Monthly archive

وزیر اعظم عباسی کا درہ کابل سے تجزیہ کاروں کو مثبت پیش رفت کی توقع

April 07, 2018 - 23:49
Posted in:

واشنگٹن — 
پاک افغان سربراہ اجلاس میں افغانستان میں امن کو خطے کے لئے نا گزیر قرار دیتے ہوئے متحارب گروہوں کو بات چیت پر آمادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تجزیہ کاروں نے پروگرام ’’جہاں رنگ‘‘ میں میزبان بہجت جیلانی سے بات کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان جمعے کے روز ہونے والی بات چیت کو مثبت قرار دیا۔
پاکستان، افغانستان اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کاروں نے اتفاق کیا کہ رابطوں اور بات چیت کا تسلسل اس معاملے کو آگے کی طرف لے جانے والا ایک قدم ہے۔

کامن ویلتھ گیمز  مینز ہاکی مبشر علی نے آخری منٹ میں گول کر کے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا

April 07, 2018 - 23:24
Posted in:

گولڈ کوسٹ (جسارت نیوز) کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا، پہلے ہاف میں بھارت کو 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، 39ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کر دیا، اس کے بعد بھارت نے دفاعی انداز اپنایا تاہم میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے مبشرعلی نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے نہ صرف میچ برابر کیا بلکہ بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ ڈرا کیا ہے، اس سے قبل گرین شرٹس اور ویلز کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا

آسٹریلین فٹ بال لیگ کا 2روزہ تربیتی کیمپ کا اختتام 100سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

April 07, 2018 - 23:23
Posted in:

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان کے زیراہتمام آسٹریلین فٹ بال لیگ کھلاڑیوں کا 2 روزہ تربیتی کیمپ جنون گراؤنڈ، جی۔10، اسلام آباد میں اختتام ہو گیا۔ تربیتی کیمپ میں ملک سے تقریبا 100 سے زائد لڑکوں ( 13 سال، 16 سال اور 19 سال تک کی عمرکے کھلاڑیوں ) نے حصہ لیا۔ آسٹریلین کوچز، مسٹر وسیم رفیہی اور کاشف نے تربیتی کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی۔ تربیتی کیمپ کے اختتام پر آسٹریلوی فٹ بال لیگ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام تھے۔ اس موقع پر آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود، سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار،اسل

جرمنی میں ڈرائیور نے مجمع پر گاڑی چڑھا دی، تین افراد ہلاک، 30 زخمی

April 07, 2018 - 22:53
Posted in:

برلن — 
جرمنی کے شمال مغربی شہر موینسٹر میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی مجمع پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں پر گاڑی چڑھانے سے کچھ ہلاکتیں ہوئیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر کے مرکزی حصے کی جانب جانے سے گریز کریں۔
پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے متعلق کچھ نہیں بتایاجب کہ جرمنی کی وزارت داخلہ کا کہنا کہ اس واقعہ میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوئے۔

امریکی کمپنی اے ایم سی سعودی عرب میں 100 سینماگھر قائم کرے گی

April 07, 2018 - 22:27
Posted in:

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق طویل وقفے کے بعد جو پہلی فلم سعودی عرب میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے وہ مارول سپرہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘ ہے۔

میرپور خاص، پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق

April 07, 2018 - 22:22
Posted in:

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان ہیٹ اسٹروک کا شکار، سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کا وارڈ اور ائرکنڈیشنڈ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گیا، نوجوان کی موت کے بعد راتوں رات سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کرکے ائر کنڈیشنڈ بھی ٹھیک کرالیے گئے۔ میرپورخاص پولیس میں نئی ہونے والی بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جس میں امیدوار کو 7منٹ میں دو کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے گزشتہ روز ہونے والی دوڑ میں تعلقہ سندھڑی کے علاقے تگوسر کا رہائشی نوجوان ارشاد سومرو دو کلو میٹر دوڑ کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے پر بے ہوش ہوگیا جسے فوری طور پر

یوتھ کونشن سے ملک بھر کے نوجوانوں میں مثبت پیغام جائے گا، میاں مقصود

April 07, 2018 - 22:21
Posted in:

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ کا آج مینار پاکستان پر ہونے والا کنونشن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے پنجاب سمیت ملک بھر کے نوجوانوں میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔ آئندہ 2018ء کے انتخابات کے تناظر میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمینار پاکستان پر یوتھ کنونشن کے انتظامات کاجائزہ لینے کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر گوندل، مرکزی سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ عثمان جاوید،شاہد نوید، چودھری محمود ا

ٹھٹھہ نجی اسکولوں کی جانب سے جولائی کی فیس لینا توہین عدالت ہے، والدین

April 07, 2018 - 22:20
Posted in:

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ ضلع میں پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کی من مستیاں، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود والدین سے جون اور جولائی کی فیس ایڈوانس لینے، سالانہ پانچ فیصد فیس کا اضافہ نہ کرنے، ٹیوشن فیس لینے اور سرچارجز نہ لگانے کے سخت احکامات کے باوجودپرائیویٹ اسکول کے مالکان کی جانب سے والدین کو سخت نتائج کی دھمکیاں ملنے کیخلاف ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی اور والدین پر مشتمل ایکشن کمیٹی کی جانب سے مکلی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرکے اور کلب کے سامنے غلام اللہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں وکیل ناصر احمد عباسی، قربان ہالو، اعجاز احمد سولنگی، صحافی

ٹنڈوالہٰیار، چمبڑ میں ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند، شہری بوند بوند کو ترس گئے

April 07, 2018 - 22:19
Posted in:

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) چمبڑشہر میں ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے سبب شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، انتظامیہ کی خاموشی شہریوں کے لیے لمحہ فکر بن گئی، چیف جسٹس آف پاکستا ن سمیت حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ چمبڑشہر میں ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی بند ہونے کے سبب شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترش گئے جبکہ چمبڑ شہر میں زیر زمین پانی بھی خراب ہو چکا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ کی خاموشی شہریوں کے لیے لحمہ فکر بن گئی۔ اس سلسلے میں ٹاؤن کمیٹی چےئرمین جبران امین حیدری لغاری نے رابط کرنے پر بتایا کہ شاخوں میں پانی کی وارہ بندی کے

معصوم بچوں پر بمباری شرمناک اور بزدلانہ کارروائی ہے، جمعیت

April 07, 2018 - 22:18
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کی صوبائی مجلس شوریٰ کے خصوصی اجلاس میں افغانستان میں امریکی صفاکیت اور کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی کیخلاف مذمتی قرار داد منظور اور دعائے مغفرت کی گی۔ قرار داد کے متن کے مطابق امریکی اوربھارتی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے امن کے ٹھیکداروں کی معصوم بچوں پر بمباری انتہائی شرمناک اور بزدلانہ کارروائی ہے۔ جبکہ کشمیریوں کے بہتے لہو پر پاکستان کے دفتر خارجہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ ایک جانب نئی دہلی میں پاکستان کے سفارتی عملے کو ہراساں کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کی خاموشی کمزور خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ اجلاس می

امریکا جان لے افغانستان سے ذلیل و خوار ہو کر نکلے گا ،سراج الحق

April 07, 2018 - 21:52
Posted in:

لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ دولت کی بنیاد پر عوام کی گردنوں پر سوار حکمران سیاسی اور معاشی دہشتگرد ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو یرغمال بنارکھاہے ۔ دو فیصد اشرافیہ 98 فیصد عوام پر حکمرانی کررہی ہے ۔ الیکشن کمیشن آج تک اپنے ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہیں کروا سکا ۔ امریکی آلہ کار جان لیں کہ افغانستان سے امریکا ذلیل و خوار ہو کر نکلے گا ۔ سابق وزیراعظم کو کشمیر ی ، فلسطینی اور پاکستانی مسلمانوں کی بد دعا لگ گئی ہے ۔ کشمیر اور فلسطین میں ظلم کی انتہا ہوگئی ہے۔ مسلم حکمران اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ روزانہ سیکڑوں زخمی

