Monthly archive

سعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے ملاقات، ہتھیاروں کی خریداری سمیت اہم امور پر گفتگو

March 20, 2018 - 23:28
Posted in:

واشنگٹن — 
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ وہ امریکہ کا یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ زوروں پر ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہل کار نے کہا ہے کہ ملاقات ’’پیش رفت کے حصول‘‘ کے اعتبار سے اور ’’خطے میں ایران کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں‘‘ سے متعلق گفتگو کے حوالے سے اس اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔
شیعہ ایران کے ساتھ سعودی رقابت کے وقت ٹرمپ نے کھل کر سنی بادشاہت کی حمایت کی ہے۔
ولی عہد جو ’ایم بی ایس‘ کے نام سے مشہور ہیں، فائدے کے حصول کے کوشاں ہیں۔

میری لینڈ: ہائی اسکول میں گولیاں چلنے کا واقعہ، ایک ہلاک دو زخمی

March 20, 2018 - 22:45
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکہ کی مشرقی ریاست، میری لینڈ کے ایک ہائی اسکول میں منگل کے روز ایک مسلح شخص نے گولیاں چلائیں جس میں دو طالب علم زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔
سینٹ میری کاؤنٹی کے پولیس سربراہ، ٹموتھی کیمرون نے کہا ہے کہ مسلح شخص اور زخمی ہونے والوں کا تعلق گریٹ ملز ہائی اسکول سے ہے، جو واشنگٹن ڈی سی کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔
کیمرون نے بتایا کہ قانون کا نفاذ کرنے والے اہل کار فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ چکے ہیں۔
شیرف نے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا آیا مسلح شخص کیسے ہلاک ہوا۔

بھارتی قیادت جنگی ماحول پیدا نہ کرے‘ ترجمان دفتر خارجہ 

March 20, 2018 - 22:35
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنگی ماحول پیدا نہ کرے اور دھمکی آمیز رویہ ترک کرے ۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے تاہم کسی احمقانہ بھارتی عمل کا بھرپور جواب دیا جائے گا‘یہ امر قابل ذکر ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی طرف سے مزید فوجی طاقت بڑھانے کی اطلاعات ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

مجلس عمل کا سربراہ اجلاس ،مولانا فضل الرحمٰن صدر ،لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری مقرر

March 20, 2018 - 22:34
Posted in:

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) کراچی میں جمعیت علما اسلام کی میزبانی میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہی اجلاس میں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مجلس عمل کا صدر اور جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کو مرکزی جنرل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے سربراہوں نے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ان فیصلوں کا اعلان کیا ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ان فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن متحدہ مجلس عمل کے صدر ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری ، جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی ، امیر جماعت اسلامی پاکست

غریب طبقے کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ شاہد خاقان 

March 20, 2018 - 22:33
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے غریب طبقے کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت بلا سود قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعظم بلا سود قرضہ اسکیم سے متعلق پیشرفت پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکیم غربت کے خاتمے کے پروگرام کا حصہ ہے، عالمی سطح پر اسکیم کو غربت کے خاتمے کے حوالے سے موثر تسلیم کیا گیا ہے ،اسکیم کے تحت اب تک9 ارب70 کروڑ روپے کے بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں ،اسکیم کے تحت دیے گئے قرضوں کی

نواز شریف، مریم و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں فل بینچ کو منتقل

March 20, 2018 - 22:32
Posted in:

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سمیت ن لیگ کے 16 رہنماؤں کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3 رکنی فل بینچ 2 اپریل سے کیس کی سماعت کرے گا۔ منگل کو جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ پاناماہ کیس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے استدعا کی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا جائے۔ جس

پی ایس ایل پلے آف: زلمی نے گلیڈی ایٹرزکو ایونٹ سے باہر کردیا

March 20, 2018 - 22:32
Posted in:

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا جبکہ فائنل کھیلنے کے لیے پشاور زلمی کو آج کراچی کنگز کو مات دینی ہوگی۔تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 157 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔ تمیم نے ابتدائی 4 گیندوں پر محمد نواز کو 2 چوکے رسید کیے جس کے بعد بارش کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا تاہم میچ کا آغاز ہوتے ہی پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں پہنچانے

کیوں نہ ملک کے100بڑے لوگوں کو بلا کر بیرون ملک اثاثوں کی تفصیل پوچھیں؟عدالت عظمیٰ

