Monthly archive

پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندی کا مقصد بھارتی موقف کی حمایت کرنا ہے،دفتر خارجہ حکام کا ردعمل 

March 26, 2018 - 23:23
Posted in:

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کا مقصدبھارتی موقف کی حمایت کرنا ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے امریکا کی جانب سے 7 پاکستانی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جن کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے وہ نجی کمپنیاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے امریکا اور ان کمپنیوں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ، امریکی مصنوعات تک رسائی کے لیے ان کمپنیوں کو مزید لائسننسگ شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا، صورتحال سمجھنے کے لیے امریکا اور ان کمپنیوں سے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔ڈ

پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سخت سزادیں گے ،بنگلادیشی وزیر اعظم

March 26, 2018 - 23:20
Posted in:

ڈھاکا (آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان سے نفرت کی انتہاء کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلا دیشیوں کوسخت سزا دیں گے ،ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے بنگلا دیشیوں کے دل سے پاکستان کی محبت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے جبکہ عوام کو بھی ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں جو اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگر اہم ایسا نہ کرسکے تو ہمارا ہی وجود ختم جائے گا۔حسینہ واجد نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ڈھاکا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیڈی کلرکے نام سے شہرت رکھنے والی خاتون وزیراعظم نے کہا کہ بنگلا دیش اگر ناک

سودی نظام کے باعث پاکستانی کرنسی کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گئی،سراج الحق

March 26, 2018 - 23:17
Posted in:

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم نے سیکولرازم اور لبرل ازم کا راستہ روکنے کے لئے دینی جماعتوں کو متحد کیا ہے، ابھی ہم نے سفرکا آغاز ہی کیا ہے تومخالفین کے چہرے پیلے پڑگئے ہیں، جب ملک میں ہر طرف ایم ایم اے کا ڈنکا بجے گا تو مخالفین کی کیا حالت ہوگی‘ فحاشی و عریانی کا فروغ برداشت نہیں کریں گے۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ مغرب میں عورت پر دے اور اپنے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے اور پاکستان میں خواتین ہی خواتین کو بے آبرو اور بے پردہ کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔ گلوبلائزیشن کا مطلب امریکنائزیشن ہے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس میں اسلام ہی کا نظام چلے گا۔ہم جس

الیکشن کمیشن نے بھی فاروق ستار کو فارغ کردیا،پی آئی بی گروپ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

March 26, 2018 - 23:16
Posted in:

اسلام آباد /کراچی (اسٹاف رپورٹر+خبر ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نہیں رہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی کالعدم قرار دیدیے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئر شپ سے متعلق سماعت کا اختیار ہے۔ کمیشن نے فیصلہ میں کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی

پاکستان اور بھارت سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ حل کرنے پر متفق

March 26, 2018 - 23:16
Posted in:

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور بھارت نے سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کو سفارتی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں جلد متوقع ہیں تاہم وزراء خارجہ کے درمیان فی الوقت ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے خارجہ امور کے اعلیٰ افسران نے مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ پاکستان اور بھارت نے سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے والے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اتنہائی باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے اہم رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔

مجلس عمل 2018میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی،فضل الرحمن

March 26, 2018 - 23:14
Posted in:

رحیم یار خان (آن لائن) سربراہ متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے 2018 ء کے انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی،سندھ کے عوام ہمیں پیپلز پارٹی کا متبادل سمجھتے ہیں، انتخابات بروقت ہونے چاہییں، فاٹا کا کے پی میں انضمام کبھی نہیں ہوگا۔پیر کو رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں جس طرح ایوان بالا میں اکثریت حاصل کی گئی اس سے پاکستان میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے ، بند کمروں کی سیاست کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کی بجائے ملک اور جمہوریت کو مضبوط بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جما

توہین عدالت،نواز شریف کے خلاف درخواست خارج ،نہال ہاشمی کی معافی مشروط

March 26, 2018 - 23:14
Posted in:

اسلام آباد(نمائندہ جسارت +خبر ایجنسیاں ) عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ توہین عدالت کی درخواست معاملہ غیر مؤثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ

پولیس نے حماد صدیقی کے درست رئیس مماکی گرفتاری ظاہر کردی

March 26, 2018 - 23:14
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی پولیس نے متحدہ دہشت گرد سیکٹر انچارچ رئیس مماکی گرفتاری جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ سے آج ( 26مارچ 2018) کو ظاہرکردی گئی ، ملزم سا نحہ 12 مئی، چکرا گوٹھ میں پولیس اہلکاروں سے بھری بس پر فائرنگ، محبت سندھ ریلی میں قتل ،ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کی سیکڑوں وارداتیں اور شہر میں چائنا کٹنگ میں بھی ملوث ہے ‘رئیس مما سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار حماد صدیقی کا قریبی ساتھی ہے، 23دسمبر 2017رئیس مما کو ملائیشیا سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایس ایس پی کورنگی ذوالفقارعلی مہرکے مطابق کورنگی پولیس نے کراچی جناح ٹرمینل انٹرنیشنل ائرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم رئیس الدین عر

سیاستدانوں کے گندے کپڑے عدالت میں دھل رہے ہیں، حافظ حسین

March 26, 2018 - 22:59
Posted in:

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے گندے کپڑے عدالت میں دھل رہے ہیں،نواز شریف ہمارے کان میں ہی بتادیں پیسا باہر کیسے گیا، اسمبلی مدت کیساتھ عدت پوری کرے، بعض سیاستدان نہ مدت پوری ہونے دیتے ہیں اور نہ ہی عدت، آئندہ الیکشن کو سلیکشن بنانے کی کوشش نہ کی جائے چھیڑ خانی بند کر کے باقی معاملات آنیوالی پارلیمنٹ پر چھوڑے جائیں اور نگران سیٹ اپ کے لیے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر فیصلہ کر لیں اگر معاملہ عدالت تک گیا تو پھر اچھا نہیں ہو گا۔ مدرسہ جامع حقانیہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک اندرونی اور بیرونی سطح پر ج

رضا ربانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں 200 سے زائد غیرقانونی تقرر کیے

March 26, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں 200سے زائد غیرقانونی تقرریوں کا انکشاف،میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کی گئیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے ذمے دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور سروسز رول کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گزشتہ3 برس میں منظور نظر افراد کو پارلیمنٹ ہاؤس میں تعینات کیا،جن میں اعلیٰ ترین پوسٹوں پر بھی تقرریاں کی گئی ہیں۔سینیٹ ذرائع نے بتایا کہ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے بھی منظور نظر افراد کو نوازنے کے لیے اہم پوسٹوں پر تعینات کیا۔اس سلسلے میں سینیٹ کے سیکرٹری امجد پرویز نے بھی اہم کردار ادا

سندھ حکومت نے شہید پولیس افسران اور جوانوں کی امدادی رقم ایک کروڑ روپے کردی

March 26, 2018 - 22:58
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ نے دہشت گردی‘ بم دھماکوں‘ پولیس مقابلوں ‘ ہنگاموں بشمول روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید
ہونیوالے پولیس افسران اور جوانوں کے خاندانوں کے لییے امدادی رقم50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ روپے کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس پراطلاق یکم فروری2018 سے کیا گیا ہے۔ اعلامیئے کے مطابق شہید پولیس ملازمین کی بیواء4 یا حقیقی ورثاء4 میں سے کسی ایک اہل فرد بیٹا یا بیٹی کو محکمہ پولیس میں گریڈ ایک تا پندرہ تک ملازمت بھی دی جائیگی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

نوازشریف کو جوتا مارنے والے ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم 

March 26, 2018 - 22:57
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو جوتا مارنے والے ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تینوں ملزمان کیخلاف 7 ATA ختم کرتے ہوئے کیس واپس بھیج دیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کے لیےدائر درخواستیں منظور‘ فریقین کونوٹس 

March 26, 2018 - 22:56
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کی رجسٹریشن منسوخی کے لیے دائردرخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔ فریقین کو پیش ہونے کے لیے نوٹس بھی جاری کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کی رجسٹریشن منسوخی کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 3 اپریل کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور وکیل مخدوم نیاز انقلابی نے مسلم لیگ(ن)کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کررکھا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عوام 31 مارچ تک ووٹر لسٹوں میں کوائف درست کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن

March 26, 2018 - 22:56
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز) عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کردی گئیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں اور وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں جبکہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ 31مارچ تک ووٹر لسٹوں میں کوائف تبدیل کرائے جاسکتے ہیں جب کہ ایڈریس کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا ایڈریس لکھوانے کے

ائر مارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا گیا

March 26, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ائر مارشل ارشد ملک کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ائرمارشل ارشد ملک 12جولائی1962ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1978ء میں پاک فضائیہ کے76ویں جی ڈی پی کورس میں شمولیت اختیار کی اوردسمبر 1983 ء میں بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا۔ کئی تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑاچکے ہیں جن میں میراج، F-6 ، F-7P ،اور F-7PG شامل ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائر وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ائرکمانڈ اینڈا سٹاف کالج امریکا سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیازسے نوازا گیا۔

مولانا فضل الرحمن بلاول زرداری کی بلٹ پروف گاڑی میں رحیم یار خان پہنچے 

March 26, 2018 - 22:55
Posted in:

رحیم یار خان (آن لائن) سربراہ متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن پیر کے روز پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کی بلٹ پروف گاڑی میں رحیم یار خان پہنچے جہاں اپنی جماعتی مصروفیات کے بعد وہ ہوائی
جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمن نے دورہ سندھ کے لیے بلاول زرداری سے چند روز کے لیے بلٹ پروف گاڑی لی تھی جس پر انہوں نے کراچی سے لے کر گھوٹکی تک سندھ کے مختلف شہروں میں جماعتی جلسوں میں شرکت کی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

صادق سنجرانی نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلیے کوئی درخواست نہیں کی‘ترجمان سینیٹ

March 26, 2018 - 22:54
Posted in:

اسلام آباد (نمائندہ جسارت)سینیٹ ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے کوئی درخواست نہیں کی اور نہ ہی اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ یا سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کوئی خط وزیر اعظم آفس کو لکھا گیا ہے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

امریکہ کا 60 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم

March 26, 2018 - 22:46
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکہ نے پیر کے روز 60 روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کا حکم جاری کیا ہے، جن پر جاسوسی کا الزام ہے، اور جنھیں اِسی ہفتے ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
ایک درجن کے قریب اتحادی ملکوں نے، جن میں فرانس، جرمنی اور پولینڈ شامل ہیں، چار مارچ کو برطانیہ کے شہر سالسبری میں ایک سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور اُن کی بیٹی پر اعصابی حملا کرنے پر اِسی قسم کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تمام شہروں کو قومی شناختی کارڈز کا اجرا ممکن بنایا جائے،صالح ظہور

March 26, 2018 - 21:19
Posted in:

کراچی (پ ر) حکومت کی ذمے داری ہے کہ ملک کے تمام شہروں کو قومی شناختی کارڈز کا اجرا ممکن بنائے، کیونکہ اسی بنا پر بنیادی انسانی حقوق ملتے ہیں، لیکن نادرا حکام نے خود اپنی مرضی سے قواعد وضع کر کے شہریوں کو اس حد تک تنگ کر رکھا ہے کہ ادائیگی رشوت کے سوا ان کے پاس کوئی راستہ نہ رہے۔ این آئی سی بلاک کرنا آئین پاکستان سے ماورا ہے۔ شہری حقوق سے محروم کرنا نادرا کے حکام کا اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے قائد ڈاکٹر صالح ظہور نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب گراؤنڈ میں یوتھ ونگ (ایس بی) پی ایم ایل کے یوتھ کنونشن میں شرکا کے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئ

فوڈاتھارٹی بل سندھ سے زیادتی ہے،کشورزہرا،رعناانصار

March 26, 2018 - 21:19
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کی رکن را بطہ کمیٹی و ممبر قو می اسمبلی کشو ر زہرااورر کن صو با ئی اسمبلی سندھ رعناانصا رنے سندھ فوڈاتھارٹی کو صرف کراچی میں نافذالعمل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ سند ھ حکو مت کا فوڈاتھارٹی کا قا نو ن بنا کر صرف کرا چی تک محدود ر کھنا بقیہ سند ھ کے عوا م کے ساتھ ناانصا فی کر نے کے مترا د ف ہے کیو نکہ حفظا ن صحت کے مسا ئل اندرو ن سند ھ بھی مو جو د ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ سند ھ کے صو با ئی وزیر نے پر یس کا نفر نس کرکے یہ بتا یا ہے کہ فو ڈاتھا ر ٹی

پریس کلب :پشتونوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مظاہرہ

March 26, 2018 - 21:19
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے پیر کو کراچی پریس کلب کے سامنے پشتونوں کے ماورائے عدالت قتل اور جھوٹی ایف آئی آر ز درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت عبدالوحید مسعود ، مہناز الرحمن ، قاسم افغان اور دیگر نے کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ ایک غیر سیاسی اور پرامن احتجاجی تحریک ہے لیکن اس کے باوجود پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں پر ملک کے مختلف شہروں خصوصاً قبائلی علاقوں میں جھوٹی ایف آئی آرز اور گرفتاریاں عمل میں لائی

وزارت تعلیم سندھ کرپشن کی آماجگاہ  بن گئی‘مجلس احرار اسلام

March 26, 2018 - 21:18
Posted in:

کراچی(پ ر)مجلس احرار اسلام کے تحت جامعہ عائشہ صدیقہ میٹروول میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا تنویر الحسن احرار نے کہا کہ دینی مدارس پاکستان اور دوقومی نظریے کے ترجمان ہیں ،سندھ حکومت ادارے تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ابومحمد عثمان احرار کا کہنا تھا کہ سندھ میں وزارت تعلیم کرپشن کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے ۔ پرگرام کی صدارت کے فرائض جامعہ کے مہتمم مفتی عطاء الرحمٰن قریشی نے انجام دیے، جبکہ مفتی مقصود احمد عباسی ،مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی اورمصطفی طارق قریشی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عبیدالرحمان کے والد انتقال کر گئے

March 26, 2018 - 21:18
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت گروپ لانڈھی کے سابق کونسلر راؤ عبید الرحمن کے والدراؤ سلطان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ان کی نمازہ جنازہ دارالعلوم کورنگی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبدالجمیل خان،نائب امراء عاشق علی خان،سید اقبال سعید،جماعت اسلامی ضلع شرقی کے نائب امیر مرتضی خان غوری،عارف رحمان ،اسلم شیخ، اطہر پاشا،عبدالحفیظ،مسعوداختر،مرزا نعمان بیگ،انجینئر زاہد جٹ،محمد نواز خان،راجہ ممتاز،راجہ بلال،منصور احمد،مولانا شفیق احمد،خالد رشید،ابراہیم انصاری،مشتاق الدین صدیقی،چاند شکیل،راؤ تقی،حمید احمد،مولانا سعید احمد،جاوید اقبال،قاسم جمال کے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت

گلستان جوہرمیں6مقامات پر پی ایس ایل فائنل دکھایاگیا

March 26, 2018 - 21:18
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ کے تحت گلستان جوہر میں چھ مقامات پر
PSL فائنل میچ دیکھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور کرکٹ کے شائقین نے جوش و خروش کے ساتھ میچ سے لطف اندوزہوئے۔ہر مقام پر عو امی خوشی کا جذبہ اپنے عروج پر تھا ، عوامی حلقوں میں جماعت اسلامی یوتھ کی یہ کاوش کو بے حدپسند کیاگیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی اور امیر زون گلستان جوہر انجینئر عمر

ایک ماہ گزرگیا،لانڈھی پولیس تالاتوڑگروپ کوگرفتارنہیں کرسکی

March 26, 2018 - 21:18
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں تالا توڑ گروپ کے کارندوں کو پولیس ایک ماہ گزر جانے کے باجود گرفتار نہیں کرسکی، فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس فوٹیج حاصل کرنے اور ملزموں کو گرفتار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر تین محلہ ایریا 37/C گلی نمبر 21 میں واقع ایک گھر میں نصب ایک موبائل فون کمپنی کا ٹاور لگا ہوا ہے،گزشتہ 26 فروری کے روزٹاورنمبر 2439 کا چوکیدار معیز احمد ولد ذوالفقار علی جو اسی گھر کا رہائشی بھی ہے، دوپہر تین بجے کھانا کھانے کیلئے بازار گیا اور جب واپس آیا تو ٹاور کے باہر والا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور اندر بیٹری بینک کٹ کھلا ہواتھا جس میں

کرکٹرراؤ افتخار انجم کی سماعتغیر معینہ مدت تک ملتوی

March 26, 2018 - 20:59
Posted in:

اسلام آباد (جسارت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرکٹر راؤ افتخار انجم کو زرعی ترقیاتی بینک میں ملازمت پر تنخواہ نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے راؤ افتخار کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے صدر زرعی ترقیاتی بینک سے جواب طلب کر تے ہوئے آئندہ سماعت میں کیس پر دلائل دینے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راؤ افتخار انجم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہے ہیں،راؤ افتخار انجم کو کرکٹر کے طور پر زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملازمت دی گئی تھی،زرعی ترقیاتی بینک نے اب

پی ایس ایل تھر ی کا کامیاب انعقاد عوام کی فتح ہے،شہباز شریف

March 26, 2018 - 20:55
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کا کامیاب انعقاد 22کروڑ پاکستانی عوام کی فتح ہے اور پوری قوم نے اپنے عزم اور جذبے کا بھرپور اظہار کرکے امن دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی قوم کے جوش، ولولے اور عزم کو شکست نہیں دی جاسکتی، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور اور کراچی میں پی ایس ایل تھری کے میچوں کیلئے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان میچوں اور شائقین کرکٹ کیلئے بہترین انتظامات پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور کے بعد کراچی میں فائنل کے پرامن انعقاد نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے عوام کھیلوں سے محب

چوتھی ساؤتھ ایشیئن انٹرنیشنل ووشو چیمپئن شپ پاکستان گرینز نے جیت لی

March 26, 2018 - 20:51
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز )ڈی سی لاہور کے زیراہتمام چوتھی ساؤتھ ایشیئن انٹرنیشنل ووشو چیمپئن شپ 2018ء پاکستان گرینز نے جیت لی،افغانستان کے دوسری جبکہ پاکستان وائٹس کی تیسری پوزیشن رہی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ا سپورٹس عامر جان نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈویژنل ا سپورٹس آفیسرندیم قیصر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرتنویر عباس، ریحان روشن اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور افغانستان، ایران، سری لنکا و پاکستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی پاکستان گرینز کی ٹیم نے مجموعی طورپر8 گولڈ میڈ

آئی لو پاکستان،ڈیرن سیمی، مداحوں کا شکریہ، آئندہ بھی پاکستان آؤنگا، جے پی ڈومنی

March 26, 2018 - 20:44
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے جنوبی افریقی بلے باز جے پی ڈومنی اپنے ملک روانہ ہوگئے جن کا کہنا تھا کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے سپورٹ کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت سے غیرملکی کرکٹرز پاکستان میں دوبارہ آ کر کھیلنا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے فلیچر نے جاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، آئی لو پاکستان، یہاں کھیل کر بہت مزہ آیا اور پاکستانی شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پورے پاکستان خصوصاً لاہور اور کراچی کے شہریوں کا شکریہ، خواہش ہے آئندہ بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلی

Pages