Monthly archive

پاکستان نے چین سے ’ملٹی ٹریکنگ میزائل‘ پروگرام خرید لیا

March 22, 2018 - 23:43
Posted in:

واشنگٹن — 
چینی حکام نے اکیڈمی آف سائنسز کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ چین نے پاکستان کو اعلیٰ ترین ٹکنالوجی کا حامل طاقتور آپٹکل ٹریکنگ اینڈ مژرمنٹ سسٹم فروخت کیا ہے، جس سے پاکستان کو اپنے میزائل پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے MERV یعنی متعدد اہداف کو ایک ساتھ الگ الگ میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔ اور، اس کے ساتھ ہی دشمن ملک سے آنے والے میزائلوں سے دفاع بھی باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

روسی مداخلت کی چھان بین میں ٹرمپ کے وکیل مستعفی

March 22, 2018 - 23:42
Posted in:

واشنگٹن — 
سال 2016ء کے انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش پر مامور اسپیشل کونسل کے سامنے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نمائندگی کرنے والے اہم قانون داں کے لیے بتایا گیا ہے کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔
’نیو یارک ٹائمز‘ اور ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ اخبارات نے خبر دی ہے کہ بطور صدر کے ذاتی وکیل، جان ڈوڈ نے جمعرات کو استعفیٰ پیش کیا۔
رپورٹ میں فیصلے سے مانوس افراد کا حوالہ دیا گیا ہے، جنھوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔

قائد اعظم سے ڈاکٹر سید بدر الدین احمد کا انٹر ویو

March 22, 2018 - 23:02
Posted in:

پروفیسر رحیم بخش شاہین صاحب نے اپنی کتاب’’نقوش قائد اعظم‘‘ قائد اعظم کے حضور تحریک آزادی کے کارکنوں کا خراج عقیدت، کے حوالے سے ڈاکٹر سید بدر الدین احمد کا انٹر ویو نقل کیا ہے ۔ یہ انٹر ویو بھی مقصد پاکستان کی بہت خوبصورت انداز میں وضاحت کرتا ہے ۔ ہم انہی کی زبانی ڈاکٹر سید بدر الدین کا تعارف اور پھر آپ کے انٹر ویو کی تفصیلات ذکر کر رہے ہیں :

فکر و عمل کی ان قوتوں کو بیدار رکھنا ضروری ہے

March 22, 2018 - 23:01
Posted in:

آزمائش کے اس دور میں صحافیوں کو اپنی عظیم ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں
نسیم حجازی کا ایک فکر انگیز مقالہ
جن کی بدولت پاکستان قائم ہوا تھا

پاکستان کے قیام اور بقاء میں صحافیوں کے کردار کے متعلق کچھ کہنے کے لیے میں تحریک پاکستان اور اس کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالنے کی ضرورت محسوس کرتا ہوں کیوں کہ ان ادوار کی خصوصیات سمجھے بغیر ہم اس تحریک سے وابستہ ہونے والے صحافیوں کا دائرہ کار نہ متعین کرسکتے ہیں اور نہ ان کی کارگزاری کی وضاحت ہوسکتی ہے۔

پاکستان نے امریکی ڈومور کا مطالبہ پھر مسترد کردیا

March 22, 2018 - 22:42
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی+آن لائن )پاکستان نے امریکی ڈو مور کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے، اب افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے افغان حکومت اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن کو ڈو مور کرنا چاہیے،بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو غیر فعال کر دیا ہے ،ہم نے یہ معاملہ عالمی بینک کے ساتھ اٹھایا ہے،بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں،پاکستان میں بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے،نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے بچوں کے تحفظ کی ذمے داری بھارتی حکومت کی

راؤ انوار 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

March 22, 2018 - 22:40
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس پی ملیر راؤ انوار کو 30 روزہ جسمانی ریماند پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سماعت کے موقع پر ڈی ایس پی قمر احمد سمیت گرفتار 10 پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر صحافیوں کو کمرہ عدالت سے دور رکھا گیا۔جمعرات کو ملزم راؤ انوار کو بکتر بند گاڑی میں پولیس کی دیگر متعدد گاڑیوں کے حصار میں انسداد دہشت گردی کی جج خالدہ یاسمین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی پولیس نے ملزم کا 30 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔عدالت نے ملزم راؤ انوار سے دریافت کیا کہ انہیں کوئی اعتراض تو نہیں جس پر راؤ انوار نے کہا کہ وہ پ

نواز شریف اور مریم کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد

March 22, 2018 - 22:39
Posted in:

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ حاضری سے استثنا کی درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا 26 مارچ سے ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنا دیا جائے، نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل پیش ہوں گے جبکہ مریم نواز کی جگہ ان کے نمائندے جہانگیر جدون پیش ہوں گے۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کلثوم نواز کی گردن میں بائیں جانب کینسر ظاہر ہوا ہے، ان کی پہلے 6 بار کیمو تھراپی ہو چکی ہے، ڈاکٹرز نے اب کلث

کراچی میں سیاسی فتح کی حکمت عملی طے کرلی فضل الرحمن

March 22, 2018 - 22:38
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کو سیاسی میدان میں فتح کرنے کی حکمت عملی طے کرلی، اب سندھ جا رہا ہوں۔ اس طرح یہ سفر پورے ملک میں جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی میں جمعیت علماء اسلام کراچی کے تحت مزار قائد سے متصل باغ جناح میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسدللہ بھٹو،جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، وفاق المدارس کے صدر مولانا عبدالرزاق اسکندر ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورا

ٹرمپ کی جمہوریت نہیں مانتے،ملک اسلامی مملکت بنائیں گے،سراج الحق

March 22, 2018 - 22:37
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جمہوریت کو نہیں مانتے، ہم ایسی جمہوریت کے حامی ہیں جہاں قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہوں۔ ملک سے امریکا کے درباریوں کا خاتمہ کرکے ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے۔ متحدہ مجلس عمل عملی طور پر بحال ہوچکی ہے اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر ملک بھر میں طاغوتی طاقتوں کا راستہ روکیں گے۔ ان خیالات اظہارانہوں نے خال کالونی کے دینی مدرسہ تعلیم القران میں ختم بخاری شریف کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے

پاکستان نے بیک وقت متعدد شہروں کو نشانہ بنانے والا میزائل نظام حاصل کرلیا

March 22, 2018 - 22:36
Posted in:

بیجنگ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن) چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیا ٹریکنگ سسٹم فراہم کردیا،نئے چینی ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کے لیے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے موثر ٹریکنگ سسٹم فروخت کیا ہے جس کی مدد سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔ نئے چینی ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کے لیے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا ہے۔چینی حکومت نے خفیہ دستاویزات کو مشتہر کیا ہے جس س

یوم پاکستان آج منایا جارہا ہے۔ملکی ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے،صدر وزیر اعظم

March 22, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آ باد ،کراچی(اے پی پی +اسٹاف رپورٹر) قرارداد پاکستان کے 78برس مکمل ہونے پر (آج) جمعہ کو یوم پاکستان روایتی جوش و خروش اور اس عزم سے منایا جائے گا کہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ میں صبح 9 بجے شروع ہوگی جس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی دیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہوں گے جبکہ تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سروسز چیفس، وفاقی وزراء، غیرملکی سفارتکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مہمان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے شاہین اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر می

نواز شریف اور مریم سے انتقام لیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

March 22, 2018 - 22:34
Posted in:

راولپنڈی (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سے احتساب نہیں انتقام لیا جا رہا ہے ،استثنا کی درخواست مسترد کرنا کلثوم نواز سے بھی انتقام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز حالت شدید خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں ہیں، نواز شریف اور مریم نواز نے بیگم کلثوم کی تیمارداری کی غرض سے لندن جانے کے لیے نیب عدالت میں استثنا کی درخواست دی جس کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی میجر سرجری یا ریڈیو تھراپی کے لیے مشاورت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی۔نیب پراسیکیوٹر جنرل نے میڈیکل رپورٹ کو دیکھ کر کہا کہ اس میں کوئی خاص ب

افغانستان میں داعش کی صلاحیت محدود کر دی ہے، جنرل نکولسن

March 22, 2018 - 22:33
Posted in:

افغانستان اور امریکی فورسز کے خصوصي دستوں کی کارروائیوں سے داعش کی خراسانی گروپ کی جانب سے شمالی افغانستان میں دہشت گرد حملے کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔
افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا ہے کہ اسلامک سٹیٹ خراسان بنیادی طور پر پاکستانی پشتونوں پر مشتمل ہے۔ ان میں ازبکستان کی اسلامی موومنٹ کے عناصر بھی شامل ہیں۔ اور اس گروپ میں اندازً 10 فی افراد کا تعلق دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے جنگجوؤں کا ہے۔

دہشت گردی کیخلاف پاکستانی بیانیے کی تشہیرکرینگے‘ مفتی اعظم مصر

March 22, 2018 - 22:33
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی)مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی بیانیے کی تشہیر کریں گے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کی روشنی میں مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصر اتحاد امت اور مصالحت کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا تمام ادیان میں حرام ہے،دہشت گردی کا ہدف افراد نہیں بلکہ پورا معاشرہ ہوتا ہے، دہشت گردی ایک خطرناک نظریہ ہے جو تباہی اور بربادی پر قائم ہے،ہمیں متحد ہوکر دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن ج

