Monthly archive

چین بالآخر رام ہو جائے گا: ٹرمپ

April 08, 2018 - 23:34
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بالآخر چین تجارتی رکاٹیں ہٹا لے گا ۔ اُنہوں نے دنیا کی دونوں سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود اس خوش کن اُمید کا اظہار کیا ہے۔
اس تناؤ کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور امریکہ سمیت تمام بڑی سٹاک منڈیوں میں حصص کی قیمتوں میں خطیر کمی واقع ہوئی۔

جما عت الدعوۃ سمیت کئی تنظیموں پر مکمل پابندی کا فیصلہ ،بل آج پیش ہوگا

April 08, 2018 - 22:45
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے اسٹبلشمنٹ کی مشاورت سے جماعت الدعوۃ سمیت کئی تنظیموں پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس مقصد کے لیے صدارتی آرڈیننس کے متبادل انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997ء میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا جاچکا ہے جس کے تحت وزارت داخلہ کی واچ لسٹ میں شامل انفرادی شخص، تنظیم، مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مکمل پابندی عاید کی جا سکے گی۔ وزارت قانون کے ایک عہدیدار کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل آ ج پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا جس کے تحت ا

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سولر پروجیکٹ اور پاور کمپنیوں پر ازخود نوٹس ،احتساب سب کا ہوگا،میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

April 08, 2018 - 22:42
Posted in:

لاہور(خبرایجنسیاں)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے میں پیش رفت کی تفصیلات طلب کرلیں۔اتوار کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے مقدمے کی سماعت مکمل نہ ہونے کے خلاف عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کیا۔ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ پہنچے تو انہوں نے متاثرین کو ملاقات کے لیے بلالیا۔چیف جسٹس نے سانحہ میں شہید خاتون کی بیٹی بسمہ کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف ملے گا، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں پر بھی ازخود نوٹس لیتے ہوئے پلانٹ کی

شامی فوج کا غوطہ پر کیمیکل حملہ 100جاں بحق ،ہزاروں متاثر

April 08, 2018 - 22:40
Posted in:

دمشق/واشنگٹن(صباح نیوز+آن لائن) شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں دوما کے مقام پر حکومتی فورسز کے کیمیکل بم حملے میں 100سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جن میں بعض کی حالت تشویشنا ک ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج نے مشرقی علاقے غوطہ میں دوما کے مقام پر کیمیکل بم گرادیے جس کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے، امدادی اہلکاروں کے مطابق حملے کے متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ شام میں امدادی کاموں میں مصروف تنظیموں کے مطابق زخمیوں کو فوراً اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں

مقبوضہ کشمیر،8ویں روز بھی ہڑتال اور مظاہرے۔بھارت کشمیر میں جنگ ہارچکا ،علی گیلانی

April 08, 2018 - 22:39
Posted in:

سری نگر(آن لائن)بھارتی فوج کی قتل و غارت کیخلاف مقبوضہ وادی میں 8ویں روز بھی مکمل ہڑتال اور مظاہروں کاسلسلہ جاری رہا،جبکہ حریت قیادت علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے ، شہدا کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں اتوار کے روز مسلسل 8ویں روز بھارتی فوج کے مظالم اور قتل غارت کے خلاف ہڑتال رہی، دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔ ادھر ضلع پلوامہ میں بھی بھارتی فوجی کے ہاتھوں کشمیری نوجوان مصور حسین وانی کی شہادت پر دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ بھارتی فوج نے مصوروانی کو جمعہ کے

پاکستان میں سارک کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کیلیے بھارت پھر سرگرم

April 08, 2018 - 22:38
Posted in:

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہونے والی جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا اور وزیراعظم نریندرا مودی نے اجلاس میں شرکت کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی نے ریڈیو پاکستان کے حوالے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے نیپالی وزیراعظم سے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اس سال سارک سربراہ اجلاس کے اسلام آباد میں انعقاد کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ مودی نے نیپالی وزیراعظم کے پی شرما کو بتایا کہ موجودہ صورت حال میں اسلام آباد میں سارک کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور بھارت اس میں شر

پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 51 ملین ہو گئی

April 08, 2018 - 22:38
Posted in:

کراچی — 
پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن ان چند شعبوں میں سے ایک ہے جومسلسل ترقی کا سفرکا طے کررہے ہیں۔اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ موبائل براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعدادگزشتہ پانچ سالوں کے دوران پچیس اعشاریہ تین دوٹیلی ڈینسٹی کے ساتھ51ملین تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال فروری تک پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک سو سنتالیس اعشاریہ دو صفر چار ملین ہوگئی ہے جوجنوری 2018کے اختتام تک 144اعشاریہ9,9ملین تھی۔یعنی ایک سال میں ایک اعشاریہ دو ایک چارملین کا اضافہ ہوا۔

آئینی حلقہ بندیوں سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

April 08, 2018 - 22:37
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) آئینی حلقہ بندیوں کے بارے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا‘ حلقہ بندیوں کے بارے میں 9 رکنی ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور اتفاق رائے سے رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے اسے ہاؤس کو بھیج دیا  جائے گا۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوگا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

وزیراعظم عباسی باؤفورم کانفرنس میں شرکت کیلیے چین پہنچ گئے

April 08, 2018 - 22:37
Posted in:

بیجنگ (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم کانفرنس برائے ایشیا میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے جہاں ان کا چائنیز پولیٹیکل کنسٹیٹو کانفرنس کی اسٹیڈنگ کمیٹی کے رکن نے استقبال کیا‘ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں‘ وزیراعظم باؤ فورم کی سالانہ کانفرنس برائے ایشیا میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے‘ یہ کانفرنس 8 سے10 اپریل تک چین میں جاری رہے گی جس کا موضوع ’’بدلتے ایشیا کا عالمی خوشحالی میں کردار‘‘ ہے ۔ باؤ فورم غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم ہے جو2001ء میں قائم کی گئی اور اس کا مقصد اقتصادی تعاون، روابط اور تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان فورم کے ابتدائی 26 ارکان میں سے ایک ہ

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادکا ملک چھوڑنے کا فیصلہ 

April 08, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم فواد حسن فواد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وفاقی حکومت سے ایکس پاکستان چھٹی کی درخواست دی گئی ہے جو کہ اعلی اتھارٹی نے منظور کر لی ہے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل دیں گے جنہوں نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کا عملاً انتظام سنبھال لیا ہے فواد حسن فواد شریف خاندان کی اربوں روپے کی کرپشن میں مرکزی ملزم ہیں اور نیب کی تحقیقات بھی بھگت چکے ہیں فواد حسن فواد پر بھاری اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد حسن فواد کی چھٹی دو سال کے لئے منظور کی گئی ہے تاہم

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرض 22.9 ٹریلین تک پہنچ گیا 

April 08, 2018 - 22:34
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت کا قرضہ صرف 8 ماہ میں 22.9 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے۔ اتوار کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے عرصے میں حکومتی قرضے کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت خزانہ نے کفایت شعاری کی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے ضرورت سے کہیں زیادہ قرضہ لیا، حکومتی قرضے کی شرح میں یہ اضافہ جون 2017ء کے مقابلے میں 10.3 فیصد زاید ہے، حکومتی قرضے میں اضافہ کی ایک وجہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہے جبکہ اس کی دوسری وجہ وفاقیحکومت کا خسارے کو پورا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک پر انحصار کرنا ہے ۔

لند ن میں شریف خاندان کے فلیٹس ، ناقابل تردید ثبوت نیب کے حوالے

April 08, 2018 - 22:34
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)برطانوی حکومت نے شریف خاندان کی ایون فیلڈ فلیٹس لندن کی ملکیت کے بارے میں ناقابل تردید ثبوت نیب حکام کے حوالے کردیے ہیں،جو اسی ہفتے احتساب عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ کے سرکاری محکمے نے تصدیق شدہ دستاویزات دی ہیں،جن میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ 1993ء میں حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز نے ان فلیٹس کے لیے حاصل کیے گئے پانی کے کنکشن کے بل ادا کیے تھے اور بلوں کی ادائیگی کی رسیدیں اب نیب حکام کو حاصل ہوگئی ہیں۔ جب کہ ان تینوں نے 1993ء میں لندن فلیٹس کے حوالے سے برطانوی حکومت کو انکم ٹیکس بھی ادا کیا تھا، جس کی دستاویزات بھی برطانوی حکومت نے ن

قومی اداروں کیخلاف نہیں،قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، دانیال عزیز

April 08, 2018 - 21:59
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہوتا تو (ن)لیگ کبھی تنقید نہ کرتی، تحریک انصاف جو خیبرپختونخوا میں مکمل اختیارات کے مزے لوٹ رہی ہے مگر وہاں احتساب کے دفتر کو تالے لگوا دیے ہیں،نوازشریف یا ہماراکوئی بھی رہنما قومی اداروں کیخلاف نہیں بلکہ ہم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اتوار کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا کسی بھی ادارے کے خلاف پالیسی پر یقین نہیں بلکہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)احتساب کے حق میں ہے لیکن یہ بلاامتیاز اور سب کا ہونا چاہیئے۔ انہوں

متحدہ کے 3ارکان اسمبلی پی ایس پی میں شامل 

April 08, 2018 - 21:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مزیدتین اراکین اسمبلی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔شمولیت اختیار کرنے والے محبوب عالم رکن قومی اسمبلی ،جبکہ سیف الدین خالد اور کامران فاروقی رکن سندھ اسمبلی ہیں۔انہوں نے شمولیت کا اعلان پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شمولیت اختیار کرنے والے محبوب عالم نے کہاکہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ایم کیو ایم کے کرتا دھرتاؤں نے سب کو تقسیم کر دیا مصطفی کمال نے سب کو یکجا کیا ہے، پی آئی بی اور بہادر آباد کی آپس کی لڑا ئی نے لوگوں کو تقسیم

لانڈھی میں 600ایکڑ ا راضی پر قبضے کی کوششیں،چائنا کٹنگ کردی گئی

April 08, 2018 - 21:58
Posted in:

کراچی (رپورٹ: محمد انور) سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کی بازگشت کے دوران لانڈھی وول واشنگ ایریا کی 575 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کے لیے لینڈ مافیا سرگرم ہے۔ جسارت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک 8 ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ کرنے کے بعد اس پر غیر قانونی تعمیرات بھی شروع ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ لانڈھی بھینس کالونی کے قریب وول واشنگ ایریا کی مذکورہ اراضی کو بلدیہ کراچی نے2014ء میں سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کی منظوری سے خلاف ضابطہ نیلام کرنے کی کوشش کی تھی‘ یہ نیلامی فی رقبہ ایک سے2 ایکڑ رقبے پر مشتمل زمین کی جا رہی تھی۔ اس خلاف ضابطہ نیلامی کی خبر جسارت

کشمیر کو بھارت سے آزادی دلانا پاکستان کا فرض ہے‘حافظ سعید

April 08, 2018 - 21:58
Posted in:

لاہور (آئی این پی)جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کلمہ کی بنیاد پر کشمیر کو غاصب بھارت سے آزادی دلانا پاکستان کا فرض ہے۔امت مسلمہ کشمیر،فلسطین و دیگر خطوں میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا کرب محسوس کرے۔جماعۃ الدعوۃ کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری عمل ہو گیا لیکن کشمیر و فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دی گئیں۔سیرت النبی ؐکا پیغام ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

پنجاب میں پٹواری نظام ایک ہفتے میں بحال کرنیکا فیصلہ

April 08, 2018 - 21:58
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ( ن) نے پنجاب میں اپنی سیاسی اور انتظامی گرفت مضبوط کرنے کے لیے پٹواری نظام ایک ہفتے کے اندر بحال کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے‘ اس مقصد کے لیے پنجاب اسمبلی میں آئندہ ہفتے پنجاب لینڈ ریونیو اینڈ رجسٹریشن بل 2018ء کا ترمیم شدہ بل پیش کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے مذکورہ بل میں ترمیم کر کے مسودہ حکومت کے حوالے کر دیاہے۔ بل کی منظوری کے فوراً بعد لینڈ ریکارڈ کے لیے بنائے گئے سروسز سینٹرز ختم کر دیے جائیں گے اور پٹوار خانے دوبارہ آباد ہو جائیں گے اور پورا پنجاب ایک بار پھر پٹواریوں کے رحم وکرم پر ہوگا جس کا براہ راست فائدہ مسلم لیگ (ن

چودھری نثار ذمے دار لیڈر ہیں‘ ن لیگ کا حصہ رہیں گے‘ مشاہد اللہ خان

April 08, 2018 - 21:57
Posted in:

کراچی ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار مسلم لیگ (ن) کے انتہائی ذمے دار لیڈر ہیں ۔ وہ نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا ہی حصہ رہینگے ، رمیش کمار کو معلوم تھا کہ ٹکٹ نہیں ملے گا اس لئے اس نے پارٹی چھوڑ دی ،ایسے لوگوں کا ضمیر الیکشن سے قبل ہی جاگتا ہے ، میاں نواز شریف اور مریم نواز سب سے بڑے جلسے کر رہے ہیں ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار میاں نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں ۔ وہ مسلم لیگ کے انتہائی ذمے داری لوگوں میں سے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ چودھری نثار مس

دباؤ کے تحت وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، فاروق ستار

April 08, 2018 - 21:57
Posted in:

فیصل آباد (آئی این پی) چیئر مین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس وقت مشکل میں ہے مجھے اپنے گھر کو تبا ہی سے بچا نا ہے الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑے اکٹھے ہو جا ئیں گے ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کو ایک دباؤ کے تحت وفاداریاں تبدیل کر نے پر مجبور کیا جا رہا ہے یہ عمل آئندہ چند دنوں میں مزید تیز ہو جا ئے گا میری تنظیم نے مجھے شدید بحران کی وجہ سے پنجاب جا نے سے روکا مگر میں پھر بھی آیا اور ورکر کنونشن سے خطاب کر رہا ہوں تمام رابطہ کمیٹیاں توڑ کر صرف 2 افراد پر ایک کمیٹی کی تجویز ایم کیو ایم کے خلاف سازش ہے ایسا ممکن نہیں اپنے اندر کی لڑا ئی

پاکستان ریلوے نے گرین لائن کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی

April 08, 2018 - 21:56
Posted in:

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے گرین لائن کے کرایوں میں10 فیصد کمی کردی۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے راولپنڈی رضا علی حبیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے کراچی تک سفرکے کرائے میں 600 روپے کمی کی ہے جو اب 5990 روپے سے کم ہو کر 5340 روپے ہوگیا ہے۔ راولپنڈی سے لاہور تک گرین لائن کا کرایہ 1200روپے جبکہ راولپنڈی سے خانیوال تک کا کرایا 2410 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

حکومت نے وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا

April 08, 2018 - 21:55
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دوسرے مرحلے کے لیے خواہشمند امیدواروں کو 23 اپریل تک آن لائن رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ منتخب امیدواروں کو پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکومتی محکموں، نیم سرکاری اداروں اور محکموں میں انٹرن شپ دی جائے گی۔ نیشنل انٹرن شپ پروگرام 2018ء کے دوسرے مرحلے میں انجینئرنگ کی16سالہ تعلیم کے حامل نوجوانوں کی عمر کی بالائی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 15 ہزار نوجوانوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جنہیں 12 ہزار

ق لیگ سے برطرف چودھری ظہیرالدین پی ٹی آئی میں شامل

April 08, 2018 - 21:55
Posted in:

لاہور (صباح نیوز)چودھری ظہیرالدین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کردیاگیا،جبکہ چودھری ظہیرالدین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیرالدین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کردیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ دوسری جانب چودھری

سعودی ولی عہد سٹریٹجک پارٹنر کی تلاش میں فرانس پہنچ گئے

April 08, 2018 - 20:55
Posted in:

واشنگٹن — 
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اتوار کے روز نئے تجارتی تعلقات کی اُمید میں فرانس پہنچ گئے ہیں ۔
32 سالہ شہزادہ محمد کا دو روزہ سرکاری دورہ پیرسے شروع ہو رہا ہے اور وہ فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے منگل کے روز ملاقات کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری کا کوئی معاہدہ پروگرام کا حصہ نہیں ہے، تاہم فرانس کے صدر سے ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سٹریٹجک پارٹرشپ کا اعلان متوقع ہے۔

میمن گوٹھ میں40سالہ شخص تیز دھارآلے سے قتل 

April 08, 2018 - 20:31
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ میں 40شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا،جب کہ جمشید روڈ پر واقع اسٹیٹ ایجنسی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے ،واقعات جھگڑے اور ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آئے ،پولیس ان واقعات میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق اتوارکی دوپہر میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع عیسیٰ جام گوٹھ میں جھگڑے دوران 40سالہ سہیل ولد بیگ محمدکو تشدد اور تیزدھارآلے کی مددسے شدید زخمی کردیاگیا،واقعہ میں ملوث افراد فرارہو گئے جب کہ زخمی کواسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دوران علاج چل بسا،میمن گوٹھ پولیس کے مطابق واقعہ تلخ کلامی کے بعدپی

جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں مسابقہ حفظ قرآن و پختگی کا انعقاد

April 08, 2018 - 20:31
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں شعبہ تحفیظ القرآن کے تحت سالانہ مسابقہ حفظ قرآن وپختگی کا انعقاد کیاگیا جس میں 28ملکی وغیرملکی طلبہ نے حصہ لیا،پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ڈھائی لاکھ روپے کے نقدانعامات جبکہ اول پوزیشن ہولڈر طالب علم کے دو اساتذہ کو عمرے کے مکمل پیکجز دیے گئے۔پروگرام کی نگرانی کے فرائض قاری عبدالمنان نے، ججوں کے فرائض شیخ القرا معروف قاری نذیر مالکی ،قاری ہارون الرشید المتوکل اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری سلطان اورقاری انوار الحق نے انجام دیے ، مکمل قرآن کے مسابقے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات دیے گئے اور اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اس

جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،علی اکبر گجر

April 08, 2018 - 20:31
Posted in:

کراچی ( صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، ہماری جماعت اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی ریاستی اداروں کے عتاب کا شکار ہے ،تاریخ فیصلہ کرے گی کہ جمہوریت کے نام پر کن قوتوں نے عوام کے اعتماد کو دھوکا دیا اور کون عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑتا رہا۔ عوام کے حق کے لیے اقتدار کو ٹھوکر مار کر نواز شریف جمہوریت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

وفاق شہریوں کواضافی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے‘رضاہارون

April 08, 2018 - 20:31
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضاہارون نے کراچی میں گیس کی کمی کی وجہ سے کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر کے کراچی کے شہریوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نارمل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی کمی کو جواز بنا کر اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور شہر بھر میں گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن کے نظام کے فالٹس کی وجہ سے شہری شدید گرمی کے موسم میں مسلسل بجلی کی طویل بندش کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔

Pages