Monthly archive

صدر ٹرمپ شام سے امریکی فورسز کا جلد انخلا چاہتے ہیں

March 31, 2018 - 23:39
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ شام سے امریکی فورسز کو جلد نکالنا چاہتے ہیں۔
خبررساں ادارے روئیٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دو سینیر عہدے داروں نے جمعے کے روز کہا ہے یہ ایک ایسا موقف ہے جو امریکی فوجی افسروں کوایک ایسے وقت میں مشکل میں ڈال سکتا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ اپنے خاتمے کے قریب ہے۔
شام سے متعلق جنگی حکمت علمی کی آگاہی رکھنے والے عہدے داروں نے بتایا کہ اگلے ہفتے کے شروع میں داعش کے خلاف امریکی قیادت کی جنگ کے بارے میں اجلاس متوقع ہے۔

ٹرمپ نے بشارالاسد کے آگے ہتھیار ڈال دیے‘ تجزیہ کار

March 31, 2018 - 23:23
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ نے شام سے جلد فوجیں نکالنے کے اعلان کے بعد اس جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو کے لیے مختص 20کروڑ ڈالر کی امداد بھی منجمد کردی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس اور ملکی وزارت خارجہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹرمپ نے ایک صحافی کے مضمون میں یہ پڑھا تھا کہ امریکا نے شام کی تعمیر نو میں حصہ لینے کے لیے رقم کی ادائیگی کا عہد کیا ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے وزارت خارجہ کو متعلقہ رقم منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپنے اقدامات سے ٹرمپ بشارالاسد کے آگے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی حکومت کے حلقے میں شام سے متعلق پالی

اردوان کی آیاصوفیہ میں تلاوت پر مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا 

March 31, 2018 - 23:22
Posted in:

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) استنبول کے صدیوں پرانے عجائب گھر ’’ایا صوفیہ‘‘ میں ترک صدر رجب طیب اِردوان کی جانب سے قرآنی آیات کی تلاوت کا تازہ ترین واقعہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں کا موضوع بن گیا ہے۔ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول سے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اِردوان کو ایک آرٹ فیسٹیول کا افتتاح کرنا تھا۔ ایا صوفیہ میں فنون لطیفہ کے اس میلے کے افتتاح کے موقع پر ترک صدر نے اپنے خطاب کے دوران چند قرآنی آیات کی تلاوت بھی کی، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ آیات ان (افراد کی) روحوں کے لیے تلاوت کی ہیں، جنہوں نے ترک عوام کے لیے اپنے پیچھے یہ (ای

بھارت میں گھوڑا خریدنے پردلت قتل

March 31, 2018 - 23:21
Posted in:

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کو مبینہ طور پر صرف اس لیے ہلاک کر دیا گیا ہے کیوں کہ وہ ایک گھوڑے کا مالک تھا۔ بھارتی معاشرے میں گھوڑا پالنا طاقت، دولت اور عزت کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بھارتی معاشرے میں گھوڑا پالنا طاقت، دولت اور عزت کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھارتی پولیس کے حوالے سے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ ریاست گجرات میں ایک دلت کسان کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبہے میں 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان تینوں مشتبہ افراد کا تعلق بھارتی ذات پات کے نظام میں اعلیٰ درجے کی کھشتری ذات میں ہوتا ہے۔ میڈیا رپ

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

March 31, 2018 - 23:20
Posted in:

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کرلیا ہے اس میزائل کو نیٹو نے ’شیطان 2‘ کا نام دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ روز نیوکلیئر ٹیکنالوجی لے جانے والے بیلسٹک میزائل ’ آر ایس 28 سرمت ‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، یہ میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعے دنیا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل کا کامیاب تجربہ روس کے شمال مغربی علاقے آرکٹک سرکل کے نزدیک کیا گیا۔ کامیاب تجرنے کے بعد روس کے ذخیرہ ہتھیار میں ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک

اسلام جرمنی کا حصہ ہے‘ ہم تاریخ کا رخ نہیں موڑ سکتے‘ اسپیکر

March 31, 2018 - 23:19
Posted in:

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں لاکھوں مسلمان تارکین وطن سے متعلق ہونے والی ایک بحث میں پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے نے کہا ہے کہ اب جب کہ اسلام جرمنی کا ایک حصہ بن چکا ہے، ہم تاریخ کا رُخ نہیں موڑ سکتے۔ جرمنی کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعت سی ڈی یو سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان اور پارلیمان کے اسپیکر وولف گانگ شوئبلے نے کہا ہے کہ ہر ایک کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے۔ اس تناظر میں شوئبلے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی پالیسی کے تحت ہی کام کررہے ہیں۔ رواں ماہ کے وسط میں نو منتخب جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام جرمنی

سعودی ولی عہد اور بل گیٹس کی ملاقاتمشترکہ منصوبوں پر بات چیت

March 31, 2018 - 23:18
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کی صبح امریکا کے شہر سیئٹل میں مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان کئی مشترکہ پروگرام اور ترقیاتی منصوبے زیر بحث آئے۔ ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی ولی عہد کے ساتھ امریکا جانے والا سرکاری وفد بھی موجود تھا۔ سعودی ولی عہد اپنے امریکا کے حالیہ دورے کے چوتھے مرحلے میں اس وقت سیئٹل شہر میں موجود ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان اس سے قبل واشنگٹن، بوسٹن اور نیویارک جا چکے ہیں۔ سیئٹل شہر کو سیاحت اور ٹیکنالوجی کے علاوہ اقتصادی پہلو سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ یہاں 500 بڑی ک

سلامتی کونسل: 27جہاز اور 21کمپنیاں بلیک لسٹ

March 31, 2018 - 23:14
Posted in:

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے اس سلسلے میں 21 شپنگ کمپنیوں، 27 بحری جہازوں اور ایک شخص کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے تعاون سے تیل اور کوئلہ شمالی کوریا پہنچا اور اس طرح پابندیوں کے باوجود ان اداروں نے پیانگ یانگ سے تعاون کیا۔ ان شپنگ کمپنیوں اور بحری جہازوں کا تعلق شمالی کوریا کے علاوہ چین، سنگاپور اور 3دیگر ممالک سے ہے۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ سفارتی مذاکرات کا عمل شروع کرنے کے باوجود عائد کی گئی ہیں جن کا مقصد پیانگ یانگ

روس نے مزید 50برطانوی سفارتکاروں نکال دیے

March 31, 2018 - 23:13
Posted in:

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی حکومت نے برطانیہ کے مزید 50سے زائد سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی وجہ کشیدگی کے اس ماحول میں دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے سفارتی عملے کی تعداد تقریباً برابر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس میں مجموعی طور پر برطانوی سفارت کاروں کی تعداد ابھی بھی برطانیہ میں تعینات روسی سفارت کاروں کی کل تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ ان سفارت کاروں کو واپس بلانے کے لیے برطانیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ ہفتے کے روز ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ روس

ٹڈاپ کرپشن کیس ،یوسف گیلانی سمیت25ملزمان پر فرد جرم عاید

March 31, 2018 - 21:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 25ملزمان پر ٹڈاپ کرپشن کیس میں 4 برس بعد فرد جرم عاید کردی‘ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا‘ عدالت میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا

ٹیک اوور کے چکر میں نہیں ،انتظامی امور میں مجبور مداخلت کرنا پڑتی ہے،چیف جسٹس

March 31, 2018 - 21:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے متفرق مقدمات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ میں مداخلت کا تصور نہیں رکھتا لیکن مجبوراً انتظامی امور میں مداخلت کرنا پڑتی ہے، جو کچھ کر رہا ہوں شہریوں کی سہولت کے لیے کررہا ہوں، ریٹائرمنٹ کے بعد میرا نام بھی نہیں ہوگا۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نکاسی آب کے منصوبوں کی ابتر صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت میں موجود سینئر صحافی مظہر عباس اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔چیف جسٹس نے مظہر عباس سے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میں ٹیک اوور کے چکر میں ہوں، جس پر سینئر صحا

حکومت ہٹانے کا بدلہ عوام لینگے ،وزیر اعظم 

March 31, 2018 - 21:57
Posted in:

ڈی جی خان(خبر ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عجیب روایت پڑگئی ہے جو ملکی مسائل حل کرے اسے عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے، عہدوں سے ہٹایا جاتا ہے، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ اسٹیشنوں پر ہوتے ہیں، حکومت ہٹانے کا بدلہ ملک کے باشعور عوام پولنگ اسٹیشنوں میں لیں گے،عدالت کے بہت سارے فیصلے تاریخ بھی قبول نہیں کرتی، قوم یاد رکھے ہمارا مقابلہ 2 نمبر سیاست اور سیاستدانوں سے ہے، چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر حلفیہ بیان دیں کہ کسی کو نہیں خریدا جبکہ میں آخری دم تک سینیٹ انتخابات کے معاملے میں دخل دیتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ غازی خان میں عوامی ا

یوم الا رض پر اسرائیلی درندگی کیخلاف فلسطین میں یوم سوگ عالمی برادری سے مدد کی اپیل 

March 31, 2018 - 21:55
Posted in:

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین میں 42 ویں ’’یوم الارض‘‘ پر اسرائیلی فوج کی درندگی کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں یوم سوگ منایا گیا ، فلسطینیوں کا اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کااعلان ، شہدا کی تدفین کے بعد مظاہرین پھر اسرائیلی سرحد پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں جمعے کے روز شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ سے شہادتوں پر فلسطین بھر میں ہفتے کے روز یوم سوگ منایا گیا اور کاروباری

حالیہ لوڈشیدنگ فراڈ اور جرم ہے،حافظ نعیم کا 6اپریل کو شہر بھر میں دھرنے کا اعلان 

March 31, 2018 - 21:55
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 6اپریل کو شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے اور ، 20اپریل کو ریڈ زون میں احتجاج کیا جائے گا ،کے الیکٹرک کے ذمے داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ،عدالت عظمیٰ میں کے الیکٹرک کے خلاف زیر التواء مقدمات کی سماعت نہ ہونا تشویشناک ہے ٗ چیف جسٹس نوٹس لیں، ایف آئی اے اور نیب سے کے الیکٹرک کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائے ،کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک کے ہاتھوں فروخت کو روکا جائے اور معاہدے کو پبلک کیا جائے ،مختلف اداروں کے 200ارب روپے کے واجبات اور صارفین سے

نقیب اللہ قتل کیس‘ قبائل نے احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلا ن کردیا

March 31, 2018 - 21:53
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گرینڈ جرگا کے مرکزی رہنما سیف الرحمن محسود نے کہا ہے کہہمیں عدالتی جے آئی ٹی پر مکمل بھروسہ ہے اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو گرینڈ جرگہ احتجاجی تحریک شروع کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرینڈ جرگا کے دیگر عمائدین کے ساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگا 8 اپریل کو کراچی پریس کلب پر پر امن احتجاج کرے گا۔ راؤ انوار کے ساتھ ملزم جیسا سلوک کیا جائے ۔ ضلع ملیر میں قاتل راؤ انوار کے کارندوں کی دوبارہ تعیناتی بند کی جائے، راؤ انوار کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، ملزم کے تمام مفرور ساتھیوں کو فوری گرفتارکیاجائے ۔ لاپ

انتخابات پرانی حلقہ بندیوں کے تحت کرائے جائیں ، سفارشات تیار 

March 31, 2018 - 21:50
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کی خصوصی کمیٹی نے حد بندیوں کے حوالے سے 5سفارشات تیار کرلیں،کمیٹی نے سفارش کی کہ مردم شماری کے عبوری نتائج کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کی جانے والی آئینی ترمیم واپس لیتے ہوئے نئی آئینی ترمیم کی جائے،آئینی ترمیم کے تحت آئندہ عام انتخابات پرانی حلقہ بندیوں کے تحت کرائے جا سکیں گے،حلقہ بندیوں کے اعتراضات سننے کے لیے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 20میں ترمیم کی جائے، حکومت وفاقی انکوائری کمیشن تشکیل دیتے ہوئے حلقہ بندیاں کرنے والی الیکشن کمیشن کی کمیٹیز کے دائرہ اختیار اور ان ارکان کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرے،آئین کے آرٹیکل 1

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل منتقل

March 31, 2018 - 21:50
Posted in:

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم روشنیوں کے شہرکراچی پہنچ گئی۔ وزیر کھیل نے استقبال کیا، سندھ کی پہچان اجرک اور سندھی ٹوپی سے نوازا گیا۔ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔کراچی 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میزبان بن رہا ہے۔ کراچی پہنچنے والے ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں ہیڈ کوچ اسٹورٹ لا اور آفیشلز میں الفونسو تھامس، ڈیکسٹر آگسٹس، ویرنن ولیمز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد، روومین پاول، مارلون سموئلز اور سموئل بدری شامل ہیں۔وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔ سردار محمد بخش مہر کا ک

جامعات ترمیمی بل کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

March 31, 2018 - 21:50
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل2018ء کے خلاف درخواستپر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے‘ سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل2018ء مجوزہ بل ہے اس کو منظور نہیں کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مجوزہ بل غیر قانونی ہے‘ کالعدم قرار دیاجائے۔عدالت نے فریقین سے 19اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار الطاف شکور کا موقف تھا کہ بدنیتی کی بنیاد پر صوبے کی 24 جامعات کو وزیر اعلیٰ کے تابع کر دیا گیا ہے‘ صوبے

راؤ انوار21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

March 31, 2018 - 21:49
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا‘ ملزم راؤ انوار کو مقتول نقیب اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا‘ راؤ انوار سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں ایس ایس پی عابد قائم خانی کی مدعیت میں درج ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نقیب اللہ سمیت4 افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا‘ پولیس نے مقدمے میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار، ایس ایچ او امان اللہ مروت، ڈی ایس پی قمر احمد، ایس ایچ او شعیب شیخ عرف شعیب شوٹر، فدا حسین سمیت12 ملزمان نام

پولیس ورینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 26 ملزمان پکڑے گئے 

March 31, 2018 - 20:41
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 26ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ڈاکس ،گذری اور ٹیپو سلطان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان محمد نوید عرف مچھی ،محمد جاوید عرف موٹا عرف ماما ،محمد عامر عرف موٹا ،سلطان احمد اور محمد دانش کو گرفتا رکرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم محمد نوید عرف مچھی 2017میں کملا بیکری گذری میں ہونے والی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے جبکہ دیگر ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمون

روحی ویلفیئر ہیلتھ کیئر سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ

March 31, 2018 - 20:41
Posted in:

کراچی(پ ر)روحی ویلفیئر ہیلتھ کیئر سینٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بمقام نارتھ ناظم آباد ، بلاک بی، کھنڈو گوٹھ میں

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف تھانہ جات کی  جانب ہیٹ اسٹروک کیمپ کاانعقاد

March 31, 2018 - 20:41
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف تھانہ جات کی جانب ہیٹ اسٹروک کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی
آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد رضوان علی خان کی ہدایت پر ایس ایچ او نیو کراچی ایاز بروہی نے ہیٹ اسٹروک کیمپ لگایا اور ڈی ایس پی نیو کراچی ارشاد نبی بھٹو نے خصوصی طور پر کیمپ کا جائزہ لیا اورکہا کہ ہمارا فرض عوام کی خدمت کرنا ہے جس کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

وزیراعلیٰ کاامتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ کانوٹس

March 31, 2018 - 20:41
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امتحانی مراکز میں
لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام امتحانی مراکز پر طلبہ کو ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ اچھے ماحول میں امتحانات دے سکیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹس میں تضادات، معاملہ سندھ ہائیکورٹ ارسال

March 31, 2018 - 20:41
Posted in:

کراچی ( صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق معاملہ سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹادیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بینچ نے عدالت عظمیٰ

وزیر اعظم چیف جسٹس سے شریف خاندان کے فریادی بن کر ملے، نفیسہ شاہ 

March 31, 2018 - 20:41
Posted in:

کراچی ( صباح نیوز)رہنماپیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمان میں آکر چیف جسٹس سے ملاقات پر موقف پیش کریں۔ پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیاکہ وزیر اعظم چیف جسٹس سے عوام کے نہیں شریف خاندان کے فریادی

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی5حصاروں میں تقسیم 

March 31, 2018 - 20:41
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقارعلی لاڑک نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سیکورٹی کو 5حصار میں تقسیم کیا گیا ہے۔اندرون اسٹیڈیم کی سیکورٹی رینجرز کے پاس ہوگی جبکہ4 حصار کی ڈیوٹی ایسٹ زون پولیس کے پاس ہوگی۔کرکٹ ٹیم اور آئی سی سی کے سیکورٹی آفیشل کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ

ن لیگی رہنما راحیلہ مگسی کی عبوری ضمانت میں توسیع

March 31, 2018 - 20:40
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری کا معاملہ،عدالت نے راحیلہ مگسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ،سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت میں اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ متعلقہ کمیٹی کا اجلاس ہوچکا، راحیلہ مگسی انکوائری میں تعاون نہیں کررہیں ، جس پر عدالت نے راحیلہ مگسی کو اینٹی

ہجرت کالونی میں ٹرین نے رکشے اور ڈرائیور کے پرخچے اڑادیے

March 31, 2018 - 20:40
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہجرت کالونی ریلوے لائن عبورکرنیوالے رکشے کے ٹرین نے پرخچے اڑادیے‘ رکشا ڈرائیورجاں بحق۔تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی اوربائی لینڈکے درمیان سے گزرنے والی ریلوے لائن کراس کرنیوالے رکشا ڈرائیور 48سالہ اللہ بچایاولد اللہ وسایاکوٹرین نے رکشا سمیت اڑادیا،جس کے نتیجے میں رکشا ڈرائیوراللہ بچایاکے جسم کے ٹکڑے ہوگئے

شہرمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہوگیا،انتخاب عالم سوری

March 31, 2018 - 20:40
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عا لم سوری نے کہا ہے کہ گر می کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے، کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو بنیاد بنا کر شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک بڑھا دیا ہے ۔ حکومتی دعوے اوراعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے ، حکومت عوام کو ریلیف دے۔یہ با ت انہوں نے کراچی میں بڑھتے ہوئے بجلی کے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہو گا

March 31, 2018 - 20:32
Posted in:

کراچی — 
کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20سیریز اتوار سے شروع ہورہی ہیں۔ پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا ۔
پاکستان سپر لیگ کےعلاوہ نو سال بعد کسی بھی غیر ملکی ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے اس لئے کراچی کے کرکٹ فینز کے لئے یکم ، دو اور تین اپریل کو ہونے والے تینوں میچز ایکسائٹمنٹ لئے ہوئے ہیں۔
تینوں میچز کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں ۔ نوجوانوں کی کرکٹ کے لئے ’دیوانگی‘کو مد نظر رکھیں تو واضح ہوتا ہے کہ اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوگا ۔

Pages