوں کے دوران یہ پُرامن احتجاج کی علامت بن کر مقبول ہوئی ہے، جسے اب ’پشتین ٹوپی‘ کہا جانے لگا ہے۔

سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک

April 09, 2018 - 22:03
Posted in:

انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی ریاست ہماچل پردیش میں یہ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر بچوں کی عمریں 10 برس سے کم تھیں۔ بس کا ڈرائیور اور دو اساتذہ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ انڈیا میں حادثات کی عمومی وجہ لاپرواہ ڈرائیونگ ، گاڑیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی ہے۔ یہ حادثہ ریاستی دارالحکومت شملہ سے 325 کلو میٹر دور نور پور میں پیش آیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 40 بچے سوار تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق پولیس اہلکار سنتوش پٹیل نے بتایا کہ ’بس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی مںی جا گر

پارلیمنٹ سیا ستدان کے احتساب کیلیے اپنی کمیٹی بنائے،خورشید شاہ

April 09, 2018 - 22:00
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سیاستدانوں کے احتساب کے لیے اپنی احتساب کمیٹی بنائے‘ نئے اسلام آباد ائرپورٹ کو بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب نہ کیا گیا تو عدالت عظمیٰ جاؤں گا‘ وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ کو نہ ماننے کا مطلب پارلیمنٹ کی بالادستی سے انکار ہے ‘ جب سیاستدان ہی ایوان کا احترام نہیں کرتے تو عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو کیا کہیں‘ نگراں وزیراعظم پر ہی آزاد و شفاف انتخابات کا انحصار ہے۔ پیرکو سیدخورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے اتحادیوں نے ابھی تک نگراں وزیر اعظم کے لیے نام تجویز نہیں کیے جبکہ ہماری پارٹی کی طرف س

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی پی ایس پی میں شامل

April 09, 2018 - 21:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ سکھر سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی‘ یہ اعلان انہوں نے پی ایس پی چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پرہجوم پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کراچی سمیت پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے ‘ ایم کیو ایم بہادر

حج قرعہ اندازی ہو گی یا نہیں‘ 3 لاکھ درخواست گزار فیصلے کے منتظر 

April 09, 2018 - 21:58
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)عدالتی احکامات کے بعد سرکاری اسکیم کے 10 فیصد کوٹے کے لیے حج قرعہ اندازی ہو گی یا نہیں اس حوالے سے 3 لاکھ درخواست گزار وزارت مذہبی امور کے فیصلے کے منتظر ہیں جبکہ حج 2018 کے لیے نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز میں حج کوٹہ تقسیم کرنے کے بارے میں وزارت مذہبی امورکسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی،ابھی تک پرائیویٹ حج اسکیم کا کوٹہ نجی کمپنیوں کو نہیں دیا گیا جبکہ نجی کمپنیوں نے کوٹہ ملنے سے قبل ہی سابق کوٹے کی روشنی میں ایڈوانس بکنگ کرنا شروع کر دی ہے جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت پہلی قرعہ اندازی میں نا کام رہنے والے کم و بیش 3 لاکھ درخواست گزار وزارت کے فیصلے کے منتظر ہیں کہ ا ب کیا فیصلہ کی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت

April 09, 2018 - 21:57
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار اپنے وکیل سکندر بشیر ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں ایک لسٹ جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ اس کمپنی کے ملازمین کی لسٹ ہے جہاں خواجہ آصف ملازمت کرتے ہیں جبکہ خواجہ آصف کی جانب سے ان کے وکیل نیعدالت سے استدعا کی کہ دوبارہ جواب جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے پشتونوں کا احتجاجی مظاہرہ

April 09, 2018 - 21:57
Posted in:

واشنگٹن (آن لائن) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے پشتونوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ پاکستان میں پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا۔ مظاہرے کے منتظم مجیب الرحمان نے امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات وہی ہیں جو پشتون تحفظ موومنٹ کے ہیں لیکن وائٹ ہاؤس کے سامنے اکٹھے ہونے کا مقصد یہ ہے کہ امریکی حکومت پاکستانی حکومت پر سفارتی دباؤ ڈالے کہ وہ پشتونوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی بند کرے اور ان کے مطالبات پورے کیے جائیں‘ ان کی تحریک کے 5 مطالبات ہیں جن میں ن

اقوام متحدہ پاکستان میں زنا باالرضا کو جائز بنانے کے لیے متحر ک

April 09, 2018 - 21:57
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) اقوام متحدہ پاکستان میں باہمی رضامندی کے جنسی عمل کو جائز اور قانونی بنانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے ضابطہ پر اس سفارش کو ملاحظہ کیا ہے جو تیسرے عملی دوری نظرثانی رپورٹ ( یو آئی آر) میں کی گئی ہے اور جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ان قوانین کو ختم کیا جائے جو زنا اور غیر شادی شدہ جنسی عمل کو روکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ردعمل کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس سفارش پر غور کرے گا اور حتمی فیصلہ کرے گا کہ مستقبل میں کسی بھی وقت اس کو یا تو تسلیم کیا جائے گا یا تو اس کو رد کیا جائے گا

ہم بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر ‘ فاروق عبداللہ

April 09, 2018 - 21:57
Posted in:

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر۔ اپنے والد شیخ عبداللہ کی 111 ویں برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ 70 سال سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا‘ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں‘ بھارت کشمیریوں کے دل و دماغ جیتنے میں ناکام رہا ہے‘ اگر بھارت سونے کی سڑکیں بھی بنا دے تو کشمیریوں کے دل نہیں بدل سکتا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سندھ ہائیکورٹ‘ 17 ارب کرپشن کیس‘ شریک ملزمان کی ضمانتوں میں توثیق 

April 09, 2018 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 17 ارب کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کی ضمانتوں میں توثیق کردی۔2 رکنی بینچ کے روبرو 17 ارب کرپشن ریفرنس میں ضمانت سے متعلق اقبال زیڈ احمد، خالد رحمان، بشارت مرزا واوریوسف جمال کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتوں میں توثیق کردی۔ ملزمان کی ضمانتیں فی کس 20 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض منظور کی گئیں۔ ملزمان پہلے ہی ریفرنس میں عبوری ضمانت پر تھے۔ بشارت مرزا کے وکیل اظہر صدیق مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے ہدایت کی اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو کہیں کہ آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہوں۔ اقبال زیڈ احمد کے وکیل فاروق ایچ نائک نے موقف اپنایا تھا

Pages