Monthly archive

قوی امکان یہی ہے کہ کِم جونگ اُن ’وہی کریں گے جو درست ہے‘: ٹرمپ

March 28, 2018 - 23:22
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’اس بات کا قوی امکان ہے‘‘ کہ کوریائی جزیرے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرکے شمالی کوریا کے راہنما، کِم جونگ اُن وہ کریں گے ’’جو اُن کے عوام اور نسل انسانی کے لیے درست ہے‘‘۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کِم کے ساتھ مجوزہ ملاقات کے منتظر ہیں۔ لیکن، اس بات زور دیا کہ فی الوقت، ’’سنگین نوعیت کی تعزیرات اور دباؤ‘‘ جاری رکھا جائے گا۔
چین کے خفیہ دورے کے دوران چین نے کہا ہے کہ اُنھوں نے جزیرہٴ کوریا کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے پاک رکھنے اور امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

’گھر لوٹ آؤ‘ نوجوان بیٹے سے والدہ کی اپیل

March 28, 2018 - 23:17
Posted in:

سری نگر — 
یوسف جمیل
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں تین دہائیوں سے جاری شورش میں پہلی مرتبہ ایک والدہ نے بدھ کے روز دارالحکومت سری نگر میں واقع ذرائع ابلاغ کے مرکز مشتاق پریس اینکلیو میں پہنچ کر رپورٹروں اور کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر گڑگڑاتے ہوئے اپنے نو عمر بیٹے سے یہ اپیل کی کہ وہ گھر لوٹ آئے۔
سری نگر کے عقل میر خان یار علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتونِ خانہ میمونہ مشتاق نے کہا۔’ہمارا مکان ستمبر 2014 کے تباہ کُن سیلاب میں بچ گیا تھا لیکن یہ سیلاب میرے پورے گھر کو تباہ کرکے رکھ دے گا۔ میری پوری كائنات لُٹ جائے گی‘۔

کراچی: رواں ماہ 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائیگی

March 28, 2018 - 23:06
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے رواں ماہ 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جبکہ دوسرا یونٹ بھی جلد پیداوار شروع کرنے والا ہے۔ سی پیک کے تحت ارلی ہارویسٹ توانائی کے منصوبوں میں ساہیوال کول پاور پلانٹ اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ اہم منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ 36 مہینوں میں مکمل ہوا ہے، اس میں دنیا کی سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا۔ اس پاور پلانٹ پر ساڑھے 3

چیف جسٹس نے حکومت کا کام اپنے قبضے میں لے لیا،نواز شریف

March 28, 2018 - 23:06
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں/ مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے حکومت کا کام اپنے قبضے میں لے لیا ہے، چیف جسٹس وہ کام کریں جو ان کے کرنے کے ہیں، لیکن وہ تو مقننہ اور ایگزیکٹو کا رول بھی خود ادا کر رہے ہیں جبکہ نجی اسپتالوں کے دورے بھی ہمیں نشانہ بنانے کیلیے کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف مقدمے میں کچھ نکلنے کی گنجائش نہیں، اگر سزا ضرور دینی ہے تو پھر میرا نام کوٹیکنا، ایس جی ایس، حج اسکینڈل یا رینٹل پاورکے کسی کیس میں ڈال دیں جہاں اربوں کھربوں کھائے گئے، ہمارے خلاف فراڈ ہو رہا ہے لیکن ہم بھاگنے والے نہیں ہیں اور جو تماشا لگایا ہوا ہے وہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، مجھے اہلیہ

نواز شریف کی آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹس کی ملکیت کا ثبوت ہے،جے آئی ٹی سربراہ

March 28, 2018 - 23:02
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز)جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی دستاویزنہیں ملی جس کے مطابق نوازشریف آف شورکمپنیوں اورلندن فلیٹس کے مالک ہوں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈریفرنس پرسماعت ہوئی، جس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی سربراہ سے جرح کی ۔ واجد ضیا نے بتایا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ اور موزیک فونسیکا کی طرف سے نواز شریف کے بینی فیشل اونرہونے کی کوئی معلومات نہیں دی گئیں، ہم نے نواز شریف کے بینی فیشل اونرہونے سے متعلق پوچھا بھی نہیں تھا،جزوی طور پر یہ درست ہے کہ بینی فیشل اونر کا نتیجہ 2012ء اور2017ء کے 2خطوط اور وہاں کے قوانین کے مطابق نکالا، رجسٹرڈ آف شیئر

پاک فوج کا این آراو سے کوئی تعلق نہیں ،میجر جنرل آصف غفور

March 28, 2018 - 23:02
Posted in:

راولپنڈی( خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج کا این آر او سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف اور شہباز شریف کی چھپ کر ملاقات کا تاثر دیا گیا جس کی وضاحت ضروری تھی،باجوہ ڈاکٹرائن کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔فوجی ترجمان نے یہ باتیں بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈاکٹرائن ہے تو وہ پاکستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے ہے،یہ ہر پاکستانی کی ڈاکٹرائن ہونی چاہیے جبکہ اس ڈاکٹرائن کا 18ویں ترمیم، عدلیہ یا این آر او سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا اعلان ہمیں نہیں الیکشن کمیشن کو کرنا ہے‘تمام اد

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیش افت ہوگی،چیف جسٹس

March 28, 2018 - 23:00
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیشرفت ہوگی ، اب کوئی سمری نہیں رکے گی ۔ بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے وفاقی اسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ عدالتی احکامات پرتیزی سے کام ہورہا ہے، پمز اور دیگر اسپتالوں کے سربراہان کے تقرر کی سمری کابینہ کودوبارہ بھیجی جائے گی ، جس کی منظوری کابینہ دے گی۔ درخواست گزار نے انتظامی عہدوں پرڈاکٹروں کوتعینات کرنے کا شکوہ کیا تو چیف جسٹس نے کہاکہ خیال ہے صحت کے انتظامی معاملات پرڈاکٹرزہونے چاہئیں اورسیکرٹری بھی ڈا

وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات بلا وجہ نہیں تھی ،نتائج پر نظر رکھیں گے،سراج الحق

March 28, 2018 - 23:00
Posted in:

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے 2 گھنٹے کی ملاقات بلاوجہ نہیں تھی،لیکن ہم اس کے نتائج پر نظر رکھیں گے،سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،گھر کی لونڈی سمجھنے والوں سے سیاست کو آزاد کراکر اسے جھونپڑی تک لے جانا ہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے غلام سیاست دان ذاتی ترقی تو کرسکتے ہیں ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کرسکتے ،موجودہ حکومت اس لیے رو دھو رہی ہے کہ وہ ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، متحدہ مجلس عمل کی بحالی ملک کے لیے رحمت اور قوم کے لیے اللہ کا انعام ہے،ہم نے ہر مکتبہ فکر کی بڑی جماعتوں

سکھر میں کھجور گودام کی چھت گرنے سے 6خواتین سمیت 11افراد جاں بحق

March 28, 2018 - 23:00
Posted in:

سکھر/کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک +اسٹاف رپورٹر) روہڑی کے قریب کھجور مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے 6خواتین سمیت 11افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔روہڑی کے قریب واقع ایشیا کی سب سے بڑی کھجور منڈی آغا قادر داد زرعی مارکیٹ میں واقع ایک گودام کی چھت اچانک دھماکے سے وہاں پر کام کرنے والے مزدوروں پر آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 6 خواتین ، ایک بچے سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع پر ایدھی سکھر سمیت دیگر رضا کار تنظیموں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملبے سے نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر روہڑی اور سکھر کے سول اسپتال میں پہنچایا جہ

ایف آئی اے اور نیب کے الیکٹرک کے معاملات کی تحقیقات کریں ،حافظ نعیم

March 28, 2018 - 22:58
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کے معاملات درست کیے بغیر اس کی فروخت کی کوشش پر گہری تشویش اورسخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عوام پر ظلم اور لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے ۔ جماعت اسلامی اہم اور حساس اداروں کی اندھا دھند پرائیوٹائزیشن کے خلاف ہے ۔خفیہ معاہدوں کے تحت اور اربوں روپے کے قرضوں اور واجبات کے ساتھ کے الیکٹرک کی فروخت یقیناً اور بھی قابل اعتراض ہے کیونکہ عوام یہ جاننے کے حق سے محروم کر دیے گئے ہیں کہ بجلی جیسی اہم اور لازمی سہولت پہنچانے والے ادارے کو کن شرائط پر بیچا جا رہا ہے ۔ اندیشہ ہے کہ آنے والی کمپنی سہولتوں میں اضافے کے بجائ

سی پیک منصوبے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دینے سے 166روپے کا نقصان 

March 28, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سی پیک کے تحت ملتان سکھر موٹرویمنصوبے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دینے سے 166ارب روپے کا نقصان ہوا‘ منصوبے میں ٹینڈر کے بعد ایس او پی تبدیل کیاگیا‘ پتھر کی جگہ ریت سے بھرائی کے باعث شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے‘ پاکستانی کمپنیوں کو لاہور کراچی موٹروے منصوبے سے دور رکھنے کے لیے سخت شرائط عاید کی گئیں‘ اس میں 148ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے اراکین کی عدم موجودگی میں لاہور کراچی موٹروے میں 148 ارب روپے کی مبینہمالی بے قاعدگیوں کے بارے

چیف جسٹس اور وزیراعظم ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا، خورشید شاہ

March 28, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملنا ضروری تھا تو ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کو ملنا چاہیے لیکن اس کا ایک وقت ہوتا ہے، ہر ملاقات اور فیصلے کا ایک وقت ہوتا ہے، اگر ملنا ضروری تھا تو ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کا آؤٹ پٹ یہی

جے آئی ٹی سربراہ ہمارے حق میں گواہی د ے گئے، مریم نواز 

March 28, 2018 - 22:57
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹ کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے،میں نے کہا تھا کہ مخالفین چند دن انتظار کریں،جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا خو د ہمارے حق میں گواہی دے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کہنا تھاکہ واٹس ایپ زدہ جے آئی ٹی کا پہلے سے طے شدہ ایجنڈے کے تحت ایک کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ہے مگر عدالت میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن ہے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کی شفافیت پر سوال اُٹھ گئے

March 28, 2018 - 22:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت چلنے والے ائرپورٹوں کی نجکاری کے لیے قائم کی جانے والی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈکے قیام کے ساتھ ہی اس کی شفافیت کے بارے میں سوال اُٹھ گئے ہیں ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجکاری کے پہلے مرحلے کے طور پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ سیکورٹی ایکسچینج آف پاکستان میں رجسٹرڈ کرائی ہے۔ نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز سمیر سعید کو 34 فیصد شیئر، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نادر شفیع ڈار کو 33 فیصد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپینسیشن اینڈ بینیفٹس انیس الرحم

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ 

March 28, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق بیان کوئی معمولی بات نہیں ہے، وزیراعظم کے بیان کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ ان کے خلاف احتجاج چھوٹا نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ نواز کی طرف سے ہر وقت ووٹ کے تقدس کی بات کی جاتی ہے اور اس طرح کے بیانات بھی دیے جاتے ہیں، وز

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دیدیا

March 28, 2018 - 22:55
Posted in:

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا معاملہ، سہیل احمد ٹیپو کے گردن اور کلائیوں پر زخم کے نشانات نے تفتیش کا رخ موڑ دیا، نجی ٹی وی کے مطابق متوفی کے جسم پر زخموں کے کل تعداد 11 ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کی گردن پر 2 گہرے نشانات پائے گئے جبکہ گردن پر خراشوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔ متوفی کی دونوں کلائیوں پر بھی زخموں کے نشانات تھے اور ان کے جسم پر زخموں کے 11 نشانات پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے میں

اٹارنی جنرل اشتراوصاف کی غیر موجودگی میں جونیئر وکیل کا کنٹریکٹ ختم 

March 28, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد ( رپورٹ:میاں منیر احمد) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی تیاری میں معاونت کرنے والے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے آفس کے جونیئر وکیل اسامہ عظیم کا کنٹریکٹ ختم کردیا گیا اور انہیں اٹارنی جنرل آفس سے فراغت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے یہ فراغت ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کے براہ راست حکم پر اس وقت ہوئی جب اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ملک سے باہر تھے یہ بات قابل ذکر ہے اور قانون کے تقاضوں میں یہ بات شامل ہے کہ توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل ہی عدالت عظمیٰ کے روبرو کیس پیش کرتے ہیں اور اپنی قانونی رائے دیتے ہیں کہ آیا یہ کیس توہین عدالت کے قانونی معیار پر پورا اترتا ہے

کراچی میں گرمی کی شدت‘ درجہ حرارت40 ڈگری‘زندگی اجیرن ہو گئی

March 28, 2018 - 22:53
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے، درجہ حرارت40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ شدید گرمی اور سمندری ہواؤں کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت40 ڈگری تک جا پہنچا لیکن گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس) 43ڈگری محسوس کی گئی۔ شہر میں10 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ان کا رخ جنوب سے شمال کی جانب ہے۔کراچی میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا، بجلی کی طلب بڑھنے سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے لگا، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ9 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی بج

وزیراعلیٰ بلوچستان نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج کر یں گے

March 28, 2018 - 22:53
Posted in:

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کے اعلان سے متعلق بلائی گئی پریس کانفرنس 2 بار ملتوی کرنے پر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت اور عبوری قیادت کے لیے عہدیداروں کا اعلان آج11بجے پریس کانفرنس میں کیا جاے گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں کو دوپہر 3 بجے پریس کانفرنس کے لیے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ بلایا گیا تاہم وزیراعلیٰ کی اسلام آباد سے آمد میں تاخیر کے باعث پریس کانفرنس 5بجے تک ملتوی کی گئی، 5 بجے سے پہلے ہی دوبارہ اطلاع دی گئی کہ پریس کانفرنس ملت

لیبیا: مشترکہ فضائی کارروائی میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک

March 28, 2018 - 22:40
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ ہفتے کو لیبیا کے جنوب مغربی علاقے کے عبری نامی قصبے میں امریکہ اور لیبیا کی مشترکہ فضائی کارروائی میں القاعدہ کے شدت پسند گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی راہنما ہلاک ہوئے۔
امریکہ کی افریقی کمان کے مطابق، موسیٰ ابو داؤد، جو لیبیا کے اسلامی مغرب کے علاقے میں القاعدہ کے ارکان کو تربیت فراہم کیا کرتا تھا، ہلاک ہونے والے القاعدہ کے دو شدت پسندوں میں سے ایک تھا۔
کمان نے بتایا کہ رنگروٹوں کی تربیت کے علاوہ، داؤد اسلامی مغرب میں القاعدہ کو ہتھیاروں، نظم و نسق اور مالی حمایت فراہم کیا کرتا تھا۔

راولپنڈی: احاطہ عدالت میں فائرنگ‘2افراد جاں بحق

March 28, 2018 - 21:59
Posted in:

راولپنڈی (صباح نیوز) جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ہوگئے۔سماعت کے موقع پر عدالتی کچہری میں قتل کے ملزمان کو پیش کیا گیا جہاں گواہی کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک گواہ نے فائرنگ کردی جس سے پیشی پر آئے قتل کے2 ملزمان موقع پر جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے2 ملزمان احسن شیرازی اور مطیع اللہ رحیم کوپیشی پرلایا گیا تھا کہ اس دوران کچہری احاطے میں گھات لگائے شخص عبدالستارخان نے ملزمان پرفائرنگ کی جس کے بعد ملزمان کے لواحقین نے عبدالستارخان پرجوابی فائر کییجس سے فائرنگ کرنے والا عبدالستار خان موقع پر ہی مارا گیا۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ فائرنگ سے 4افراد ش

سیکورٹی خدشات ہیں، ہمسایوں سے غافل نہیں رہ سکتے، ناصر جنجوعہ

March 28, 2018 - 21:59
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر روایتی سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، اپنے ہمسایوں کو بھی مد نظر رکھنا ہے اردگرد سے غافل نہیں رہ سکتے، ہمیں اپنے مستقبل اور آئندہ نسلوں کے لیے ایماندار ہونا پڑے گا، ریاست اندر سے کمزور ہو تو روایتی خطرات کا سامنا ہوتا ہے، فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے ملک کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کو درپیش غیر روایتی سیکورٹی چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان جیسی باہمت قوم کے لیے کچھ بھی کرنا

دہری شہریت رکھنے والوں کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر

March 28, 2018 - 21:59
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) دہری شہریت کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے سیاستدان اور بیوروکریٹس ملکی مفاد کا تحفظ نہیں کر سکتے۔ مقامی شہری انجینئر خالد محمود نے سہیل ڈار ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں دہری شہریت رکھنے والے سیاست دانوں اور بیوروکریٹس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق دہری شہریت والے افراد ملک کیلیے تفویض امور کو دیانتداری سے انجام نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دہری شہریت رکھنے والے سیاستدان اور بیوروکریٹس ملکی مفاد کا تحفظ نہیں کر سک

دیامر: مٹی کا تودا گرنے سے درجنوں افراد دب گئے، 6 جاں بحق

March 28, 2018 - 21:58
Posted in:

دیامر (اے پی پی) ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل میں مٹی کا تودا گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، پولیس نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ بدھ کے روز داریل پھوگچ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے داریل روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کیلیے بند ہوگیا تھا اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی بحالی میں مصروف تھی کہ اسی دوران مٹی کا ایک بڑا تودا گر گیا اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں کے لوگ پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک شدید زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس لایا گیا ہے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو

عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

March 28, 2018 - 21:58
Posted in:

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممبرسازی مہم کے لیے ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔پی ٹی آئی سربراہ عالمو چوک، جناح روڈ اور شہباز ٹاؤن پر ممبرسازی کیمپوں کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ائر پورٹ پر پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند اور دیگر پارٹی عہدیداران عمران خان کا استقبال کریں گے۔ عمران خان پارٹی کارکنوں اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سراج الحق و دیگر کی پریم یونین کو ریلوے کی سی بی اے یونین کا درجہ ملنے پر مبارکباد

March 28, 2018 - 21:58
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق،لیاقت بلوچ،نائب امرا اسد اللہ بھٹوایڈووکیٹ،حافظ محمد ادریس،راشد نسیم،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،پروفیسر محمد ابراہیم،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر،اظہر اقبال حسن،سید وقاص انجم جعفری،حافظ ساجد انور اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پریم یونین کو ریلوے کی سی بی اے یونین کا درجہ ملنے پر صدر ریلوے پریم یونین حافظ سلمان بٹ،نائب صدر شیخ محمد انور،سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارک بادی ہے اور کہا ہے کہ یہ مزدوروں کی فتح ہے۔ہمیں یقین ہے کہ یہ مزدورملک میں اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ بنیں گے اور ریلوے جیسے قومی

عدالت عظمیٰ: قتل کے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور

March 28, 2018 - 21:57
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی 3 رکنی بینچ نے کوئٹہ میں 2013ء میں عطاء اللہ نامی شخص کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ قتل کوئٹہ شہر میں ہوا ممکن نہیں کہ کسی نے دیکھا نہ
ہو۔ عدالت نے ملزموں کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ہائی کورٹ سے بری ہونے والے چار ملزمان کو نوٹس جاری کردیے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عمران سیاست دان نہیں، میاں صاحب جیل جاتے نظر آرہے ہیں، ترجمان آصف زرداری

March 28, 2018 - 21:57
Posted in:

راولپنڈی (آن لائن) عمران خان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن سیاست دان نہیں، نیب کیسز میں میاں صاحب جیل جاتے نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ترجمان آصف علی زرداری عامر فدا پراچہ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ 2013ء کا الیکشن آر او الیکشن تھا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ بیلٹ پیپر زیادہ چھاپے گے تھے۔ اختلاف ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں لیکن پی پی ورکر پارٹی کاز پر کام کریں۔ سینیٹ الیکشن کی طرح پی پی آنے والے الیکشن میں حیران کن نتائج دے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پختونخوا کے لیے ناموں کی فہرستیں مرتب کرلیں

March 28, 2018 - 21:57
Posted in:

پشاور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے ناموں پر مشتمل فہرستیں مرتب کرلی ہیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ اور نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں پر غور کورکمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے 7 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ کور کمیٹی کی منظوری کے بعد اپوزیشن سے اس ضمن میں رابطہ کیا جائے گا اور اپوزیشن کو نگران وزیراعلیٰ اور نگران سیٹ اپ کے نام پیش کیے جائیں گے۔ اتفاق نہ ہونے کی صورت میں فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages