Monthly archive

الیکشن کمشن وزیراعظم سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام کا ثبوت طلب کرے، عمران خان

April 04, 2018 - 23:42
Posted in:

اسلام آباد — 
سینیٹ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تبصروں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا بیان دینے پر وزیراعظم کو طلب کیا جائے اور انہیں تمام دستاویزات اور ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کرنے کے لیے کہا جائے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ : سرمائے میں 11ارب ،انڈیکس میں90پوائنٹس کا اضافہ 

April 04, 2018 - 23:31
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 46000پوائنٹس سے بڑھ کر46100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے کیمیکل،توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ اور پیٹرولیم سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 46448پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 46400، 46300 اور 46200پوائنٹس کی3بالائی حد سے نیچے گر گیا

تنخواہیں نہیں دے سکتے تو ٹی وی چینل بند کر دیں: سپریم کورٹ

April 04, 2018 - 23:27
Posted in:

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ تمام میڈٰیا ہاؤسز میں 30 اپریل تک تمام تنخواہیں ادا کردی جائیں، میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران جیو نیوز کے حامد میر نے عدالت سے درخواست کی کہ جیو نیوز کو ہی کھلوادیں جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جیو نیوز کو بند کس نے کیا؟ انہوں نے کہا کہ اگر قانون نے حق دیا ہے تو اللہ کے سوا کوئی ٹی وی بند نہیں کرسکتا۔

امریکی اتحادی بننے کی وجہ سے طالبان نے پاکستان پر حملے کیے ،مشیر قومی سلامتی

April 04, 2018 - 23:27
Posted in:

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے امریکا کی طرف سے ڈو مور کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اتحادی بننے کی وجہ سے طالبان نے پاکستان پر حملے کیے‘ امریکا ہم پر طالبان کی حمایت جبکہ طالبان ہم پر امریکی حمایت کا الزام لگاتے ہیں‘ امریکا اور عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو نظر انداز کر رہی ہے اس کا اعتراف کیا جانا چاہیے‘ دہشت گردی کی وجہ سے تعلیمی ادارے، مارکٹیں اور پاور ہاؤسز تباہ ہوئے‘ بھاری جانی نقصان ہوا اور معیشت کو تقریباً 250 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے‘ سیکورٹی فورسز کی وجہ سے کراچی اور بلوچستان میں صورت حال آج بہتر ہو چکی ہے

صحافی کے قتل کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں سپریم کورٹ جمع کرانے کا حکم

April 04, 2018 - 23:25
Posted in:

اسلام آباد — 
سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے صحافیوں کی جانب سے عدالت کے انسانی حقوق سیل میں جمع کرائی گئی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے صحافی کے قتل کا نوٹس لیا۔
چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے قتل سے قبل کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سنی ہے۔

کاش مجھ سے یہ غلطی نہ ہوتی

April 04, 2018 - 22:57
Posted in:

واشنگٹن — 
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ اور اوپننگ بیٹسمین کیمرون بینکرافٹ نے بال ٹیمپرنگ کا جرم قبول کرتے ہوئے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر لگائی گئی پابندی قبول کرنے اور اس کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سال کی اس پابندی کے بعد بھی سٹیو سمتھ کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں کر سکیں گے۔
سمتھ نے آج بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ اُن کی شدت سے یہ خواہش ہے کہ بال ٹیمپرنگ کا یہ واقعہ کسی طرح ختم ہو جائے اور وہ ایک بار پھر اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر سکیں اور اس کیلئے وہ کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

نواز شریف سیاست دان نہیں مغل شہنشاہ ہیں: زرداری

April 04, 2018 - 22:23
Posted in:

کراچی — 
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’’کچھ بھی ہوجائے اب میاں نواز شریف سے صلح نہیں ہوسکتی‘‘۔ بقول اُن کے ’’میاں نواز شریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا اور ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا گیا۔ میاں نواز شریف اب لمبی جنگ کی تیاری کرلیں‘‘۔
گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’میاں نواز شریف سیاست دان نہیں بلکہ مغل شہنشاہ ہیں‘‘۔

دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں 139 پاکستانی شامل کیوں ہیں

April 04, 2018 - 22:14
Posted in:

واشنگٹن — 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت کرد افراد اور تنظیموں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان میں سرگرم، اور اس دہشت گردی کے لیے اس ملک کی سرزمین استعمال کرنے والے 139 افراد کے نام شامل ہیں۔
اس فہرست کے اجراء کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے اسلام آباد کی ڈیفنس یونیورسٹی کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی ملی مسلم لیگ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے یہ فہرست جاری کر دی گئی۔

بھارتی فوج کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے، وزیر اعظم عباسی

April 04, 2018 - 21:52
Posted in:

مظفرآباد — 
پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آذادی کی حمایت جاری رکھےگا۔ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا موقع فراہم کرنے میں ہے ۔
بدھ کے روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی قوانین کے سامنے جھکنا ہو گا۔

سلمان خان لکھیں گے گانا اور آواز کا جادو جگائیں گے عاطف اسلم

April 04, 2018 - 21:27
Posted in:

کراچی — 
کہئے کیسا آئیڈیا ہے؟ ہے نا کمال کی بات۔ بھارتی میڈیا میں خبریں گرم ہیں کہ سلمان خان نہ صرف’ ریس 3‘ کے ہیرو ہیں بلکہ انہوں نے فلم کے لئے کچھ گانے بھی لکھے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو شاید سلمان خان کے فینز عاطف اسلم کو ان کا لکھا گانا گاتے جلد ہی دیکھ سکیں۔
بالی وڈ کی کئی ہٹ فلموں کو سپر ہٹ گانے دینے والے پاکستانی سنگر عاطف اسلم بھار ت میں اتنے ہی مقبول اور فین فالوؤنگ رکھتے ہیں جتنی کہ پاکستان میں۔ اسی لئے ’ریس 3‘ کے فلم میکرز عاطف اسلم کی آواز میں گانا شامل کرنے کو بے قرار ہیں۔

الیکشن سے پہلے ترقیاتی فنڈز پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ

April 04, 2018 - 21:15
Posted in:

اسلام آباد — 
سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہارات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز پرپابندی لگا دیں ۔ قوم کا پیسہ ووٹ مانگنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کو اشتہارات جاری کرنے سے نہیں روک رہے۔ ٹیکس کے پیسے پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تصاویر کے ساتھ اشتہار دینا مناسب نہیں۔ سرکار اپنی کارکردگی سے عوام کو ضرور آگاہ کرے۔ اشتہارات پر اپنی تصاوير نہیں لگانی چاہئیں۔

الماریوں میں کیڑے:

April 04, 2018 - 21:05
Posted in:

گھر کی الماریوں میں چند لونگیں اور خشک نیم کے پتے ضرور ڈالیں۔ اس سے آپ کے کپڑے اور بستر وغیرہ سیلن کی بدبو اور کیڑوں سے محفوظ رہیں گے ۔
چیونٹیاں:
بڑے چیونٹے اور چیونٹیاں گھروں میں عام طور پر نظر آتے ہیں ۔ ان سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ ایک بالٹی نیم گرم پانی اور ایک کھانے کا چمچہ مٹی کا تیل ملا کر زمین پر پونچھا لگائیں اور دروازوں کی چوکھٹ پر تھوڑا سا چونے کا پائوڈر اور مٹی کا تیل ڈال دیں ۔

چیونٹیاں ہینگ سے بھاگتی ہیں۔ جہاں سے چیونٹیاں بھگانا مقصود ہو وہاں ہینگ رکھ دیں ۔

بار بی کیو بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے

April 04, 2018 - 21:04
Posted in:

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مرغی، مچھلی یا گوشت کو براہ راست آگ پر بھون کر کھایا جائے تو اس سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ قبل ازیں ماہرین یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر گوشت کو بہت بلند درجہ حرارت پر پکایا جائے تو اس سے سرطان کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے ۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باربی کیو، گرلنگ اور گوشت کو آگ پر براہ راست بھوننے کے رجحان کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایسے کھانوں کی زیادتی سے لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے لیکن یہ خدشہ درمیانے درجے کا ہوسکتا ہے ۔

تربوز کھانا بھی، مشروب بھی

April 04, 2018 - 21:03
Posted in:

عربی میں بطیخ تربوز کو کہتے ہیں۔ محد ثین نے بطیخ کو تربوز قرار دیا ہے مگر آج کل کی عربی میں یہ گڑ بڑ ہوگیا ہے۔ عرب میں بطیخ خربوزہ کو کہا جاتا ہے اور تربوز کو حب حب کہتے ہیں۔ حجازیوں نے ان دنوں عربی کے اور الفاظ میں بھی مشکل پیدا کردی ہے جیسے کہ لبن۔ پرانی عربی میں لبن دودھ کو کہتے آئے ہیں۔ آج کل دہی کولبن اور دودھ کو حلیب کہا جاتا ہے البتہ بعض لوگ صراحت کے مد نظر دہی کو ’’لبن جامض‘‘ کہتے ہیں۔

دماغی کمزوری دُور کرنے والی غذائیں

April 04, 2018 - 21:02
Posted in:

ڈاکٹروں کا قول ہے کہ تندرستی کی حالت میں جب خون کا دورہ باقاعدہ ہوتا ہے تو جسم اس کے ذریعے سے غذائیں دماغ کے سامنے پیش کرتا ہے جن میں سے دماغ اپنے مطلب کی غذائیں چن لیتا ہے، مگر جب خون کا دورہ باقاعدہ نہ ہو تو دماغ کو بھی غذا پوری نہیں ملتی، جس سے اس کی طاقت گھٹنے لگتی ہے۔ تاہم یہ ضروری ہے کہ دماغ کو مناسب غذا پہنچائی جائے۔ انسان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب دماغ کے لیے مناسب غذا کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہو جاتا ہے اور یہ وقت وہ ہے جب عقل ڈاڑھ نکلتی ہے یعنی انسان بچپن سے نکل کر جوانی میں قدم رکھتا ہے۔ یہ زمانہ بہت نازک ہے، اس لیے لازم ہے کہ غذا میں کمی واقع نہ ہو کیوں کہ ان د

راستے کے آداب

April 04, 2018 - 21:01
Posted in:

مولانایوسف اصلاحی
1۔راستے میں درمیانی چال چلیے۔ نہ اتنا جھپٹ کر چلیں کہ خواہ مخواہ لوگوں کے لیے تماشہ بن جائیں اور نہ اتنے سست ہو کر رینگنے کی کوشش کیجیے کہ لوگ بیمار پرسی کرنے لگیں۔ نبی ؐ قدم لمبے لمبے رکھتے اورقدم اُٹھا کر رکھتے تھے۔ قدم گھسیٹ کر کبھی نہ چلتے ۔

نوجوان تحقیق کے میدان میں کردار ادا کریں ،حکومت تعاون کرے گی ،گورنر

April 04, 2018 - 20:53
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ/ چانسلر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیق پر بھرپو ر توجہ دینے سے ہی عصر حاضر میں ترقی کے سنگ میل کو عبور کیاجاسکتا ہے،جامعات میں قومی تقاضوں ، علمی ضروریات اور عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق قوم کے معماروں کو تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کراچی امن و امان کے قیام کے بعد تہذیب و تمدن ، ثقافت اور فلمی صنعت کا مرکز بن رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی شیخ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ سے

غیر قانونی شادی ہال منہدم کرنے سے پولیس کے وارے نیارے

April 04, 2018 - 20:53
Posted in:

کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق )کے ڈی اے کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے احکامات پر غیر قانونی شادی ہالوں کو منہدم کرنے سے پولیس والوں کی چاندی ہوگئی‘ مختلف علاقوں میں کھیل کے میدانوں اور خالی مقامات پر تقریبات کا انعقاد کرنے کے لیے شہریوں اور کیٹرنگ کے کاروبار سے وابستہ افراد متعلقہ تھانے کو بھاری رقم دینے پر مجبور ہیں ۔تقریبات کے انعقاد کے باعث کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی حالت انتہائی ابتر ہوگئی ،شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے کراچی میں سرکاری اراضی پر قائم شادی ہالوں اور دیگر تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے ب

پولیس کی کاروائیوں میں 2قاتلوں سمیت 20ملزمان پکڑے گئے

April 04, 2018 - 20:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2قاتلوں سمیت 20ملزمان گرفتارکرلیے ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 2017 ء میں 40 سالہ محمد شاہد ولد منیر حسین نامی شخص قتل کیا ہوا تھا ، ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس نے مخبروں کا نیٹ ورک فعال کیا اور دو ملزمان محمد علی اور مہتاب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے اپنے ساتھی حسن کے ساتھ مل کر 2017 ء میں ڈکیتی مزاحمت پر محمد شاہد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے ، ملزمان سرجانی ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کر

گرمی میں زیادہ کھانے سے ڈائریا ہوسکتاہے‘ماہرین طب

April 04, 2018 - 20:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے، دھوپ میں پسینے خارج ہونے سے جسم کے نمکیات ضائع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں پانی اور نمکیات کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ایسی صورت میں زیادہ کھانے سے ڈائریا ہو سکتا ہے، گرمی کے دوران فریج میں رکھے باسی کھانوں اور کھانے پینے کی اشیا سے اجتناب کریں، گرمی کے موسم میں گوشت زیادہ کھانے سے بیمار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ ہری سبزیاں، سلاد، لیموں اور دہی گرم موسم میں مفید ہوتے ہیں، شدید گرمی کے دوران جسم میں پانی کی کمی سے ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے، ہیٹ اسٹروک میں تیز بخار بھی ہو جاتا ہ

بھارتی آئین کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت عارضی نہیں، سپریم کورٹ

April 04, 2018 - 20:41
Posted in:

سری نگر — 
بھارت کی عدالت عظمٰی نے کہا ہے کہ آئین ہند کی دفعہ 370 جس کےتحت ریاست جموں و کشمیر کو ہند یونین میں خصوصی آئینی پوزیشن حاصل ہے عارضی شق نہیں ہے۔ عدالت نے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ اگرچہ اس شق کو بھارت کے آئین میں ایک عارضی شق کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کے وجود نے ایک مستقل حیثیت حاصل کرلی ہے جس کے باعث اس کی منسوخی ناممکن بن گئی ہے۔

معصوم قلی اور بھاری بستے

April 04, 2018 - 19:48
Posted in:

قلی کے نام سے تو آپ واقف ہی ہیں۔ جی جی! وہی، ریلوے اسٹیشن پر اتریں تو اولاً جو آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ مخصوص ٹوپی اور معمولی سے لباس میں ملبوس ہمہ وقت خدمت کے لیے حاضر رہتے ہیں۔ آپ کا بھاری بھر کم بیگ، بورا، توڑا آپ کا لایا ساز و سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے آپ کی آسانی کا سامان کرتے، معمولی معاوضہ لے کر کسی دوسری گاڑی کی آمد کے انتظار بیٹھ جاتے ہیں۔ ایسے بہت سے قلی بھی آپ نے سامان ڈھوتے دیکھے ہوں گے، بے ساختہ آپ کو ترس بھی آیا ہوگا کہ گرمی کی شدت، ٹھٹھرتی سردی، لاغر و نحیف جسم، صبح دیکھتے ہیں نہ شام، بس جتے رہتے ہیں کاروبار زندگی میں، کہ پیٹ بھی تو پالنا ہے۔

جنابِ ٹرمپ ایک ٹویٹ اُدھر بھی

April 04, 2018 - 19:48
Posted in:

افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جون نکلسن نے روس پر طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ روس نے تاجکستان کی سرحد پر جنگی مشقوں کے دوران جو اسلحہ جمع کیا تھا مشقیں ختم ہونے کے بعد سے واپس لے جانے کے بجائے وہیں چھوڑ دیا گیا جو اسمگل ہو کر افغانستان پہنچا اور وہاں اسے اپنی اصل منزل یعنی طالبان کے ہاتھ لگ گیا۔ ان میں دوسرے اسلحے کے علاوہ بھاری مشین گنیں اور رات کو دیکھنے والے آلات بھی شامل ہیں۔ روس نے امریکی جنرل کا یہ الزام مسترد کیا ہے اور کہا کہ امریکا نے پہلے بھی کسی ثبوت کے بغیر اس طرح کے الزامات عاید کیے ہیں۔امریکی الزامات درست ہیں تو یہ بات

پی ایس ایل اور قومی اتحاد 

April 04, 2018 - 19:47
Posted in:

کھیل میں سیاست اور سیاست میں کھیل، یہ ایک پرانا مقولہ ہے لیکن کیا بات ہے کہ یہ مقولہ ہر دور میں اپنا اثبات ثابت کرتا رہتا ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی اور کرکٹ میدان سے زیادہ میڈیا ہاؤسز میں کھیلی جاتی ہے ایسا لگتا تھا کہ بس ابھی کوئی اینکر یا رپورٹر یا کوئی صنف نازک کھلاڑیوں کی ٹی شرٹ پہن کر اسکرین سے باہر اب نکلی کہ تب نکلی، ایسی دیوانگی کبھی بھی کسی قومی معاملے پر میڈیا پر نظر نہیں آتی جتنی کہ کرکٹ کے بخار میں مبتلا میڈیا ہاؤسز میں نظر آتی ہے۔

’’پروفیسر فضل حق میر‘‘

April 04, 2018 - 19:47
Posted in:

انسانی زندگی، خوبصورتی، احسان مندی، کمال و ہنر اور فرض شناسی کا نام ہے وہ شخصیات باعزت اور با مراد ٹھیرتے ہیں جو معاشرتی کردار کے حوالے سے ستاروں کی مانند، رات کی تاریکی میں روشنی کے چراغ چلاتے ہیں مرحوم و مغفور پروفیسر فضل حق میر ’’آغا جان‘‘ انہیں ستاروں میں روشن ترین ستارہ تھے، وہ 1942ء یعنی تقسیم برصغیر اور قیام پاکستان سے قبل جموں میں پیدا ہوئے، گردش زمانہ اور سیاست و جغرافیہ کے اُتار چڑھاؤ کے باعث اُن کے والد محترم کو کشمیر کی خوبصورت وادی سے ہجرت پر مجبور ہونا پڑا اور وہ نئے نویلے ملک پاکستان کے تاریخی شہر کوئٹہ میں آئے، یوں ننھے منے فضل حق میر ماں کی آغوش اور باپ کے سائے میں ہجرت کے

سعودی عرب کی ناکہ بندی

April 04, 2018 - 19:47
Posted in:

وقت کے ساتھ ساتھ عرب کے خطے میں صف بندی واضح ہوتی جارہی ہے ۔سعودی عرب کی قیادت میں متحدہ عرب امارات ، کویت ،عمان بحرین اور مصر ایک صف میں کھڑے ہیں ۔ دوسرا اتحاد ترکی کی قیادت میں قطر، ایران ،شام اور سوڈان کا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ترکی اور اس کے اتحادیوں کی پیش قدمی جاری ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے قطر کی ناکہ بندی کے بعد ترکی نے دوحہ میں اپنی فوجیں اتار کر سعودی عرب کو واضح پیغام دیا تھا ۔ اب ترکی نے سوڈان کے جزیرے سواکن میں فوجی اڈا بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس فوجی اڈے کے اخراجات قطر ادا کرے گا۔ سواکن کے جزیرے سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہی پورٹ آف سوڈان ہے جو چین کی دنیا بھرمیں بندرگاہیں بنانے

قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ 

April 04, 2018 - 19:47
Posted in:

اے اہل کتاب! ہمارا یہ رسول ایسے وقت تمہارے پاس آیا ہے اور دین کی واضح تعلیم تمہیں دے رہا ہے جبکہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ ایک مدت سے بند تھا، تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا سو دیکھو! اب وہ بشارت دینے اور ڈرانے والا آ گیا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ یاد کرو جب موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ ’’اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی اْس نعمت کا خیال کرو جو اس نے تمہیں عطا کی تھی اْس نے تم میں نبی پیدا کیے، تم کو فرماں روا بنایا، اور تم کو وہ کچھ دیا جو دنیا میں کسی کو نہ دیا تھا ۔ اے برادران قوم!

Pages