Monthly archive

’مضبوط اور پائیدار‘ امریکہ سعودی تعلقات پر تبادلہ ٴخیال

March 23, 2018 - 23:44
Posted in:

واشنگٹن — 
معاون امریکی وزیر خارجہ جان جے سلیوان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں امریکہ سعودی کے طویل مدتی اور اہم مراسم جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا، ’’ساتھ ہی، مضبوط اور پائیدار باہمی تعلقات پر تبادلہٴ خیال ہوا‘‘۔
ایک اخباری بیان میں محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران، معاون وزیر خارجہ اور ولی عہد نے باہمی اور علاقائی امور کی وسیع جہت پر تفصیلی گفتگو کی۔

عدالتی مارشل لا کے خواہشمند وں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا،وزیراعظم

March 23, 2018 - 23:28
Posted in:

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالتی مارشل لا کی باتوں کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوڈیشل مارشل لا پر یقین نہیں رکھتے ، بعض سیا ستدان اپنی دکان چمکانے کے لیے ا یسی باتیں کررہے ہیں ، ان کوناکامی کا سامنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت میں2 ماہ رہ گئے ، اس کے بعد عام انتخابات ہو جائیں گے،چلتی حکومت کو بڑے متنازع فیصلے سے ہٹایا گیا ،ہماری کوشش ہے کہ نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے،اگر ایسا نہ ہو سکاتو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔ پیپلزپارٹ

جوڈیشل مارشل لاکی گنجائش ہے نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے دینگے،چیف جسٹس

March 23, 2018 - 23:26
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آئین میں جوڈیشل مارشل لا کی کوئی گنجائش ہے نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے دیں گے۔کیتھڈرل چرچ لاہورمیں یوم پاکستان پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف جمہوری طرز حکومت اورقانون کی حکمرانی ہوگی ، نہ مارشل لا باہر سے نہ اندر سے،میں ہوں تو پھر مارشل لانہیں لگے گا۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ملک کو آئین اورقانون کے مطابق چلنا ہے ،آئین سے ماورا کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے۔چیف جسٹس کے بقول اچھے حکمران آنے سے ملک کی تقدیر بدلتی ہے‘ اعلیٰ خصوصیات کی حامل قیادت ہی ملکی آزادی کا تحفظ کر سکتی ہے۔ ملکی ترقی کے ل

پاکستان کو کمزور سمجھنا خطرناک غلطی ہوگی،صدر ممنون

March 23, 2018 - 23:25
Posted in:

اسلام آباد( خبر ایجنسیاں ) ملک بھر میں78واں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر سرکاری عمارتوں کو سجا گیا ۔ صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد شکرانے کے نوافل سے ہوا۔جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31 جبکہ صوبائی درالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ۔یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی۔وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں،تمام ڈویثرنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے اور قومی پرچم لہرائے گئے۔ یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسل

مارشل لا کی ہر شکل مسترد ہیں،صرف اسلامی نظام چلے گا،سراج الحق

March 23, 2018 - 23:21
Posted in:

پشاور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے جوڈیشل مارشل لا کی تجویز دی ہے، ہم مارشل لا کی ہر شکل کو مسترد کرتے ہیں۔ چیف جسٹس کا شکریہ کہ انہوں نے جوڈیشل مارشل لا کی مخالفت کی۔ ہم جمہوریت کے خواہاں ہیں لیکن ٹرمپ والی جمہوریت کے نہیں، ہم اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کی جمہوریت کے حامی ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان سیکولر ملک ہے، لیکن ہم کہتے ہیں پاکستان اسلام کے لیے بنا ہے اور اسے ایک اسلامی سپر طاقت بنائیں گے۔پاکستان اللہ کی رحمت اور ہمارے لیے ماں کی گود اور مسجد کی طرح ہے۔ بھارت، امریکا یا اسرائیل نے پاکستان کی طرف بری نظر سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نک

نقیب قتل کیس:راؤ انوار نے سارا ملبہ ماتحت افسران پر ڈال دیا

March 23, 2018 - 23:20
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتاری دینے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے ابتدائی تفتیش کے دوران نقیب اللہ سمیت 4 شہریوں کو قتل کرنے کا سارا ملبہ اپنی ماتحت افسران و اہلکاروں پر ڈال دیا اور خود کو موقع واردات پر عدم موجودگی اور واقعے سے بے خبر ظاہر کیاہے۔راؤ انوار نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے پہلے دن کے ہی بیان کو دہراتے ہوئے ان افسران و اہلکاروں کے کردار کو واضح کیا ہے جنہوں نے نقیب کے ساتھ مقابلے اور دہشت گرد ہونے کی بریفنگ اور اطلاع دی تھی۔تحقیقاتی

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرادیا گیا،قومی ترانے کی گونج

March 23, 2018 - 23:18
Posted in:

سری نگر (خبر ایجنسیاں) یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا‘ قومی ترانے کی گونج بھی سنائی دی ‘ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد دختران ملت نے سری نگر میں کیا‘ حریت رہنماؤں نے پاکستانی عوام اور حکومت کو قومی دن کی مبارک باد دی ہے‘ حریت رہنماؤں علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، آسیہ اندرابی ودیگرنے کہا ہے کہ مملکت خداداد تمام مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے یوم پاکستان کے موقع پر سری نگر میں جمعے کو ایک تقریب کا انعقاد کیاجسمیں پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا جبکہ اس موقع پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا۔ کشمیر

پا کستان نے بھارت سے تحفظ کی یقین دہانی لیے بغیر ہائی کمشنر واپس بھیج دیا

March 23, 2018 - 23:17
Posted in:

اسلام آ با د(آئی این پی) پا کستان نے بھا رت کی جا نب سے سفا رتکارو ں کو تحفظ فرا ہم کر نے کے حوا لے سے کسی بھی قسم کی یقین د ہا نی حا صل کیے بغیر ہا ئی کمشنر سہیل محمود کوا پس بھیج دیا، سفا رتی کشید گی کے دوران ہا ئی کمشنر کی واپسی سفا رتکارو ں کو بھا رت جیسے ملک میں تن تنہا چھو ڑ نے کے مترادف ہے۔ سفا رتی ذرائع کے مطابق پا کستان کی جا نب سے نئی دہلی میں سفا رتکا رو ں کو ہرا سا ں کر نے کے حوا لے سے مؤ ثر احتجاج نہیں کیا جا سکا ،جس کے با عث بھا رت میں تا حا ل ہرا سگی کے واقعات نہیں تھم سکے، 7ما رچ کو پہلی مر تبہ پا کستا نی سفارتی عملے کو نئی دہلی میں نا معلوم افراد کی جا نب سے ہراسا ں کیا گیا

پی ایس فائنل کیلیے سیکورٹی ،قریبی اسپتالوں کے مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید دشواری

March 23, 2018 - 23:17
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائنل کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے سبب اطراف میں واقع اسپتالوں سے رجوع کرنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ قریبی میڈیکل اسٹورز اور دیگر دکانیں بھی بند کر ا دی گئی ہیں‘ ایمبولینس بھی اسپتال میں نہیں داخل ہو سکیں گی‘سیکورٹی اداروں نے سہولت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس ضمن میں جب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی سے ’’جسارت‘‘ نے بات چیت کی تو ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2، 3 دن سے صورت حال یہ ہے کہ جب یہاں ریہرسل ہوتی ہے تو تمام داخلی و خا

وزیر داخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا نئی جماعت بنانے کااعلان

March 23, 2018 - 23:16
Posted in:

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان میں مسلم لیگ (ن)سے بغاوت کے بعد نئی حکومت قائم کرنے والے گروپ کے اہم رہنما اور صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں موجود سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدس بزنجو ایک یا دو روز میں پارٹی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی پارٹی عام روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں اور آج بلوچستان کے کونے کونے میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے۔

راؤ انوار کی گرفتاری کا آئی جی کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،مراد علی شاہ

March 23, 2018 - 22:34
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کا آ پس میں کوئی تعلق نہیں۔گورنر سندھ محمد زبیر اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔آج کے دن تمام پاکستانی ملک کی ترقی کے لیے عہد کریں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یوم پاکستان ہے۔ اس اہم موقع پر میں راؤ انوار یا اے ڈی خواجہ پر زیادہ بولنا نہیں چاہتا۔ راؤ انوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی ک

وفاق کاصوبوں کو دیے گئے محکمے واپس لینے کا فیصلہ 

March 23, 2018 - 22:33
Posted in:

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) وفاقی حکومت نے ان تمام محکموں کو صوبوں سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کردیے گئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عوامی مفاد میں 10 جنوری کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔تاہم ملک کی صورتحال اور سینیٹ انتخابات کے باعث اس پر فوری عمل درآمد نہیں کیا گیا بلکہ اس حوالے سے دیگر کارروائی بھی نہیں کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صوبوں کے حوالے کیے جانے والی منسٹریز و ڈویژن کو واپس وفاق میں شامل کرنے کے لیے حتمی مشاورت شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں کیبنٹ ڈویژن نے ایک سرکلر کے ذریعے متعلقہ ڈو

ہمارے دروازے عمران سمیت سب کیلیے کھلے ہیں‘ شیری رحمن

March 23, 2018 - 22:33
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دروازے عمران خان سمیت سب کیلیے کھلے ہیں، حکمران جماعت مسلم لیگ نون پر ملک میں انتشار پھیلانے کا الزام عاید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے کے بعد کراچی پہنچنے پر کراچی ائر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے حکومت پر

مہاجروں نے درست فیصلہ کیا تو مشکلات سے نکال لونگا‘ آفاق احمد

March 23, 2018 - 22:31
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ لوگ تذبذب کا شکار ہیں ، انہیں لگتا ہے کہ مہاجرقوم انتشار کا شکار ہوگئی ہے ، کہیں لندن ،پاکستان اور کہیں پی ایس پی میں تقسیم ہوگئی جبکہ ایسا ہے نہیں۔ مہاجروں کی نمائندگی ہمیشہ مہاجر قومی موومنٹ نے کی۔مہاجروں نے اگر درست فیصلہ کیا تو ان کو مشکلات سے نکالوں گا۔ہم نے الطاف حسین سے اس وقت بغاوت کی جب اسکا جوبن تھا ،جب ہر شخص اپنے قوم اور فعل کا خود ذمہ دار ہے تو کسی شخص کے مردہ باد کے نعرے کا بوجھ میری مہاجر قوم پر کیوں ڈالا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کویوم پاکستان کی مناسبت سے ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں خطاب ک

رنجشیں ختم کرکے تناؤ کو مفاہمت میں بدلنا ہوگا،شہباز شریف

March 23, 2018 - 22:31
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ محاذ آرائی ملک کے لیے نقصاندہ ہے، رنجشیں ختم کرکے تناؤ کو مفاہمت میں بدلنا ہوگا، سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججوں سے اپیل کرتاہوں کہ مل کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں ۔شہبازشریف نے لند ن سے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے ملکر افہام وتفہیم سے کام کریں، پارلیمان کا احترام اور اس کے حقوق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،عدلیہ قابل احترام ہے، عدالت عظمیٰ آئین کی تشریح کا حق رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی دفاع کا عظیم فریضہ سرانجام دیت

الیکشن کمیشن آخری آپشن ہوگا،نگراں حکومت کیلیے نواز شریف نہیں وزیر اعظم سے بات ہوگی،خورشید شاہ

March 23, 2018 - 22:27
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے الیکشن کمیشن آخری آپشن ہوگا‘ نگراں حکومت کے لیے نواز شریف نہیں بلکہ وزیراعظم شاہدخا قان عباسی سے بات ہوگی‘ سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کو دھوکا ہم نے نہیں ان کے اپنے ساتھیوں نے دیا‘ میاں صاحب بوکھلائے ہوئے ہیں‘ نگران وزیراعظم کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں‘ سینیٹ میں شیری رحمن قائد حزب اختلاف کی ذمے داری بخوبی نبھائیں گی۔ جمعے کو میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ کو دھوکا ہم نے نہیں بلکہ ان کے اپنے ساتھیوں نے دیا‘ میاں صاحب بوکھلائے ہوئے ہیں‘ شی

