Monthly archive

نشریات تک رسائی بلاک کی جا رہی ہے: ’جیو‘ کے اہلکار کا بیان

April 06, 2018 - 23:11
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستان کے بڑے نجی ٹیلی ویژن نیٹ ورک، ’جیو‘ کے اہل کاروں نے جمعے کے روز کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز نے ملک کے تقریباً 80 فی صد علاقے میں چینل کی نشریات کو مؤثر طور بلاک کر دیا ہے۔
’جیو‘ کے ڈائریکٹر نیوز، جواد رانا کے مطابق، ’’گذشتہ چند برس سے ملک بھر کے چھاؤنی کے علاقوں اور ملحقہ کالونیوں میں چینل کو من مانی نوعیت کی بندشوں کا سامنا رہا ہے‘‘۔

’ روس امریکہ تعلقات سرد جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں،

April 06, 2018 - 22:54
Posted in:

واشنگٹن — 
برطانیہ میں ایک سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو روسی سفارت کاروں کے اخراج اور جواب میں روس کی جانب اسی نوعیت کی کارروائی کے بعد مغرب اور روس کے تعلقات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔
اس ہفتے ماسکو میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس میں روس نے زہر دیئے جانے اور پھر برطانیہ ۔ امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں سے ایک نئی سرد جنگ کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع میں تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔

حافظ ادریس‘ میاں اسلم‘ فرید پراچہ ‘ معراج الہدیٰ ‘ ممتاز سہتو و دیگر کا لاہور‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ آزاد کشمیر‘ ملتان ‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ کراچی ‘ حیدرآباد ‘ نواب شاہ سمیت مختلف مقامات پرریلیوں اور مظاہروں سے خطاب

April 06, 2018 - 22:47
Posted in:

کراچی/حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر+نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔احتجاجی مظاہروں واجتماعات سے جماعت اسلامی کے صوبائی، ضلعی ومقامی قائدین نے خطاب کیا جبکہ علما کرام نے خطبات جمعہ میں بھارتی فوج کے کشمیری عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم اور شوپیاں میں فائرنگ وگولہ باری کے ذریعے 20نوجوانوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کرنے والے واقعے کی سخت مذمت کی۔مظاہروں میں امریکی بمباری کے خلاف زبردست غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ مظاہرین نے کشمیر، فلسطین اور افغانستان میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے

کراچی کے تمام اضلاع میں کیمپ لگائے جائیں گے

April 06, 2018 - 22:43
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے تحت یوتھ الیکشن کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر آج کیمپس لگائے جائیں گے جن میں ضلع بن قاسم میں کورنگی، لانڈھی ، ضلع شرقی میں لسبیلہ چوک، ضلع جنوبی میں JPMC جناح اسپتال اور ضلع غربی میں کیماڑی شامل ہیں۔ صدر جے آئی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان، جنرل سیکرٹری کراچی عارف غزنوی، نائب صدور کراچی محمدالیاس، عثمان فاروق اور صدور اضلاع کیمپوں کا دورہ کریں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کشمیر فلسظین افغانستا ن میں مظالم کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے ،امریکا ،بھارت اور اسرائیل درندگی پر اترآئے، سراج الحق

April 06, 2018 - 22:42
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیر میں بھارتی مظالم ، قندوز میں 200 حفاظ بچوں پر امریکی بمباری اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں ، جلسے جلوس اور مظاہرے کیے گئے ، ائمہ مساجد نے خطابات جمعہ میں امت کے اتحاد اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے اجتماعی جدوجہد پر زور دیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جامعہ عربیہ گوج

پاک افغان مذاکرات بیان باذی بند کرنے پر اتفاق

April 06, 2018 - 22:40
Posted in:

کابل(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورافغانستان نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریزاور تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے‘علاقائی سلامتی کا مشترکہ ہدف حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کی دعوت پر وفد کے ہمراہ جمعہ کو کابل کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،افغان فوج کے دستے نے پاکستانی وزیراعظم کو سلامی دی ،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، پاکستانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منع

ایٹم بم نہ بناتے تو پاکستان کا قائم رہنا مشکل ہوجاتا‘ ڈاکٹرقدیر 

April 06, 2018 - 22:38
Posted in:

لاہور (آن لائن) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ایٹم بم نہ بناتا تو پاکستان کا قائم رہنا مشکل ہوجاتا۔ہم ایٹمی دھماکا1984ء میں کر سکتے تھے مگر اس وقت کے وزیر خارجہ نے ایسا کرنے سے منع کیا کہ اس سے ہماری امداد بند ہو جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور جم خانہ کلب میں اپنے لیے منعقدکی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت بننے میں ہم نے صرف6سال کام کیا جبکہ یہی کام جرمنی اور ہالینڈ نے20سال میں مکمل کیا۔ 1971ء میں سقوط ڈھاکا کے بعد میں اضطراب محسوس کرتا تھا کہ اگر ہم ایٹمی طاقت نہ بنے تو بھارت ہمیں ختم کرنے کے لیے بھرپور زرور لگائے گا

ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے ریلیاں اور مظاہرے ۔بھارت حق خود ارایت مانگنے والوں کو دبانا چاہتا ہے،وزیر اعظم

April 06, 2018 - 22:38
Posted in:

کراچی /اسلام آباد/لاہور/مظفر آباد(نمائندگان جسارت+خبر ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض فوج کے ظلم و تشددکیخلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا،اس موقع پر ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے، جن میں بھارتی پرچم نذر آتش اور مودی کے خلاف سخت نعرے لگائے گئے ، ریلیوں کے شرکا نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ میں معصوم لوگوں پر گولیاں چلائیں اور بعدازاں جنازوں

مقبوضہ کشمیر،نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال اور مظاہرے ،حریت رہنما نظربند۔ایک اور کشمیری شہید

April 06, 2018 - 22:38
Posted in:

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حال ہی میں 19نوجوانو ں کی شہادت پر ہڑتال اور مظاہرے، متعدد حریت رہنما نظر بند کردیے گئے جبکہ پلوامہ میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی ۔ پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی ۔ لوگوں نے سرینگر ، بڈگام ، چرار شریف ، گاندربل ،کنگن ، شوپیاں، اسلام آباد ، پلوامہ ، کپواڑہ ، تریہگام ، پلہالن، پٹن ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل کرپاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کیے۔ بھارتی فوج اور پولیس

عبوری حکومت میں نیب کو غیر موثر کیا جائے،نواز شریف

April 06, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد (خبرایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت میں نیب کو غیر موثر کیا جائے۔ ان کے بقول آج وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے آرڈیننس لانے کی تجویز دوں گا ۔جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے جسے ہم ختم کریں گے ،عام انتخابات سے قبل نیب کی جانب سے ہمارے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے ، چیف جسٹس اس کا ازخودنوٹس لیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ انتخابات ملتوی ہونے کی گنجائش نہیں، گزشتہ روز چیف جسٹس نے جو باتیں کیں وہ اچھی لگیں، اگر چیف جسٹس شفاف انتخابات کا کہت

کشن گنگاڈیم پرپاکستان کی شکایت موصول ہوگئی‘ عالمی بینک

April 06, 2018 - 22:36
Posted in:

واشنگٹن( آن لائن ) عالمی بینک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل کرنے سے متعلق شکایت موصول ہوگئی ہے اور وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے مابین کشن گنگا ڈیم تنازع کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ورلڈ بینک کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم گزشتہ ہفتے پاکستان کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ 1960ء کے حوالے سے درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہیں ،ورلڈ بینک دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور معاہدہ کے تحفظ کے لیے کام کررہا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاکستان کی جانب سے افغان درآمد پر ڈیوٹی میں کمی اور 40 ہزار ٹن گندم کا تحفہ

