Monthly archive

حج کوٹاکیس ‘وزارت مذہبی امور کا نظر ثانی اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

April 05, 2018 - 22:41
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج کوٹے کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حج کوٹے کے حوالے سے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سرکاری اسکیم کا حج کوٹا 60 فیصد اور پرائیویٹ اسکیم کاکوٹا 40 فیصد برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ وزارت مذہبی امور نے کے فیصلے کے حوالے سے ایک مرتبہ پھرعدالت عظمیٰ میں نظر ثانی اپیل دائرکرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 80سال کے عمر رسیدہ

واٹر بورڈ کی 93ارب کی وصولی کیلیے بڑے آپریشن کی تیاری

April 05, 2018 - 22:39
Posted in:

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ) نے گورنمنٹ اور نجی شعبے کے نادہندہ صارفین سے مجموعی طور پر93 ارب روپے کے بقایا جات وصول کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ یہ بات کے ڈبلیو اینڈ ایس بی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو وریکوری محمد اسلم نے “جسارت” سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ محمد اسلم نے بتایا کہ ادارے کے نئے ایم ڈی خالد محمود شیخ کی خصوصی توجہ وہدایات کے نتیجے میں ماہانہ ریکوری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ واٹر بورڈ کو صرف مارچ میں78 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل62 تا 67 کروڑ

اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم عاید

April 05, 2018 - 22:39
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زاید اثاثے بنانے سے متعلق ضمنی ریفرنس کے شریک 3 ملزمان پر فرد جرم عاید کردی گئی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2018ء کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کو بطور شریک ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں شامل ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے احتساب عدالت سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست

پاکستا ن کا متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے خلاف دوبارہ عالمی بینک سے رجوع

April 05, 2018 - 22:38
Posted in:

اسلام آباد/لاہور(نمائندہ جسارت+آن لائن) پاکستان نے بھارت کے متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے خلاف دوبارہ عالمی بینک سے رجوع کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت کی آبی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے،عالمی بینک اپنی ذمے داری پوری کرے اور 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں اسلام آباد کے تحفظات دور کرے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کے ایک عہدیدار نے

میرے ہوتے ہوئے آئین سے انحراف نہیں ہوگا: چیف جسٹس

April 05, 2018 - 22:38
Posted in:

اسلام آباد — 
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ’’جوڈیشل مارشل لاء کی باتیں منصوبہ بندی کے تحت اڑائی جا رہی ہیں‘‘۔
اُنھوں نے کہا ہے کہ ’’پاکستان کے آئین میں عام انتخابات کے التوا کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس ملک میں جمہوریت ہوگی اور آئین کی بالادستی قائم رہے گی۔ میرے ہوتے ہوئے آئین سے انحراف نہیں ہوگا‘‘۔
جمعرات کو سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلڈنگ میں عاصمہ جہانگیر ہال اور آڈیٹوریم کا افتتاح کیا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلڈنگ سے سپرہم کورٹ جانے والی سڑک کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

مہلت کا وقت گزر چکا،اب سختی سے نمٹاجا ئے گا ،سربراہ واٹر کمیشن

April 05, 2018 - 22:38
Posted in:

حیدرآباد،کراچی(نمائندہ جسارت+اسٹاف رپورٹر )عدالت عظمیٰ کے تشکیل کردہ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ مہلت کا وقت گزرچکا ہے،اب سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ سربراہ واٹرکمیشن جسٹس(ر)امیرہانی مسلم نے حیدرآباد میں قاضی عبدالقیوم روڈ، گاڑی کھاتہ، کورٹ روڈ، پکا قلعہ، نیا پل سبزی منڈی اور حالی روڈ سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میئر سید طیب حسین، ڈپٹی کمشنر انیس الرحمن دستی، میونسپل کمشنر شاہد علی خان اور ایم ڈی واسا مسعود جمانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزو اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔سربراہ واٹر کمیشن نے قاضی عبدالقیوم روڈ پر سڑک کے درمیان فٹ پا

پنجاب کو ڈاکو سے نجات دلائی اب سندھ کی باری ہے،عمران خان

April 05, 2018 - 22:37
Posted in:

نواب شاہ(نمائندہ جسارت)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ایک ڈاکو سے نجات دلائی ہے، اب سندھ کے عوام کا بڑی بیماری سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے ،دونوں نے مل کر اپنی اپنی باریاں لیں ،ایک کہتا ہے مجھے کیوں نکالا دوسرا بھی جلد کہے گا مجھے جیل میں کیوں ڈالا، ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواب شاہ میں ممبر سازی کیمپ کے افتتاح کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ساتھ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی، فوادچودھری، ڈاکٹرعامرلیاقت، لیاقت جتوئی، عمران اسماعیل ودیگر بھی موجود تھے ۔

سعد رفیق کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

April 05, 2018 - 22:37
Posted in:

اسلام آباد/ لاہور/کوئٹہ(نمائندہ جسارت+خبر ایجنسیاں) نیب نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پیراگون سٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب لاہور نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر تے ہوئے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ماتحت

قندوز حملہ تہذیب و علم کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے‘ لیاقت بلوچ

April 05, 2018 - 22:37
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ اور نوجوانوں کے وفدسے گفتگو اور یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں مدرسے پر امریکی بمباری اور 200 کے لگ بھگ حفاظ ، علما اورشہریوں کا جاں بحق ہونا بڑا المیہ اور تہذیب و علم کی دعویدار دنیا کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا اور اس کے حواریوں کو انسانیت سوز مظالم کے باوجود کوئی شرم و حیا اوراحساس ہی نہیں کہ اپنی غلطی تسلیم کریں۔ افغانستان کے عوام امریکا اور نیٹو فورسز کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ امن کا واحد راستہ یہ ہے کہ ام

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، دو بڑے منصوبوں کا افتتاح

April 05, 2018 - 22:21
Posted in:

اسلام آباد — 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں ںے دو بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل کیے جانے والے نقیب اللہ محسود کے گھر گئے اور ان کے والد سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا انسداد دہشتگردی آپریشنز کے دوران بھی وزیرستان میں رہنے والوں کو مشکلات رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہٴ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وانا میں ایگریکلچر پارک اور مکین میں مارکیٹ کا افتتاح کیا اور منصوبے فاٹا میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

جھوٹ بول کر سرکاری نوکری کرنے والے دھوکے باز ہیں: چیف جسٹس

April 05, 2018 - 22:06
Posted in:

اسلام آباد — 
سپریم کورٹ میں سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت میں 152 سرکاری افسران کی دہری شہریت چھپانے کا انکشاف ہوا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ’’سرکاری افسران سے سچ چھپانے کی توقع نہیں۔ جھوٹ بول کر سرکاری نوکری کرنے والے دھوکے باز ہیں‘‘۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سرکاری افسران کی دہری شہریت سےمتعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

شاہراہ لیاقت پردل کادورہ پڑنے سے 55سالہ خاتون جاں بحق

April 05, 2018 - 21:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہراہ لیاقت سے 55 سالہ خاتون کی لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے کی حدود شاہراہ لیاقت کیمل اسٹریٹ سے 55 سالہ خاتون کی لاش ملی ، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا ، ایس ایچ او نثار اعوان نے بتایا کہ متوفیہ کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے وہ شکل صورت سے پنجابی اسپکنگ معلوم ہوتی ہے متوفیہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لیے سرد خانے میں رکھوادی ہے۔

کیماڑی میں سی این جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،منی بس جل کرتباہ

April 05, 2018 - 21:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں بس میں نصب سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،بس مکمل طور پر جل کرتباہ ۔تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی میں بس میں نصب گیس کا سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور بس میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ بس میں غیر میعاری سلنڈر نصب تھا جو کہ گرمی کی وجہ سے پھٹ گیا خوش قسمتی سے بس کے اندر یا قریب کوئی موجود نہ تھا جس کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم

سرجانی ٹاؤن:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرشہری زخمی،ڈاکوفرار

April 05, 2018 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ خالد مسیح ولد جان مسیح زخمی ہوگیا ، پولیس کا کہنا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جس کو نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

مسلمانان عالم فرعونیت کے شکنجے میں محبوس ہوکر رہ گے، عائشہ فہیم

April 05, 2018 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلی عائشہ فہیم نے کشمیر کی تحریک آزادی کی رہنماآسیہ اندرابی کے پیغام نے جواب میں کشمیر میں اٹھنے والی تشدد کی تازہ ترین لہر پہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید بے گناہ مسلمانوں کے لیے جینے کا اب کوئی حق باقی نہیں رہا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، اسی خون سے غوطہ رنگین ہوا، ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اوآی سی اور اقوام متحدہ حقوق کی پامالی پر فقط تسلی کے دو حروف بول کرخاموش ہو جاتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حقائق کی پردہ پوشی کے بجائے ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں۔

سپرہائی وے لنک روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ، مرد زخمی

April 05, 2018 - 21:54
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے لنک روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک اور مرد زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے سپرہائی وے لنک روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ سعدیہ زوجہ شمیم خان اور زخمی کی 40 سالہ شمیم خان ولد ادریس خان کے نام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ اور مضروب میاں بیوی تھے وہ سپرہائی وے سے ملیر کینٹ آنے کیلئے لنک روڈ سے آرہے تھے کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بیوی ہلاک اور شوہر زخمی ہوگیا ، م

27 ویں بین الاقوامی نونہال صحت کانفرنس آج منعقد ہوگی

April 05, 2018 - 21:54
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور ہمدرد پبلک اسکول کراچی کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے موقع پر 27 ویں بین الاقوامی نونہال صحت کانفرنس ’’صحت کی سہولت ہر جگہ ہر ایک کے لیے‘‘ کے موضوع پر6اپریل کو دوپہر ڈھائی بجے ہوٹل بیچ لگژی میں عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے مقیم اسلام آباد ڈاکٹر محمد آسائی کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔ ممتاز سائنسداں پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی
صدرسعدیہ راشداورملکی و غیرملکی مندوبین بھی خطاب کریں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

امت مسلمہ کے بیدارہونے کاوقت آگیاہے،جمعیت طلبہ عربیہ

April 05, 2018 - 21:54
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ جلال الدین منصوری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز کے مدرسے میں دستار بندی کے دوران دشمن اسلام نے ننھے حفاظ اور علما پر بمباری کرکے پوری امت مسلمہ کو للکارا ہے۔یہ ظلم کی انتہاہے۔اس ظلم کا نام ٖڈکشنری میں ملنا بھی ناممکن ہے۔ امت مسلمہ باہمی اختلافات و انتشار کو چھوڑ کر اتحاد اتفاق کی لڑی بن کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے۔ہم بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں۔مزید  نقصان اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے۔اس سے پہلے کہ دشمن اور وار کرے ہمیں اب تیا ر ہوجانا چاہیے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کے،الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے،کمانڈر (ر) محمد اقبال

April 05, 2018 - 21:50
Posted in:

کراچی(پ ر) اہالیان سوداگران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملیر کے،الیکٹرک کے غیر قانونی فیصلوں سے سخت نالاں ہیں، اس لیے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس وقت تک سوسائٹی کے رہائشیوں کے بجلی کے عارضی کنکشن منقطع نہیں کیے جائیں گے، جب تک پوری سوسائٹی میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب عمل میں نہیں آجاتی۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا گیا اور بغیر کسی نوٹس کے سوسائٹی کے سیکڑوں عارضی کنکشن رات کے اندھیرے میں کاٹ کر سوسائٹی کے رہائشیوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ بات کمانڈر (ر) محمد اقبال، محلہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حامد حقانی اور سوسائٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالرحمن عابد راجپوت نے سوسائٹی کے

پاکستان میں ٹیکس اصلاحات، ٹیکس نیٹ ورک میں تین کروڑ افراد شامل ہونے کی توقع

April 05, 2018 - 21:19
Posted in:

اسلام آباد — 
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 نکاتی ٹیکس اصلاحات کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیکس نادہندگان کے لئے ایمنسٹی اسکیم کی بھی ٹیکس اصلاحات کے پیکج میں شامل کردی گئی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ امریکی ایئرپورٹ پر تلاشی دینے سے میری عزت مجروح نہیں ہوئی۔

پی پی او کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا؟

April 05, 2018 - 21:10
Posted in:

’گیارہ جون 2015 کی شام کو میرا بیٹا سعد صدیقی گھر سے گیا تھا لیکن پھر دوبارہ واپس نہیں آیا۔ اگلے ہی روز میں نے اس کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج کرادی لیکن ایک ماہ تک کچھ پتہ نہیں چلا۔‘یہ باتیں بی بی سی کو پاسبان تنظیم کے جنرل سیکریٹری معظم عثمان نے بتائیں جن کا بیٹا گذشتہ تین سال سے لاپتہ ہے اور اس کی رہائی کے لیے انھوں نے سندھ ہائی کورٹ کا رخ کیا جہاں عدالت نے سیکریٹری محکمہ دفاع کو ان کے فرزند سعد صدیقی کی مبینہ گمشدگی کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔عثمان معظم کا الزام ہے کہ ان کا بیٹا رینجرز کی تحویل میں ہے۔

بھارتی کشمیر میں حالیہ ہلاکتوں کےخلاف طالب علموں کے مظاہرے

April 05, 2018 - 21:04
Posted in:

سری نگر — 
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حفاظتی دستوں کی کارروائیوں میں 13 مشتبہ عسکریت پسندوں اور 5 شہریوں کی ہلاکت کے خلاف چار دن تک جاری رہنے والی احتجاجی ہڑتالوں اور عوامی مظاہروں کے بعد جمرات کو بازار کھل گئے۔ ریل اوردوسری پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بحال ہو گئیں اور چند اضلاع کو چھوڑ کر وادئ کشمیر کے تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے۔
لیکن تعلیمی اداروں کے کھلتے ہی کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور طالبات نے کلاسوں کی بجائے سڑکوں کا رُخ کیا اور بھارت سے آزادی کے مطالبے کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کرنے لگے۔

امریکا نے معصوم حفاظ اور علماکرام پر بم برساکر ظلم کی انتہا کردی‘ سینیٹر مشتاق خان

April 05, 2018 - 20:44
Posted in:

پشاور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پورے صوبے میں اضلاع اور ایجنسی ہیڈکوارٹرز پر افغانستان میں مدرسے پر امریکی و افغان فورسز کی دحشیانہ بمباری اور کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ بھارت نے کشمیر اور امریکا نے افغانستان میں سفاکیت کی انتہا کردی ہے۔ نہتے مظاہرین اور معصوم و بے بس بچوں، حفاظ کرام اور علما پر وحشیانہ، سفاکانہ، سنگدلانہ اور دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔ اقوام متحدہ اور او آ

بدین زمینوں پر قبضے کیخلاف جٹ برادری کا احتجاجی مظاہرہ

April 05, 2018 - 20:44
Posted in:

بدین (نمائندہ جسارت) جھوٹے قتل کے مقدمے میں ملوث کرنے، زرعی زمینوں پر قبضہ، زرعی اجناس سمیت ٹریکٹر اور موٹرسائیکل نذرآتش کرنے کے خلاف دیہہ کاک کے دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ گزشتہ ماہ کڈھن کی دیہہ کاک میں زمین کے تنازعے پر ملاح اور جٹ برادری میں ہونے والے تصادم اور ہنگامہ آ رائی میں ملاح برادری کے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، بااثر حکومتی افراد اور پولیس کی عدم توجہ کے باعث حالات معمول میں آنے کے بجائے کشیدگی میں اضافے سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ علاقے کی مختلف برادریوں سے تعلق رکھے والے افراد نے گلزار جٹ، خورشید گجر، محم

متحدہ مجلس عمل کا وجود ملک و قوم کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے‘ میاں مقصود

April 05, 2018 - 20:43
Posted in:

لاہور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام موجودہ طرز حکمرانی سے مایوس ہوگئے ہیں۔ برسراقتدار افراد نے ووٹ عوام سے لیے اور خدمت اپنے خاندانوں کی‘ کی ہے۔ موروثیت اور اقربا پروری نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ لوگوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اس لیے ایسی جمہوریت ہی قابل قبول ہے جو شریعت کے تابع ہو۔ المیہ اس بات کاہے کہ آج بھی قائد اعظمؒ کے پاکستان میں انگریزوں کا قانون نافذ العمل ہے۔ مٹھی بھر اشرافیہ ملک کے سیاہ وسفید کی مالک بنی بیٹھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں صوب

حافظ سلمان بٹ نے ریلوے بیوروکریسی کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا

April 05, 2018 - 20:43
Posted in:

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) ریلوے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے جلد پُر کشش چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا، سابقہ دور میں مسائل کا رخ مزدوروں کی طرف اور وسائل صرف ریلوے بیوروکریسی کے لیے اس ظلم کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتا ہوں، چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے پُر امن جدوجہد کریں گے، دھرنا دیں گے اور ٹرین مارچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہا پریم یونین کے نو منتخب مرکزی صدر سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ نے راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور، خیر محمد تونیو، ڈویژنل کے صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان، مرکزی چیف آ

***۔۔۔۔۔۔ملک بھر سے ۔۔۔۔۔۔***

April 05, 2018 - 20:43
Posted in:

جھنگ(آئی این پی)جھنگ میں سرگودھا روڈ کے قریب بس اور کار میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے سرگودھا روڈ پر ڈھوری والا کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے*بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سگے بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بہن کو قتل کر دیا ہے۔بہاولنگر میں تھانہ شاہ فرید کی حدود میں

بلدیو کمار سے صوبائی رکن اسمبلی کا حلف لینے کا حکم

April 05, 2018 - 20:36
Posted in:

پشاور — 
پشاور ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز ایک بار خیبرپختونخوا حکومت کو اقلیتی نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی بلدیو کمار سے حلف لینے کی ہدایت کی ۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس محمد ایوب خان پر مشتمل بنچ نے یہ حکم بلدیو کمار کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر دیا ہے ۔
بلدیو کمار الجہانی ممبر صوبائی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پشاور سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ سردار سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی گھر ضلع بونیر میں قتل کر دیا گیا تھا ۔

فرانس اور مالی کی افواج سے جھڑپ میں 30عسکریت پسند مارے گئے

April 05, 2018 - 19:47
Posted in:

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نائیجیریا سے متصل مالی کی سرحد کے قریب فرانس اور مالی کے فوجی دستوں سے جھڑپ میں30 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔فرانسیسی فوج کے ترجمان کرنل پیٹرک شٹاگر نے بتایا کہ لڑائی60شدت پسندوں کے ایک گروپ کے ساتھ ہوئی۔ترجمان کے مطابق اس جھڑپ کے دوران کوئی فرانسیسی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔ کرنل شٹاگر کا کہنا ہے کہ اس سرحدی علاقے کو صحرائے صحارا میں داعشکے شدت پسند محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages