Monthly archive

پشاور تا کابل ایکسپریس وے ‘ افغان حکومت کا ڈیزائن پاکستان کو موصول 

March 30, 2018 - 23:54
Posted in:

پشاور(آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات اور تجارت کے فروغ کیلیے پشاور تا کابل ایکسپریس وے کی تعمیر کیلیے افغان حکومت نے جلال آباد کابل پیکج کی تعمیر کا ڈیزائن پاکستان کو موصول ہو گیا ہے پشاور تا کابل ایکسپریس وے کا منصوبہ تین مختلف سیکشن پر مشتمل ہے جس کی مجموعی لمبائی 276کلو میٹر ہے پشاور سے طورخم دورایہ پیکیج ون 50کلو میٹر ہے جس کا ڈیزائن مکمل کر لیا گیا ہے
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

این ایف سی ایوارڈ: پیپلزپارٹی نے مشیر خزانہ کیخلاف تحریک التواجمع کرادی

March 30, 2018 - 23:17
Posted in:

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مشیر خزانہ مفتاح
اسماعیل کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔مشیر خز انہ نے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں آئینی ترمیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معیشت کیلیے سنگین مسئلہ قرار دیا تھا اور اس زمرے میں آئینی ترمیم کے خیر مقدم کا اظہار کیا تھا۔جمعہ کوپاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر، نواب یوسف تالپور، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، شازیہ مری نے تحریک التوا جمع کرائی ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

دینی مدارس کے طلبہ ہی اسلامی انقلاب کے حقیقی نمائندے ہیں ‘حافظ نعیم 

March 30, 2018 - 23:17
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ ہی پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کرسکتے ہیں اور یہی جمعیت طلبہ عربیہ کے افراد انقلاب کے حقیقی نمائندے اور ترجمان ہیں ،سیکولر اور لادین جماعتوں نے سیاست کے نام پر پاکستان اور پاکستانی عوام کو لوٹا ہے اور پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،جمعیت طلبہ عربیہ کے جوانوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،جمعیت طلبہ عربیہ اپنے قیام سے لے کر آج تک اپنے کارکنان کی ذہنی اور فکری تربیت کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کے لیے راستہ ہموار کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ

مارگلہ ،جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلیے فوج طلب

March 30, 2018 - 23:14
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کے جوان واقع کالنجر گاوں پہنچ گئے۔اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلات میں لگی آگ پرابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ پاک فضائیہ اور آرمی کے ہیلی کاپٹرز مارگلہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق پاک فضائیہ اور آرمی کے ہیلی کاپٹر مارگلہ جنگلات میں لگی آگ بجھارہے ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان مقامی آبادی کی حفاظت پر بھی مامور ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے جوان کالنجر گاں پہنچ گئے ہیں۔فی الحال آگ لگنے کی وجو

امریکا راور روس تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ،پاکستا ن قابل بھروسہ اتحادی ہے،ماسکو

March 30, 2018 - 23:13
Posted in:

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + خبرایجنسیاں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور روس تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات تیزی سے بگڑ رہے ہیں،برطانیہ میں اعصاب شکن گیس حملے کے بعد دنوں ملکوں میں سرد جنگ کی صورتحال ہے۔ گوتیرس نے انتباہ کیاکہ اگر امریکا اور روس نے رابطے کے ذرائع بہتر نہیں بنائے تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔دوسری جانبمسٹر سرگئی ڈیئے اور روسی حکومت کے چیف کونسلر ولیری مولو سٹوف کی قیادت میں روسی وفد نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دفاع سمیت دیگر

نیب عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں ،چیف جسٹس کے پاس فریاد ی بن کر گیا،وزیر اعظم

March 30, 2018 - 23:11
Posted in:

سرگودھا( خبرایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں ، چیف جسٹس کے پاس فریادی بن کرگیا تھا، اُمید ہے وہ میری باتوں کو سمجھ گئے ہوں گے۔ سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو تکلیف ہے کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی، میں نے چیف جسٹس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا تشریف لے آئیں، میں نے کہا آج حکومت چلانے میں مشکلات ہیں، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جب کہ چیف جسٹس گواہ ہیں کہ ہم نے کوئی ذاتی بات نہیں کی بلکہ ملک کی بات کی اور کسی نے کہا فریادی بن کرگئے تھے تو ہاں میں فریادی ہوں اور ملک کی فریاد لے کرگ

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ ،15شہید،1500سو زائد زخمی

March 30, 2018 - 23:11
Posted in:

غزہ (خبر ایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر صہیونی فورسز کی جانب وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور1500 سے زاید افراد زخمی ہو گئے۔ فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجاً ’یومِ ارض‘ مناتے ہیں، اس روز مختلف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔42 ویں سالانہ یوم ارض کے سلسلے میں اس بار بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ اور ڈرون سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 15فلسطینی شہید اور 1500سے زا

جذبہ جہاد ختم کرنے کیلیے امریکا مرضی کا نصاب تعلیم رائج کرنا چاہتا ہے،سراج الحق

March 30, 2018 - 23:09
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام کا اصل مقصد امت کا اتحاد ہے ۔ اسلام دشمن قوتیں امت کو تقسیم کر کے ان پر حکمرانی کر رہی ہیں ۔ امریکا اپنے نیوورلڈ آرڈر کے ذریعے مسلم ممالک میں اپنی مرضی کا نصاب تعلیم رائج کرنا چاہتاہے تاکہ مسلمانوں کے جذبہ جہاد کو ختم کر دیا جائے ۔پرویز مشرف کے دور حکومت میں پاکستان میں اسکولوں کے نصاب سے بہت سی قرآنی سورتیں نکال دی گئیں۔ سقوط غرناطہ سے لے کر سقوط ڈھاکا تک کی تاریخ گواہ ہے کہ دشمن نے مسلمانوں کے جن علاقوں پر قبضہ کیا ، وہاں سب سے پہلے علما کا قتل عام کیا گیا اور پھر اسلامی کتب خانوں اور لائبری

کراچی میں تیسرے روز بھی بد ترین لوڈ شیدنگ ،وفاق کی کے الیکٹرک کو گیس واجبات ادا کرنے کی ہدایت

March 30, 2018 - 23:09
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بجلی کی بدترین لوشیڈنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث متعدد علاقوں میں آبی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ وفاق وزیر برائے پاور ڈویژن نے شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس واجبات کی ادائیگی کے معاملے کو فوری حل کرے اور کراچی کی عوام کو ناکردہ گناہوں کی سزا نہ دے

القرآن

March 30, 2018 - 22:59
Posted in:

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
ہم نے زمین کو پھیلایا، اس میں پہاڑ جمائے، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اُگائی اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کیے، تمہارے لیے بھی اور ان بہت سی مخلوقات کے لیے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو۔ کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں، اور جس چیز کو بھی ہم نازل کرتے ہیں ایک مقرر مقدار میں نازل کرتے ہیں۔
(الحجر19-21)
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاکستان اور بھارت باہمی سفارتی تلخی کے ازالے پر متفق

March 30, 2018 - 22:37
Posted in:

نئی دہلی — 
بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری سفارتی جنگ اور کشیدگی کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان کے مطابق ’ بھارت اور پاکستان نے سفارت کاروں سے اور سفارتی تنصیبات سے برتاؤ سے منسلک معاملات حل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارت کاروں اور قونصلر وں سے برتاؤ کے 1992 کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت عمل پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
مارچ کے پورے مہینے میں دونوں ملک ایک دوسرے پر یہ الزامات لگاتے رہے ہیں کہ ان کے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے واقعات ہو رہے ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی8 ہزار کلو گرام حشیش برآمد

March 30, 2018 - 22:32
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے علاقے ملاں شیپ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ہزار کلو گرام حشیش
برآمد کرلی ۔کوسٹ گارڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس پر چیکنگ سخت کرکے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی اور گزشتہ 3 روز کے دوران ملاں شیپ )پسنی( کے مقام پر ساحل سمندر کے قریب پہاڑیوں اور کھائیوں میں چھپائی گئی تقریباً 8 ہزار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد کر لی۔ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 90.30 ملین ڈالرز (10,474ملین روپے) ہے۔

پختونوں کی حق تلفی سے وفاق کو نقصان پہنچے گا‘ آفتاب شیرپاؤ

March 30, 2018 - 22:31
Posted in:

پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پختون قوم میں احساس محرومی اور عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہے اور انکی مزید حق تلفی سے پریشانیوں میں اضافہ ہوگا جو وفاق کیلئے نقصان دہ ہوگا، پختون ملک کیلئے بے تخاشہ قربانیاں دی ہے اور اسکے باوجود انکے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں کا روایہ رواں رکھا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے قیام کا مقصد ملک بھر میں آباد پختون کو انکے مسائل کے حل کیلئے ایک فلیٹ فارم مہیا کرناتھا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پشاور میں ایک بڑے جلسے سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس دوران قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمیں سکندر حیا ت خان شیرپا

چیف جسٹس کو فریادی والی بات پر قائم رہنا چاہیے تھا،نواز شریف

March 30, 2018 - 22:30
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی تو انہیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہئے تھا۔چیف جسٹس کو اپنے بیانات سے مکرنا نہیں چاہیے، منصف جو کہے اس پر پہرا بھی دے، فریادی والی بات سے اب وہ بیک فٹ کیوں چلے گئے ۔ چیف جسٹس بولتے وقت الفاظ کاچناؤ درست نہیں کرتے جس کی وجہ سے انہیں بعد میں سبکی اٹھانا پڑتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ فریادی والے الفاظ چیف جسٹس یا کسی اورکو بھی زیب نہیں دیتے، انہیں یہ کہنا بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ میرے پاس چل کرآئے تھے، یہ انسانیت کی توہین ہے۔ اور اگر چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی

گلف اسٹیل مل 1978ء میں بنی،جے آئی ٹی نے کنٹریکٹ کو درست تسلیم کیا،واجد ضیا

March 30, 2018 - 22:29
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن)احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس میں تیسرے روز بھی استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے جرح جاری رہی۔ واجد ضیا نے کہا ہے کہ گلف اسٹیل مل ہماری تفتیش، دستاویزات اور کاغذات کے مطابق 1978ء میں بنی، جے آئی ٹی ارکان نے بغیر تصدیق کنٹریکٹ درست تسلیم کرلیا۔ واجد ضیا نے بتایاکہ جیری فری مین نے تصدیق کی کہ حسین نواز نے 2 ٹرسٹ ڈیڈ پر 2 جنوری2006 ء کو دستخط کیے ، اس ٹرسٹ ڈیڈ پر جیری فری مین کے بطور گواہ دستخط بھی ہیں۔ ٹرسٹ ڈیڈ کو مبر کمپنی نیلسن اور نیسکول سے متعلق تھی ان کی کاپیاں جیری فری مین کے آفس میں ہیں۔ ان

الیکشن کمیشن،عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرنیکا فیصلہ 

March 30, 2018 - 22:27
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ افسران کے لیے عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو لیا جائے گا جس کے لیے ملک کی تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرار ہائی کورٹس کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 50 اور 51 کے تحت خطوط ارسال کیے ہیں جس میں درخواست کی ہے کہ ڈسٹرکٹ، سیشن، ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کی فہرستیں مہیا کی جائیں۔

توہین عدالت کیس،دانیال کو اپنے دفاع میں مزید دستاویزات پیش کر نے کی اجازت

March 30, 2018 - 22:27
Posted in:

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو اپنے دفاع میں مزید دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ مقدمے میں 2 گواہوں نے بیان ریکارڈ کرا دیے جن سے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔جمعہ کو عدالت عظمیٰ میں استغاثہ کے پہلے گواہ ڈی جی مانیٹرنگ پیمرا حاجی آدم نے دانیال عزیز کے 15 اور 19 دسمبر 2017 کے مبینہ توہین آمیز بیان کی وڈیوز عدالت میں پیش کیں۔ وفاقی وزیر کے وکیل علی رضا نے پریس کانفرنس کی وڈیو چلانے کی استدعا کی تو جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا علی رضا سوچ لیں،وڈیو مت چلائیں ‘ ایسا نہ ہو آپ کے مؤکل پر ایک اور فرد جرم لگانی پڑجائے تاہم وکیل کے اصرار پر وڈیو چلائی گئی۔ دوسرے

واٹر کمیشن:کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کو دھمکیاں دینے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کاروائی کا حکم

March 30, 2018 - 22:26
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس( ر) امیر ہانی مسلم نے کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دھمکیاں دینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے اور 24 گھنٹے میں مسائل حل کرنے کا حکم دیدیا۔ سیکرٹری بلدیات محمد رمضان نے 13 ہزار ملازمین میں سے ایک ہزار 380 ملازمین کے جعلی ہونے کا انکشاف کر دیا۔سیکرٹری بلدیات نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیا پورے سندھ میں وائٹ کالر سوئیپرز تعینات ہیں۔ کمیشن کی کارروائی جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں کمیشن کی سربراہی میں ہوئی۔ کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کے عہدیداران کمیشن میں پیش ہوئے، ایم ڈی سائ

غزہ سرحد پر مظاہرہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 فلسطینی ہلاک

March 30, 2018 - 21:56
Posted in:

واشنگٹن — 
طبی امداد سے وابستہ غزہ کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلسطینیوں کے ایک احتجاجی مظاہرے کو روکنے کے دوران گولی چلائی جس واقع میں کم از کم 12 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
مظاہرین لاکھوں فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے حق کا مطالبہ کر رہے تھے، جو علاقہ اِس وقت اسرائیل ہے۔ چھ روزہ احتجاج کے دوران، وہ پانچ مقامات پر اکٹھے ہوں گے، جہاں خیمے گاڑے گئے ہیں، جو 65 کلومیٹر (40 میل) کی باڑ کے ساتھ کا علاقہ ہے۔ مقامی اہل کاروں کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کی تعداد کا اندازہ 30000 لگایا ہے۔

جماعت اسلامی ناظم آبا دکے تحت ‘‘پڑھوپڑھاؤتحریک‘ ‘ کاکیمپ قائم

March 30, 2018 - 21:37
Posted in:

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ناظم آباد گلبہار نے ’’پڑھو پڑھاؤ تحریک‘‘ کی زبردست عوامی پذیرائی کے بعد 2018ء میں اسے مزید وسعت دی ہے، جماعت اسلامی ناظم آباد گلبہار کے امیر سہیل زیدی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد نمبر 1، اردو بازار کے سامنے ’’پڑھو پڑھاؤ تحریک‘‘ کا کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں عوام پرانی کتابیں،ا سکول بیگ، جوتے اور دیگر تعلیمی سامان جمع کراسکتے

سی بریز پلازاکے قریب سیوریج لائن  پھٹ گئی، ایم اے جناح روڈ زیرآب

March 30, 2018 - 21:37
Posted in:

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈپرسی بریز پلازاکے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی۔پائپ لائن پھٹنے سے سڑک پر پانی جمع ہوگیا ، سڑک کے بیشتر حصے پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑک پر سے گزرنے والے افراد بالخصوص موٹرسائیکل سواروں نے شکوہ کیاکہ جمعے کے دن سیوریج کے پانی میں سے گزرنے کی وجہ سے ان کے کپڑوں پر چھینٹے پڑے اور وہ ناپاک ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ اس انتہائی مصروف شاہراہ پر آئے
دن سیوریج کے مسائل پیش آتے رہتے ہیں اور اسی طرح سڑک پر پانی جمع ہوجاتا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ : گورنر ، صوبائی  محتسب اعلیٰ ودیگر سے جواب طلب 

March 30, 2018 - 21:36
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ٹیک پاس طلبہ کو انجینئرنگ کونسل میں ان رول کرنے کا معاملہ،عدالت نے گورنر سندھ سمیت صوبائی محتسب اعلیٰ اور این ای ڈی یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا۔صوبائی محتسب اعلیٰ نے طلبہ کی درخواست پر ان رولمنٹ کرنے کا حکم دیا تھا،گورنر سندھ نے محتسب اعلیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد کی سفارش کی تھی،محتسب اعلیٰ نے محمد طلحہٰ ،

پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں حساس سرکاری اداروں کے اہلکاروں سمیت 22 ملزمان گرفتار 

March 30, 2018 - 21:36
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر میں مختلف کارروائیوں کے بعد22ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزموں میں موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ میں شامل حساس سرکاری ادارہ کا اہلکار ، ٹارگٹ کلراور منشیات فروشوں کے علاوہ ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شامل ہیں، ملزموں کے قبضے سے 2درجن سے زائد مسروقہ موٹرسائیکلیں ،اسلحہ ،منشیات اور دیگر مسروقہ اشیاء برآمدہوئیں ،تفصیلات کے مطابق لانڈھی سے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کو اینٹی کار لفٹنگ سیل نے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 14 موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں۔ایس ایس پی اے سی ایل اسد رضا کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اے سی ایل پولیس لان

منگھو پیر پولیس کی ڈیزل کی اسمگلنگ کے نام پرڈرائیورسے بھتاوصولی

March 30, 2018 - 21:35
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھو پیر پولیس نے ڈیزل کی اسمگلنگ کے نام پر ٹرک ڈرائیوں سے بھتا لینا شروع کردیا،جمعہ کو منگھوپیر میں ماربل لانے والے ٹرک ڈرائیوروں نے پولیس کے نارواسلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا ،درجنوں ٹرک سڑک پر کھڑے کردیے جس کے باعث منگھو پیر روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،کام پر جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹرک ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ماربل فیکٹریوں کے لیے پتھر لاتے ہیں ‘ہماری گاڑیوں میں 300 سے 500 لیٹر ڈیزل کی ٹینکی لگی ہوتی ہے جسے جواز بناکر پولیس اہلکار ہم پر ڈیزل اسمگلنگ کرنے کا الزام لگاکر ہم سے روزانہ پیس

اعمال کی قبولیت کا انحصار اخلاص پر ہے ، الیاس قادری

March 30, 2018 - 21:35
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ دعوت اسلامی محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ اعمال کی قبولیت کا انحصار اخلاص پر ہے ،آج ہم نے ایثار کا نام تو سنا ہے مگر اس پر عمل کرنے سے قاصر ہیں، دوسرے کے منہ سے نوالہ چھین لینے کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایثار وکرم کی تعلیم دینا بہت ضروری

ریلوے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں،منظور رضی

March 30, 2018 - 21:35
Posted in:

کراچی (پ ر) ریلوے ورکرز یونین اور انٹرنیشنل ٹریڈ فیڈریشن کے زیراہتمام ریلوے میں نجکاری کے خلاف کینٹ اسٹیشن پر مظاہرہ کیا گیا، جس میں آئی،ٹی،ایف ایشیا کے آرگنائزر جگت بندرا، کے پی ٹی یونین کے چیئرمین
عبدالرزاق میمن، مرکزی چیئرمین منظور رضی، مرکزی جنرل سیکرٹری راؤ نسیم، ڈویژنل چیئرمین منیر عباسی ودیگر نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی نے کہا کہ ریلوے میں نجکاری کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں۔
منظور رضی
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جامعہ کراچی میں لیبارٹری کے اصولوں سے متعلق ورکشاپ کل ہوگی

March 30, 2018 - 21:35
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے زیر اہتمام ورکشاپ بعنوان: ’’لیبارٹری سے متعلق حفاظتی
اصول وتدابیر‘‘ 31 مارچ2018 ء کوشام 7بجے انسٹی ٹیوٹ کے جناح آڈیٹوریم میں منعقدہوگی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔
لیبارٹری ورکشاپ
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

زرداری ٹولے کو عبرتناک شکست دیں گے،لیاقت علی جتوئی 

March 30, 2018 - 21:35
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں سیاسی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کمیٹی کے چیئرمین لیاقت علی جتوئی کی صدارت میں جتوئی ہاؤس کراچی پر منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی رہنما علی حیدر زیدی ، دیوان سچل ، سردار علی اکبر بھنگوار ، سید کاظم علی شاہ شریک اجلاس میں سندھ میں نئی اہم شمولیتوں کے حوالے سے گفتگو کی، کئی اجلاس میں سندھ میں کئی اہم نام جو تحریک انصاف میں شامل ہونا

افغانستان کے ایک سینیر سیاست دان خودکش حملے میں ہلاک

March 30, 2018 - 20:39
Posted in:

اسلام آباد — 
افغانستان کے مشرقی صوبے کنٹر میں جمعے کے روز ایک خود کش بم دھماکے میں صوبائی اسمبلی کے ایک سینیر رکن سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے سیاست دان کا نام شاہ ولی ہمت تھا۔ حملے کے وقت وہ ضلع وتہ پور میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ خودکش حملہ آور نے ان کا راستہ کاٹا اور اپنی بارودی جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کی زد میں آکر ایک مقامی مذہبی راہنما بھی ہلاک گئے جو ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ ان دونوں ہلاکتوں کے علاوہ حملے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

Pages