اہم خبریں

March 22, 2018 - 22:33
Posted in:

والدہ کی مزید سرجری کے لیے نواز شریف کا جانا ضروری ہے ،مریم
اسلام آباد (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی مزید سرجری ہونی ہے اور نواز شریف کا ان کے پاس جانا ضروری ہے اس لئے استثنا مانگا گیا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی، یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ اللہ نہ کرے کسی پر بیماری آئے،جب کسی کی ماں یا بیوی بیمار ہو تو یاد رکھنا چاہیے یہ وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے۔

’کتیبت الامام البخاری‘ دہشت گرد تنظیم قرار

March 22, 2018 - 22:13
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکی محکمہٴ خارجہ نے ’کتیبت الامام البخاری‘ کو عالمی دہشت گردوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ شقوں کی رو سے ایسے غیر ملکی فرد یا تنظیم پر سخت قسم کی تعزیرات عائد کی جاتی ہیں، جن کے بارے میں یہ تعین کیا جاتا ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں یا اُن سے دہشت گردی کا خوف لاحق ہے، جن سے امریکی شہریوں، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی یا امریکہ کی معیشت کو دہشت گردی کی نوعیت کا خطرہ ہے۔
یہ بات محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔

تحریک انصاف کو دھچکا‘شیری رحمن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

March 22, 2018 - 21:59
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی‘صباح نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شیری رحمن کے بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوائی جانے والی نامزدگی پر 33 سینیٹروں کے دستخط تھے۔ سینیٹ میں تیسری بڑی جماعت تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ انہیں فاٹا اور بلوچستان کے آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔شیری رحمن ایوان بالاکی 12ویں اپوزیشن لیڈر جبکہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون سینیٹر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے شیری رحمن کو س

مارشل لا کا مشورہ ماننے والا بغاوت کا مرتکب ہوگا، خورشید شاہ

March 22, 2018 - 21:58
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء غیر آئینی ہوگا اور اس کا مشورہ ماننے والا آئین سے بغاوت کا مرتکب ہو گا کیونکہ کوئی آئین سے آگے گیا تو آرٹیکل 6 کے زمرے میں آ سکتا ہے جبکہ نگران وزیر اعظم کے نام پر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم مشاورت کر سکتے ہیں، نواز شریف سے اس پر بات نہیں کروں گا اور نہ ہی ان کے مستقبل پر کوئی تبصرہ کروں گا، میں نجومی نہیں اس لیے کل کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء غیر آئینی ہوگا اور یہ بات و

مریم نواز کی تیز زبان کے باعث پارٹی بند گلی میں جارہی ہے، چودھری نثار

March 22, 2018 - 21:57
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے میاں نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب، احسان انسان نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ انسانوں پر کرتا ہے۔ اگرآپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے لوگوں پر احسان کیے ہیں تو بہت سارے لوگوں نے آپ کو بھی اس مقام پر پہنچانے میں مدد اور احسان کیا ہوگا۔ آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں چودھری نثار نے کہا ہے کہ ایک سال سے میں نے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ہے اور کوشش کی کہ ایسا ردعمل نہ دوں جس سے پ

واٹر کمیشن نے کلفٹن میں گلیاں اور نالے 4 روز میں صاف کرنیکا حکم دیدیا

March 22, 2018 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر کمیشن کے سربراہ نے شکارپور میونسپل کارپوریشن میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سیشن جج کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کمیشن نے سینیٹر اسلام الدین شیخ کے بیٹے کی کرن شوگر مل کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کو کلفٹن میں گلیاں اور نالے 4 روز میں صاف کرنے کا بھی حکم دیا۔ کمیشن نے سائٹ ایریا میں پانی چوری اور غیر قانونی کنکشن سے متعلق سائٹ ایسوسی ایشن ودیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کارروائی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کمیشن نے

پروین رحمن قتل میں طالبان نہیں لینڈ مافیا ملوث ہے، جے آئی ٹی 

March 22, 2018 - 21:56
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن) سندھ پولیس پر مشتمل جے آئی ٹی نے عدالت عظمیٰ کے سامنے تسلیم کیا کہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پراجیکٹ (او پی پی) کی ڈائریکٹر پروین رحمن کے قتل کی سازش میں لینڈ مافیا ملوث تھی کیوں کہ وہ گوٹھ آباد اسکیم پر کام کررہی تھیں۔ابتدائی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’پروین رحمن کے قتل میں تحریکِ طالبان کے سنیئر کمانڈر قاری بلال کو مرکزی ملزم قرار نہیں دیا جا سکتا،پروین رحمن اپنے آفس سے گھر جارہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے منگوپیر روڈ پر بنارس پل کے پاس ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں ان کی گردن پر لگیں تاہم ان کا ڈرائیور عباسی شہید ہسپتال لے جانے میں کامیاب رہا لی

المرکزاسلامی کو اس کی روح کے مطابق بحال کیا جائے ‘حافظ نعیم 

March 22, 2018 - 21:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق المرکز اسلامی کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کیے جانے کے فیصلہ پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے ۔ المرکز اسلامی میں قرآن و سنہ اکیڈمی کا قیام سٹی کونسل کی جانب سے طے شدہ ہے اور اس کے قیام کا حقیقی مقصد قرآن و سنت کے حوالے سے پروگرامات کا انعقاد اور معاشرے میں دین کی ترویج و اشاعت کو عام کرنا تھا لیکن سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اب تک المرکز اسلامی کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان لوگوں کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کیے گئے جن لوگوں نے مرکز قرآن و سنہ

جماعت اسلامی سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

March 22, 2018 - 21:51
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے پارلیامانی بورڈ کا اجلاس آج 23مارچ کو بعد نماز مغرب قباء آڈیٹوریم میں سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ کی زیرصدارت منعقد ہوگا، صوبائی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ اورمتوقع امیدواروں کی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عازمین حج کے لیے3ارب 50کروڑ روپے کی سبسڈی کا فیصلہ

March 22, 2018 - 21:46
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین کے لیے3ارب 50کروڑ روپے سے زائد سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،امسال سعودی حکومت کی جانب سے حج سروسز پر عائد 5فیصد ٹیکس عازمین سے لینے کے بجائے وفاقی حکومت ادا کر ے گی اور اس مد میں سعودی حکومت کو فی حاجی 32ہزار روپے ٹیکسوں کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے دور کے آخری حج میں سرکاری سطح پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین کو سہولیات فراہمی کے لیے خصوصی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ: خودکش حملہ آور ہلاک

March 22, 2018 - 21:46
Posted in:

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ فورسز نے فائرنگ کرکے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ کوہلو اور مستونگ میں بھی دہشت گردی کے منصوبے ناکام بناکر بڑی

بہاولپورسینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی

March 22, 2018 - 21:45
Posted in:

بہاول پور (آن لائن)بہاولپور سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محسن وسیم کو تختے پر لٹکا دیا گیا،مجرم کے ڈیتھ وارنٹ اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جاری کیے ۔ واضح رہے کہ اوکاڑہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں 2007ء میں کرنل ابرار اور اس کے بیوی بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھااور انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی مجرم محسن وسیم 11سال سے سینٹرل جیل میں قید تھا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کا پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

March 22, 2018 - 20:58
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے عوامی ایشوز پر اپنی حکمت عملی طے کرلی، پارٹی کے دونوں دھڑوں میں جاری کشمکش سے کنارہ کرتے ہوئے حکمران جماعت پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کے 18اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور سید سردار احمد نے ایم کیوایم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا کہ طویل عرصے بعد ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے، پارٹی کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پیپلزپارٹی والے ا

عدالت عالیہ :گرفتار پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ 

March 22, 2018 - 20:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے فرار کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سنٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کے فرار ہونے کا مقدمہ میں پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ میں گرفتار پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پولیس اہلکاروں میں نادر، عطاالرحمن، راؤسالک اور دیگر شامل ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پولیس کی کارروائی، پی ایس ایل فائنل سے پہلے واٹرٹینکروں کو روک لیا

March 22, 2018 - 20:57
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمیشہ کی طرح پولیس کی اہم نوعیت کے جلسے جلسوں سے پہلے روڈبلاک کرنے کے لیے بسوں اورٹینکروں کوروک لینے کی عادت نہیں گئی، پی ایس ایل کے میچ سے پہلے بڑی تعدادمیں واٹرٹینکروں کوروک لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اپنی عادت سے مجبورہے یاکوئی متبادل نہیں ملتا، شہرمیں کوئی بڑاجلسہ جلوس ہویاہنگامہ، سڑک بلاک کرنی ہویامظاہرین کاراستہ روکنا ہو ٹینکرز اور بسوں سے زیا دہ کار آمدپولیس کوکچھ نظرنہیں آتا، پی ایس ایل کے فائنل میچ چنددن رہ گئے توشہرمیں پانی سپلائی کرنے والے ٹینکروں کوپکڑلیا،ٹینکرزڈرائیورکہتے ہیں کہ پولیس کابس صرف ہم پرہی چلتاہے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کاصحافی غافرالزمان صدیقی سے اظہار تعزیت

March 22, 2018 - 20:57
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،حافظ نعیم الرحمن،زاہد عسکری اورمجاہد چنانے روزنامہ جسارت کے سب ایڈیٹر غافرالزمان صدیقی کے بھائی کی وفات پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages