Monthly archive

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر۔۔۔ 

March 25, 2018 - 23:26
Posted in:

’اُف۔۔۔ یہ بچہ کتنی تکلیف میں ہے۔ ملبے میں دبا، مدد کے لیے پکارتا ہوا۔‘‘ میں وڈیو دیکھتے ہوئے بے ساختہ بولی۔ آگے کے روح فرسا مناظر دیکھنے کی مجھ میں تاب نہ تھی اس لیے تیزی سے موبائل کو آنکھوں سے پرے کیا۔ مجھے لگا کہ وہ خون سے لت پت جسم میرے برابر میں تڑپ رہا ہے۔ مجھے خوف سے جھرجھری آگئی۔ یکایک سوچوں کے سلسلے کو باہر سے جاتی گاڑی میں بجتے گانے ’’پھر سے سیٹی بجے گی۔ اسٹیج پھر سے سجے گا۔۔۔‘‘ نے نئے رُخ پر موڑ دیا۔

روز مرہ زندگی میں کھیلوں کی اہمیت

March 25, 2018 - 23:22
Posted in:

علینہ بیگ، جامعہ کراچی
گیم یا کھیل سے مراد ایسا کام ہے جس سے انسان کی ذہنی، جسمانی نشونما ہو۔ کھیل کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جو طلبہ بچپن سے کھیل کود کے زیادہ شوقین ہوتے ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی میں کھیل کے لیے وقت ضرور نکالتے ہیں ان کے جسمانی اعضاء کی ورزش ہوتی رہتی ہے جو ان کی بہترین نشونما کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ کھیلوں کی وجہ سے ہمارا جسم تندرست و توانا رہتا ہے۔ مشہور مقولہ ہے، جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ان کے اسپتال ویران ہوں گے اور جس ملک میں کھیل کے میدان ویران ہوں گے تو ان کے اسپتال آباد ہوں گے۔

درندے آزاد‘ کوئی پوچھنے والا نہیں

March 25, 2018 - 23:18
Posted in:

قصور کا واقعہ صرف یہ ایک معصوم زینب کے ساتھ ہی نہیں ہوا بلکہ وہاں پر آٹھ اور مزید بچیوں کے ساتھ ہوا ہے مگر کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، اُن ظالموں کو پکڑنے والا نہیں ہے، ایسے درندوں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس کو بیچ چوراہے پر لٹکا کر پھانسی دینا چاہیے مگر افسوس وہ سارے جانور آزاد پھر رہے ہیں اور پولیس اتنے آرام سے کہہ دیتی ہے کہ تلاش جاری ہے، جیسے ہی مجرم پکڑا جائے گا اس کو سزا دی جائے گی۔ قصور بچوں سے زیادتی اور قتل کا مرکز بن گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد تو اور مزید ایسے واقعات سننے میں آئے کہ ماں باپ ڈر گئے کہ ہم اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں کہ نہیں، اوپر سے یہ خوب کہا جارہا ہے کہ بچ

وہ کلیاں جو بن کھلے مرجھا گئیں

March 25, 2018 - 23:17
Posted in:

کبھی ہم نے سوچا کہ ہم کن راستوں کے راہی ہیں، وہ اولاد جو والدین کا کل اثاثہ ہوتی ہے، اُسی اولاد کی تربیت میں ہم کہیں نہ کہیں غفلت کا مظاہرہ کرجاتے ہیں یہ کیسا دور آگیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں۔ روزانہ ایک ہی طرح کی خبریں سُن سُن کر دماغ ماؤف ہوگیا ہے کہ فلاں شہر میں سات سال کی بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، دو سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔ خدارا کچھ تو خدا کا خوف کرو، کیا یہ معصوم کلیاں اسی لیے باغوں کی زینت بنتی ہیں کہ اُنہیں بے دردی سے نوچا جائے، مسلا جائے اور پھر گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیا جائے۔ ارے اِن معصوموں نے تو ابھی پوری طرح اِس دُنیا کی رنگینیوں کو دیک

وزیراعلیٰ اور میئر بھینس کالونی پر توجہ دیں

March 25, 2018 - 23:16
Posted in:

بھینس کالونی بن قاسم ٹاؤن کراچی کی اہم ترین مویشی منڈی ہونے کے ساتھ ساتھ مصروف ترین کاروباری مرکز ہے۔ شہر کراچی کو روزانہ کی بنیاد پر دودھ اور گوشت فراہم کرنے والا یہ اہم علاقہ مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ برس ہا برس سے قائم جانوروں کے باڑوں نے اہل علاقہ اور اطراف کی آبادی کو تکلیف و اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ آئے روز مردار جانوروں کو عین سڑک کے اوپر پھینکے جانے کے باعث تعفن و بدبو سے گزرگاہ ناقابل عبور ہوچکی ہے۔ جانوروں کے فضلات اور گندگی و کوڑا کرکٹ کے پہاڑ نے زمین کو غلاظت و نجاست سے ڈھک دیا ہے۔ اردگرد کی سڑکیں اور گلیاں باڑوں سے پیدا ہونے والے گوبر، گندے نالے، مردار جانوروں کی آلائشوں ک

پابندی کے باوجود گٹکے ماوے کی کھلے عام فروخت 

March 25, 2018 - 23:15
Posted in:

حالیہ دنوں میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کاروائیوں میں کافی لوگوں کو جیل کی ہوا کھلائی۔ لیکن اس کے برعکس کراچی شہر میں گٹکا، ماوا، مین پوری اور تمام انڈین گٹکے کھلے عام دکانوں میں فروخت کیے جا رہے ہیں، دکاندار منہ مانگے داموں میں یہ زہر بیچ رہے ہیں۔ جس سے بڑی تعداد میں لوگ منہ کے سرطان سمیت بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ہماری نئی نسل اس زہریلے سمندر میں ڈوبتی جا رہی ہے۔ میری تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش ہے کہ اس سنگین مسئلے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اس مافیا کے خلاف بھرپور انداز میں ایکشن لیا جائ

پی ایس ایل فائنل، پشاور کا اسلام آباد کو 149رنز کا ہدف

March 25, 2018 - 22:10
Posted in:

کراچی — 
کراچی میں اتوار کی رات کھیلنے جانے والے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کو میچ جیتنے کے لئے 149رنز کا ہدف دیا ہے ۔ پشاورزلمی نےمقررہ 20اوورز میں9 وکٹس کے نقصان پر148 رنز بنائے ۔
پشاورکی طرف سےجارڈن 36اور ڈاؤسن 33رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے ۔ ڈیرن سیمی آج اپنا جادو جگانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح

March 25, 2018 - 21:55
Posted in:

کراچی (سید وزیر علی قادری+اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ تھری اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن پشاور زلمی کو 3وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بارپی ایس ایل کا تاج اپنے سر سجالیا۔ پشاور زلمی کے وکٹ کیپرکامران اکمل کی جانب سے کیچ چھوڑنا دفاعی چمپئن کو مہنگاپڑگیا۔اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔پشاورکی جانب سے کامران اکمل اور ڈیرن سیمی سمیت کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، کرس جارڈن 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ آخری وکٹ پر وہاب ر

عدالت عظمیٰ لاہوررجسٹری میں انسانی حقوق سیل قائم۔ بے سہارا ساسائلین کی داد رسی کیلیے کارروائی ہوگی ، چیف جسٹس

March 25, 2018 - 21:54
Posted in:

لاہور( خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی ہدایت پر عدالت عظمیٰ لاہوررجسٹری میں انسانی حقوق سیل قائم کردیا گیا۔جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ میں بطور چیف جسٹس مطلق العنان نہیں بلکہ انہیں قانون کے مطابق چلنا پڑتا ہے،ہر معاملے میں براہ راست مداخلت نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بات اتوار کو عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری میں پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کی والدہ خاتون صغریٰ بی بی کے کیس کی سماعت کے موقع پر کہی۔متاثرہ خاتون نے عدالت کوبتایا کہ پولیس نے مجھے اور میرے بیٹے کو اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث کیا، میں 10 ماہ بعد بری ہوگئی لیکن میرے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گ

ظلم و جبر کی سیاست سے بغاوت کا وقت آگیا ، سراج الحق

March 25, 2018 - 21:53
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہپاکستان لاکھوں شہدا کی امانت ہے جو بھی اس کے ساتھ بے وفائی اور غداری کرے گا، اس کا نام و نشان مٹ جائے گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ہی عوام کی

معیشت کی بحالی، امن کا قیام اور کھیلوں کا فروغ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شاہد خاقان

March 25, 2018 - 21:53
Posted in:

اسلام آباد/کراچی (اے پی پی+اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی، امن کا قیام اور کھیلوں کا فروغ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شاہد خاقان نے کہا کہملک میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ن لیگ کے قائد نواز شریف کے وعدے اور ویژن کے مطابق حکومت قوم کی خوشیاں لوٹا رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد اس شہر بے مثال کے عالمی تشخص میں تبدیلی لائے گا،پی ایس ایل نے پوری قوم کو ایک نیا جذبہ اور خوشی دی ہے،حکومت ان خوشیوں کو بڑھانے کے لیے اسی جذبے او

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل۔ اسرائیل کیخلاف 5 قراردادیں منظور ، امریکا برہم

March 25, 2018 - 21:52
Posted in:

نیویارک(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظورکرلیں۔جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے 37ویں سیشن میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی درخواست پر قراردادوں کی منظوری دی ۔انسانی حقوق کونسل نے مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیتے ہوئیکہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت قبول نہیں،اس حوالے سے منصفانہ فیصلہ کیا جائے گا۔ کونسل نے

امریکا میں ہتھیاروں کے خلاف طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے

March 25, 2018 - 21:50
Posted in:

واشنگٹن /لندن(ایجنسیاں)امریکا میں ہفتے کے روز متعدد شہروں میں ہتھیاروں کے خلاف وسیع پیمانے پر عوامی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مظاہرے March for our Livesکے نام سے جاری عوامی مہم کا حصّہ ہیں۔ اس مہم میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مہم کی قیادت گزشتہ ماہ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں بچ جانے والے افراد کر رہے ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت نیویارک ، شکاگو، آک لینڈ، سان فرانسسکو اور دیگر امریکی شہروں میں لاکھوں افراد نے ریلی نکالی۔واشنگٹن کے علاقے پینسلوینیا ایونیو میں

پی ایس ایل کی تقریب میں اذان مغرب  کے دوران بھی گانے بجانے کا سلسلہ جاری رہا

March 25, 2018 - 21:48
Posted in:

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے
فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے دوران مغرب کی اذان کے وقت بھی گانا بجانے اور ناچنے کا سلسلہ جاری رہاجسے شہریوں کی جانب سے سخت ناپسند کیا گیا ۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اذان کے احترام کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور اس طرح کا عمل اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سخت سیکورٹی کے باعث ٹکٹ ہولڈر نہ  پہنچ سکے‘ انتظامیہ کو 2گھنٹے بڑھانا پڑا

March 25, 2018 - 21:47
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل تھری فائنل کے موقع پرتماشائیوں کونیشنل
اسٹیڈیم کراچی کے مین گیٹ میں داخلے کا حتمی وقت 5بجے شام رکھا گیا تھا۔ تاہم رش کی وجہ سے 2گھنٹہ بڑھا دیا گیا۔جس کے بعد بھی کئی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈاخل ہونے سے رہ گئے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایجنسیوں کے اہلکار اپنے رشتے داروں  کو مین گیٹ سے اندرداخل کراتے رہے

March 25, 2018 - 21:47
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ فائنل کے موقع پرنیشنل اسٹیڈیم
کراچی مٰیں جہاں شائقین کو ہرجگہ مشکلات کا سامنا رہا وہیں ایجنسیوں کے رشتہ داروں کی آمد کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کئی سو کی تعداد میں ایکریڈیٹیشن کارڈز بننے کے باوجود سول ڈریس میں بھی اہلکار اپنی فیملیزکو اسٹیڈیم کے مین گیٹ سے داخل کراتے رہے اورحنیف محمد، جاوید میانداد انکلوژرز کے علاوہ وی وی آئی پی ایریا میں بھی ان کی سرگرمیاں جاری رہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

چیئرمین پی سی بی باکس  وزیراعلیٰ کے قبضے میں رہا

March 25, 2018 - 21:47
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی سی بی چیئرمین باکس کو
2روز قبل تک مخدوش قرار دیا جارہا تھا اور اس کا عندیہ نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو میں بھی دیا تھا،تاہم وزیر اعلی سند ھ نے ہدایات جاری کیں کہ ان کے مہمانوں کیلیے اس کی تزین و آرائش کی جائے ۔ 2دن کے قلیل عرصے میں اے اوربی باکسز کوتیار کرلیاگیا۔فائنل والے د ن یہ دونوں پورشنز سی ایم کیبنٹ کے حوالے رہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی‘چین

March 25, 2018 - 20:56
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر پورے ملک میں زور و شور سے کام جاری ہے‘ پاکستان اور چین دونوں راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ پاکستان کو اپنا سچا دوست سمجھتے ہیں‘ سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چاؤ لی جن نے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ایک اہم عنصر ہے‘ خطے کی ترقی چین کا دیرینہ خواب ہے‘ چین پاکستان کو اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 21 ویں صدی کا اہم ترین منصوبہ ہے۔

گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل 

March 25, 2018 - 20:56
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے جس سے گوادر پورٹ اور شہریوں کو 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔ ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر چینی ورکروں نے

بھارت سے 49 سکھ یاتریوں پر مشتمل وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا

March 25, 2018 - 20:56
Posted in:

لاہور (آن لائن)بھارت سے 49 سکھ یاتریوں پر مشتمل ایک وفد گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا ۔وفد کی لاہور آمد کے موقع پر واہگہ بارڈر کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔لاہور پہنچنے والے سکھ یاتریوں کو پولیس کے حفاظتی حصار میں گوردوارہ پہنچایا گیا۔لاہور آنے والے 49 سکھ یاتری اپنے دورے کے دوران صوبے بھر کے مختلف گوردواروں کا دورہ کریں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ قیادت سے بدلہ لیں گے،معراج الہدی 

March 25, 2018 - 20:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام کو بے داغ و مخلص متبادل قیادت فراہم کریں گی‘ ایم ایم اے کی بحالی سے سیکولر ٹولہ اور وڈیرہ شاہی پریشان ہے‘ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ قیادت و ظالمانہ نظام سے اپنا بدلہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پارلیمانی بورڈ کے نگران محمد حسین محنتی اور صوبائی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے ابتک ہونے والی انتخابی تیاریوں اور متوقع امیدواروں

تحریک انصاف کی اندرونی  رسہ کشی سڑکوں پر نظر آنے لگی

March 25, 2018 - 20:50
Posted in:

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) تحریک انصاف کی اندرونی رسہ کشی سڑکوں پر نظر آنے لگی ‘ وزیرمال سردار علی امین گنڈہ پور اور تحصیل ناظم عمر امین گنڈہ پور ڈیرہ کی طرف سے جاری جشن بہاراں میلہ اسپان کی سڑکوں پر لگائے گئے بینرز پر ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی کی طرف سے 28 مارچ کو منعقد ہونے والے الگ میلے کے بینرز لگا دیے گئے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ن لیگ ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے،مریم اورنگزیب 

March 25, 2018 - 20:50
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہر قائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے‘ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ملک سے اندھیرے مٹانے، امن کو بحال اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا‘ مسلم لیگ (ن) پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ جوق در جوق میچ دیکھنے آ ئے‘ شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا ملک سے اندھیرے مٹانے، امن کو

شریف خاندان اپنے بچاؤ کیلیے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا چاہتا ہے‘ شیخ رشید

March 25, 2018 - 20:50
Posted in:

لاہور (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا اہم ترین ایشو نگران حکومت ہے اور مجھے آئندہ الیکشن کے لیے نگران سیٹ اپ کا قیام 60 سے 90 روز کے لیے ممکن نظر نہیں آ رہا‘ میں آئندہ الیکشن اکتوبر سے پہلے ہوتا نہیں دیکھ رہا ہوں‘ شریف خاندان اپنے بچاؤ کے لیے سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک میں مارشل لا لگانے کا حامی

Pages