Monthly archive

چین کو اعلیٰ امریکی ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی

March 27, 2018 - 23:54
Posted in:

واشنگٹن — 
اس وقت جبکہ امریکہ اور چین تجارتی محاذ آرائی کم کرنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ چین کو ہونے والی برآمدات میں امریکی ٹکنالوجی کی چین کو منتقلی روکنے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
سنگاپور کی قومی یونیورسٹی کے تجارتی سکالر ایلکس کیپری کہتے ہیں کہ اُن کے خیال میں امریکہ بھر میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ چینی کمپنیوں کو امریکہ سے چند مخصوص اعلیٰ ٹکنالوجی کی حامل مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہیں،سراج الحق

March 27, 2018 - 23:22
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں کے رونے دھونے پر اب قوم ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی ۔ بار بار برسراقتدار آنے والوں نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کا خون کیا اور انہیں مایوسی کی دلدل میں دھکیلا اور اپنے مفادات سمیٹے ۔ وفاقی حکومت ناکامی سے دوچار ہے اور صوبائی حکومتیں بھی عوام کے مسائل حل نہیں کر سکیں۔ ان حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا اور آج باقی ماندہ پاکستان بھی علاقائی ، طبقاتی فتنوں میں گھرا ہوا ہے۔حکمرانوں نے ملک کے نظریے کے ساتھ غداری کی جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل اور کروڑوں باصلاحیت نوج

جامعات ترمیمی بل کیخلاف سندھ بھر کے عوام کو بیدار کرینگے ،حافظ نعیم

March 27, 2018 - 23:21
Posted in:

؂کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز ترمیمی بل شہریوں کے مستقبل پر حملہ ہے ، سندھ حکومت مراعات کے حصول کے لیے گھناؤنے اقدامات کررہی ہے ، ہم جامعات کو کسی وڈیرے کی اوطاق اور جاگیر نہیں بننے دیں گے اور اس بل کے خلاف ہر فورم پر آئینی و جمہوری طریقے سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 8اپریل کو یونیورسٹیز ترمیمی بل کے خلاف عظیم الشان کنونشن ہوگا۔جس میں تعلیم دوست ،باشعور طبقہ ،اساتذہ ،وکلا، ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوں گے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ خود این ای ڈی کے طالب علم رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وڈیرہ شاہی سوچ

شام کے محصور علاقے غوطہ سے ہزاروں لوگوں کا انخلا

March 27, 2018 - 23:02
Posted in:

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع محصور علاقے غوطہ سے ہزاروں افراد بسوں کے قافلوں کے ذریعے محفوظ مقامات کی طرف جانا شروع ہو گئے ہیں۔
آبادی کے انخلا کا معاہدہ روس کی مدد سے طے پایا ہے جس میں جنگجوؤں اور ان کے خاندان کے افراد کو شہر چھوڑ کر شام کے شمال مشرقی صوبے ادلیب میں جانے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا گیا ہے۔
منگل کے روز ایک سو بسوں کے ذریعے تقریباً 7 ہزار افراد غوطہ سے روانہ ہوئے جس میں جنگجو اور ان کے خاندانوں کے افراد شامل تھے۔

’ فوربز30 انڈر30 ایشیا‘فہرست میں 7 پاکستانی شامل

March 27, 2018 - 22:40
Posted in:

کراچی — 
اپنے نوجوانوں کی محنت اور کاوشوں کو عالمی سطح پرپذیرائی ملتے دیکھنا ہر ملک کے لئے ایک فخر ہوتا ہے اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے۔
امن وامان کی صورت حال میں اتارچڑھاؤ کے باوجود پاکستان کے نوجوان مختلف شعبوں میں نمایاں کار نامے انجام دے رہے ہیں جس کا ثبوت ہے فوربز تھرٹی انڈرتھرٹی ایشیا لسٹ 2018 میں سات پاکستانی نوجوانوں کی شمولیت۔

اسحق ڈار اقتصادی مشاورتی کونسل سے فارغ،شوکت ترین کنویز مقرر

March 27, 2018 - 22:31
Posted in:

اسلام آباد (آ ن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی کنوینرشپ سے فارغ کرکے ان کی جگہ اپنے کاروباری شرکت دار شوکت ترین کو اس کونسل کا کنوینر مقررکردیا‘ حکومت کی مدت مکمل ہونے میں2 ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اپنے دوستوں اور کاروباری شراکت داروں کو نوازنے میں تیزی آگئی ہے۔ منگل کو انہوں نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے جس کے سربراہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار تھے‘ اب ان کو اس کونسل سے بھی نکال دیا گیا ہے‘ ایک اور سابق وزیر خزانہ اور شاہد خاقان عباسی کے کاروباری دوست شوکت ترین کو اقتصادی مشاورتی کونسل ک

وزیراعظم نے مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

March 27, 2018 - 22:30
Posted in:

کوہاٹ(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو کوہاٹ میں مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا بھی موجود تھے۔ تولنج منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی عمدہ مثال ہے۔ اس نئے پلانٹ سے ملک کے شمالی حصوں بشمول کے پی کے کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ مول پاکستان نے منصوبے کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا۔ تولنج پلانٹ سے 2 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔ تولنج منصوبے سے قومی خزانے میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سالانہ اضافہ ہوگا۔ منصوبہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

پاکستانیوں کا ڈیٹا امریکا کی یہودی کمپنی کو دینے پر چیئر مین نادرا وضاحت طلب

March 27, 2018 - 22:25
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پاکستانیوں کا ڈیٹا امریکا کی یہودی کمپنی کو دینے پر چیئرمین نادرا سے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ کھربوں روپے کرپشن کے مقدمات کی جلد تحقیقات نہ ہونے پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو 10 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ نیب کا ادارہ اوپن گٹر بن چکا ہے جس میں کرپشن مقدمات کو پھینک کر افسران مزید کرپشن کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ پی اے سی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں نیو اسلام آباد ائرپورٹ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کے اربوں روپے بارے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتساب کمیٹی کے سربراہ شفقت محمود ن

حلقہ بندیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کی سفارشات مکمل ،پیر کو خصوصی کمیٹی میں پیش ہوں گی

March 27, 2018 - 22:22
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کے ورکنگ گروپ نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں جو پیر کوخصوصی کمیٹی میں پیش کی جائیں گی ۔دانیال عزیز کی صدارت میں حلقہ بندیوں پر قومی اسمبلی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں محمود اچکزئی ،صاحبزادہ طارق اللہ،نعیمہ کشور،نفیسہ شاہ سمیت محکمہ شماریات کے حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری شماریات رخسانہ یاسمین نے شرکاء کوبتایا کہ مردم شماری کی حتمی رپورٹ اپریل کے آخر تک جاری کر دیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں نے پورے ملک میں 5فیصد نتائج کو دوبارہ چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جو طریقہ کار مردم شماری کی تصد

شارع فیصل پر نوجوان کی ہلاکت ،پولیس نے مقصود کو انتہائی قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا

March 27, 2018 - 22:21
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پرجنوری میں ہونے والا پولیس مقابلہ جھوٹا ثابت ہو گیا،پولیس نے نوجوان مقصود کورکشے سے اتار کر انتہائی قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقائق سامنے آگئے ،مقصود کو اے ایس آئی طارق نے نہایت قریب سے گولی ماری۔تفصیلات کے مطابق20جنوری 2018ء کوشارع فیصل پر پولیس کی فائرنگ سے مقصود نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا،پولیس نے ابتدائی بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ ملزمان شارع فیصل پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے اور ائر پورٹ سے واپس آنے والوں کو ہدف بناتے تھے ،انہوں نے گزشتہ شب ہی ائر پورٹ سے آنے والے شہری کو لوٹا تھا،پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ

لاڈلے کو دہشت گردی کے مقدمات کے باوجود استثنا مل گیا،مریم اورنگزیب

March 27, 2018 - 22:21
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی تشدد کیس میں لاڈلے پر دہشت گردی کی دفعات تھیں جس پر اسے استثنا مل گیا لیکن ایک شوہر کو بیوی کی عیادت کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک عدالت میں اسے استثنا نہیں دیا جا رہا جو ہفتے میں3،3 روز پیش ہو رہا ہے اور ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنا مل گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شوہر اور بیٹی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جا رہی اور جس پر دہشت گردی کے مقد

واٹر کمیشن ،K4منصوبے میں اربوں کا نقصان ،معاملہ نیب کو بھجوانے کا حکم

March 27, 2018 - 22:20
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم نے نالوں کی صفائی اور قبضوں سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کو اجلاس کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کمیشن نے ڈی جی سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی منیر سومرو کو ہٹانے کی ہدایت اور ڈی سی ملیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے رپورٹ عدالت عظمیٰ کو ارسال کرنے اورسابقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور کے خلاف 22 مرتبہ روٹس بدل کر سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا معاملہ نیب کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔ کمیشن نے زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق ایم ڈی سائٹ کو نوٹس جاری کردیے۔ مئیر کراچی وسیم اختر،میئر حیدرآباد سید طیب حسین سمیت دیگر حکام پیش

ہیلمند: خواتین کا مظاہرہ، طالبان سے لڑائی بند کرنے کا مطالبہ

March 27, 2018 - 22:14
Posted in:

واشنگٹن — 
افغانستان کے قدامت پسند صوبہٴ ہیلمند میں منگل کے روز افغان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور مردوں کے لیے مخصوص دھرنے میں شریک ہوئیں۔ اُن کا مطالبہ ہے کہ باغی طالبان اپنی مخاصمانہ سرگرمیاں بند کریں۔
گذشتہ جمعرات کو صوبائی دارالحکومت، لشکرگاہ کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیئم میں کار میں نصب مہلک خودکش حملہ ہوا، جس کے بعد نوجوان لڑکوں نے حملے کے مقام پر لڑائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اہل کاروں نے کہا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جب کہ 40زخمی ہوئے۔

افغان ایئر فورس کا پہلی بار لیزر گائیڈڈ میزائل کا استعمال

March 27, 2018 - 22:01
Posted in:

افغانستان میں نیٹو فورسز نے کہا ہے کہ افغان ایئر فورس نے جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تر بیت حاصل کرنے کے بعد پہلی بار لڑائی کے دوران دشمن کو لیزر گائیڈڈ بم سے نشانہ بنایا۔
منگل کے روز نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیزر گائیڈڈ بم کے اس حملے میں افغان ایئر فورس نے گزشتہ جمعرات صوبہ فرح کے مغربی حصے میں طالبان کے ایک احاطے کو براہ راست ہدف بنایا۔
جدید نظام لیزر گائیڈڈ نظام کے استعمال کی تربیت امریکہ اور نیٹو فورسز کی جانب سے افغان فوج کی قوت، صلاحیت اور مہارت میں اضافہ کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

گوادر میں پانی کی شدید قلت، ٹینکر 18 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا

March 27, 2018 - 20:24
Posted in:

کوئٹہ — 
ستارکاکڑ
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کی قلت بدستور برقرار ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں ، جس میں فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور گوادر تر قیاتی ادارے (جی ڈی اے) اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سمندر کا پانی کو صاف کرنے کے تین پلانٹ شامل ہیں ۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک ڈائریکٹر نادر بلوچ نے وائس اف امر یکہ کو بتایا کہ گوادر پورٹ اٹھارٹی (جی ڈی اے) نے اپنی ضروريات پوری کرنے کے لئے سمندر کا پانی صاف کرنے کا ایک پلانٹ لگا لیا ہے جس سے جی ڈی اے کی ضروريات اب پوری ہو رہی ہیں ۔

امریکی بینڈ’ میری مک برائیڈ ‘کی کراچی میں پرفارمنس

March 27, 2018 - 20:03
Posted in:

کراچی — 
پاکستان کا ساحلی شہرکراچی ایک بارپھر سے روشنیوں کا شہر بن گیا ہے۔ کرکٹ سے لے کر میوزک کنسرٹس تک مختلف سرگرمیاں شہر کی رونقیں دوبالا کررہی ہیں جس پرکراچی والے بہت خوش ہیں۔
انہی رونقوں کوچار چاند لگائے مشہورامریکی بینڈ’ میری مک برائیڈ‘کی پرفارمنس نے۔ کراچی کے فاطمہ جناح روڈ پر واقع پاک امریکن کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں جب میری مک برائیڈ بینڈ نے دلکش دھنیں چھڑیں تو سننے والے جھوم جھوم اٹھے۔

پاکستانی افرادی قوت تین لاکھ سالانہ تک پہنچانے کا ارادہ ہے ، قطری قونصل جنرل

March 27, 2018 - 19:57
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی افرادی قوت میں تین لاکھ سالانہ تک اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کے قطر میں آن ارائیول ویزہ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم ہونا چاہیے۔ یہ بات قونصل جنرل قطر مشال ایم الانصاری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں اپنے خطاب کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر نائب صدر سلمان اسلم، نائب صدر جنید نقی، کائٹ ڈی ایم سی کے چیئرمین و سی ای او زبیر چھایا، سابق صدر کاٹی فرحان الرحمن، محمو الحسن اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیاجبکہ قطری سفارتی مشن کے نائب سربراہ مبارک سعید المری، قونصل جنرل قطر کے مشیر محمد انو

ٹورنٹو میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی سفارت خانہ میں تقریب

March 27, 2018 - 19:57
Posted in:

ٹورنٹو (کامرس ڈیسک) ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل مرقم ٹاؤن ہال میں یوم پاکستان شایان شان انداز میں منایا گیا جس میں کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں، مرقم کے میئر اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی نے پاکستان کا پرچم لہرایا اور قومی ترانے میں قونصل جنرل کے دفتر کے عملے اور پاکستانی برادری نے حصہ لیا۔ اونتاریو حکومت کی نمائندگی ایچ ڈبلیو فرانک سکارپٹی کی جبکہ تقریب میں مرقم کے میئر یاسمین رتناسی، بین الاقوامی تجارت کے وزیر مائیکل چن، اراکین پارلیمنٹ روب اولی فینٹ، اقراء خالد، ایم پی پی ڈاکٹر شفیق قادری اور یارک ریجنل پولیس کے سربراہ ایرک جولیف

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر30پیسے بڑھ گئی

March 27, 2018 - 19:57
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے منگل کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر30پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 114.40روپے سے بڑھ کر114.70روپے اور قیمت فروخت115.40روپے سے بڑھ کر115.70روپے پر جا پہنچی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 140.30روپے سے بڑھ کر140.60روپے اور قیمت فروخت142روپے سے بڑھ کر142.40روپے ہو گئی تاہم80پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 161.10روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت 162.80روپے سے گھٹ کر162روپے پر آ

کراچی کے حالات کی خرابی سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی تھیں،سعید غنی

March 27, 2018 - 19:57
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کے حالات کی خرابی سے بزنس متاثر ہوا تھا جس کے منفی اثرات پورے پاکستان پر مرتب ہوئے لیکن اب کراچی پر امن ہے،یہ امن دیرپا ہوگا اور جو ترقی رک گئی تھی وہ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی بزنس مین عذیرعیسانی کی جانب سے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ٹڈاپ کے سابق سربراہ ایس ایم منیرکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے ایس ایم منیر،جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ فیڈریشن کی نائب صدر شبنم ظفر،یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز، ڈاکٹرمرزااختیار بیگ، سمیرمیر

سندھ فوڈ اتھارٹی کو کراچی تک محدود رکھنے سے تاجروں کی مسکلات میں اضافہ ہوگا ، کراچی چیمبر

March 27, 2018 - 19:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مفسر عطا ملک نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے آپریشن کو صرف کراچی شہر تک محدود رکھنے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تاجر وصنعتکار برادری کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ایس ایف اے کو جلد بازی میں قائم کردیا گیا ہے ۔ایک بیان میں مفسر ملک نے خوراک و پارلیمانی معاملات کے وزیر نثار کھوڑو کی اس سلسلے میں حالیہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیا جس میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیاگیا۔ انھوں نے کہا کہ ایس ایف اے کا بورڈ آف گورنرز جو صوبائی وزیر خوراک کی سربراہی میں کام کرے گاا س میں درجنوں بیوروکریٹس بشمول مخت

حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرے ، شیخ عامر وحید

March 27, 2018 - 19:52
Posted in:

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں ٹیکسوں کے ریٹ کافی زیادہ ہیں جس وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت ٹیکسوں کی شرح میں مناسب کمی کرنے پر توجہ دے جس سے لوگ ٹیکس دینے میں ترغیب محسوس کریں گے، ٹیکس کے دائرہ کار کو بہتر وسعت ملے گی اور ملک کے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ سے چیمبر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء میں حکومت نے آئی ڈی پیز کی دوبارہ بحا

زرعی مصنوعاکی بر آمدات 6ارب ڈالرز تک لائی جا سکتی ہے

March 27, 2018 - 19:52
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر وحید احمد نے کہا ہے کہ ملک سے زرعی مصنوعات کی بر آمدات میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور آئندہ پانچ برسوں کے دوران زرعی مصنوعات کے حجم کو 6ارب ڈالرز کی سطح تک لے جایا جاسکتا ہے اور ا س ہدف کے حصول کے لیے بینکو ں کو زرعی قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی،وہ گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ایگریکلچرل کریڈٹ اینڈ مائیکرو فنانس ڈپارٹمنٹ نور احمد سے ملاقات کررہے تھے ۔اس موقع پر وحید احمد کا کہنا تھا پاکستان سے زرعی مصنوعات بالخصوص گندم،چاول اور کیلے کی بر آمدات میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں ،تاہم اس مقصد کے حصو

تین روزہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کا آغاز

March 27, 2018 - 19:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انیسویں تین روزہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کا آغاز ہوگیا، تین روزہ نمائش میں چار سو پچاس سے زائد کمپنیوں کی چھے سو پچاس مصنوعات کے آٹھ سو اسٹالز لگائے گئے ۔ نمائش میں چین سمیت بارہ سو سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کررہے ہیں۔ چین، کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ویتنام، ترکمانستان کی مصنوعات نمائش میں شرکاء کی دلچسپی کا مظہر رہیں۔ نمائش کا افتتاح وفاقی سیکرٹری کامرس محمد یونس ڈھاگہ نے کیا۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری محمد یونس ڈھاگہ نے کہا پاکستانی مصنوعات پیداواری لاگت میں اضافے سے مشکل کا شکار ہیں لیکن توانائی ، پانی اور گیس کے نرخوں میں کمی پر

کراچی، ایمریٹس نے ائرلائن آف  دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

March 27, 2018 - 19:52
Posted in:

کراچی(اے پی پی) ایمریٹس ائرلائن نے ائرٹرانسپورٹ ایوارڈز 2018 میں ائرلائن آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے ایگزیکٹوز اور ماہرین پر مبنی جیوری نے اپنے جائزہ کی بنیاد پر یہ ایوارڈ ایمریٹس کو پیش کیا ہے۔ ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر اور ایمریٹس وائس پریذیڈنٹ تھیری انٹینوری نے ائرلائن کی طرف سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ اس اہم کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ائرٹرانسپورٹ ایوارڈز کی جانب سے ہم بہترین کارکردگی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ یہ ایوارڈ ملنے پر انتہائی مشکور ہیں۔

وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے درمیان سپریم کورٹ میں ملاقات

March 27, 2018 - 19:32
Posted in:

اسلام آباد — 
علی رانا
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کررہے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گے۔
وزیراعظم بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے جہاں چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار نے ججز گیٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

انڈس واٹرکمشن کا اجلاس 29 مارچ کو نئی دہلی میں ہو گا

March 27, 2018 - 19:15
Posted in:

نئی دہلی — 
سہیل انجم
سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت آنے والے متعدد امور پر تبادلہ خیال کی غرض سے بھارت اور پاکستان کے مابین جمعرات اور جمعہ کے روز نئی دہلی میں پرماننٹ سندھ کمیشن کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ آبی کمیشن کا یہ 114واں اجلاس ہوگا۔ معاہدے کی رو سے سال میں کم از کم ایک بار اجلاس ہونا چاہیے۔
بھارت کے انڈس کمشنر پی کے سکسینہ، وزارت خارجہ کے ایک نمائندے اور تکنیکی ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ پاکستان کے 6رکنی وفد کی قیادت سید محمود مہر علی شاہ کریں گے۔

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ، وارنر اور بین کروفٹ واپس آسٹریلیا جائیں گے

March 27, 2018 - 17:58
Posted in:

واشنگٹن — 
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگذیکٹو جیمز سدر لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کھلاڑی کپتان سٹیو سمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپننگ بیٹسمین کیمرون بینکرافٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور وہ بدھ کے روز جنوبی افریقہ سے واپس آسٹریلیہ روانہ ہو جائیں گے۔ سٹیو سمتھ کی جگہ جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے وکٹ کیپر ٹم پین کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
سدرلینڈ نے مزید کہا کہ بال ٹیمپرنگ میں صرف یہ تین کھلاڑی ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان تینوں کی سزاؤں کے بارے میں فیصلہ اگلے 24 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔

Pages