March 20, 2018 - 22:31
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور املاک سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کی رقم بیرون ملک رکھی جاتی ہے تاکہ محفوظ رہے، بڑے بڑے کک بیکس یہاں مل رہے ہیں، کیو ں نہ 100بڑے لوگوں کوعدالت بلالیں اور ان لوگوں کوبلاکرپوچھ لیں اپنے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیل دیں، ممکن ہے بڑے لوگ ہماری بات مان کر تفصیلات دے دیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بے ایمان لوگوں کوخصوصی مراعات دی جاتی ہیں، غیرقانونی چینل سے لوگ پیسہ باہرمنتقل کرکے قانونی طریقے سے واپس لے آتے ہیں۔ پیر کے روز عدالت عظمیٰ میں پاکستانیوں کے غیرملکی اکاؤ

فیض آباد دھرنا،خادم رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

March 20, 2018 - 22:30
Posted in:

اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق دیگر 3 مقدمات میں خادم حسین رضوی سمیت3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم د ے دیا ۔ منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد دھرنے کے دوران پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات کی سماعت کی ،جس میں تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی سمیت3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت کی جانب سے تھانہ کھنہ میں درج3 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، مقدمات میں دہشت گردی، پولیس پرتشدد، کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین نوعیت

ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ 114روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

March 20, 2018 - 22:29
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے بدترین گراوٹ کا شکار ہو گیا ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 110روپے سے بڑھ کر113روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر111روپے سے بڑھ کر114روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ فاریکس ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت روک دی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں منگل کے روز روپے کے مقابلے ڈالر3.2روپے مہنگا ہو گیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم۔سعد رفیق اور ان کے بھائی طلب،احد چیمہ سمیت6ملزمان ریمانڈ پر نیب کے حوالے

March 20, 2018 - 22:21
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت+خبر ایجنسیاں) نیب نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے احد چیمہ سمیت 6ملزمان کو مزید 14روز ہ جسمانی ریمانڈ کے لیے نیب کے حوالے کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو آشیانہ ہاؤسنگ اور پیراگون سٹی اسکینڈل میں طلب کر لیا ہے۔ دونوں شخصیات سے ان معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ نیب نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ جبکہ ان کے بھائی صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔دوس

وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج ہوگا ،نئی ای سی ایل پالیسی کی منظوری متوقع

March 20, 2018 - 22:21
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہو رہا ہے جس میں شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق قومی احتساب بیورو کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا اور ساتھ ہی ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کی نئی پالیسی بھی منظور کی جائے گی ،وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ای سی ایل پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے اور سیکرٹری داخلہ کے لیے اختیارات مانگ لیے ہیں۔ دوسری طرف وزارت توانائی بھی وفاقی کابینہ کو بتانے جا رہی ہے کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم نہیں ہوگی جہاں ریکوری 80فیصد سے زیادہ ہوگی وہی علا

وزیراعظم،آرمی چیف اور جنرل زبیر محمود سے نئے ائرمارشل کی ملاقاتیں

March 20, 2018 - 21:31
Posted in:

اسلام آباد/ راولپنڈی (آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور زیر بحث آئے۔ وزیر اعظم نے ائر چیف کو نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہرکی کہ پاک فضائیہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ ائر چیف نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ملکی فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ائر چیف نے وزارت دفاع کابھی دورہ کیا اور وفاقی وزیر

حکومت قومی ادارے نہیں سنبھال سکتی تو ملازمین کے حوالے کردے ،رضاربانی

March 20, 2018 - 21:30
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پی آئی اے، اسٹیل مل یا کسی بھی ادارے کی نجکاری کی تو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ، عدالتوں اور عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کر سکتی ہے، اگر حکومت ان اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کر سکتی تو انہیں ملازمین کے حوالے کر دیا جائے، بورڈز کو ختم کرکے نئے بورڈ تشکیل دیے جائیں اور ان کے ساتھ معاشی ماہرین منسلک کیے جائیں اور انہیں ایک سال کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس طرح اداروں میں شفافیت بھی آئے گی، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کون ہوتے ہیں جو پاکستان کو ڈکٹیشن دیں؟

گورنر ہااؤس میں تمام مکاتب فکر کے علماکا اجلاس،وزیر اعلیٰ کی بھی شرکت ،ملک سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کا عزم 

March 20, 2018 - 21:29
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنرہاؤس سندھ میں تمام مکتب فکرکے علما کرام کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی ‘ اجلاس میں ملک سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کا عزم کیا گیا‘ مقررین نے کہا کہ پیغام پاکستان انتہاپسندی کو رد کرتاہے‘ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد دینی تعلیم کے پانچوں وفاق اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مل کر جو اس کا قومی بیانیہ تشکیل دیا ہے اس کی 3 ہزار سے زائد علما و مشائخ نے تائید و توثیق کی‘ بیانیہ دہشت گردی کے خلاف ہماری ڈھال ہوگا‘ عدم برداشت کا رویہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب ہے۔ منگل کو گورنر سندھ محمد زبیر کی میزبانی میں گورنر ہاؤس میں پیغام پ

ن لیگ اور پی ٹی آئی کا منشور سیاست کو بدنام کرنا ہے،خورشید شاہ

March 20, 2018 - 21:27
Posted in:

اسلام آباد(آئی این پی+صباح نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور( ن) لیگ کا منشور سیاست کو بدنام کرنا ہے۔ ایک بیان میں خورشید احمد شاہ نے چودھری نثار کو چھوٹا فرعون قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف فرعون ہے تو سب سے بد دیانت آدمی وہ ہے جس نے خود فرعون کے ساتھ وقت گزارا،ہمیشہ کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہوا ہے،اب نواز شریف کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ اپوزیشن لیڈر کیوں یہ کہتا تھا،کچھ لفظوں کی تمیز ہوتی ہے،دیکھنا ہے(ن) لیگ چودھری نثارکیخلاف کیا ایکشن لیتی ہے،نثار نے بیان اس لیے دیا کہ نوازشریف اسے خود پارٹی سے نکال دے،شہباز کا

ہمارے کیس میں کچھ نہیں،پھر بھی کچھ نکالا جارہاہے،نواز شریف

March 20, 2018 - 21:27
Posted in:

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونے کے باوجود بھی کچھ نکالا جا رہا ہے،پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لیے ہے،اللہ کا شکرہے وہ (ن) لیگ میں شامل نہیں ہوئے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریفرنسزکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،نئے ریفرنس میں پہلے ریفرنس کا خول چڑھا دیا گیا، نیا ریفرنس دائرکرنے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا، پہلے 6 ماہ میں کون سی چیزثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہوجائے گی، یہ دلیپ کمارکی فلم جیسا حال ہے کہ بیوی کو جب پیار نہ ملا تو

نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے ڈیم اور ٹنل کا کام مکمل ،افتتاح اپریل میں ہوگا

March 20, 2018 - 21:26
Posted in:

نیلم/ اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کے ڈیم اور ٹنل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے‘ افتتاح اپریل میں ہوگا‘ ٹرانسیمشن لائن کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا‘ ٹنل میں پانی آزمائشی طور پر چھوڑا گیا‘ پاور پروجیکٹ8 سال کی مدت میں ساڑھے 7 کھرب کی خطیر اخراجات کے بعد مکمل ہوا‘ ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے لیے26 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوگیا‘ بی آئی ایس پی کوایشیائی بینک سے 35 ملین ڈالر کی گرانٹ مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کے ڈیم اور ٹنل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے‘ ٹنل میں پانی کی ترسیل بھی شروع کردی گئی ہے۔ نوسیری س

شیخ رشید نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ،شاہد مسعود کے پروگرام پر 3ماہ کیلیے پابندی

March 20, 2018 - 21:26
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن+صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید کی نااہلی کے لیے دائر(ن)لیگ کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ عدالت عظمیٰ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی تجویز پر ان کے پروگرام پر3 ماہ کے لیے پابندی عاید کردی۔منگل کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت شکیل اعوان کے وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے،غلط اثاثے بتانے کا شیخ رشید نے اپنے بیان حلفی میں تسلیم بھی کیا ہے۔جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےریمارکس دیے کہ بیان حلفی میں شیخ رشید نے کہا اثاثے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پوسٹل سروس کی نجکاری روک دی ،ریکارڈ طلب

March 20, 2018 - 21:25
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن‘صباح نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پوسٹل سروس کی نجکاری کا عمل روک دیا ہے، جبکہ اربوں روپے کے مشہور زمانہ این آئی سی ایل کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں تاخیر پر چیئرمین نیب سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ پی اے سی چیئرمین نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکخانے کا نظام ایک قومی اثاثہ ہے، اونے پونے داموں غیر ملکی کمپنیوں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت کو قومی اثاثے فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ پوسٹل سروسز کے اچانک خسارے میں جانے کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے بھی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پی اے سی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’نوروز‘ کے تہوار پر مبارکباد

March 20, 2018 - 20:57
Posted in:

واشنگٹن — 
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نوروز کے ’’خوبصورت اور مبارک موقع پر میں دنیا بھر میں یہ تہوار منانے والے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
نوروز تہوار کی ابتدا ایران میں ہوئی جہاں ایک پرعزم قوم نے اپنی ثقافتی میراث کی طاقت اور اپنے لوگوں کی ہمت سے ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔
اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’آج ایرانی عوام کو ایسے حکمرانوں کی طرف سے ایک اور چیلنج کا سامنا ہے جو اُن کی خدمت کرنے کے بجائے اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں‘‘۔

سپریم کورٹ نے شیخ رشید نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

March 20, 2018 - 20:39
Posted in:

اسلام آباد — 
علی رانا
سپریم کورٹ آف پاکستان کےجسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاناما میں کیس لندن فلیٹس کا تھا، فیصلہ اقامے پر آیا۔ غلطی پر نا اہلی ہوگی ۔ بعض مقدمات میں نیت بھی دیکھنی پڑتی ہے۔
یہ ریمارکس راول پنڈی سے رکن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد کی نااہلی کی درخواست پر دوران سماعت دیے گئے۔
شیخ رشید نااہل ہوں گے یا بچ جائیں گے، سپریم کورٹ نے نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دنیا کا آخری سفید نر گینڈا ہلاک ہو گیا

March 20, 2018 - 20:08
Posted in:

نیروبی — 
دنیا میں باقی رہ جانے والا نایاب سفید نسل کا آخری نرگینڈا کینیا کے ایک نیشنل پارک میں ہلاک ہو گیا۔
نیروبی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے ماہرین نے بتایا کہ بڑھاپے کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیاں گینڈے کی موت کا سبب بنیں۔
وہ دنیا میں سفید نسل کا آخری نر گینڈا تھا جس نے اپنے پر وقار انداز اور قوت کے اظہار سے نیشنل پارک کی سیاحت کے لیے آنے والے بہت سے سیاحوں کے دل جیتے تھے۔
اول پیجٹا کنزر ویٹری کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفید فام گینڈا جس کا نام ’سوڈان‘ تھا، ہلاک ہو گیا ہے۔ اس کی عمر 45 سال تھی۔

برطانیہ ہماری مصری نژاد شہری کے قاتلوں کو گرفتار کرے‘ اٹلی

March 20, 2018 - 19:47
Posted in:

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ مصری نژاد اطالوی لڑکی پر خواتین کے ایک گینگ حملے کے ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ اطالوی وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ ہم ناٹنگھم میں مریم مصطفی کے بے دردی سے قتل پر ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے لندن حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس سفاک جرم میں ملوث ذمے داروں کو جلدہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

انتخابات میں فتح کے بعد پیوٹن کا مغربی دنیا سے بات چیت پر زور

March 20, 2018 - 19:47
Posted in:

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی دنیا سے بات چیت ناگزیر ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے یہ بات اپنے نائبین کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ روس میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں پیوٹن کی کامیابی پر جہاں کئی ممالک سے تہنیتی پیغامات آرہے ہیں وہیں مغربی ممالک میں مکمل خاموشی طاری ہے ۔ پیوٹن نے کہا کہ وہ مغربی دنیا کے ساتھ روابط میں اضافہ کریں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ٹرمپ نے منشیات فروشوں کو سزائے موت کا منصوبہ پیش کردیا

March 20, 2018 - 19:47
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے منشیات کے بڑھتے رجحان کے انسداد کے لیے سزائے موت کی تجویز پیش کردی۔ ریاست ہیمپشائر کے علاقے مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے امریکیوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر قابو پانے کے لیے پالیسی کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ سب کو متحد ہو کر منشیات کی لعنت ملک سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنی ہوگی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

فلسطینی صدر کی اسرائیل میں امریکی سفیر کو گالی پر تنازع

March 20, 2018 - 19:47
Posted in:

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فریڈمین نے یہودی بستیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی یہ بستیاں اپنی ہی زمین پر قائم کر رہے ہیں۔ محمود عباس نے براہ راست نشر ہونے والے خطاب میں ایک موقع پر امریکی سفیر کو کتے کی اولاد قرار دیا۔ محمود عباس رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں فلسطینی قیادت کے سامنے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کیے جانے کے اعلان پر شدید نکتہ چینی کی۔ فلسطینی صدر نے باور کرایا کہ واشنگٹن

فیس بک نے یہودی بستیوں کو  القدس کے نقشے میں شامل کردیا

March 20, 2018 - 19:47
Posted in:

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) فیس بک کی ذمے دار یرڈینا کوٹلر نے اسرائیلی نائب وزیرخارجہ زیپی حوٹوفیلی کی یہودی آبادکاری سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ فیس بک یہودی کالونیوں کو القدس کے نقشے میں شامل کرے اور القدس کو صہیونی ریاست کا شہر قرار دے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages