Monthly archive

روس کا 60 امریکی سفارت کاروں کو پانچ اپریل تک ملک سے نکل جانے کا حکم

March 29, 2018 - 23:06
Posted in:

واشنگٹن — 
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس 60 امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرے گا۔ اِس سے قبل امریکہ نے درجنوں روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا، جو معاملہ برطانیہ میں ایک سابق روسی جاسوس کو زہر دیے جانے کے واقعے کے بعد شروع ہوا۔
لاوروف نے جمعرات کو بتایا کہ روس سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں امریکی قونصل خانہ بھی بند کر دے گا۔

پاکستان کا سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ

March 29, 2018 - 22:56
Posted in:

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک پاکستان نے سب میرین لانچ کروز میزائل بابر کے ذریعے ہدف کو درست نشانہ بنانے کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آب دوز کے ذریعے پانی کے اندر سے خشکی پر ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، پانی کے اندر سے فائر کیے گئے اس کروز میزائل نے تمام پیرا میٹرز کے مطابق کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر بہتر بنایا گیا کروز میزائل ایک قابل بھروسا اور سیکنڈ اسٹرائیک کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے جو 450 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو تباہ کرسکتا ہے۔ میزائل فائر کرنے کے موقع پر ڈی جی اسٹر

کراچی میں بجلی کا بحران ۔کے الیکٹرک نے ملبہ کیس کمپنی پر ڈال دیا۔سپلائی کم نہیں کی بیان گمراہ کن ہے،سوئی سدرن

March 29, 2018 - 22:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پارہ چڑھتے ہی کے الیکٹرک نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع کردی ۔ جمعرات کو کراچی کے بیشتر علاقوں میں دوپہر 11 بجے سے رات 11 بجے تک مسلسل بجلی بند رہی جبکہ اس کے بعد بھی ہر گھنٹے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی ۔ اس طرح عملی طورپر کراچی کے اکثر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ18 گھنٹے تک جاپہنچا ۔لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، فیڈرل کیپٹل ایریا، ناظم آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع فلیٹ، ملیر، کھوکھراپار،لانڈھی، کورنگی، سرجانی ، نارتھ کراچی ، لیاری، کیماڑی سمیت کراچی کے اکثر علاقوں کے مکین شدید ترین گرمی میں بغیر بجلی کے آگ برساتے سورج کا سامنا ک

بھارت کو طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے،پاکستان

March 29, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے۔جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں غیر معمولی اضافہ کسی مہم جوئی کا باعث بن سکتا ہے،جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، بھارت پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے، ہم اپنی سرحدی حدود کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور فلموں پر بھی پابن

نگراں دور حکومت میں صوبوں کو دیے گئے شعبے واپس لیے جانے کا امکان

March 29, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد (میاں منیر احمد) نگران حکومت قائم ہوتے ہی وزارت اطلاعات و نشریات سمیت ملک کی اہم وزارتوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل ہوگا اور مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل ہونے کے آخری 2 ماہ کے دوران اٹھارہویں ترمیم میں کوئی تبدیلی یا ترمیم لانے کی پوزیشن میں نہیں ہے جب تک پارلیمنٹ اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی نہیں لاتی اس وقت مرکز اور صوبے تعلیم ‘صحت سمیت آئین میں درج اپنے طے شدہ دائروں میں رہ کر قانون سازی کرسکتے ہیں ۔ اس وقت صوبے تعلیم‘ سماجی بہود‘ صحت اور دیگر شعبوں میں حاصل قانون سازی کے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں اور ان میں یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے لیے نئی قانون سازی کا عمل بھی شام

قطری شہزادے نے اپنے خطوط اور دستخط کے علاوہ شریف خاندان کے کاروبار کی تصدیق کی تھی ،جے آئی ٹی سربراہ

March 29, 2018 - 22:54
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں)شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے بتایا کہ قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے کے معاملے پرجے آئی ٹی ارکان متفق نہیں تھے۔واجد ضیا کے مطابق اتفاق نہ ہونے پرعدالت عظمیٰ کے پاناما عمل درآمد بینچ کوخط لکھا، رجسٹرارنے فون پربتایا یہ اہم معاملہ ہے،جے آئی ٹی خود فیصلہ کرے۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ا س موقع پر سابق وزیرعظم نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے جنہیں تھوڑی دیر بعد ہی عدالت نے جانے کی اجازت دے دی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح کا آغاز کرتے ہوئے واجد ضیاسے قطری شہزادے سے

کوئی این آراو قبول کریں گے نہ انتخابات میں تا خیر ،سراج الحق

March 29, 2018 - 22:50
Posted in:

مظفر گڑھ ( نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کوئی نیا این آر او قبول کریں گے نہ انتخابات میں ایک دن کی تاخیر برداشت کریں گے ۔ قوم وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد جاننا چاہتی ہے ۔ بروقت انتخابات نہ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہوگا ۔ اصطبل خریدنے کا جو تماشا سینیٹ انتخاب میں لگا ہے ، وہ عام انتخابات میں نہیں چاہتے ۔ جنوبی پنجاب کے عوام الگ صوبے کے حق میں ہیں ۔ ملک میں میرٹ کی بالادستی اور صلاحیت کے ساتھ ساتھ صالحیت کے حامل حکمرانوں کی ضرورت ہے جو ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلا سکیں ۔ بڑی دینی جماعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم پر متحد ہو گئی ہیں ا

میں نے وزیر اعظم کے گھر جانے سے انکار کیا، فریاد سنانے آگئے،چیف جسٹس

March 29, 2018 - 22:50
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، میں نے ان کے گھر جانے سے انکار کیا ،وہ میرے گھر چل کر آئے تھے، میراکام فریادی کی فریاد سننا ہے ،وہ فریاد سنانے آئے تھے لیکن دیا کچھ نہیں ،سائل در پر آئے تو اس کی فریاد سننا پڑتی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو عدالت عظمیٰ میں مری میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران کیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا۔چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں، میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے،وہ فریاد

مسلم ممالک القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی رکوائیں ،خالد مقدومی

March 29, 2018 - 22:48
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود قدومی نے اعلان کیا ہے کہ آج یوم الارض کے حوالے سے فلسطین بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے ،23 مارچ کی مناسبت سے پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، 42سال گزرنے کے باجود اب تک فلسطینی اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے ،امریکا اقوام متحدہ کے فیصلے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر ظلم کررہا ہے اور اسرائیلی فوج کی سرپرستی کررہا ہے ، اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق میں قرارداد صرف کاغذی طور پر منظور کی گئی ہے ، تل ابیب اور ملحقہ علاقوں سے سفیر نہیں نکالے گئے ،مسئلہ فلسطین

جامعات تعلیمی ایکٹ کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی کیمپ کا تیسرا روز ،مختلف وفود کا دورہ

March 29, 2018 - 22:48
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے عددی اکثریت کی بنیاد پر منظور کیے جانے والے تعلیم دشمن جامعات تعلیمی ایکٹ کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ۔ کیمپ میں 3روز تک مختلف دفود نے دورے کیے جن میں طلبہ تنظیموں، کراچی یونیورسٹی ، این ای ڈی ، انجینئرنگ یونیورسٹی ، ڈاؤ یونیورسٹی ، ایس ایم سی اور دیگر اداروں کے وفود شامل ہیں ۔ سندھ حکومت کی جانب سے منظور کردہ جامعات تعلیمی ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے ’’تعلیم بچاؤ یونیورسٹی بچاؤ ‘‘ مہم کی حمایت اور وقت کی ضرورت قراردیا ۔ علاوہ ازیں ،اساتذہ ،وکلا، ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ن

نیشنل سیونگ سرمایہ کاروں کیلیے اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے‘مفتاح اسماعیل 

March 29, 2018 - 22:46
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نیشنل سیونگ اپنی مختلف مصنوعات کے ذریعے کفایت شعاروں اور سرمایہ کاروں کے وسیع حلقے کو سیونگز کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، نیشنل سیونگ انتظامیہ اپنے صارفین بالخصوص بیواؤں ، پنشنرز اور شہدا کے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم کے مشیر کو4 نئی اسکیموں شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس میں توسیع، اوورسیز پاکستانیز سیونگز سرٹیفکیٹس کے بارے میں بریف کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ نے آل پاکستان ٹیکس

سعودی عرب نے’’پبلسٹی مہم چلا رکھی ہے‘‘: ایمنسٹی

March 29, 2018 - 22:20
Posted in:

واشنگٹن — 
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے ملک کے وقار کی بحالی کے لیے’’جارحانہ پبلسٹی مہم‘‘ چلا رہا ہے، جسے ادارے کے مطابق، انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکہ کا تین ہفتے کا دورہ کر رہے ہیں، جس کا آغاز اُنھوں نے 20 مارچ کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات سے کیا تھا۔
اُن کے دورے کا مقصد امریکہ سعودی عرب تعلقات کو مضبوط بنانے اور ملک میں امریکی سرمایہ کاری کے حصول میں مدد دینا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے وی سی کیخلاف درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب

March 29, 2018 - 21:59
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے جیولوجی کے شعبے کے سربراہ شاہد غازی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی رولز کے مطابق جیولوجی کے پروفیسر کو جیو فزکس ڈپارٹمنٹ میں تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

” بلوچستان عوامی پارٹی” کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم 

March 29, 2018 - 21:59
Posted in:

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر د یا گیا، نئی سیاسی جماعت کا نام “بلوچستان عوامی پارٹی” رکھا گیا ہے،اپریل کے آخر یا مئی میں کنونشن بلایا جائے گا جس میں عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا اور پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا ، پارٹی کے منشور میں بلوچستان کے معاشی وسیاسی حقوق سر فہرست ہوں گے،پارٹی انتخابات تک سینیٹر انوارالحق کاکڑ مرکزی ترجمان جبکہ شعیب نو شیروانی پارٹی کے صوبائی ترجمان ہو ں گے،10 رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی جو پارٹی کے انتخابات کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے سینئر سیاستدان سعید ہا شمی،سینیٹر انوارالحق کاکڑ ، صوبائی ترجمان میر شعیب نو

عام انتخابات کے راستے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں‘ لیاقت بلوچ

March 29, 2018 - 21:59
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق اسمبلیاں معیاد پوری کرلیں تو60 دن کے اندر عام انتخابات کرانا لازم ہیں ۔ وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر ، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی اپوزیشن لیڈر ز باہم مشورے سے نگران وزیراعظم اور وزرا اعلیٰ کے نام صدر پاکستان اور گورنر کو بھجوائیں گے جن کا وہ تقرر کردیں گے ۔ نگران حکومت کا کام ریاست و حکومت کے معمول کے کاموں

’’عافیہ رہائی پیدل قافلہ‘‘ آج کراچی پہنچے گا

March 29, 2018 - 21:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی میں تاخیر اور حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی کے خلاف حیدرآباد سے منگل کو کراچی آنے کے لیے نکلنے والا ’’عافیہ رہائی پیدل قافلہ‘‘ گزشتہ روز نوری آباد میں قیام کے بعد کراچی کی جانب محو سفر ہے اورآج شام 4 بجے سہراب گوٹھ کراچی پہنچ رہا ہے۔ ’’عافیہ رہائی پیدل قافلے‘‘ کی قیادت صدارتی ایوارڈ یافتہ انسانی حقوق رہنما ویرو کولہی اور پاسبان حیدرآباد کے صدر ارشد آرائیں کررہے ہیں۔ سخت گرمی اور دھوپ میں سپر ہائی وے پر پیدل سفر کے دوران گزشتہ روز ویرو کولہی کی طبعیت خراب ہوگئی تھی اور اسپتال داخل رہنے کے بعد جمعرات کو ویروکولہی نے پھر سفر شروع کردی

’’احتساب سب کیلیے‘‘ کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں، چیئر مین نیب 

March 29, 2018 - 21:57
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’احتساب سب کے لیے ‘‘کی پالیسی پرپختہ یقین رکھتے ہیں،بدعنوانی ایک ناسور ہے جس کے خاتمے ہی میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق عمل جبکہ کرپشن سے متعلق شکایت کنندگان کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے۔چیئرمین نیب نے لوگوں کی انفرادی شکایات تحمل سے سنیں اور ان کی شکایات قانون کے مطابق نمٹانے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ صرف نیب نہیں بلکہ

عوام یکم مئی سے قبل ووٹ کا اندراج اور درستی کرا لیں ،الیکشن کمیشن 

March 29, 2018 - 21:57
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یکم مئی کو انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی‘ توقع ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 11 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ نئی انتخابی فہرستیں ملک بھر میں 15 ہزار ڈسپلے مراکز پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انتخابی فہرستوں میں 73 لاکھ نئے ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 8 لاکھ وفات پاجانے والے یا ترک شہریت کرنے والے ووٹروں کو انتخابی فہرستوں سے نکال دیا گیا ہے‘ اب تک رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے‘ نئے ووٹروں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ تعداد 11 کروڑ تک پہنچ جائ

حکومت نے پی آئی اے کی تباہی کا راستہ کھول دیا ہے‘ساسا

March 29, 2018 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے میں افسران کی تنظیم ساسا نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مشیر برائے ہوابازی کا تقرر کرکے پی آئی اے میں سیاسی مداخلت کا دروازہ کھول دیا ہے ۔جو بھی نیا مشیر مقرر ہوتا ہے وہ سیاسی تقرریاں اور تبادلے شروع کردیتا ہے ۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کے مفادات کے تحفظ کے بجائے پی آئی اے کی نجکاری کی راہ ہموار کی جارہی ہے ۔ قومی فضائی کمپنی میں نااہل انتظامیہ کو مقرر کرکے پی آئی اے کی تباہی کا راستہ کھول دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ساسا کے جنرل سیکرٹری صفدر انجم نے مقامی ہوٹل میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کے دوران

سندھ کابینہ کا اجلاس، تھرمیں مفت گندم کی تقسیم سمیت مختلف بل منظور

March 29, 2018 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس سندھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سندھ کابینہ کے منٹس کی منظوری کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے 3 ججوں کی دوبارہ تعیناتی، سندھ ڈسپوزل آف اربن لینڈ آرڈیننس 2002 کے سیکشن ( 2)10 میں ترمیم اور کے ڈی اے پرزینڈینشل آرڈر آف 157 کے آرٹیکل(A)25۔ کے ترمیمی قانون کی منظوری، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ قانون 2018ء، محکمہ ثقافت کے سروس اسٹیٹس و بائے۔ لاء قانون، قانونی افسران (بشمول شرائط سروس) قوانین 1940ء ترمیمی بل، عارضی ویٹرنری ڈاکٹرز کی مستقلی، سندھ قرآن (اشاعت، ریکارڈنگ اور ڈسپوزل آف ڈیمیج /شہید اوراق) قوا

آصف لقمان قاضی کی ایران کے سابق وزیر خارجہ سے ملاقات

March 29, 2018 - 21:56
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما آصف لقمان قاضی نے ایک وفد کے ساتھ اسلام آباد میں ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال حرازی سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات تقریباً 2 گھنٹے جاری رہی اور اس دوران پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست بھی موجود تھے ۔ ملاقات کا اہتمام اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے کیا تھا ۔ ملاقات کا مقصد امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور ہم آہنگی کا فروغ تھا ۔ آصف لقمان قاضی نے اپنی گفتگو میں کہاکہ ہم مشترکہ اقدار کے فروغ اور مشترکہ

عمران چوہے مار دیں، زرداری کراچی سے کچرا اٹھا لیں، سعد رفیق

March 29, 2018 - 21:53
Posted in:

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک) و فاقی وز یر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ہمیں الیکشن سے قبل گندا کیا جا رہا ہے لیکن جھوٹ بولنے سے ووٹ نہیں ملتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم 70 سال سے خاموشی سے مارکھا رہے ہیں، ہم صرف سننے اورمارکھانے کے لیے ہیں، ہمیں بولنے کی اجازت نہیں، بولتے ہیں تو کہا جاتا ہے تم گستاخ ہو، اب صرف دعا ہی کرسکتے ہیں کہ سب لوگ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ آپ خیر کے کام کرتے جائیں اللہ کی عدالت میں سب جائیں گے امید ہے جو بات میں کررہا ہوں عوام سمجھ رہے ہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی تک لڑکے

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ،اسٹیون اسمتھ ،ڈیوڈ وانر اور کیمرون بینکر افٹ نے قوم سے معافی مانگ لی

March 29, 2018 - 20:47
Posted in:

سڈنی (جسارت نیوز) سابق آسٹریلوی کپتان اور اسٹار بلے باز ا سٹیون ا سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر قوم سے معذرت کر لی، معافی مانگتے ہوئے اسمتھ کی آنکھوں سے ندامت کے آنسو چھلک پڑے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ا سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسی وجہ سے تینوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا سے واپس وطن بھیج دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے کے بعد تینوں کرکٹرز ا سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ نے اپنی غلطی پر قوم سے معذرت کی، اسمتھ پریس کانفرنس کے دوران

رینجرز کی ہدایت ہپر نیشنل اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا سے موٹر سائیکل اٹھالی گئیں

March 29, 2018 - 20:47
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کیمپ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو رینجرز کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے اپنی گاڑی میں اٹھا کر کارساز پولیس چوکی پر کھڑی کردیں جس کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے سلسلے میں آئے ہویے صحافیوں سمیت کئی افراد پریشانی کا شکار ہوگئے اور انہیں پیدل اپنی موٹر سائیکل کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس چوکی جانا پڑا ۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی حدود کے اندر پارکنگ ایریا میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرتے وقت حکام نے کسی بھی ایسی ہدایت جاری نہیں کی تھی۔

کراچی میں بھارتی فن کاروں اور فلموں سےسجا عالمی فلمی میلہ شروع

March 29, 2018 - 20:47
Posted in:

کراچی — 
کراچی میں جمعرات کے روز سے پہلے’ پاکستان انٹرنیشنل فلم فسٹیول‘یا مختصر کہیں تو ’پی آئی ایف ایف 2018‘کا آغاز ہوگیا ہے چار دنوں تک جاری رہے گا۔
فسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے شرکا اور فلم بین دونوں کو نہ صرف بھارتی فن کاروں سے ملنے کا موقع گا بلکہ وہ صبا قمر اورعرفان خان کی’ہندی میڈیم‘،شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کی ’ڈئیرزندگی ‘اور ’باہوبلی ‘جیسی متعدد میگا ہٹ فلموں کا مزا اٹھاسکیں گے۔

پاکستان رینجرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا کنٹرول سنبھال لیا

March 29, 2018 - 20:46
Posted in:

کراچی (سید وزیر علی قادری) ویسٹ انڈیز کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے سلسلے میں پاکستا ن سپر لیگ کی طرح نیشنل اسٹیڈیم کراچی ایک مرتبہ پھر پاکستان رینجرز کے حوالے۔ سیریز کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی کیمپ کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد کے موقع پر ایک مرتبہ پھر پاکستان رینجرز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز نے کنٹرول سنبھال لیا۔ صحافیوں سمیت دیگر کاموں کے سلسلے میں آنے والے افراد کو داخلے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل پورے اسٹیڈیم کو احصار میں لے لیا گیا اور ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی۔ سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم کے اندر اور

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹ کے حصول کیلئے شائقین کی طویل قطاریں

March 29, 2018 - 20:45
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کے حصول کے لئے شائقین کرکٹ کی نجی کورئیر کمپنی کے دفاتر کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔نجی کورئیر کمپنی کی مقررہ کردہ شاخوں پر گزشتہ روز سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے اور رات گئے تک شائقین کرکٹ نے طویل قطاروں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کیے۔کورئیر کمپنی کی بعض شاخوں پر پہلے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹس دستیاب ہیں۔ ٹکٹ کی فروخت میں سست رفتاری سے شائقین پریشانی کا شکار رہے اور انہوں نے شکوہ کیا کہ طویل قطاریں ہیں اور ٹکٹ دینے میں کوریئر کمپنی کے عملے کی جانب سے بہت وقت لیا جارہا ہے۔شائق

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے،ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی،نجم سیٹھی

March 29, 2018 - 20:44
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم خالی دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی لاہور میں ہونے والی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے جو کوششیں کی تھیں ان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے بعد دیگرانٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ، پی ایس ایل دنیا کا بڑا برانڈ ب

محمد حفیظ کا بولنگ کے بغیر فائدہ نہیں، مکی آرتھر

March 29, 2018 - 20:44
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی اآرتھر نے کہا ہے کہ اگرآل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ کررہے ہیں تو یہ ایک اچھا آپشن ہے لیکن اس کے بغیر فائدہ نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ پر کرکٹ کھیلنے کے دروازے بند نہیں ہوئے، ان کا انتخاب ایک روزہ میچز میں ہوسکتا ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جو کھیل کے دیگر شعبوں میں بھی پرفارم کرسکیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتے، ان کو ویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال موقع دیا گیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ فیلڈنگ

ڈیرن لی مین آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے

March 29, 2018 - 20:43
Posted in:

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) ڈیرن لی مین آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے، جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول چوتھا ٹیسٹ ان کا بطور کینگروز کوچ آخری میچ ہو گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ آج سے جوہانسبرگ میں شروع ہو رہا ہے اور میزبان پروٹیز کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا تحقیقانی پینل نے بال ٹیمپرنگ واقع پر لی مین کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے انہیں ٹیم کا کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ایک روز بعد ہی ڈیرن لی مین نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جوہانسبرگ ٹیسٹ بطور کینگروز کوچ ان کا آخری میچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا مجھے اس پر

Pages