Monthly archive

فرانس: یرغمالوں کی رہائی کے بعد خود کو پیش کرنے والا پولیس افسر ہلاک

March 24, 2018 - 22:47
Posted in:

ہفتےکےروز فرانس کےوزیر داخلہ نے کہا کہ جس پولیس افسر نےجنوب مغربی قصبے تریبس کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک مسلح شخص کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی رہائی کے بدلے میں خود کو رضاکارانہ طور پر حملہ آور کے حوالے کیا تھا، ہلاک ہو چکا ہے۔
ہفتے کے روز وزیر داخلہ جیرارڈ کولمبونےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ لیفٹننٹ کرنل ارنوڈ بیلڑامے انتقال کر گئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے اپنی جان دی۔ فرانس ان کی بہادری کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

ممنون حسین سے سری لنکن صدر کی ملاقات، سارک تنظیم کو موثر بنانے پر اتفاق

March 24, 2018 - 22:19
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتے کو واپس روانہ ہو گئے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نور خان ائربیس پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر مہمانداری عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں رخصت کیا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سری لنکا کے صدر نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ایوان صدر میں ملاقات کے دوارن ممنون حسین اور سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے علاقائی امن، باہمی تعاون کے فروغ اور سارک تنظیم کو مزید موث

ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ٹھیکیداروں کے سپرد نہ کیا جائے،چیف جسٹس

March 24, 2018 - 22:19
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ٹھیکیداروں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے، قوی خزانے کی بندر بانٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کمپنیوں کے افسران کو دی جانے والی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت جبکہ عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز کو اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو نجی میڈیکل کالجز کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا،چیف جسٹس نے ڈاکٹر عاصم کے دور میں قواعد کے برعکس رجسٹرڈ میڈیکل کالجز کیخلاف بھی نوٹس لیا اور معاملہ نیب کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

چیئر مین سینیٹ نوٹوں سے آیا نیا چیئر مین لائیں گے،وزیر اعظم

March 24, 2018 - 22:18
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ وہ ہے جس کے لیے پیسے دے کر ووٹ خریدا گیا اور ان کی عوام میں کوئی عزت نہیں لہٰذا صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں،اب جوڈیشل یا کوئی اور مارشل لا نہیں آئے گا،نہ کوئی اور مارشل لا آئے گا، جو عوام کا فیصلہ ہوگا وہ سرآنکھوں پر ہوگا،جو آدمی کام کرتا ہے اسے عدالت میں کھڑا کردیا جاتا ہے، مشرف دور میں نوازشریف کوہائی جیکرٹھہرایا گیا،نوازشریف جیل گئے تو وہاں سے بھی پارٹی چلاسکتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013ء می

ٹرمپ کی جمہوریت نہیں چلے گی ،سیکولر طبقہ مجلس عمل سے خوفزدہ ہے،سراج الحق

March 24, 2018 - 22:14
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی سے سیکولر طبقات خوفزدہ ہیں۔سیاسی برہمنوں اور پنڈتوں کا دور ختم ہونے والا ہے۔ یہاں ٹرمپ کی سیاست اور جمہوریت نہیں چلے گی۔ ہم گالی اور گولی کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔وطن عزیز کو دجالی سیاست اور مغربی کلچر سے پاک کرنے کے لیے منبر و محراب مضبوط مورچے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مرکز تعلیم و تحقیق سے تخصص فی الفقہ و الافتا کا کورس مکمل کرنے والے 32 طلبہ میں تقسیم اسناداور دستا ر بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرشیخ القرآن والحدیث اور صدر رابط المدارس الاسلامیہ پاکستان مول

مقبوضہ کشمیر مزید2نوجوان شہید ۔وادی میں شدید احتجاج،پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار وازہ گرفتار

March 24, 2018 - 22:13
Posted in:

سری نگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں2کشمیری نوجوان شہید کر دیے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ڈورو میں شاسترگام کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ اورسری نگر بانیہال ریل سروسزمعطل کر دی ہیں۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کو اسلام آباد کے علاقے لاری پورہ سے گرفتار کر کے صدر تھانے منتقل کر دیا ہے۔ مختار وازہ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے2 نوجوانوں کی نماز جنازہ

مشرف ہویا دہشت گرد سزا عدالت ہی سے ملنی چاہیے،بلاول

March 24, 2018 - 22:13
Posted in:

نوں(مانیٹرنگ ڈ یسک+صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہوں یا پرویزمشرف سب کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، جھوٹوں کے عالمی میلے کاتاج عمران خان کے سر سجے گا،دوسروں کو چابی والا کھلونا کہنے والے میاں صاحب اب خود اپنی چابی ڈھونڈ رہے ہیں، جب تک طالبان کو بچھڑا ہوا بھائی کہا جائے گا تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا ۔بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ پی پی پی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرے گی لیکن صرف مولانا فضل الرحمن فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو فاٹا کے عوام سے کیا دشمنی ہے اور وہ ان کے انسا

مصر میں سیکیورٹی چیف پر دہشت گرد حملہ، دو افراد ہلاک

March 24, 2018 - 22:13
Posted in:

مصر کے شہر سکندریہ میں ایک کار بم دھماکےمیں کم از کم دو لوگ ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا ہدف سکندریہ کے سیکیورٹی چیف تھے اور یہ ملک میں صدارتی انتخابات سے دو روز قبل ہوا ہے۔
مصر کے سرکاری پریس کے دفتر نے کہا ہے کہ بم دھماکہ جنرل مصطفی النمر کے قافلے کے قریب اس وقت ہوا جب وہ سکندریہ ایک رہائشی علاقے سے گزر رہا تھا۔ تاہم وہ محفوظ رہے۔
مصر کے پراسیکیو ٹر جنرل نے حملے کی ایک فوری اور بھر پور تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت اس حملے کو دہشت گردی کا ایک واقعہ قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل فائنل ،علاقہ چھاؤنی میں تبدیل،عوام پریشان

March 24, 2018 - 22:12
Posted in:

کراچی( رپورٹ/ محمد علی فاروق) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلیے کیے گئے سیکورٹی اقدامات نے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا، جگہ جگہ کنٹینرز لگائے جانے کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے، نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع 2 بڑے نجی اسپتالوں میں مریضوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی ریہرسل اور کنٹینرز لگانے کے باعث بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمبولینسوں کو بھی راستہ نہ مل سکا اور کئی مریضوں کو بروقت اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا اور کراچی شہر کسی ہڑتال کا منظر پیش کرتا رہا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے شہر ی حفاظتی انتظامات کے باعث

فیض آباد دھرنا: خادم رضوی کے مزید 14مقدمات میں وارنٹ جاری

March 24, 2018 - 22:09
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی پولیس نے فیض آباد دھرنے کیس میں مرکزی ملزم خادم حسین رضوی اور اس کے ساتھیوں کے مزید 14 مقدمات میں وارنٹ حاصل کر لیے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے پنجاب حکومت سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں ۔ چیف کمشنر اسلام آباد کو جلد تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا جو کہ تحریری طور پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کریں گے تاکہ مطلوب افراد کو انسداد دہشت گردی اور دیگر عدالتوں میں گرفتار کر کے پیش

بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی‘مشال ملک

March 24, 2018 - 22:08
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی ہے،خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے‘عالمی برادری کرداراداکرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کے ساتھ جو ہو رہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے،کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بر سر پیکار ہیں،بھارت جبرو استبداد کے ذریعے ان کی آواز نہیں دبا سکتا لیکن کشمیری اپنے مطالبے سے ایک انچ پیچھے ہٹے اور نہ اب ہٹیں گے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ افضل خان یورپی پارلیمنٹ میں اور

عدالتی مارشل لا، بے وقت کی راگنی

March 24, 2018 - 21:46
Posted in:

سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ہاتھ پیر مارنے اور اس سے زیادہ زبان کا سہارا لینے والے شیخ رشید کے کسی بیان یا اظہار خیال کی ایسی اہمیت تو نہیں تھی کہ ہر ایک اس پر تبصرہ کرنے پر اترآیاہے، انہوں نے عدالتی (جوڈیشل) مارشل لا لگانے کی تجویزدی تھی بلکہ اپنی دلی خواہش کا اظہارکیاتھا۔ ان کو خوف ہے کہ عام انتخابات ہو گئے اور قدرے شفاف بھی ہو گئے تو نتائج ان کے لیے خوش کن نہیں ہونگے اور انہوں نے جس گھوڑے پر داؤ لگایا ہے وہ پھسڈی نکلے گا۔ شیخ رشید کی بات کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں تھی لیکن وزیر اعظم ہوںیا عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس اور کچھ سیاستدان، سب اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے

کشمیر میں اسرائیلی کیمیائی مواد کا استعمال

March 24, 2018 - 21:45
Posted in:

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے بعد اسرائیلی کیمیائی مواد بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حملے میں چار مکانات تباہ ہوئے اور تین افراد شہید ہوئے ہیں۔ افراد کی شہادت اور مکانات کی تباہی کی گنتی تو اب کشمیر میں کوئی نئی بات نہیں لیکن بات پیلٹ گن سے اسرائیلی کیمیائی مواد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی برادری کو مغربی میڈیا نے صرف شام اور شمالی کوریا کی طرف لگا رکھا ہے۔ حالانکہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں پر مظالم، بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں پر مظالم بھی اسی طرح جاری ہیں جس طرح افغانستان عراق اور دیگر مسلم ممالک میں امریکی بمباری جاری ہے۔ ظاہری بات ہے امت مسلمہ کے حکمران پوری طرح مغرب کے شکنج

پاک امریکا تعلقات ڈالر میں نہیں تولے جاسکتے،اعزاز چودھری

March 24, 2018 - 21:44
Posted in:

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا، امریکی عہدیداران کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے،امریکا کی طرف سے سیکورٹی کی مد میں رقم روکنے سے انسداد دہشت گردی کی کوششیں متاثر ہوتی ہیں،امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے کوششیں جاری رکھیں گے اور اب تک جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ مل کر کام کرنے سے ہوئی ہیں،امریکا کو ادراک ہورہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے ۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرو

چیف جسٹس صاحب دھرنا بھی دے ڈالیں

March 24, 2018 - 21:43
Posted in:

چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کام کرانے کے لیے دھرنا بھی دینا پڑا تو دوں گا۔ اسے خوش فہمی کہیں یا حسن اتفاق کہ جس روز چیف جسٹس کا یہ بیان شائع ہوا اسی روز یہ خبر بھی شائع ہو گئی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی جس کے پاس عوامی مسائل کے حل کے لیے اختیارات ہیں اس نے عدالت عظمیٰ کے اختیارات ہوا میں اڑاتے ہوئے المرکز اسلامی کو اصل حیثیت میں بحال کرنے کے بجائے وہاں میونسپل ٹیکسز کا دفتر بنا ڈالااور اس طرح اس تاریخی عمارت کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا نیا حیلہ اختیار کیا گیا ہے۔ ویسے تو عدالت عظمیٰ کے بہت سے احکامات نظر انداز ہو رہے ہیں بلکہ ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ غلط تعبیر کے ذر

سرسید اور ان کا تصور علم و تصور تعلیم

March 24, 2018 - 21:42
Posted in:

اسلامی تہذیب میں علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید میں ایمان کے بعد جس تصور پر سب سے زیادہ اصرار کیا گیا ہے وہ علم ہے۔ قرآن میں کہا گیا ہے کہ تم توبہ سے کام کیوں نہیں لیتے۔ قرآن صاف کہتا ہے کہ علم رکھنے والے اور علم نہ رکھنے والے برابر نہیں ہوسکتے۔ رسول اکرمؐ نے فرمایا ہے کہ اہل دنیا کا ورثہ مال اور انبیا کا ورثہ علم ہے۔ لیکن اسلام صرف علم کی اہمیت بیان کرکے نہیں رہ جاتا بلکہ وہ ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ مسلمان کے لیے علم وحی سے برتر علم کا تصور محال ہے۔ اما م غزالی نے یونانی فکر کو جن بنیادوں پر مسترد کیا ہے ان میں سے ایک بنیاد یہ بھی تھی کہ یونانی فکر کے زیر اثر بہ

آمدن سے زائد اثاثے ،مشرف کے خلاف تحقیقات شروع،وزارت دفاع کا سابق صدر کو سیکورٹی دینے سے انکار

March 24, 2018 - 21:42
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شکایت کنندہ انعام الرحیم نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں اور بدعنوانی کا الزام لگا کر نیب سے تحقیقات کی درخواست کی تھی تاہم نیب نے ابتدا میں یہ درخواست مسترد کردی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی

معیشت کی تصوراتی دنیا؟ 

March 24, 2018 - 21:41
Posted in:

ملک کی اقتصادی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے مگر اس کی ذمے داری قبول کرنے کو کوئی تیار نہیں۔ میاں نوازشریف گو کہ سیاسی منظر سے غائب ہوچکے ہیں مگر حکومت مسلم لیگ ن کی ہے جو نواز شریف کی سیاست کے لیے ہر حیلے بہانے سے راستے تلاش کرتی اور رکاوٹیں دور کرنے میں مصرف اور مگن ہے۔ خود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہہ چکے ہیں کہ اصل وزیر اعظم میاں نوازشریف ہیں۔ پانچ سال دودھ اور شہد کی نہروں کی نوید اور کہانیاں سنانے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری خرچ پر لندن میں محوِ استرحت ہیں۔ وہ معاشی نظام سے بظاہر الگ تو ہیں مگراستعفا دینے کو تیار نہیں مگر وہ ملک کی موجودہ اقتصادی حالت کی ذمے داری قبول کرن

ن لیگ نے نگراں وزیراعظم پر مشاورت شروع کردی ،جنوبی پنجاب سے فرد کی تلاش 

March 24, 2018 - 21:39
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف نے نگران وزیراعظم کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی ، نگران وزیراعظم کے لیے (ن) لیگ کی جانب سے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا گیا ، (ن) لیگ کسی ایسے امیدوار کو آگے لانا چاہتی ہے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے (ن) لیگ جنوبی پنجاب سے نگران وزیراعظم لانے کی خواہاں ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے (ن) لیگ کی طرف سے نگران وزیراعظم کا نام دینے کی غرض سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی آئین کی18ویں ترمیم کے بعد نگران وزیراعظم کے لیے حکومت وقت اپوزیشن کی مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر اتفاق رائے قائم کرکے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیا

ہاتھ کی صفائی

March 24, 2018 - 21:39
Posted in:

اسکول کے زمانے میں نتائج سے کچھ پہلے اسکول میں فنکشن ہوتا تھا جس میں اسکول کے طلبہ قرات، نعت اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیتے تھے پھر اس میں کچھ مزاحیہ ڈرامے وغیرہ بھی ہوتے تھے انہی میں ایک پروگرا م جادو گر کا بھی ہوتا تھا جس میں وہ ہاتھ کی صفائی سے مختلف کرتب دکھاتا، اس نے تمام حاضرین کو ایک انگوٹھی دکھائی پھر ایک بچے کو بلا کر وہ انگوٹھی اس کی اوپر والی جیب میں ڈال دی اور بچے سے کہا کہ تم بھی انگوٹھی نکال کر سب کو دکھاؤ اس نے جیب سے وہ انگوٹھی نکال کر سب لوگوں کو دکھائی اور پھر جیب میں رکھ لی اس جادوگر نے ایک موسمبی اٹھائی اس کو چھری سے کاٹا تو اس میں وہ انگوٹھی لگی ہوئی نظر آئی جب کہ بچے

پی ایس ایل آگیا…… کراچی بند

March 24, 2018 - 21:37
Posted in:

کراچی کنگز تو پی ایس ایل کے فائنل میں نہیں پہنچ سکی لیکن کراچی پی ایس ایل میں آگیا یا پی ایس ایل کراچی آگیا۔ لیکن پی ایس ایل کیا آیا کراچی بند ہوگیا۔ پورا میڈیا چیخ رہا ہے کہ یہ بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ آگئی ہے۔ بہت خوب۔۔۔ اخبارات اور ٹی وی تو یہی بتارہے ہیں کہ کراچی نے پی ایس ایل کا بھرپور استقبال کیا ہے۔ ہر طرف کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹ ہیں، روشن رنگین لڑیاں ہیں اور زبردست گہماگہمی ہے۔ 26 تاریخ کے اخبارات بھی یہی بتائیں گے کرکٹ جیت گئی دہشت گردی ہار گئی۔ لیکن جوتے کے اندر جو پاؤں ہوتا ہے نئے یا پرانے جوتے کے مسائل سے وہی واقف ہوتا ہے۔ میڈیا کی تو آپ سنیں اور سنتے ہی رہیں۔ ذرا ا

واشنگٹن میں اسلحہ رکھنے پر سخت کنٹرول کے حق میں بڑا مظاہرہ

March 24, 2018 - 21:06
Posted in:

واشنگٹن — 
ہفتے کے روز واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے 'زندگی کے حق کے لیے مارچ' میں شرکت کی۔ اس مظاہرے کا مقصد امریکی سکولوں میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی جانب مبذول کراتے ہوئے یہ پیغام دینا تھا کہ ہتھیاروں پر کنٹرول کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔
مارچ کے منتظمین کو مظاہرے میں پانچ لاکھ افراد شرکت کی توقع ہے۔
ہفتے کے روز کا یہ مظاہرہ فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ کے میرجوری سٹون میں ڈگلس ہائی اسکول کے طالب علموں نے ترتیب دیا ہے جہاں 14فروری کو اسکول میں بڑے پیمانے کی شوٹنگ کے تازہ ترین واقعے میں 17 لوگ ہلاک ہو ئے تھے ۔

بھارتی کشمیر کے آزادی پسند لیڈر اشرف صحرائی کا بیٹا لا پتا

March 24, 2018 - 20:22
Posted in:

سری نگر — 
سرکردہ کشمیری آزادی پسند لیڈرمحمد اشرف صحرائی کا 26 سالہ بیٹا جنید اشرف خان اچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔
جنید کے بھائی راشد اشرف کی طرف سے پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق جنید 23 مارچ کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے سرینگر کے باغات علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔
سرینگر پولیس کے ایک سینیر عہدے دار امتیاز اسماعیل نے گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لاپتا ہونے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اور اب ۔۔ نئی پاکستانی اینی میٹیڈ فلم ’ٹک ٹاک ‘ آگئی

March 24, 2018 - 20:18
Posted in:

فلم کی کاسٹ میں شو بزنس کے نامور ستارے شامل ہیں جن میں احسن خان نے حسن ‘ ماریہ میمن نے ثنا ‘ علی خان نے ’کے کے‘ اور غلام محی الدین نے ولن ’گوبو‘ کا کردار نبھایاہے۔

حیدر آباد ، شہریوں کو فراہم پانی پینے کے قابل نہیں ، واٹر کمیشن

March 24, 2018 - 19:57
Posted in:

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے کئی علاقوں میں انتہائی بدبودار، مضر صحت پانی کی فراہمی، پانی کو پینے اورکھانا پکانے کے لیے استعمال نہ کرنے جبکہ نہانے کے لیے کلورین ڈال کر استعمال کرنے کی ہدایت کردی ہے حیدر آباد شہر میں پانی کی عدم فراہمی اور مضر صحت پانی کی فراہمی کا مسئلہ عام ہے۔ کی واٹر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس ر امیر ہانی مسلم کے سخت نوٹس لینے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتی جارہی ہے۔ لطیف آباد میں دریائے سندھ کے بند کے قریبی علاقوں میں انتہائی بدبودار مضرصحت پانی فراہمی کیا جارہا ہے، جس رنگ ہلکا ہرا ہے اور ذائقے سے پانی یہ محسوس ہورہا ہے جسے کسی جوہڑ سے کافی عرصہ پران

پیپلز پارٹی نے سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا، قادر مگسی

March 24, 2018 - 19:57
Posted in:

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دس سالہ دور حکومت لوٹ مار، بدعنوانی اور کرپشن سے سندھ کو سوائے نقصان کے کچھ نہیں دیا، سندھ پر جاگیرداروں کی حکمرانی ہے، جس نے سندھیوں کو غلام بناکر معاشی تباہی پھیلائی ہے۔ وہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ پر دس سال سے حکومت کررہی ہے لیکن سوائے کرپشن، لوٹ مار، اداروں کو کھوکھلا کرکے نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی طاقت سے ان حکمرانوں کو ایوان سے نکال باہر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال خطرناک ہے، ادار

سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

March 24, 2018 - 19:55
Posted in:

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صوتحال بہتر ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پولیس ہی صوبے میں امن امان کی صورتحال کنٹرول کرے ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں حیدرآباد میں بھی پی ایس ایل کے میچز کرائے جائیں وہ حیدرآباد پہلے پولیس سہولت مرکز کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں کام

میرپور خاص، گنجان آبادی میں فراہمی آب کی بندش ، شہریوں کا احتجاج کا اعلان

March 24, 2018 - 19:54
Posted in:

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میں فراہمی آب مسلسل بند، علاقہ مکینوں نے بلدیہ آفس میں احتجاج اور پریس کلب پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ میرپورخاص کے گنجان آباد ی والے علاقے ٹورآباد اقبال نگر کے سیکڑوں مکینوں نے گزشتہ تین ماہ سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر وارڈ کے کونسلر کیخلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ علاقہ مکینوں ظہیر، زیبی، دلاور، نثار و دیگر نے بتایا کہ پورے شہر میں پانی کی سپلائی جاری ہے مگر ہمارے علاقے میں گزشتہ تین ماہ سے واٹر سپلائی کا پانی بند پڑا ہے، ساری ساری رات موٹر یں چلا چلا کر تنگ آچکے ہیں، گھروں میں پینے کا پانی نہیں، بازار سے مہنگے د

حیدر آباد، جے یو آئی س کی جانب سے  یوم پاکستان کے حوالے سے دعائیہ تقریب

March 24, 2018 - 19:53
Posted in:

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی س کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات حافط عبدالواحد خان سواتی نے کہاہے کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی ہمیں اس دو قومی نظریہ کو شہر شہر اجاگر کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کو معلوم ہوسکے کہ قیام پاکستان کا مقصد کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہم نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرکے حاصل کیا ہے جس کی ہمیں قدر کرنا چاہئے اور اسکا حق ادا کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرف علامہ محمد اقبال کے فلسفے اور نظریات کی بنیاد پر اسے پروان چڑھانا چا

کوٹری، چور دو دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا لے اڑے

March 24, 2018 - 19:53
Posted in:

کوٹری (نمائندہ جسارت) کوٹری میں نامعلوم چوروں نے کپڑے کے2 تاجروں کو لوٹ لیا ،لوڈ شیڈنگ کے دوران دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا لے اڑے۔پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام،شہری و تاجروں نے رات کے اوقات میں بجلی کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹری کے مرکزی شاہی بازار میں گزشتہ دنوں رات کے اوقات میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے دوران دو کپڑے کے تاجروں کامران اور سہیل کی دوکان سے نامعلوم چوروں نے شٹر کاٹ کر دوکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا لے اڑے ہیں جس کی رپورٹ کوٹری تھانہ پر درج کرائی گئی ہے ۔متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ چوروں نے دوکان سے صرف مخصوص کپڑا اپنے ہمراہ

Pages