Monthly archive

صومالیہ: امریکی فضائی حملے میں الشباب کے دو شدت پسند ہلاک

March 21, 2018 - 23:41
Posted in:

واشنگٹن — 
اِس ہفتے جنوبی صومالیہ میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران الشباب کے دو شدت پسند ہلاک جب کہ تین زخمی ہوئے۔ یہ بات امریکہ افریقہ کمان (افریکام) نے بتائی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں 'افریکام' نے کہا ہے یہ حملہ مبارک نامی قصبے کے قریب ہوا، جو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹا زرعی قصبہ ہے۔ صومالیہ میں کیے جانے والے زیادہ تر فضائی حملے اس خطے میں کیے جاتے ہیں۔

دماغی نشوونما میں پھلوں کا اہم کردار

March 21, 2018 - 23:04
Posted in:

جدید طبی تحقیق
دماغی نشونما میں پھلوں کا اہم کردار
نیویارک یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق پھلوں کا باقاعدہ استعمال دماغ کو بڑا کر دیتا ہے۔ دماغ کا حجم بڑا ہونے کا مطلب اس کی کارکردگی اور ذہانت میں اضافہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایک دوسری تحقیق کے نتائج کے بعد کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ وہ جانور جو پھل کھاتے تھے ان کا دماغ ان جانوروں سے ایک تہائی فیصد بڑا تھا جو گوشت خور تھے یا پتے کھا کر گزارہ کرتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں میں دیگر خوراک کی نسبت زیادہ توانائی موجود ہوتی ہے، جو دماغی نشونما کو بہتر کرتی ہے۔

پانی بہترین علاج بھی ہے

March 21, 2018 - 23:03
Posted in:

حکیم راحت نسیم سوہدروی
پانی ربِّ جلیل کی ایک ایسی نعمت ہے جو انسانی زندگی کے لیے لازمی ہے۔ حضرت انسان تو کیا حیوان بلکہ نباتات کے لیے بھی پانی کی اہمیت مسلَّمہے۔ تندرستی و صحت کی بقا کے لیے ہوا کے بعد پانی ہی کا نمبر ہے۔ جسم کی بناوٹ میں پانی کا بڑا حصہ ہے۔ قرآن حکیم نے پانی کے بغیر زندگی کو ناممکن قراردیاہے۔
ترجمہ: ’اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو بنایا‘۔ (قرآن حکیم)

گھر کو بچوں کے لیے محفوظ بنایئے

March 21, 2018 - 23:02
Posted in:

ڈاکٹر حسن خالد زبیری
تجسس بچوں کی فطرت ہے۔ اس لیے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کوئی ایسی چیز جو بچے کے تجسس کو اکسائے، اس کے لیے نقصان کا باعث نہ بنے۔
گھرپر بچوں کی حفاظت کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ بہت چھوٹے بچوں کو سوتے جاگتے کھیلتے، دودھ پیتے، ہر وقت نظر میں رکھنا چاہیے جبکہ 4 ماہ کی عمر میں جب بچہ کروٹ لینے کے قابل ہوجاتا ہے تو اس پر اور زیادہ نظر رکھنی پڑتی ہے کہ وہ کسی بھی وقت بستر سے گرسکتا ہے۔

آدابِ زندگی

March 21, 2018 - 23:01
Posted in:

سونے اور جاگنے کے آداب
سونے سے پہلے بھی وضو کرنے کا اہتمام کیجیے اور پاک و صاف ہوکر سویئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کا ارشاد ہے جس کے ہاتھ میں چکنائی وغیرہ لگی ہو اور وہ اسے دھوئے بغیر سوگیا اور اسے کوئی نقصان پہنچا (یعنی کسی جانور نے کاٹ لیا) تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے(کہ دھوئے بغیر کیوں سوگیاتھا؟)
نبی صلی للہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ سونے سے پہلے آپ وضو فرماتے اور اگر کبھی اس حال میں سونے کا ارادہ فرماتے کہ غسل کی حاجت ہوتی تو ناپاکی کے مقام کو دھوتے اور پھر وضو کرکے سو رہتے۔

