Monthly archive

برطانوی میڈیا نے روسی انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام لگا دیا

March 19, 2018 - 08:55
Posted in:

برطانوی میڈیا نے روسی انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام لگا دیا۔
 برطانوی میڈیا کا دعوی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں لوگوں کو جعلی ووٹ ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز انتخابات میں ولادیمر پیوٹن مزید چھ سال کے لیے روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے روسی انتخابات اور ولادیمر پیوٹن کے صدر منتخب ہونے پر سوال اٹھا دیا۔

مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے میں اضافے کا ذمہ دار ہے،منموہن سنگھ

March 19, 2018 - 08:46
Posted in:

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق منموہن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے برسراقتدار آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی تحریک اور پرتشدد واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے نئی دہلی میں انڈین نیشنل کانگریس کے ابتدائی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا۔

کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

March 19, 2018 - 08:25
Posted in:

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کے انجن میں چیچہ وطنی کے قریب آگ لگ گئی، ٹرین ڈرائیور نے گاڑی روک لی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین 3 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور اسٹیشن پہنچی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس لاہور کی طرف رواں دواں تھی کہ پیر کی صبح تقریباً 8 بجے کے قریب جب ٹرین چیچہ وطنی اور ہڑپہ سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین روک لی، متبادل انجن کے ذریعے ٹرین پہلے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر لائی گئی پھر چیچہ وطنی سے لاہور کے لئے روانہ کی گئی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سعیدہ وارثی یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں

March 19, 2018 - 08:18
Posted in:

برطانوی دارالامرا کی ٹوری رکن پاکستانی نژادسعیدہ وارثی یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں، اخبار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے صفحہ اول پر معذرت شائع کی اور وہ 20 ہزار پانڈ ہرجانہ ادا کرے گا ۔
 تفصیلات کے مطابق یہودی اخبار نے سعیدہ وارثی پر داعش کی حمایت کرنے سے متعلق کئی آرٹیکلز چھاپے جس پر انہوں نے اخبار کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت میں وہ یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں ہیں ۔

ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

March 19, 2018 - 08:05
Posted in:

ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔
سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ ایک مثالی ادارہ ہے، مجھے اس کے ایک ایک فرد پر فخر ہے، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے اور پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے،دنیا کی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کا کردار ادا نہیں کیا۔

حکومت کا آئندہ چند روز میں نئی ایمنسٹی اسکیم کے اعلان کا عندیہ

March 19, 2018 - 07:55
Posted in:

 وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ چند روز تک نئی ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرے گی،آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے ہمارے پاس بہترین تجاویز ہیں۔
پیر کو ورلڈ اسلامک فنانس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صنعتوں اور چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ مختلف شعبوں میں اسلامک بینکنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ مقامی صنعتوں کو بھی اسلامک فنانس کی طرف لارہے ہیں۔ معیشت مضبوط ہورہی ہے شرح نمو چھ فیصد تک پہنچ چکی ہے ملک میں شرح نمو آٹھ سے دس فیصد تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

راؤ انوار عدالت آجائے گا تو بچ جائے گا، چیف جسٹس

March 19, 2018 - 07:49
Posted in:

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ را ئوانوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔
پیرکوچیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ را انوار کو ائیر پورٹ پر کس نے سہولت دی، رائوانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ را ئوانوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔

پی ایس ایل: وہ پاکستانی بیٹسمین جو کچھ نہ کر پائے

March 19, 2018 - 06:09
Posted in:

پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر ماہرین، مبصرین اور شائقین نے چند پاکستانی بیٹسمینوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں کہ وہ اس ایونٹ میں اپنی بیٹنگ سے تفریح فراہم کریں گے لیکن یہ بیٹسمین توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔عمر اکملپاکستان سپر لیگ میں مسلسل تیسرے سال آخری نمبر پر آنے والی ٹیم لاہور قلندر کو سب سے زیادہ مایوسی عمر اکمل کی جانب سے دیکھنے میں آئی اور کپتان برینڈن مک کلم نے بھی انھیں ایک پیچیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔عمر اکمل نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ 335 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کی کارکردگی کا گراف گرتا چلا گیا۔ گذشتہ سال وہ پی ایس ایل میں ا

سندھ میں سکھوں کی شادی کے لئے علیحدہ قانون بنانے کا مطالبہ

March 19, 2018 - 01:59
Posted in:

کراچی — 
پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس کے ایک صوبےپنجاب کی اسمبلی نے سکھ مذہب کے ماننے والوں کو ان کی شادی کی رجسٹریشن کے لئے دیگر اقلیتوں سے علیحدہ سکھ میرج بل منظورکیا ہے ۔ دنیا کے کسی اور ملک یہاں تک کہ بھارت میں بھی سکھ میرج ایکٹ موجود نہیں بلکہ ہندو میرج ایکٹ کے تحت ہی ان کی شادیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر علیحدہ علیحدہ جلسے

March 19, 2018 - 01:10
Posted in:

کراچی — 
حالیہ برسوں تک سندھ کی دوسری بڑی اور بااثر جماعت تصور کی جانے والی متحدہ قومی موومنٹ کو بنے 34سال ہوگئے ہیں۔ اتوار کو پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا لیکن اس انداز میں کہ اس کے دو اہم دھڑوں نے اس موقع پر الگ الگ جلسے منعقد کئے ۔
یہ دونوں دھڑے حالیہ ہفتوں کے دوران وجود میں آئے ہیں ۔ ایک گروپ کی قیادت فاروق ستار کررہے ہیں جبکہ دوسرے گروپ کی سربراہی فی الحال خالد مقبول صدیقی کے ذمے ہے ۔ دونوں گروپس اپنے آپ کو حقیقی گروپ کہتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس وقت ایم کیو ایم دو دھڑوں یا گروپس میں بٹی ہوئی ہے ۔

کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل فائنل میں

March 19, 2018 - 00:14
Posted in:

کراچی — 
پاکستان سوپرلیگ سیزن تھری کا کوالیفائر لیوک رونکی کی دھواں داربیٹنگ اور فیلڈرز کی ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کنگز کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔اسلام آباد نے 8 وکٹوں سے میچ جیت کر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 12 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔

Pages