ء2018 کا میچ بہر صورت جیتنا ہے،جتوانے والے کو ٹیم میں شامل کرینگے،عمران خان

March 23, 2018 - 22:27
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو2018ء کے انتخابات میں اپنی ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت نے جو کچھ میرے بارے میں کہا تھا اس پر انہیں معاف کرتا ہوں‘ ہمیں2018 ء کا میچ جیتنا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ لوگوں کی پسند اور ناپسند پر کھلاڑی کا انتخاب نہیں کریں گے بلکہ ایسے پلیئر کو ٹیم میں شامل کریں گے جو میچ جتوا سکیں‘ نگراں وزیراعظم ایک ماہر معیشت کو ہونا چاہیے‘ فنڈز کے غلط استعمال اور عوامی مقامات پر قبضے کے خلاف چیف جسٹس ثاقت نثار کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ آج تک شاہد خاقان عباسی جیسا کمزور وزیر اعظم نہیں دیک

پاکستان پر سکھ نوجوانوں کو تخریب کاری کی تربیت دینے کا الزام

March 23, 2018 - 22:24
Posted in:

نئی دہلی — 
سہیل انجم
بھارت کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سکھ نوجوانوں کو پاکستان میں اپنے مراکز میں دہشت گردی کی تربیت دے رہی ہے تاکہ وہ بھارت میں دہشت گرد کارروائیاں کر سکیں ۔
سینیر اہل کاروں کے مطابق آئی ایس آئی بھارتی پنجاب میں سکھ دہشت گردی کو زندہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹری کمیٹی آن اسٹیمیٹس کے گوش گزار کی جس کے سربراہ سینیر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے۔

نیویارک: تعلیمی اداروں پر سائبر حملے، نو ایرانیوں پر فردِ جرم عائد

March 23, 2018 - 22:00
Posted in:

واشنگٹن — 
محکمہٴ انصاف نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ نیو یارک میں ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے نو ایرانیوں پر فرد جرم عائد کی ہے، جن پر سینکڑوں امریکیوں اور غیر ملکی تحقیقی یونیورسٹیوں، نجی اور سرکاری اداروں پر بڑے سائبر حملے کرنے کا الزام ہے۔
فرد جرم کی دستاویز کی جمعے کے روز مہر کھولی گئی۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ 2013ء میں ایران کے ’سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی‘ کے لیے کام کرتے ہوئے، اُنھوں نے اپنی ہیکنگ کی مہم کا آغاز کیا۔

درسی کتاب میں پختون مخالف الفاظ پر پبلشر کو معافي مانگنے کا حکم

March 23, 2018 - 21:23
Posted in:

پشاور — 
شمیم شاہد
پشاور ہائی کورٹ نے پختونوں کے خلاف پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی ایک درسی کتاب میں پختونوں کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے پر متعلقہ پبلیشر کو معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم دو افراد کی طرف سے دائر کردہ درخواست پ کی سماعت کے دوران دیا۔

رینجرزہیڈکوارٹرزمیں تقریب یوم پاکستان

March 23, 2018 - 21:18
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوم پاکستان کے موقع پر رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے مقام شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کے دوران رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے مقام شہدا ہر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

چین پاکستان راہداری منصوبہ، نو صنعتی پارکس بنائے جائیں گے

March 23, 2018 - 21:14
Posted in:

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں جن نو خصوصی صنعتی پارکس بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا ان میں سے تین رواں برس مکمل کر لیے جائیں گے۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے چینی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا صنعتی پارکس بنانے کا ریکارڈ بہت کامیاب رہا ہے اور چین پاکستان میں بھی نو انڈسٹریل پارکس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امتحانی عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی،چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ

March 23, 2018 - 21:11
Posted in:

کراچی (پ ر) چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کہا ہے کہ اساتذہ اور والدین، طلبہ کی مثبت سمت میں رہنمائی کریں اور انہیں نقل جیسی برائی کے نقصانات کے بارے میں مکمل آگاہی دیں۔امتحانی عمل و نتائج میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک سے ملاقات کے دوران کیا۔ماہر تعلیم اور بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹیو ارشد ملک نے کہا کہ نقل ہماری نسلوں کو دیمک کی طرح نقصان پہنچارہی ہے۔ تعلیمی اداروں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی اس مہم میں آپ کے شانہ بشانہ ہے۔اس موقع پر بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے چیئرمین بورڈ کو ت

ایس بی ٹی اے نے فائنل میچ کیلیے ’’فوکل پرسن‘‘ مقرر کردیے

March 23, 2018 - 21:11
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (ایس بی ٹی اے) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25 مارچ کو پاکستان سپر لیگ ٹی 20 فائنل کے موقع پر ہنگامی تیاری کے لیے خون کے بینکوں کے ’’فوکل پرسن‘‘ کو مقرر کیا ہے۔ ایس بی ٹی اے نے 1700 خون کے تھیلے اور دیگر مصنوعات کو فاطمید فاؤنڈیشن (200 خون کے تھیلے)، حسنین ہیومولوجی اور اونکولوجی ٹرسٹ (300 خون کے تھیلے)، پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (100 خون کے تھیلے)، لیاقت نیشنل اسپتال بلڈ بینک (100 خون کے تھیلے)، آغا خان یونی ورسٹی اسپتال بلڈ بینک (300 خون کے تھیلے)، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر بلڈ بینک (500 خون کے تھیلے) اور محمدی بلڈ بینک (200 خون کے تھیلے

دشمن قوتوں کامقابلہ کرنے کیلیے متحدہوناپڑے گا‘سنی تحریک

March 23, 2018 - 21:10
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے اور بحیثیت قو م ہمیں ہر قربانی کیلیے تیار رہنا چاہیے ، ملک دشمن دہشتگردی اور انتہاپسندی کو فروغ اور معیشت کو کمزور کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ،ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ ایک قوم بن کرہی کیا جاسکتا ہے،23مارچ 1940ء کو قرار

رینجرز وپولیس کی مختلف کاروائیوں میں 86 ملزمان دھر لیے گئے 

March 23, 2018 - 21:10
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپامار کارروائی کرتے ہوئے 86 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان میں اغو اکار ،لیاری گینگ وار کے کارندے ،بھتا خور ،منشیات فروش اور ڈکیتوں کے علاوہ اشتہاری ملزمان شامل ہیں ،گرفتار شدگان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،مسروقہ موٹرسائیکلیں ،منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا برآمد ہوئیں۔ رینجرز کی نے پی آئی بی ،زمان ٹاؤن اور ملیر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان میں اغوا کار، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔رینجر زنے پی آئی بی سے اغوابرائے تاوان میں ملوث ملزم عمیر

مافیانے چائناکٹنگ کی اوربلڈرزنے عوام کی جیب کاٹی،انیس احمدزئی

March 23, 2018 - 21:10
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ’’پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹسآرگنائزیشن‘‘ کے فیڈرل کوآرڈینیٹر انیس احمد زئی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے جو چائنا کٹنگ کی، وہ تو منظر عام پر آگئی مگر اکثر بلڈرز بھی پلاٹ کی رقم کی مد میں غریب عوام کی جیب کی کٹنگ میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے

سیاسی جماعتیں ملکی ترقی کی خاطر متحد ہوجائیں، بشارت مرزا

March 23, 2018 - 21:09
Posted in:

کراچی ( پ ر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے کہاہے کہ قوم اتحاد،تنظیم اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے، تمام سیاسی جماعتیں اور سیاستدان سرجوڑکر بیٹھیں اور پاکستان کی ترقی و سلامتی اور استحکام کامتفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر وطن عزیزکی سلامتی اور استحکام میں کرداراداکیا جائے۔یہ باتیں انہوں نے اپنے دفترمرزاہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام کوکم وبیش سترسال ہوچکے ہیں لیکن دنیاکے دیگر ملکوں کے مقابلے میں دیکھاجائے تو پاکستان میں ترقی کی رفتارانتہائی سست ہے،ان سترسالوں میں

Pages