کراچی:بد ترین لوڈ شیڈنگ ،معمولات زندگی متاثر۔طلب پوری نہیں کرسکتے ،کے الیکٹرک،وزیر اعلیٰ کے ای اورگیس کمپنی پر بر ہم

April 07, 2018 - 21:51
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر+ صباح نیوز)کراچی میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر،لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش ، متعدد علاقوں میں آبی قلت پیدا ہوگئی، گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری بلبلا اُٹھے جبکہ کے الیکٹرک کا کہناہے کہ تمام پلانٹس چلا کر بھی شہر میں بجلی کی طلب پوری نہیں کرسکتے،وزیراعلیٰ سندھ بھی شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے ،کے الیکٹرک اور گیس کمپنی پر برہم، اختلافات ختم کر کے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز شہر میں گرمی کے ساتھ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث معمولات بری ط

ریلوے میں 60ارب کا خسارہ ،عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس لے لیا

April 07, 2018 - 21:50
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت+خبر ایجنسیاں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کے خسارے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے، سیکرٹری ریلوے،اور بورڈ کے ممبران کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ریلوے کی اصل صورتحال مختلف ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے بھارتی وزیر ریلوے کی تعریف اور ریمارکس دیے کہ بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرشاد اَن پڑھ آدمی تھا لیکن ادارے کو منافع بخش بنایا، لالو پرشاد کی تھیوری کو ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جاتا رہا ہے۔لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی م

اسلام آباد ‘ امریکی سفارتکار نے نشے کی حالت میں نوجوانوں کو گاڑی سے کچل ڈالا 

April 07, 2018 - 21:49
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی/ مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے، گاڑی امریکی ملٹری اتاشی جوزف چلا رہا تھا، عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، اس کے منہ سے شراب کی بو آرہی تھی‘ ڈرائیور نے سگنل توڑتے ہوئے تیز رفتاری میں موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ کوہسار پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ سفارتی استثنا کے باعث ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کشمیریوں کی غیر فوجی مدد کی جائے‘کل جماعتی حریت کانفرنس

April 07, 2018 - 21:48
Posted in:

مظفرآباد(صباح نیوز)آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری،آزادکشمیر کی سیاسی ودینی جماعتوں اور کشمیریوں کی غیر مسلح تحریک مزاحمت کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی غیر فوجی مدد کی جائے ۔پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئندہ الیکشن میں مسئلہ کشمیر کو اپنے منشور میں اول پر رکھیں۔آزادکشمیر حکومت مظفرآبا د میں کشمیر کے موضوع پر ایک بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر سے ممبران قانون ساز اسمبلی ،حریت نمائندگان،صحافیوں اور وکلاء پر مشتمل بیرون ممالک وفود بھیجے جائیں گے۔حکومت پ

پا کستان بھارتی قابض فوج کیخلاف مجاہدین کی ٹھوس مدد کرے،سید صلاح الدین

April 07, 2018 - 21:48
Posted in:

مظفرآباد (صباح نیوز)چیئر مین متحدہ جہاد کونسل جموں کشمیرامیرحزب المجاہدین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے خلاف برسرپیکار مجاہدین کو ٹھوس مدد فراہم کرے، ہم پرجنگ بھارت نے مسلط کی اختتام کشمیری عوام کریں گے،عالمی برادری کی وعدہ خلافیوں نے ہمیں اپنی آزادی کے لیے بندوق اٹھانے پر مجبور کیا، ہمارا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ چاہتے ہیں، اگربھارت ہٹ دھرمی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے لیے حقا ئق تسلیم کرے، تو جہادی قیادت تعاون کے لیے تیار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفرآباد میں عزم شہادت ر

میمو گیٹ اسکینڈل حسین حقانی کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ

April 07, 2018 - 21:47
Posted in:

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امریکا کے لیے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کے لیے فرانس میں انٹرپول سیکریٹریٹ سے رابطہ کرلیا۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کے تمام ضروری قواعد اور طریقہ کار کو پورا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن 8 اپریل کو فرانس کے شہر لیون کے لیے روانہ

تاجکستان :کا نفرنس میں مسئلہ کشمیر کی گونج پاک بھارت مند وبین کے درمیان جھڑپ 

April 07, 2018 - 21:45
Posted in:

دوشنبے(آن لائن) تاجکستان میں غیر جانبدار ملکوں کی کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر کی گونج، پاکستان اور بھارت کے مندوبین کے درمیان جھڑپ،تلخ جملوں کا تبادلہ ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں غیر جانبدار ملکوں کی کانفرنس کے دوران پاکستانی وزیر اعظم کے میڈیا مشیر مصدق مسعود نے کشمیر کو متنازع خطہ قرار دیتے ہوئے ناطرفدار ملکوں پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں تاکہ خطے میں کشیدگی اور تناؤکا جو ماحول پایا جا رہا ہے اسے دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کشمیر کو متنازع خطہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت ریاست کے لوگوں پر ظلم و جبر ڈھانے اور ان کے حقوق سلب کرکے خطے میں

پختون تحفظ موومنٹ کے ساتھ بات چیت کی جائے ،سینیٹر فرحت اللہ بابر

April 07, 2018 - 21:40
Posted in:

پشاور — 
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سنیٹر فرخت اللہ بابر نے کہا کہ پختون تحفظ مومنٹ کی صورت میں ایک مثبت اور توانا آواز اٹھی ہے۔ اپنے ہی ملک کے جوانوں پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگانے سے خراب نتائج سامنے آئیں گے۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں خیبریونین آف جرنلسٹس کے اشتراک سے میڈیا ایوارڈزتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
فرحت اللہ بابرنے کہا کہ پختون سرحدکے دونوں طرف مارے گئے۔ ان کے گھر اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ انہیں سیکیورٹی چیک پوسٹوں کے نام پر بےعزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکا سے امداد کی بحالی پر مذاکرات نہیں کر رہے‘ اعزاز چودھری

April 07, 2018 - 21:39
Posted in:

واشنگٹن (آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے سیکورٹی امداد کی بحالی پر مذاکرات نہیں کر رہا‘ انسداد دہشت گردی کی جنگ میں دی گئی قربانیوں کا اعتر اف چاہیے‘ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کو کرنا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے یہ بات پاکستان اور امریکا کے میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ کسی بھی

جے آئی یوتھ کنونشن آج مینار پاکستان پر ہو گا سراج الحق نوجوانوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے 

April 07, 2018 - 21:38
Posted in:

لاہور( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیراہتمام 8 اپریل کو مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ کنونشن منعقد ہوگا ۔ پنجاب بھر سے ایک لاکھ سے زائد نوجوان مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نوجوانوں سے کلیدی خطاب کریں گے اور انہیں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔یوتھ کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل و دیگر خطاب کریں گے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جرمنی: گاڑی کو راہگیروں پر چڑھا دیا، متعدد افراد ہلاک

April 07, 2018 - 21:17
Posted in:

جرمنی کے شہر مونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے گاڑی کو راہگیروں پر چڑھا دیا ہے جس سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق ڈرائیور نے خود کو ہلاک کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم از کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔وفاقی حکومت کے نائب ترجمان نے واقعے میں متاثرہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}

مجلس عمل سندھ کونسل کی تشکیل ‘ صوبائی عہدیداروں کا انتخاب کرے گی

April 07, 2018 - 20:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کی سر براہی میں مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی ذمے داران و رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری، اسلامی تحریک کے مرکزی رہنماعلامہ عارف حسین واحدی ، جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا عبد المجید اسماعیل نورانی ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد یوسف قصوری نے خصوصی طور پر شر کت کی ۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے چار چار نمائندوں کی نامزدگی کے بعد صوبائی کونسل تشکیل دی گئی ۔یہ کونسل مجلس عمل کے صوبائی عہدیداروں کا انتخاب کرے گی۔ صوبائی کونسل میں ج

چیف جسٹس کا جامعات میں وائس چانسلراورمعذور افراد کے معاملے پر ازخود نوٹس 

April 07, 2018 - 20:57
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں اورمعذور افراد کے معاملے پر ازخود نوٹس لیے لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی. عدالت نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے سرچ کمیٹیوں کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی جاری کردیا. چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ بھی بتاتا ہوں کہ آپ یو ایچ ایس میں کس کو وائس چانسلر تعینات کررہے ہیں.

’’پڑھو اور پڑھاؤ تحریک ‘‘تعلیم عام کرنے کی تحریک ہے‘حافظ نعیم 

April 07, 2018 - 20:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن حکمرانوں نے ہمیشہ شعبہ تعلیم کو نظر انداز کیا ہے ۔اپنی مدد آپ کے تحت جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے ’’پڑھو اور پڑھاؤ تحریک ‘‘ایک قابل تحسین عمل اورتعلیم کو عام کرنے اور مستحق اور ضرورت مند طلباء کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کی تحریک ہے،جماعت اسلامی گزشتہ کئی سالوں سے نئے تعلیمی سال کی آمد کے موقع پر کیمپ لگاتی ہے جس سے ہزاروں والدین اور طلباء و طالبات استفادہ کرتے ہیں ،طالب علموں کے لیے درسی کتب اور دیگر تعلیمی اشیاء کی فراہمی کا یہ س

نواز شریف نے ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپا،وقت آنے پر ضرور حساب لیں گے،زرداری

April 07, 2018 - 20:55
Posted in:

نوابشاہ(صباح نیوز+آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریکچیئرمین وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کی حکومت بچائی لیکن انہوں نے اچھا صلہ نہیں دیا،ہمیشہہماری پیٹھ پر چھرا گھونپا،وقت آنے پر ضرور حساب لیں گے۔ نوابشاہ پریس کلب میں تقریب سے خطاب اور نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، نواز شریف کی حکومت ڈیڑھ سال میں ختم ہونے والی تھی جسے ہم نے بچایا کیونکہ حکومت ختم ہوتی تو کرسی کا کھیل شروع ہوجاتا لیکن نواز شریف نے اچھا صلہ نہیں دیا، و

تنقید کرنیوالے بتائیں وہ ٹیکس بھی دیتے ہیں یا نہیں ،وزیر اعظم شاہد خاقان

April 07, 2018 - 20:55
Posted in:

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف ترقی کا دوسرا نام ہیں، ملک میں آمریت بھی رہی اور دوسری جماعتوں کی حکومتیں بھی رہیں مگر کوئی کام نظر نہیں آیا،ایک طرف سچ اور خدمت کی سیاست ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سیاست ہے اورد وسری طرف گالیوں اور جھوٹ کی سیاست ہے،فیصلہ عوام کے پاس ہے،گالیاں دینے والے اس حد کو پہنچ گئے کہ ان کی گالیاں بھی ختم ہو گئیں لیکن عوام سے ان کو کوئی پذیرائی نہیں ملی، گالیوں کی سیاست کو پاکستان کے عوام رد کر چکے ہیں اور جولائی میں بھی ان شا اﷲ رد کریں گے،(ن) لیگ وہ جماعت ہے جس نے اصولوں پر سیاست کی جس نے ہمیشہ پاکست

چینی سرمایہ کاروں کابلوچستان میں پیسا لگانے سے انکار

April 07, 2018 - 20:54
Posted in:

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان میں جاری چینی حکومتکے تعاون سے تعمیر کیے جانیوالے منصوبوں میں بلوچستان حکومت وفاقی وصوبائی بیورو کریسی کے رویے کے باعث رکاوٹ پیدا ہو گئی، چینی سر مایہ کاروں نے خضدار ، نو تو ڈیرہ شاہراہ کی تعمیر سے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق بیورو کریسی کی رکاوٹ کے باعث چینی سرما یہ کاروں نے خضدار و ڈیرو شاہراہ کی تعمیر سے انکار کر دیا اس منصوبے کی توسیع بسیمہ خضدار نال 100کلو میٹر شاہراہ تک تھی اس منصوبے کا پی سی ون بھی منظور ہو چکا تھا بلوچستان کے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ مجھے اسلام آباد سے کال آئی کہ فوری طور پر اسلام آباد پہنچیں چینی سفیر ملنا چا ہتے ہیں جب میں پہنچا تو چینی

Pages