Monthly archive

مقبوضہ کشمیر میں تیسرے روز بھی ہڑتال ،احتجاجی مظاہرے،مزید 2شہید ،بھارت تحقیقات مشن کو آ نے کی اجازت دے،او آئی سی

April 03, 2018 - 23:46
Posted in:

سرینگر /جدہ /لندن(خبرایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی اوراحتجاجی مظاہرے ہوئے ۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزید 2 نوجوان منگل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ اس طرح شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر19 ہوگئی ۔ قابض انتظامیہ نے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے سخت پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق سمیت حریت قیادت بدستور نظر بند ہے۔ یاسین ملک کو 3روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ وادی میں منگل کو

اثاثے چھپانے پر فوجیوں کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا،عدالت عظمیٰ

April 03, 2018 - 23:45
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ درست اثاثے ظاہر نہ کرنے پر فوجی اہلکاروں کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا۔منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کرنل ریٹائرڈ منیر کیخلاف دائر حکومتی اپیل خارج کر دی۔ درست اثاثے اور ذرائع آمدن نہ بتانے پر کرنل منیر کو برطرف کیا گیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے کرنل ریٹائرڈ منیر کی سزا کالعدم قرار دے دی تھی۔عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ایف بی آر کا معاملہ کورٹ مارشل کی حدود میں نہیں آتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ فوجی افسر کے لیے ایماندار ہونا لازمی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آمدن اور اثاث

احد چیمہ مزید 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے ،درخواست ضمانت مسترد

April 03, 2018 - 23:42
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت )لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت4 شریک ملزمان کومزید14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت احد چیمہ اور شریک ملزمان کو نیب کی جانب سے ہتھکڑیاں لگا کر سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا ۔تفتیشی افسر نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احد خان چیمہ کے 2 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا ہے،احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی32 کینال اراضی اپنے او

سراج الحق کا وزیر اعظم اور آرمی چیف کے نام خط ،کشمیر کی صورتحال پر 6نکاتی تجاویز

April 03, 2018 - 23:42
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فوری طور پر مندرجہ ذیل اقدامات کا اہتمام کیا جانا چاہیے ۔حکومت پاکستان ایک قومی کشمیر کانفرنس کا اہتمام کرے جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ حریت قائدین کو بھی مدعو کیا جائے ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے جس میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل متفقہ قرارداد کی صورت میں منظور کیا جائے ۔ عالمی سطح پ

ماہ امضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم

April 03, 2018 - 23:41
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی+صباح نیوز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاور ڈویژن کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ موجودہ بجلی گھروں کے تمام یونٹس فعال رہیں اور رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی فراہمی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ انہوں نے یہ بات کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،جو منگل کو وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد لغاری، مشیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دورا ن توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں آئندہ مہینوں خاص طور پ

فاٹا حراستی مراکز میں برسون سے قید 10افراد کی موجود گی کا انکشاف

April 03, 2018 - 23:40
Posted in:

کراچی (رپورٹ :خالد مخدومی ) سیکورٹی اداروں نے فاٹامیں قائم حراستی مراکز میں جبری طور پرلاپتا مزید 10افرادکی موجودگی کااعتراف کر لیا، ایم آئی اورآئی بی کی جانب سے گزشتہ 4ماہ کے دوران 46 لاپتا افراد کوان حراستی مراکز میں رکھے جانے کاانکشاف ہواہے ،فاٹاکے حراستی مراکز میں غیر قانونی اقدامات تاحال جاری ہیں ،جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے بنائے کمیشن کی سرگرمیاں بھی رسمی اجلاسوں تک محدود ہیں ، جسارت نے اپنی 11 نومبر 2017ء کی اشاعت میں فاٹا کے حراستی مراکز اور 3فروری2018ء کی اشاعت میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے بنائے گئے کمیشن کی کارگردگی کے بارے میں قارئین کوآگاہ کیاتھا، قومی احتساب بیورو پاکستا

مذاکرات میں کردار ادا کرینگے ،ضروری نہیں طالبان بات مان لیں،آصف غفور

April 03, 2018 - 23:39
Posted in:

راولپنڈی (آئی این پی/ صباح نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم طالبان سے جو کہیں گے طالبان وہ کریں گے، افغان حکومت اور امریکا نے طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں، فورم کا حصہ ہونے کے تحت پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔ منگل کو ایک نجی چینل سے گفتگو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ طالبان پر ادارے کا کوئی اثر و رسوخ نہیں طالبان سے کوئی ایسا تعلق نہیں کہ ان کو جو کہیں وہ کر لیں۔افغانستان میں امن کیلئے جتنا حصہ ڈال سکتے ہیں ڈال رہے ہیں ۔امن کیلیے اور کچھ بھی کرنا ہوا تو تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بطور پاکس

قوم ذوالفقار علی بھتو کو کھونے کا درد صدیوں تک محسوس کر تی رہے گی،بلاول

April 03, 2018 - 23:39
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو کھونے کا درد صدیوں تک محسوس کرتی رہے گی، لیکن جنہوں نے اس عظیم لیڈر کی جان لی، وہ آج تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 39 ویں یوم شہادت کے موقعے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ء کے آئین کی صورت میں ریاست کو متحرک، متفقہ اور مضبوط ساخت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال کے قلیل عرصے میں انہوں نے مسلم امہ کو متحد کر کے عالمی قوت بنایا اور وہ خود عالمی سطح کے ایک انقلابی لیڈر بن کر ابھرے

ٹی 20،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 3صفر سے سیریز جیت لی

April 03, 2018 - 23:37
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا 154 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فخر زمان کو میچ کے بہترین کھلاڑی اور بابر اعظم کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں جبکہ نمبر ون ٹیم کا ممبر ہونا اعزاز ہے۔ ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کا ہدف دیا جس کے جوا

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، سپریم کورٹ میں جمعرات کو بریفنگ ہو گی

April 03, 2018 - 23:02
Posted in:

اسلام آباد — 
پاکستان میں سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کےلئے نادرا کی جانب سے تیار سافٹ ویئر پر 12 اپریل کو بریفنگ طلب کرلی ہے۔
اس بریفنگ کے لیے چیف الیکشن کمشنر اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی چیف جسٹس نے مدعو کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست کے علاوہ دیگر تمام درخواستیں کی عدم پیروی پر خارج کردی ہیں۔

والیم 10کھولیں ،شریف خاندان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،سربراہ جے آئی ٹی

April 03, 2018 - 22:57
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا سے پانچویں روز بھی جرح جاری رہی۔ جے آئی واجد ضیانے کہا کہ والیم 10کھولیں ، اس سے سوالات کا جواب دینے میں آسانی رہے گی اور سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ والیم 10کے کھلنیسے بہت سارے راز طشت ازبام ہوں گے اور شریف خاندان کو منہ دکھانے کی جگہ نہیں ملے گی۔جے آئی ٹی سربراہ کے بقول طارق شفیع نے کہا کہ حالی اسٹیل مل سیل ہوئی، جے آئی ٹی نے ایسی کوئی دستاویز نہیں دیکھی جس سے معلوم ہو کہ 14 ملین درہم کے بقایا جات کس نے ادا کیے ۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا گواہ اچھی طرح سوچ کر پوری توجہ سے ایک بار جواب دے۔ د

خادم رضوی دیگر اشتہاری قرار،تحریک لبیک کی ملک گیر دھرنے کی دھمکی

April 03, 2018 - 22:50
Posted in:

اسلام آباد/ لاہور (اے پی پی/ نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔ منگل کو عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر عدالت کے طلب کیے جانے کے باوجود حاضر نہ ہونے پر خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، مولانا عنایت اللہ، شیخ اظہر اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ عدالت نے خادم حسین رضوی اور دیگر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیا۔ عدالتی حکم پر خادم حسین رضوی کی طلبی کے اشتہار چسپاں کردیے گئے جو تھانہ نواں کوٹ ان کے آبائی علاقے اور عدالت کے باہر لگائے

عدالت عظمیٰ کا بنی گا لا تعمیرات 2ہفتوں میں ریگولر ائز کرانے کا حکم

April 03, 2018 - 22:49
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن کابینہ سے 2ہفتے میں منظور کرانے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے سے متعلق ماہانہ اور نالہ کورنگ کی زمین پر غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کارروائی کی رپورٹ جمع کرا ئی جائے جبکہ بوٹینیکل گارڈن سے متعلق تمام کیسز دیگر عدالتوں سے عدالت عظمیٰ منگوالیے گئے ہیں۔ منگل کو عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ سی ڈی اے

امریکی دباؤ پاکستان کو سیکورٹی مفادات ترک کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا،مشیر خزانہ

April 03, 2018 - 22:48
Posted in:

واشنگٹن/اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ پاکستان کو سیکورٹی مفادات ترک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، چند ہزار ڈالروں کی خاطر اپنے قومی اور سیکورٹی مفادات پر سمجھوتانہیں کرسکتے،افغانستان میں تحریک طالبان کو کیمپس قائم کرنے کے لیے بھارت نے مدد کی، جو اب پاکستان کے خلاف استعمال کیے جارہے ہیں، روپے کی قدر جتنی کم کر سکتے تھے کی مزید نہیں ہوگی، بجلی ترسیل کی کمپنیوں کی نجکاری ہی دیر پا حل ہے ،آئندہ سال کا مکمل بجٹ پیش کریں گے۔غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ اسلام آباد کو اس کے سیکورٹی مفادات ترک کرنے پر مجب

فیسوں میں اضافہ ،پیرنٹس ایکشن کمیٹی کا نجی اسکولوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

April 03, 2018 - 22:48
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ کراچی میں نجی اسکولوں کی من مانیوں کو اب مزید نہیں چلنے دیا جائے گا‘ چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سندھ فوری طور پر اسکولوں کی فیسوں میں من مانے اضافے، نئے تعلیمی سال کے لیے کورس اور یونیفارم کے ساتھ ساتھ سالانہ چارجز کے نام پر ہزاروں روپے کے تقاضے کا فوری نوٹس لیں‘ کراچی کے مختلف علاقوں ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سولجر بازار سمیت دیگر علاقوں میں نجی اسکولوں کی

رہائی تو مل گئی لیکن 20 سال کا حساب کون دے گا

April 03, 2018 - 22:40
Posted in:

کراچی — 
محمد ثاقب
پاکستان کی سپریم کورٹ نے کراچی میں تہرے قتل کی ایک واردات میں ملوث خاتون کو 20 سال بعد کم شواہد کی بنا پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصي بینچ نے 1999 میں کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر میں قتل ہونے والے میاں بیوی اور بیٹے کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی اپیل کی سماعت کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ اسمانواب نے اپنے آشنا محمد فرحان اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی والدین اور بھائی کو قتل کردیا تھا۔ سرکاری وکیل کے مطابق اس قتل کی وجہ والدین کی جانب سے اسمانواب کو شادی سے روکنا بنا۔ ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

’’ایلس ویلز کے دورہ پاکستان سے ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھنے میں مدد ملی‘‘

April 03, 2018 - 22:29
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا، ایلس ویلز کا 7 روزہ دورہٴ پاکستان منگل کے روز مکمل ہوگیا، جس کے بعد پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ’’اُنہوں نے دورے کے دوران محسوس کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں پر امن حل کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘‘۔

استنبول: بدھ کو شام پر دوسرا سہ فریقی سربراہ اجلاس

April 03, 2018 - 22:12
Posted in:

واشنگٹن — 
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بدھ کے روز شام پر دوسری سہ فریقی سربراہ اجلاس کا انعقاد کر رہے ہیں، جس میں اُن کے روس اور ایران کے ہم منصب شرکت کریں گے۔
تینوں ملکوں کی فوج شام میں موجود ہے۔ وہ اُس امن عمل میں موجود ہیں جسے خودساختہ ’آستانہ عمل‘ کا نام دیا جاتا ہے، جس کا مقصد شام کی خانہ جنگی کے حل کے لیے رابطے بڑھا رہے ہیں۔
یہ رابطے ایسے میں فروغ پا رہے ہیں جب فریق کے درمیان رقابتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

بھارتی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری

April 03, 2018 - 20:23
Posted in:

سری نگر — 
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اتوار کے روز ہونے والی جھڑپوں میں 13 عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور ان جھڑپوں کے دوران یا فوراً بعد مظاہرین پر حفاظتی دستوں کی فائرنگ میں 4 شہریوں کے مارے جانے اور سو سے زیادہ کے زخمی ہونے کے خلاف ہڑتالوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ منگل کو تیسرے روز بھی جاری رہا۔
اس دوران مظاہرین پر پولیس فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان 22 سالہ گوہر احمد راتھر سری نگر کے ایک اسپتال میں چل بسا۔ اس کی خبر پھیلتے ہی شورش زدہ ریاست کے گرمائی صدر مقام سری نگر اور ہلاک ہونے والے نوجوان کے آبائی علاقے کنگن میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

نیاز اسٹیڈیم میں تالے، عملہ پاہر میچ خطرے میں

April 03, 2018 - 20:05
Posted in:

حیدرآباد(نمائندہ جسارت ) قاسم آباد میونسپل کارپوریشن کے عملے نے نیاز اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا عملے کواسٹیڈیم سے نکال دیاگیا،قائد اعظم چیمئن ٹرافی کا میچ بھی خطرہ میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کو ایم کیو ایم کے سابق ضلع ناظم کنور نوید جمیل کے دور میں ایک معاہد کے تحت پی سی بی کے زیر انتظام لیا گیا تھا جو کہ قاسم آباد میونسپل کمیٹی کی حدود واقع ہے اور وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے بھائی کاشف شور وان دنوں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ہیں جن کی ہدایت پر چیف میونسپل افسران کی سرکردگی میں قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے عملے نے اچانک نیاز اسٹیڈیم پہنچ کر جبری طور پر پی سی بی اور ری

باب الاسلام کی عظیم شخصیت مولانا عباسیؒ (۲۰۰۳ء ۔ ۔۱۹۲۵ء)

April 03, 2018 - 20:04
Posted in:

مولانا جان محمد عباسی قافلۂ مودودیؒ کے باہمت مسافر تھے۔ ان میں ہر وہ خوبی موجود تھی جو ایک اسلامی قائد کے اندر ہونی چاہیے۔ ایک طویل عرصے کی رفاقت کے دوران مرحوم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اپریل 2003ء میں جب وہ اپنی منزل سے ہمکنار ہوئے تو دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے ارکان و کارکنان غمزدہ ہو گئے۔ وڈیروں کے درمیان جس پامردی کے ساتھ مولانا مرحوم نے زندگی گزاری اس کا ایک ایک لمحہ یادگار ہے۔ مجھے خود مولانا عباسی صاحب کے ساتھ بعض مواقع پر کئی وڈیروں کے ہاں جانے کا اتفاق ہوا۔ میں ان خیر سگالی اور دعوتی ملاقاتوں کے دوران اس نتیجے پر پہنچا کہ سندھ کا وڈیرہ اپنے ہاریوں اور مقامی آبادی کے غربا پ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی پاکستان کے نام

April 03, 2018 - 20:01
Posted in:

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کراچی میں آج شام کو کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے والٹن اور فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن والٹن محمد نواز کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے۔ ان کی جگہ مارلن سیموئلز کھلنے آئے ہیں۔اور اب سے تھوڑی دیر پہلے تک ویسٹ انڈیز کا سکور آٹھ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان کے 56 رنز تھا۔میچ کا تفصیلی سکور کارڈپہلے دونوں میچوں میں پاکستان کی بھاری مارجن سے فتوحات کے بعد ویسٹ انڈیز کو پ

موبائل اسپتال نے شائقین کے دل جیت لیے

April 03, 2018 - 19:58
Posted in:

کراچی (سید وزیر علی قادری) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران حکومت سندھ نے خصوصی طور پر موبائل اسپتال قائم کیے تھے جس سے تماشائیوں ، انتظامیہ اور عام افراد نے استفادہ حاصل کیا اور اس طبی سہولت کو سراہا۔ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے فری موبائل اسپتال سروس کے انچارج نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کی طرح حکومت سندھ نے بین الاقوامی میچ کے لیے بھی اس سروس کا اہتمام کیا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو ایک ہی جگہ پر تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کے مطابق پہلے روز 43 ، دوسرے روز39 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9بجے شب تک 18 مریضوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔زیادہ تر مریض گر

جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میں 492 رنز کی بد ترین شکست

April 03, 2018 - 19:58
Posted in:

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) ورنن فلینڈر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 492 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا،4 میچوں کی سیریز 3-1 سے میزبان پروٹیز کے نام رہی، یہ جنوبی افریقا کی اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 48 برس بعد پہلی فتح ہے، پروٹیز نے آخری مرتبہ 1970ء میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، کینگروز ٹیم میچ کے پانچویں اور آخری روز 612 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 119 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، فلینڈر کی برق رفتار بولنگ کے سامنے کینگروز کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی

چین کو درپیش سخت ترین چیلنج؟

April 03, 2018 - 19:58
Posted in:

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بدستور کشیدہ ہو رہے ہیں۔ بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپریل میں کسی چھوٹے موٹے تصادم کا اشارہ دیا ہے۔ جس کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک زوردار بیان میں کہا کہ بھارت کو طے شدہ وقت اور مقام پرسبق سکھائیں گے۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف وزریوں میں غیر معمولی اضافہ کسی مہم جوئی کا باعث بن سکتا ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ نئی دہلی ہماری طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے حوالے سے جو بیان دیا ہے یہ جنوبی ایشیا کی دو ہمسایہ ایٹمی طاقتوں کے تعلقات میں بگاڑ کی انتہا کا عکاس ہے۔ یوں

اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں

April 03, 2018 - 19:56
Posted in:

بلوچستان کے آئینی حقوق اور تابناک مستقبل کا دعویٰ لیکر مقتدرہ کے زیر سایہ افراد نے ’’بلوچستان عوامی پارٹی‘‘ کے نام سے نئی جماعت کی داغ بیل ڈال دی۔ دراصل یہ جماعت تحریک عدم اعتماد کی کامیابی، بعد ازاں 3مارچ 2018ء کو سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدواروں اور پھر ایوان بالا کے لیے میر صادق سنجرانی کو چیئرمین منتخب کرنے کا تسلسل ہے۔ یہ تمام مشقیں ٹھیک ٹھاک کامیاب رہیں۔ چناں چہ حکمت عملی یہ ٹھیری کہ کیوں نہ ایسی گروہ بندی کر لی جائے کہ جس کے بعد فیصلوں اور اقدامات میں کسی کی تائید و منظوری کی حاجت و نو بت نہ رہے۔ گویا اس مقصد کی خاطر بہتر لاٹ ملی ہے۔ ق لیگ کے پورے اراکین اسمبلی جن میں شیخ جعفر مندوخ

ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانا نا گزیر ہے، گورنر سندھ

April 03, 2018 - 19:56
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی طرح کراچی میں بھی شہریوں کی سہولت کے لیے ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانا انتہائی نا گزیر ہے کیونکہ شہری علاقوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت شہر کی ترقی وخوشحالی اور عوام کو جدید دور کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کررہی ہے ، شہر میں گرین لائن جدید سہولیات سے آراستہ منصوبہ ہے جسے ماحول دوست بنایا گیا ہے اور اس کی تکمیل سے عوام کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولت حاصل ہو سکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ

بزنس کمیونیٹی مشکل ترین حالات میں کاروبار کر رہی ہے، ایس ایم منیر

April 03, 2018 - 19:55
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) کے سابق چیف ایگزیکٹو اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ تاجر، صنعتکاراورایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اور مشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کررہے ہیں،حکومت بزنس کمیونٹی کی جدوجہد کوتسلیم کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے اوروفاقی بجٹ سے پہلے ایکسپورٹرز کے تمام سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز اور ری بیٹ ادا کیے جائیں۔انہوں نے یہ بات اپنی جانب سے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے معروف لیڈراور یو بی جی کے مرکزی رہنما ریاض الدین شیخ کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایف پی سی س

Pages