ؓ معیشت کو استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات کی ضرورت ہے : میاں انجم نثار 

March 21, 2018 - 22:34
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار نے حکومت سے کہا ہے کہ ٹیکس پیئرز کو ریلیف دے کر ہی ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے :باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد اور کمپنیز کو بجٹ میں کچھ رعایت ضرور ملنی چاہیے: پاکستان کی معیشت کو مستحکم ہونے کے لیے اصلاحات کی اشد ضرورت ہے پچھلے چند سال سے فنانس منسٹری ایسا کرنے سے قاصر رہی ہے جس وجہ سے پاکستانی کرنسی پر بہت زیادہ دباؤ ہے جس وجہ سے روپے کا ڈالر کے مقابلے میں یکمشت5 روپے تک گرنا تشویشناک ہے۔میاں انجم نثار نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک خاص سطح پر رکھنے کے لیے کرنسی کی قلت کوانٹر نیشنل مارکیٹ سے قرضہ لے کر پورا کرناکافی نہ

انور لال ڈین نے عام ورکر سے سینیٹر تک کا سفر 45 سال میں طے کیا

March 21, 2018 - 22:12
Posted in:

کراچی — 
پاکستان میں رواں ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات نے سندھ کی کئی اہم شخصيات کو گمنامی سے شہرت کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع دیا ہے ۔ خاص کر تھر پارکر کی ہندوبرادی سے تعلق رکھنے والی کرشنا کوہلی اور کراچی کے انور لال ڈین۔
انور لال ڈین سندھ سے منتخب ہونے والے تاریخ کے پہلے ایسے سینیٹر ہیں جن کا تعلق کرسچین یا مسیحی برادری سے ہے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 113ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ بہت سادہ مزاج، ملنسار اور پیشے کے اعتبار سے خود کو ’مزدورکا بیٹا ‘ کہنے والے عام آدمی ہیں۔

امریکہ: شمالی و مشرقی علاقوں میں طوفانی ہوائیں، بارش اور برف باری

March 21, 2018 - 22:11
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکہ کے مشرقی اور شمالی ساحلی علاقوں میں منگل کی شام گئے شروع ہونے والی طوفانی ہوائیں، بارش اور برف باری بدھ کی دوپہر کے بعد بھی وقفے وقفے سے، تیز یا لگاتار ہلکی ہلکی رفتار سے جاری رہی۔
اطلاعات کے مطابق، نیو یارک اور بوسٹن میں شدید برف باری ہو رہی ہے، جب کہ واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں، برف کی تہ جمع ہونے کے باعث، کئی مقامات پر، 'سنو ایمرجنسی' نافذ کرکے، حکام نے سڑکوں پر سفر سے اجتناب برتنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پاناما فیصلے کی زد میں اب بہت سے لوگ آئیں گے‘ مریم نواز

March 21, 2018 - 21:59
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو کیونکہ پاناما فیصلے کی زد میں اب بہت سے لوگ آئیں گے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پاناما کیس میں اقامہ پر نااہلی ہوئی ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پاناما کیس میں اقامہ کی بنیاد پر نااہلی ہوئی‘ اب پاناما کیس کے فیصلے کی زد میں بہت سے لوگ آئیں گے لیکن ہم نہیں چاہتے

نواز شریف چند روز میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلیے برطانیہ جائیں گے

March 21, 2018 - 21:57
Posted in:

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ چند روز میں برطانیہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ایک ہفتے تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ (ن) لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں اور ان کے وکلا نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دے دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ اس اتوار یا آئندہ ہفتے نواز شریف لندن پہنچ جائیں گے‘ وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ڈاکٹرز سے اپنی

وزیراعظم سے افغان سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

March 21, 2018 - 21:57
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ فائدے پر مشتمل سرگرمیوں میں تعاون کے فروغ کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے کابل میں ایک مزار کے قریب خودکش حملے کی شدید مذمت بھی کی، جس میں کئی انسانی جانیں ضائعہوئیں۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر زاخیل وال نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلیے کوششوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ افغان سفیر نے دوطرفہ تعلقات کیلیے پاکستان کے اعادہ عزم کو سراہا اور وزیراعظم

القرآن

March 21, 2018 - 21:55
Posted in:

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
پس اے نبیؐ، تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ کبھی اپنے رسولوں سے کیے ہوئے وعدوں کے خلاف کرے گا۔ اللہ زبردست ہے اور انتقام لینے والا ہے۔ ڈراؤ انہیں اس دن سے جب کہ زمین اور آسمان بدل کر کچھ سے کچھ کر دیے جائیں گے اور سب کے سب اللہ واحد قہار کے سامنے بے نقاب حاضر ہو جائیں گے۔
(ابراہیم: 47-48)
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

دہشت گردوں کے تعاقب میں پاکستان کے اندر کاروائی نہیں کر سکتے ،امریکا

March 21, 2018 - 21:38
Posted in:

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تعاقب میں پاکستان کے اندر داخل نہیں ہوسکتے‘ افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے پاس سرحد پرکرنے کا اختیار نہیں‘ پاکستان کی خودمختاری کے احترام کا احترام کرتے ہیں‘ اسلام آباد عسکریت پسندوں کو اپنی سرحدی حدود میں رکھنا چاہتا ہے تو رکھے لیکن افغانستان کا امن و استحکام کو متاثر نہ کرے‘دہشت گردوں سے متعلق خدشات دورکرنے تک سیکورٹی امداد بحال نہیں کرینگے ‘ ۔ پینٹاگون ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مائک انڈریوس نے بھارتی اور افغان میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا کہ وہ افغانستان سے بھاگے ہوئے دہشت گردو

عبد الغفار عزیز کی اخوان سربراہ محمد ولیدحکمت سے ترکی میں ملاقات

March 21, 2018 - 21:38
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز نے استنبول ترکی میں اخوان المسلمون شام کے سربراہ محمد ولید حکمت سے ملاقات کی اور انہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا خصوصی پیغا م پہنچایا ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام ، بالخصوص غوطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور معصوم شہریوں پر ہولناک بمباری کے نتیجے میں ہزاروں خواتین اور بچوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو فوری طور پر شام میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ کیا ۔

سینیٹ اپوزیشن لیڈر‘پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی سے حمایت مانگ لی

March 21, 2018 - 21:36
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر فدا محمد خان نے ملاقات کی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے جماعت اسلامی کی حمایت مانگی ۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان بھی موجود تھے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عالم اسلام کے علما انتہا پسندی کیخلاف علمی انداز فکر اختیار کریں، صدر ممنون

March 21, 2018 - 21:36
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی دنیا کے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ اجنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لیے علمی سطح پر ٹھوس کام کریں تاکہ عالم انسانیت کو فکری افراتفری سے محفوظ کرکے فلاح اور بھلائی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے، مسلم دنیا کے مفکرین اور علمائے کرام کو انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے علمی انداز فکر اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے اپنے وفد کے ساتھ ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا جائزہ قرآن و سنت کی روشن

چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی، احسن اقبال

March 21, 2018 - 21:36
Posted in:

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے لیے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پر اتفاق کرلیں گے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی، عدم شفافیت یا التواء کا شکار ہو۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پار

’تائیوان کے لئے امریکی حمایت لازوال ہے‘

March 21, 2018 - 21:07
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکٹری آف اسٹیٹ ایلکس وانگ نے کہا ہے کہ تائیوان کے لئے امریکی حمایت انتہائی مضبوط ہے اور یہ ملک انڈو۔ پسیفک خطے کے لئے انتہائی اہم ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اُن کے اس بیان پر چین کی طرف سے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا جائے گا۔

اساتذہ کی 4 نشستوں پر سنڈیکیٹ کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان

March 21, 2018 - 20:50
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق اساتذہ کی 4 مخصوص نشستوں پر سنڈیکیٹ کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان 4نشستوں پر پولنگ بروز 9 اپریل کوجامعہ کراچی کے کلیہ فنون و سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا 1 بجے دوپہرہوگی۔ پروفیسر ،ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کے لیے ایک ایک نشست مختص ہے ۔ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی2 اپریل تک رجسٹرار آفس میٹنگ سیکشن فرسٹ فلور پر جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے 6 اپریل2018 ء تک رجوع کیا جاسکتا ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرست6 اپریل2018 ء کوشام 4:00 بجے جاری کی جائے گی۔وا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس مزید گواہ اور میڈیکل رپورٹس طلب 

March 21, 2018 - 20:50
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس گواہ کا بیان طلب کرتے ہوئے مزید گواہوں اور میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا، زبیر چریا کو پیش کیا گیا جبکہ رؤف صدیقی سمیت دیگر بھی پیش ہوئے۔ ایم ایل او جناح اسپتال نے 5 ڈاکٹر وں کی جانب سے اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ ایم ایل او نے 55 جاں بحق افراد کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی عدالت میں پیش کیے۔ ایم ایل او نے بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کو المناک سانحہ قرار دیا۔ بیان کے مطابق 260 جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر افراد کی لاشیں ناقابل شن

شہری کی شکایت پر ایف ٹی سی پر تعینات موبائل آفیسر سب انسپکٹر معطل

March 21, 2018 - 20:50
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے شہری کی شکایت پر ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری کے احکامات دیے۔ایس پی صدر کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایف ٹی سی پر تعینات موبائل آفیسر سب انسپکٹر کو معطل جبکہ موبائل پر تعینات دو اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کرتے ہوئے اے ایس پی صدر کو باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، وقوعے کی تفصیلات کے مطابق شہری نے وزیرداخلہ سندھ کو شکایت کی کہ ایف ٹی سی سے ڈیفنس کی جانب جانے والی سڑک پر موبائل نمبر SPD۔410 میں سوار پولیس اہلکار موٹرسائیکل سواروں کو روک کر ہراساں کرتے ہیں اور رشوت کا تقاضا کرتے ہیں ،میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ،م

تپ دق مہلک ہے ‘مریض علاج ترک نہ کریں‘عبدالخالق

March 21, 2018 - 20:49
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں ٹی بی کے لگ بھگ ایک لاکھ اکیس ہزار مر یض سالانہ علاج کرانا چھوڑدیتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کا مرض مزاحمتی ہو جاتا ہے بلکہ وہ دس صحت مند افراد کو یہ مہلک مرض لگا سکتے ہیں، پاکستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت 2020ء تک علاج سے فرار حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد اکیانوے فی صد تک کم کرنے کا ہدف ہے جب کہ اس عرصے کے دوران مزاحمتی ٹی بی (ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ) کے کیسز کی تعداد سالانہ 5 فی صد کم کی جائے گی، ایک برس کے عرصے کے دوران سندھ میں ٹی بی کے72 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا۔ یہ بات ٹی بی کنٹرول پروگرام سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالخالق ڈومکی نے ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیز

گلستان جوہر میں پارک پرقبضے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم

March 21, 2018 - 20:48
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک 15 میں قائم پارک کی اراضی پر قبضے و تعمیرات سے متعلق ناظر کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو گلستان جوہر بلاک 15 میں قائم پارک کی اراضی پر قبضے سے متعلق جماعت اسلامی کے رہنما یونس بارائی ودیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قبضہ مافیا شہر کے پارکوں پر قبضے کر رہا ہے۔ 8 فروری 2013 ء کو سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا۔ حکم امتناع کے وقت ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی تھی۔ حکم امتناع کے باوجود پارک میں 4،4 منزلہ عمارتیں بن چکیں، قبضہ مافیا نے جعلی لیز حاصل کر لی ہیں۔ڈھائی سال ہوگئے، تعمی

بزم شعروسخن کے زیر اہتمام ساکنان شہر کراچی مشاعرہ آج ہوگا 

March 21, 2018 - 20:48
Posted in:

کراچی (پ ر) بزمِ شعروسخن کے زیرِاہتمام ساکنان شہر کراچی مشاعرہ آج کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ کراچی میں رات نوبجے منعقد ہوگا۔ مشاعرے کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مئیر کراچی وسیم اختر ہوں گے۔ مشاعرے میں کراچی شہرکے نامور شعرا کرام اپنا کلام پیش کریں گے بزم شعرو سخن کے صدر طارق جمیل، سیکرٹری خالد میر،عبید ہاشمی و دیگر اراکین اہل علم اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے خاندان و احباب کے ساتھ مشاعرہ لازمی شریک ہوں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

میٹرک امتحانات : مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ

March 21, 2018 - 20:48
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ144نافذ کردی ہے ،دفعہ 144کا نفاذ پورے صوبے میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف طلبہ، اساتذہ اور اسکول اسٹاف کے علاوہ عام افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔امتحانی مراکز کے قریب فوٹو کاپی مشین اور موبائل فون لانے پر بھی پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات 27مارچ سے 10 اپریل تک جاری رہیں گے۔علاوہ ازیں محکمہ داخلہ سندھ نے فش ہاربر کی حدودمیں بھی دفعہ144نافذ کردی ہے اس ضمن باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، سندھ حکومت نے دو ماہ کیلیے بندرگاہ کی حدود میں دفعہ144نافذ کی ہے۔ محکمہ داخلہ ن

اجتماعی زیادتی کے ملزمان پولیس کے حوالے

March 21, 2018 - 20:48
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 گرفتار ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گرفتار ملزمان میں نقیب عرف مشین،نوید اور عثمان شامل ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 27 فروری کو سرجانی میں واقع گھر میں ڈکیتی کی تھی،ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا فون موبائل مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا،پولیس نے موبائل کے ذریعے ملزمان کاسراغ لگایا۔ ملزمان پہلے بھی متعدد وارداتوں میں جیل جاچکے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، تاہم عدالت نے ملزم

سرکاری اسکولوں کے امتحانی مراکز فائنل ہوتے ہی نقل مافیا متحرک

March 21, 2018 - 20:47
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے امتحانی مراکز فائنل ہوتے ہی نقل مافیا حرکت میں آگئی جبکہ بعض سرکاری اسکولوں کے سربراہان نے نقل مافیا کو اپنی خدمات پیش کر دیں ۔ ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر جٹ لائن میں واقع گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر واحد بخش ناگراج نے اپنے امتحانی مراکز کیلیے نقل کرانے کا ریٹ کھول دیا ہے اور معاوضے کے عوض نقل کی سہولت علیحدہ کمرے میں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی جا رہی ہے ۔ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول جٹ لائن صدر کے ہیڈ ماسٹر واحد بخش ناگراج نے اسکول میں لوٹ مار کا ب

امریکہ: پارسل بم دھماکوں کے مبینہ ملزم نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

March 21, 2018 - 20:33
Posted in:

آسٹن — 
امریکی ریاست ٹیکساس کا ایک 24 سالہ نوجوان نے، جس نے گزشتہ تین ہفتوں سے آسٹن کے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا تھا، ایک ایسے وقت میں جب پولیس اس کا پیچھا کر رہی تھی، خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے آسٹن کے قریب ایک ہوٹل میں مشتبہ نوجوان کا کھوج لگایا جہاں سے وہ اپنی گاڑی میں بھاگ نکلا۔ پولیس نے اس کا پیچھا کیا۔ اس دوران اس نے اپنی گاڑی سڑک سے نیچے اتاری اور اس میں دھماکہ کر دیا جس میں وہ خود بھی ہلاک ہو گیا۔

Pages