April 06, 2018 - 22:26
Posted in:

اسلام آباد — 
پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ مثبت رہا۔ دورہ کے دوران پاکستان نے افغان طالبان کو مذاكرات کی دعوت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کردیا۔
دونوں ممالک میں سویلین قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کرنے اتفاق ہوگیا ہے۔
افغان مصنوعات کی درآمد پر عائد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی۔ پاکستان نے افغان بھائیوں کے لئے 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

ملک بھر سے ووٹ کو عزت دو کی آوازیں اٹھ رہی ہیں‘مریم اورنگزیب

April 06, 2018 - 21:47
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہ،ملک کے طول و عرض سے ووٹ کو عزت دو کی آوازیں اٹھ رہی ہیں‘آنے والا وقت پاکستان کے اندر جمہوریت کی طاقت اور آئین کی بالادستی کا ہوگا ، میر حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی کی پیچھے اس عوام کی آواز ہے جس نے انہیں نمائندگی دی ہے ‘زداری جس پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی نہیں ہے ،بلاول بھٹوکو مشورہ ہے کہ سب سے پہلے آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی میں شامل اور پھرانہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو کے افکار اور نظریات سے آگاہ کریں جنہوں نے جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ،

گرینڈ جرگے کا راؤ انوار اور قاتل ٹیم کیخلاف اتوار کو مظاہروں کا اعلان 

April 06, 2018 - 21:46
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ جرگے (شہید نقیب اللہ محسود کیس) کے رہنماؤں اور معززین نے اعلان کیا ہے کہ نقیب اللہ شہید کے قاتل راؤ انوار اور اس کی قاتل ٹیم کے خلاف اتوار کے روز شہر بھر سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور 3 بجے سہ پہرکراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپر ہا ئی وے جھنجار گوٹھ میں گرینڈ جرگے (شہید نقیب اللہ کیس) کی جانب سے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں گرینڈ جرگہ کے رہنماؤں حاجی کرم علی خان،حاجی گل،حاجی محمود خان محسود،شمس الرحمان،اسماعیل،حاجی مالی خان،مختار خان محسود،محمد اختر محسود سمیت پختون برادری اور سول سوسائٹی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ معززین نے

الیکشن کمیشن : حلقہ بندیوں پر 9اضلاع کے 69اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

April 06, 2018 - 21:45
Posted in:

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر مردان ، چترال ، اور صوابی سمیت 9اضلاع کے 69اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، 8 اضلاع کا فیصلہ ( آج ) ہفتہ کو سنایا جائے گا جبکہ ضلع شانگلہ کے اعتراضات پر فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا ، سماعت کے دوران حلقہ بندی کمیٹی کے حکام نے رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور کے این اے 22کے بارے میں اٹھائے گئے اعتراض پر نقشےمیں غلطی تسلیم کر لی ، حلقہ بندی کمیٹی کے حکام نے کہا کہ یہ کلیریکل غلطی ہے، گجر گڑھی این اے 21کا حصہ ہے ،نقشے میں غلط مارکنگ ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندی کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن اور نقشے میں غلطی درست کی جائے،

ایمنسٹی اسکیم‘ صدر مملکت حکومتی ایڈوائس کو ماننے سے انکار کردیں‘ رضا ربانی 

April 06, 2018 - 21:45
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومتی ایڈوائس کو ماننے سے انکار کردیں۔ایمنسٹی اسکیم کالے دھن کو سفیدکرنے کی کوشش ہے ۔ یہ بگ بزنس ، سرمایہ دار اور ایلیٹ کلاس کو سہولت دینے کے لیے لائی جا رہی ہے ۔ ہم حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اس آرڈی ننس کو رد کرنے کے لیے قرار داد لے کر آئیں ۔اپنی آئینی مدت کے آخری ایام میں حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم

کراچی کے عوام کو پہلی بار الیکشن میں آزادی ملے گی، بلاول

April 06, 2018 - 21:44
Posted in:

گھوٹکی/میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا وہ ہمیں ووٹ نہیں دیں گے لیکن انہوں نے سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہمیں ووٹ دیا اور ابھی تو ان کے انگوٹھے سے ہماری انک تک نہیں سوکھی۔ میرپور ماتھیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ نوازشریف اپنی کوتاہیاں چھپانے کے لیے جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں۔ نوازشریف یہ چاہتے ہیں کہ جو بھی ہو بس وہ بچ جائیں، وہ چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے سسٹم درہم برہم ہو۔انہوں نے کا کہا کہ عمران خان منافقت اور جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی

سندھ میں چھوٹا ساز رداری گروپ لوگوں کا خون چوس رہا ہے،عمران خان

April 06, 2018 - 21:43
Posted in:

حیدرآباد( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں ظالمانہ نظام چل رہا ہے، چھوٹا سا قبضہ گروپ زرداری لوگوں کا خون چوس رہا ہے ۔ شہید بھٹو کے نام پر پیسہ بنایا ۔ لوگ ان سے ڈرتے ہیں ، یہ لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں بھی بندکرواتے ہیں اور مروا بھی دیتے ہیں۔وہ جامشورو روڈ پر واقع انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کے وومن کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ سندھ میں ایک مافیا بیٹھا ہے جو ہر چار سال بعد آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ بھٹو زندہ ہے ، یہ لوگوں کو مروارہے ہیں اور بھٹو کو زندہ کرکے سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو تو زندہ ہے لیکن زرداری کو سیاسی

وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ میں ترقیاتی بجٹ پر اختلافات 

April 06, 2018 - 21:43
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ کے مابین نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ،وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ مالی سال کیلئے 1300ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کردیا ہے جبکہ وزارت خزانہ کے حکام وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 750ارب روپے رکھنا چاہتے ہیں ,وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 5سو ارب روپے سے زائد کمی سے اگلے مالی سال کے دوران نئے ترقیاتی منصوبے شروع نہیں کئے جا سکیں گے ۔وزارت منصوبہ بندی کے سیکرٹری شعیب صدیقی نے میڈیا کو ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران بتایا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی نے اگلے مالی سال کیلئے 1300روپے بجٹ تجویز کیا ہے تاہم وزارت خزانہ کے حکام ترقیا

فاروق عادل کی کتاب “جو صورت نظر آئی” کی تقریب پذیرائی آج ہو گی

April 06, 2018 - 21:42
Posted in:

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)ممتاز ادیب اور دانشور فاروق عادل کی خاکوں پر مشتمل تازہ کتاب “جو صورت نظر آئی” کی تقریب پذیرائی ہفتہ کو شام 5 بجے پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں ہو گی۔ تقریب کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کریں گے جبکہ ممتاز کالم نگار عطا الحق قاسمی اور یونس ایمرے کلچرل سینٹر ترکی کے ڈائریکٹر برائے پاکستان پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں ڈاکٹر قاسم بگھیو، ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر فاطمہ حسن، سعود ساحراورعقیل عباس جعفری بھی اظہار خیال کریں گے‘جبکہ نظامت معروف شاعرجنیدآزرکریں گے۔

جامعہ کراچی میں من پسندافراد کو بھرتی کرنے کی تیاری 

April 06, 2018 - 21:42
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ انتظامیہ کراچی نے سیکورٹی گارڈز کے امیدواروں سے دوران انٹرویو خاکہ نگاری کو جواز بناتے ہوئے ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے بچوں کونظر انداز کرتے ہوئے 39 من پسند سیاسی وابستگی رکھنے والے امیدواروں کو نواز نے کی تیاری کرلی ہے۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ اشتہار میں نفسیاتی ٹیسٹ کا کہیں ذکر نہیں تھا جس کی وجہ سے پوراعمل ہی مشکوک ہوگیا ہے،خواتین سیکورٹی گارڈ ز بھرتی کرنے کے لیے جامعہ کی انتظامیہ نے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔جامعہ کراچی میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کے لیے گزشتہ سال اپریل میں دیے گئے اشتہار پر جامعہ انتظامیہ نے سیاسی وابستگی رکھنے والے امیدواروں کو بھرتی کرنے ک

پندرہ مئی کو ادویات کی قیمتوں کا فیصلہ کر کے ہی اٹھیں گے، چیف جسٹس

April 06, 2018 - 21:22
Posted in:

اسلام آباد — 
سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سیکرٹری صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اپیل چلے گی نہ کوئی التوا، آئندہ سماعت پر دن رات بیٹھنا پڑا تو معاملہ پورا سن کر ہی اُٹھیں گے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق عبوری رپورٹ پیش کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں اس معاملے پر مکمل رپورٹ دے دیں، تفصیلی رپورٹ کو دیکھ کر فیصلہ کرلیں گے۔

سید علی گیلانی کے جانشین

April 06, 2018 - 20:36
Posted in:

تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ رہنما اور حریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر اپنے دیرینہ ساتھی محترم اشرف صحرائی کو اپنا جانشین مقرر کردیا ہے۔ سرینگر سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ نے اپنے اجلاس میں گیلانی صاحب کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے اور صحرائی صاحب کو حریت کانفرنس کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ وہ پارٹی عہدیداروں کے انتخابات تک اس منصب پر کام کرتے رہیں گے۔ توقع ہے کہ انتخابات کے عمل میں انہیں باضابطہ طور پر چیئرمین منتخب کرلیا جائے گا۔ سید علی گیلانی اس وقت سے حریت کانفرنس کے چیئرمین چلے آرہے ہیں جب یہ تنظیم قائم کی گئ

امت کے مسلمات سے انحراف

April 06, 2018 - 20:36
Posted in:

سعودی ولی عہد نے طویل عرصے سے امت مسلمہ کے متفقہ موقف کے مقابلے میں ایک بالکل الٹ موقف پیش کرکے پوری امت کو حیران کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنی سرزمین کا حق ہے۔ یہ درست ہے کہ عالم اسلام کے تمام ممالک کی طرح سعودی عرب بھی مغرب کے پنجوں میں پھنس چکا ہے اور کسی نہ کسی طرح مسلمان ممالک کو جمہوریت، روشن خیال، آزادی افکار اور خواتین کے لیے کھلے معاشرے کا تاثر دینے کے لیے بہت سے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ ایک زمانے میں جنرل پرویز مشرف بھی پاکستان کو روشن خیال ثابت کرنے کے لیے مخلوط میراتھن اور خواتین کی ہر شعبے میں نمائندگی اور پزیرائی پر زور دیتے تھے۔ پرویز مشرف کے ساتھ ان کی روشن خیالی بھ

منظور پشتین

April 06, 2018 - 20:35
Posted in:

پٹھان جو کبھی ہماری شمالی سرحدوں کے دربان اور محافظ ہوا کرتے تھے اور جن کی موجودگی میں نہ تو پاک افواج کو اس بات کی کوئی فکر ہوئی کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہیں اور نہ روایتی یا عسکری نگرانی کی ضرورت محسوس ہوئی، آج وہی پٹھان پاکستان کے لیے بلائے جان کہلائے جانے لگے ہیں۔ ان کی بات سننے کو کوئی تیار و آمادہ نہیں، ان کو ملک کا ہمدرد ماننے میں تردد ہے، وہی جو افغان جنگ میں اپنا سب کچھ ہار چکے ہیں انہیں ملک دشمن تصور کیا جاتا ہے، غدار سمجھا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ شمالی علاقوں میں کیا کچھ ہوتا رہا اور ان پر کس کس طرح کے عذاب آتے رہے، یہ کہانی اپنی جگہ، لیکن ان کو ملک کے اندر بھی عجیب عجیب انداز میں

لانگ مارچ کی دھمکی

April 06, 2018 - 20:35
Posted in:

تین مارچ کے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے آنے والا نتیجہ غیر متوقع ہرگز نہ تھا، بلکہ طے شدہ اور یقینی تھا۔ یقیناًچیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بلوچستان کے میر صادق سنجرانی کی کامیابی بھی سیاست کی بازی گری کا کمال تھا۔ اب اسے کوئی جمہوری عمل یا جمہوریت کا حُسن کہے تو یہ اُس کی مرضی اور ظرف پر ہی منحصر ہے۔ صادق سنجرانی کی کامیابی پر محمود خان اچکزئی نے اگلے روز یعنی تیرہ مارچ کو قومی اسمبلی کے فلو رپر کہا کہ ’’ہم زر اور زور کی وجہ سے ہار گئے اور جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا‘‘۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے اس طرح کے رد عمل کی توقع تھی ہی۔ مگر اس انہونی کو دیکھ کر میر حاصل بزنجو جیسے قدرے دھیمے اور

ایم ایم اے بحال….. عوام کا اعتماد بحال ہونا باقی ہے

April 06, 2018 - 20:35
Posted in:

ایم ایم اے (متحدہ مجلس عمل) کی بحالی خوش آئند ہے گو کہ مجاہد محترم قاضی حسین احمد اور مولانا شاہ احمد نورانی صاحب جیسی بزرگ اور انقلابی شخصیات کی قیادت سے تو ایم ایم اے محروم رہے گی کیوں کہ یہ دونوں بزرگ اپنے ربّ کے حضور جا پہنچے ہیں۔ اللہ پاک ان کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔ تاہم مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت اور لیاقت بلوچ کے جرأت مندانہ کردار سے بھی بجا طور پر یہ اُمید رکھی جاسکتی ہے کہ ایم ایم اے کی موجودہ قیادت اس کے مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے میں ضرور کامیاب رہے گی۔ ان شاء اللہ۔

قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ

April 06, 2018 - 20:35
Posted in:

اس پر موسیٰؑ نے کہا ’’اے میرے رب، میرے اختیار میں کوئی نہیں مگر یا میری اپنی ذات یا میرا بھائی، پس تو ہمیں اِن نافرمان لوگوں سے الگ کر دے‘‘۔اللہ نے جواب دیا ’’اچھا تو وہ ملک چالیس سال تک اِن پر حرام ہے، یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے، اِن نافرمانوں کی حالت پر ہرگز ترس نہ کھاؤ‘‘۔ اور ذرا انہیں آدمؑ کے دو بیٹوں کا قصہ بھی بے کم و کاست سنا دو جب اْن دونوں نے قربانی کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول کی گئی اور دوسرے کی نہ کی گئی اْس نے کہا ’’میں تجھے مار ڈالوں گا‘‘ اس نے جواب دیا ’’اللہ تو متقیوں ہی کی نذریں قبول کرتا ہے ۔ اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے

گالیوں کا مقابلہ

April 06, 2018 - 20:35
Posted in:

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بڑی تیزی سے اپنے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی زبان سیکھتے جارہے ہیں۔ انہیں سینیٹ کے نو منتخب چیئرمین کے ہاتھوں ن لیگ کی شکست کا صدمہ ہے لیکن اپنے غم و غصے کے اظہار کے لیے زبان تو مناسب استعمال کریں۔ یہ زبان ہی ہے جو انسان کی شناخت بن جاتی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ٹیکس ایمنسٹی کی تفصیلات سے ہٹ کر زخم دل کو کھرچتے ہوئے فرمایا ’’چیئرمین سینیٹ چیئرمین نہیں چور ہے، اس کو کبھی معاف نہیں کروں گا‘ ووٹ چوری کرنے والے کو ہر جگہ گندا کرتا رہوں گا‘‘۔ یہ زبان استعمال کرنے پر کون گندا ہو رہا ہے ،کبھی تنہائی میں اس پر بھی غور فرمائیں۔ وزیر اعظم نے فرمایا م

Pages