Monthly archive

ٹرمپ کی پوٹن کو دورہٴ امریکہ کی دعوت

April 02, 2018 - 23:53
Posted in:

واشنگٹن — 
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی سربراہ کو دورہٴ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ تاہم، دونوں ملکوں نے دورے کی تیاری کا آغاز نہیں کیا۔
بیس مارچ کو ٹرمپ اور پوٹن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں ٹرمپ نے دو روز قبل روسی صدارتی انتخاب جیتنے پر پوٹن کو مبارکباد دی تھی۔
اُس وقت وائٹ ہاؤس اور کریملن نے بتایا تھا کہ دونوں صدور نے بی المشافہ ملاقات طے کی ہے۔
پوٹن کے مشیر، یوری اُشاکوف نے پیر کے روز روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کال کے دوران ٹرمپ نے پوٹن کو یہ خصوصی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ‘ مسیحی برادری کے 4افراد سمیت 10افراد قتل‘13زخمی

April 02, 2018 - 23:51
Posted in:

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں 5گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد سمیت 10افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایک بچی سمیت13افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے مسیحی برادری کے افراد ایسٹر پر رشتے داروں سے ملنے پنجاب سے آئے تھے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ سریاب کی حدود میں شام کے وقت ارباب کرم خان روڈ پر شاہ زمان اسٹریٹ نیشنل کالونی میں نامعلوم دہشت گردوں نے رکشہ کو نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور کی 12 سالہ بیٹی شیریں بھی زخمی ہوئی۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق مسیحی براد

امریکہ اور چین کی موجودہ تجارتی جنگ کے منفی اثرات محدود رہیں گے، تجزیہ کار

April 02, 2018 - 23:49
Posted in:

واشنگٹن — 
چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی 128 اشیا پر 25فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ چین نے یہ اضافہ بظاہر امریکہ کی جانب سے المونیم اسٹیل کی درآمد پر عائد محصولات میں گزشتہ ماہ کئے جانے والے اضافے کے جواب میں کئے ہیں۔
پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر ظفر بخاری نے کہا کہ اس صورت حال یا تجارتی جنگ کا اثر دونوں طرف کے صارفین پر پڑے گا ۔ چین میں امریکی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی اور امریکہ میں چینی درآمدات کی قیمت بڑھ جائے گی۔

نواز شریف کو مشکلات میں ڈالنے والے اس کے اپنے ہیں ، خورشید شاہ

April 02, 2018 - 23:48
Posted in:

خیرپور(آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مشکلات میں ڈالنے والے اس کے اپنے ہی ہیں ، بلوچستان سے سینیٹ چیئرمین منتخب ہونے سے وفاق مضبوط ہوگا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔ نواز شریف کو بچانے کے لیے وزیراعظم کوششیں کررہے ہیں ، اداروں سے ٹکراؤ ن لیگ کے مفاد میں نہیں ، سینیٹ چیئرمین پر نواز شریف کی تنقید غیر جمہوری عمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانی پور میں ایک نجی اسکول میں نویں جماعت کے امتحانی سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلاول زرداری کی ہدایت پر

جھوٹی جے آئی ٹی کیخلاف بھی جے آئی ٹی بنے گی، مریم نواز

April 02, 2018 - 23:45
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنے گی، جو ان کا احتساب کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے جے آئی ٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ جے آئی ٹی 6 ماہ تک کیا کرتی رہی جو ان کو کیس ثابت کرنے میں اتنی مشکل پیش آ رہی ہے؟ تو مریم نواز نے جواب دیا کہ اب ان کے خلاف بھی جے آئی ٹی ہی بنے گی جو جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگانے پر ان سے حساب لے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

مردم شماری کے بعدبھی اقلیتوں کی درست تعداد کا علم نہیں ہوسکا‘کمیٹی قومی اسمبلی

April 02, 2018 - 23:42
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وزارت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل کمیشن برائے اقلیت کے گزشتہ 4سال میں 5اجلاس منعقد ہوئے ہیں، اجلاسوں میں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے کسی قسم کی تجاویز منظور نہیں کی ہیں۔ 1998ء کی مردم شماری کے تحت ملک میں اقلیتوں کی تعداد50لاکھ کے قریب ہے جبکہ حالیہ مردم شماری کے بعدابھی تک اقلیتوں کی درست تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ کمیٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ اور وزارت مذہبی امور کے بلوں کو یکجا کرکے ’’قومی کمیشن برائے غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق ‘‘کا نام دے کر 15دنوں میں د

حکومت مالیاتی اداروں کو خود مختار بنانے میں ناکام رہی

April 02, 2018 - 23:34
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) 2013 کے انتخابات سے قبل اپنے پیش کردہ منشور پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے،پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی ادارہ پاکستان اسٹیل ملز 3سال بند کردیا گیا جس پر مجموعی طور پر 425 ارب سے زاید خسارے کا بوجھ ہے۔قومی ائر لائن کی کارکردگی کچھ بہتر ہوئی لیکن مالیاتی لحاظ سے 350 ارب روپے کا نقصان ہوا جس کے بعد وہ فعال رہی دوسری جانب پاکستان ریلو ے مسلسل خسار ے کا شکار ہے اور پاور کمپنیوں کے خدوخال مجموعی طور پر 5 برس قبل جیسے ہی ہیں۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالیاتی اداروں سے متعلق تازہ رپورٹ 6 مارچ 2018 ء کو پیش کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ ‘صر

عدالت کا آصف ہاشمی کی گرفتاری پر چیئرمین نیب سے جواب طلب 

April 02, 2018 - 23:34
Posted in:

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پلاٹوں کی خردبرد اور غیرقانونی سرمایہ کاری کے الزام میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب سے12اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت آصف ہاشمی کے وکیل سہیل ڈارنے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف نیب کی جن دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے وہ ختم ہوچکی ہیں‘ متروک شدہ قوانین کے تحت ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے‘ پلاٹوں اور اراضی کی منتقلی کے علاوہ غیر قانونی

کراچی‘گاڑیاں چھیننے والے پنجابی گروہ کے 3ملزمان گرفتار‘6فرار

April 02, 2018 - 23:21
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجاب میں گاڑیاں چھیننے کے بعد کراچی میں ریکارڈ وارداتیں کرنے والے اور پولیس کی جانب سے پنجابی گروہ کا نام پانے والے گینگ کے3مرکزی ملزمان کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان مساجد کے اطراف اور پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کو ہدف بناتے رہے۔پولیس کے دعوے کے مطابق ملزمان نے ماضی قریب میں کراچی کے ضلع وسطی سے 50گاڑیاں چوری کیں جن میں سے 5 برآمد کر لی گئی ہیں۔ لاہور، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث اور پنجاب پولیس کو مطلوب ہے۔ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل اسد رضا کے مطابق گروہ کے مرکزی ملزمان رستم علی، محمد شہزاد اور امتیاز علی کو نارتھ

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے‘ وزیردفاع خرم دستگیر

April 02, 2018 - 23:21
Posted in:

راولپنڈی (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی نے مقبوضہ کشمیر کو خون میں نہلا دیا۔پیر کو اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اپنی آزادی کے لیے بھارتی ظلم کا بے مثال مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خون عالمی ضمیر کو جھنجو ڑ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

تحریکِ لبیک پھر حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئی

April 02, 2018 - 23:19
Posted in:

لاہور (آن لائن) تحریکِ لبیک پاکستان ایک بار پھر حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئی ، کارکنان نے داتا دربار کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کشمیر کمیٹی کی کارکردگی صفر ہے، 4 سال سے تفصیلات مانگ رہے ہیں، شیریں مزاری

April 02, 2018 - 23:19
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، کشمیر کمیٹی کی کارکردگی زیرو ہے، ہم اسمبلی میں 4 سال سے کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات مانگتے رہے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم تفصیلات بتانے کے پابند نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹریٹجک اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اور ہمارے منشور میں کشمیر پالیسی واضح ہوگی، بھارتی فوج کشمیریوں کی تیسری نسل کو بھی قتل کر رہی ہے لیکن گزشتہ

پاکستان، ویسٹ انڈیز سے ایک اور یکطرفہ میچ جیتنے میں کامیاب

April 02, 2018 - 23:05
Posted in:

کراچی — 
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ بھی پاکستان نے 82 رنز سےجیت لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
سیریز کا دوسرا میچ پیر کی رات کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر205 رنز بنائے اور ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا پہاڑ جیسا بڑا اور مشکل ہدف دے دیا۔

الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں میں سنگین غلطیوں کو ٹھیک کرے،لیاقت بلوچ

April 02, 2018 - 22:51
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ بندیوں میں سنگین غلطیوں اور بدنظمی کو ٹھیک کرے ،سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کے خلاف عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی بنادے دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جائے گا ، سیاسی جمہوری قیادت ایک دوسرے کے گریبان پھاڑ کر اور پگڑیاں اچھال کر جمہوریت ، آئین ، عدلیہ اور انتخابات کے لیے خطرات پیدا نہ کریں،متحدہ مجلس عمل کی فعالیت کا فیصلہ قومی سیاست میں کرپٹ نظام اور قیادت سے مایوس ووٹرز کے لیے بہتر آپشن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ ، وہاڑی ، پاکپتن اور لاہور میں شمولیتی

احتساب ڈرامے کا ڈراپ سین ہوچکا،اصل کہانی اب شروع ہوئی ہے،نیب

April 02, 2018 - 22:50
Posted in:

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے‘ اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے‘ اس میں شامل ہر کردار کو بلا تفریق بے نقاب کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں‘ نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا ‘ انتخابات میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم سازش ہے جو کہ نیب کے راستے میں کسی طرح بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر مواصلات اور ریلوے لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی سمیت دیگر کے خلاف ریفرن

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: ٹریفک پلان ناکام، عوام شدید اذیت کا شکار

April 02, 2018 - 22:48
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اطراف کا علاقہ نوگو ایریا میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب کیا گیا پلان بھی ناکام ہوگیا، راستوں کی بندش کے باعث دیگر علاقوں کے رہائشی اور سفر کرنے والے شہری بھی شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے ،شہر کے مختلف علاقوں میں کنٹینرز لگانے کے باعث بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمبولینسوں کو بھی راستہ نہ مل سکا اور کئی مریضوں کو بروقت اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے شہری حفاظتی انتظامات کے باعث شدید اذیت میں مبتل

سینیٹ چیئر مین کے انتخاب میں غلط کا م ہوا ہے،تو چھان بین ہونی چاہیے،فضل الرحمن

April 02, 2018 - 22:48
Posted in:

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) قائد جمعیت علما اسلام، متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ پر تنقید جائز ہے‘ اگر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کوئی غلط کام ہوا ہے تو اس کی چھان بین ہونی چاہیے‘ آج ملک کے حکمران حزب اختلاف جبکہ ادارے ملک کے حکمران بنے ہوئے ہیں‘ کیا یہی جمہوریت ہے ؟ملک کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں‘ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے‘ الیکشن کمیشن انتخابات جس ادارے سے بھی کرائے منظور ہے مگر دھاندلی کی روک تھام اور بیلٹ بکس زبردستی چھننے والوں کو لگام دے‘ سندھ میں اس بار مقابلہ پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کے درمیان

وزیر اعلیٰ سندھ ایف بی آر کی جانب سے کٹو تیوں پر برہم ،معاملہ مشتر کہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا اعلان

April 02, 2018 - 22:47
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے پرونشل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (پی سی ایف) سے اشیا پر ودہولڈنگ ٹیکس اور سیل ٹیکس کی مد میں مسلسل صوابدیدی اور غیرقانونی کٹوتیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو آئینی دفعات کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیاہے انہوں نے اس معاملے کومشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 3 مالی سال کے دوران 7054.734 ملین روپے کی کٹوتی کی گئی سندھ حکومت کو مسلسل ایف بی آر کی جانب سے زیادتی کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیرکو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایف بی آرکی جانب سے کٹ

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 

April 02, 2018 - 22:46
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کرنے اور ان کے کوائف مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ الیکشن مینجمنٹ سیل کی جانب سے امیدواروں کے انتخاب سے متعلق طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر امیدواروں کے لیے درخواست فارم آویزاں کیے جائیں گ

ادارے اپنی حد میں رہ کر کام کریں تو مسا ئل ہی نہ ہوں،صدر ممنون

April 02, 2018 - 22:44
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اگر ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کا م کریں۔ تومسائل ہی نہ ہوں، عوام اور انتظامیہ میں فاصلے دور کرنے کیلیے ادارے اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کریں، اداروں اور حکومت کی کوششوں سے کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔خطے میں قیام امن کیلیے پاکستان کا کردار اہم ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے108 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکااور ترک بحریہ کے سربراہ عدنان زبل کو نشان امتیاز ملٹری عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی عظمت علی رانجھا اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے ل

کابل: مارچ میں تشدد کی کارروائیوں میں 121 شہری ہلاک ہوئے

April 02, 2018 - 22:19
Posted in:

واشنگٹن — 
افغانستان میں مارچ کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں 121 شہری ہلاک جب کہ 322 زخمی ہوئے۔ یہ بات شہریوں کے تحفظ کے حامی گروپ، ’سولین پراٹیکشن ایڈووکیسی گروپ‘ (سی پی اے جی) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔
مہلک ترین حملہ 21 مارچ کو ہوا جب ایک خودکش بم حملہ آور نے شہریوں کو ہدف بنایا، جو کابل کے علاقے ’کرت سخی‘ پر ’نوروز‘ کی خوشیاں منا کر واپس آ رہے تھے۔ افغان اہل کاروں کے مطابق، حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک جب کہ 65 زخمی ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

کوئٹہ: تشدد کے تازہ واقعات میں مسیحی برادری کے چار افراد سمیت نو ہلاک

April 02, 2018 - 21:37
Posted in:

کوئٹہ — 
بلوچستان کے دارالحکومت، کوئٹہ میں فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی ہے۔ پیر کو تشدد کے دو واقعات میں مسیحی برادری کے چار افراد سمیت 9 افراد ہلاک اور ایک راہ گیر بچی زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد رکشا میں جار ہے تھے، جن میں ایک خاتون سمیت چار افراد موجود تھے، جو بازار سے شہر کے نواحی علاقے میں واقع اپنے گھر جارہے تھے۔
تفصیل کے مطابق، رکشا جب ارباب کرم روڈ پر پہنچا تو نامعلوم مسلح افراد نے رکشے کو زبردستی روکا اور سوار لوگوں پر اندھا دُھند گولیاں برسائیں۔

باسٹھ افراد کے قتل میں ملوث 10 دہشت گردوں کے سزائے موت کی توثیق

April 02, 2018 - 21:29
Posted in:

اسلام آباد — 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے 62 افراد کے قتل میں ملوث 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ سزا پانے والوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔
پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہےجب کہ 5 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ یہ دہشت گرد شہریوں کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاکستانی باپ کو بچے لتھوانیا کی ماں کے سپرد کرنے کا حکم

April 02, 2018 - 21:10
Posted in:

اسلام آباد — 
ماں لتھوانیا کی۔ باپ گوجرانوالہ کا ڈاکٹر۔ شادی یو اے ای میں۔ پھر دونوں میں علیحدگی، بچے باپ لے گیا۔
سپریم کورٹ نے بچیوں کو لتھوانیا کی خاتون کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شوہر بچوں کے پاسپورٹ جبکہ غیر ملکی خاتون میمونہ بھی اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ سابق شوہر خاتون کا بچوں کے ساتھ رہنے کا بندوبست کریں گے اور سکول کے بعد بچوں کو والدہ کے پاس چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بچیوں کی حوالگی سے متعلق غیر ملکی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔

میری ٹائم سیکورٹی اورنیوی نے شراب کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی

April 02, 2018 - 21:08
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے سیکورٹی دستوں نے بین الاقوامی سمندری راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ شراب کی ایک بڑی کھیپ کو قبضے میں لے لیا۔ مذکورہ آپریشن پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے دوران کیا گیا۔ بڑی مقدارمیں شراب پکڑے جانے کا یہ عمل سمندری حدود کی مسلسل نگرانی اور حفاظتی گشت کے دوران کیے جانے والے ایک مربوط اور پیچیدہ آپریشن کا نتیجہ ہے ۔ اس مشترکہ آپریشن کے دوران شراب کی 9392اور بیئر کی 45218بوتلیں قبضے میں لی گئی ہیں جن کی مالیت تقریباََ 70ملین روپے ہے۔ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز

نجی اسکول کی جانب سے جعلی ایڈمٹ کارڈ کااجرا

April 02, 2018 - 21:08
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے ایک نجی اسکول کی جانب سے جعلی ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، دی فاسٹ میموری پبلک اسکول نارتھ کراچی نے میٹرک کے امیدوار کو بورڈ کی جعلی مہر کے ساتھ ایڈ مٹ کارڈ تھما دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے جعل سازی کرنے پر نجی اسکول کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11-Eمیں واقع دی فاسٹ میموری پبلک اسکول کے پرنسپل فہیم نے میٹرک کے امیدوار سید معیز محفوظ ولد سید محفوظ عالم کو بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن کی جعلی مہر لگا کر رول نمبر 377349کا ایڈ مٹ کار ڈ جاری کردیا ۔ ایڈمٹ کارڈ میں بعض لائن کو مٹانے کوشش کی گئی تھی۔ ایڈمٹ کارڈ کے جعلی ہونے

امتحانی مراکز میں اچانک تبدیلی کے خؒ اف بورڈ آفس پر مظاہرہ

April 02, 2018 - 21:08
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے باہر طلبہ نے امتحانی مراکز کی اچانک تبدیلی کے خلاف پیر کے روزبورڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اورتعلیم کے ٹھیکیدار وں کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے باہر ایجوکیشن ورلڈ گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن اور دی نیشن پبلک اسکول نارتھ کراچی کے طلبہ و طالبات اور والدین نے امتحانی مرکز تبدیل کرنے اور امتحانی مرکز میں طلبہ و الدین کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھنے کے خلاف احتجاج کیا۔ ایجوکیشن ورلڈ گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن کے احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمارا امتحانی مرکز الائیڈسیکنڈری اسکول تھا جہاں ہفتے کے روز ہو

شاہ لطیف اورآرام باغ میں2افراد ٹریفک حادثے کاشکار

April 02, 2018 - 21:08
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اوردیگر واقعات میں5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے جوگی موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت غلام قاسم ولد علی شان کے نام سے ہوئی ۔ آرام باغ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 23 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ، جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اسکی شناخت منیش کمار ولد ٹھاکر داس کے نام سے ہوئی ، پولیس نے

Pages