Monthly archive

پاکستان: دور افتادہ دیہاتیوں کا آن لائن ’صحت مرکز‘ سے طبی مشورہ

March 19, 2018 - 23:57
Posted in:

واشنگٹن — 
اونچی سرسبز پہاڑیوں کی اوٹ میں واقع ایک دور افتادہ پاکستانی گاؤں میں محمد فیاض اپنے دو برس کے بیٹے کو ایک قریبی کلینک لاتا ہے، تاکہ سکیڑوں کلومیٹر دور بیٹھی ایک خاتون ڈاکٹر بچے کا معائنہ کر سکہں۔
ایسے میں جب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت تیزی سے پھیل رہی ہے، پاکستان کے دیہات بھی صحت عامہ کی انقلابی تبدیلیوں سے مستفید ہونے لگے ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین ڈاکٹروں تک رسائی ممکن ہوگئی ہے۔ اور یوں، نقل و حمل کی مشکلات جھیلنے والے لوگ جغرافیہ اور ثقافتی رکاوٹوں کی بندش سے آزاد ہو کر آن لائن سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

جامعات ترمیمی بل:حافظ نعیم کی گورنر سندھ سے ملاقات ،دستخط نہ کرنے کی اپیل

March 19, 2018 - 23:13
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے پیر کے روز گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور سندھ حکومت کی جانب سے منظور کردہ یونیورسٹیز ترمیمی بل کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا اور عوامی حلقوں طلبہ و اساتذہ کے احتجاج اور بل کی منظوری کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی نے گورنر سندھ سے اپیل کی کہ وہ یہ بل منظور نہ کریں کیونکہ بل کی منظوری سے سندھ کی جامعات کی آزادی و خود مختاری ختم ہوجائے گی اور جامعات میں حکومتی وسیاسی مداخلت کے باعث تعلیم اور تعلیمی ماحول پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے ۔ گورنر سندھ نے اس بل پراپنے شدید تحفظات کا اظہار کر

افغانستان ‘2حملوں میں 5شہری ہلاک

March 19, 2018 - 23:13
Posted in:

کابل/جلال آباد( آن لائن )افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار اور مغرب میں واقع صوبے ہرات میں ہونے والے 2 مختلف حملوں میں 5 افغان شہری ہلاک ہو گئے ۔ جلال آباد میں بم دھماکا حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے سیاسی جلسے کے قریب پیش آیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پی ایس ایل فائنل: حفاظتی پلان جاری، پیدل اسٹیڈیم آنے پر پابندی

March 19, 2018 - 23:13
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے لیے میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیا جائیگا۔کسی بھی شہری کو پیدل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب نے پیر کو پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی اردویونیورسٹی کے گرؤانڈ میں پارکنگ دی جائیگی،، میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیاجائیگا،، اسٹیڈیم روڈ کے دونوں نجی اسپتالوں کے راستوں کو کھلا رکھا جائے گا،، میچ کے دوران حسن اسکوائر، نیو ٹاؤن اور ڈالمیا روڈ کو بھی ٹریفک کیلیے بند کیا جائے گا،1600 ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ داخلے کے لیے واک تھ

خادم رضوی کو گرفتار کرنے کاحکم ،تسلیم شدہ بد عنوان ہے،آئی ایس آئی کی عدالت عظمیٰ میں رپورٹ

March 19, 2018 - 23:10
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے حکم کے باوجود حتمی چالان پیش نہ کرنے پرپولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کا مفرور ملزم کا اسٹیٹس بھی برقرار رکھا ہے۔مزید برآں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 4اپریل تک ملزمان کے خلاف مقدمے کا حتمی چالان جمع کرایا جائے۔دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں بھی فیض آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئ

نظریہ پاکستان کے تحفظ اور خوشحالی کیلیے دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے،سراج الحق

March 19, 2018 - 23:10
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستا ن کی حفاظت اور اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کے لیے دینی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی دینی جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے،وارثین منبر و محراب کو یکجا کیا جائے دینی جماعتیں حقیقی سیاسی قیادت بن کر سامنے آئے ،سیکولر جماعتوں نے پاکستان میں بد امنی و بے روزگاری ، عریانی و فحاشی کو عام کیا ، سیکولر قیادت کی وجہ سے ہی پاکستان بین الاقوامی ایجنسیوں کا اصطبل بن گیا ہے ، یہ سیکولر قیادت بکنے والے ہیں ، سینیٹ الیکشن میں پورا پوا اصطبل فروخت ہوگیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ جس نے جماعت اسلامی کے کارکنان ک

نیب نے امریکا کیلیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا،گرفتاری متوقع

March 19, 2018 - 23:08
Posted in:

اسلام آباد (نمائندہ جسارت+آن لائن) نیب حکام نے امریکاکے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو کرپشن الزامات کی تفتیش کے لیے 22مارچ کو طلب کرلیا ۔ علی جہانگیر سے پوچھ گچھ کے لیے 5اعلی افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایک رکن کا تعلق پراسیکیوٹر برانچ سے بھی ہے۔ آن لائن ذرائع نے بتایا کہ علی جہانگیر صدیقی سے 40ارب روپے کی کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی ، نیب کو حاصل دستاویزات کی روشنی میں 20سوالات تیار کرلیے گئے ہیں جس میں ایک بڑے میڈیا گروپ کے مالک سے تعلقات اور اس گروپ کے کاروباری کمپنیوں کو دیے گئے قرضوں اور ادائیگیوں کے بارے میں بھی سوالات پوچھے جائیں گے۔ ذرائع نے نیب حکام کے

راؤ انوار کے سہولت کاروں کا بھی احتساب ہوگا،عدالت عظمیٰ

March 19, 2018 - 23:08
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ راؤانوار کے سہولت کاروں کا بھی احتساب ہوگا، عدالت یہ جان کر ہی رہے گی ملزم کے سہولت کارکون لوگ ہیں۔پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ راؤ انوار اب بھی عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ راؤ انوار کو ائر پورٹ پر کس نے سہولت دی، پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا۔ چیف جسٹس کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے نمائندے سے پوچھا کہ کیاراؤانوار کے لیے بحریہ ٹاؤن کاائرکرافٹ استعمال نہیں ہوا؟

پاک بھارت سفارتی کشدگی ختم کرانے کیلیے ’’ٹریک ٹو‘‘رابطے شروع

March 19, 2018 - 23:05
Posted in:

اسلام آ با د(آ ئی این پی) پا کستان اور بھا رت کے ما بین حا لیہ سفا رتی کشید گی کو کم کرا نے کے لیے ٹریک ٹو رابطے شروع ہوگئے ہیں۔سفا رتی ذرا ئع کے مطا بق دونوں جا نب سے ٹر یک ٹو اور بیک چینلز را بطو ں میں شامل افراد سفا رتی کشید گی کو کم کر نے کے لیے کا و شو ں میں مصروف ہیں، بھا رت میں پا کستا نی سفا رتکا رو ں اور ان کے اہل خا نہ کو مختلف طر یقو

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس 3کھرب 65ارب کے منصوبوں کی منظوری

March 19, 2018 - 23:05
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن )سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی )کے اجلاس میں 3 کھرب 65 ارب روپے سے زائد کے34منصوبوں کی منظوری دے د ی گئی جبکہ 333 ارب روپے سے زائد کے 5منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ منظور ہونے والے منصوبوں میں توانائی ،آبی وسائل ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں توانائی، آبی وسائل ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ ، سائنس و ٹیکنالوجی ، تعلیم ، خوراک و زراعت ، انڈسٹری اینڈ کام

حلقہ بندیوں کے نقشے گوگل اور سروے آف پاکستان کے نقشوں سے مطابقت نہیں رکھتے ،ورکنگ گروپ قومی اسمبلی

March 19, 2018 - 23:02
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز‘آن لائن)قومی اسمبلی کے ورکنگ گروپ میں انکشاف ہوا ہے کہ حلقہ بندیوں کے نقشے گوگل اور سروے آف پاکستان کے نقشوں سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ کنوینئر کمیٹی اور وزیر نجکاری دانیال عزیز نے واضح کیا ہے کہ معاملات کا نوٹس لیا جانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان نقشوں کے نتیجے میں 25-30سال کے لیے متعلقہ حلقوں پر ان کی چھاپ لگ جائے گی ۔ غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے درستگی کے لیے 4،5 حلقوں کا ماڈل بنایا جائے گا۔حلقہ بندیوں کے بارے میں 9رکنی کل جماعتی ورکنگ گروپ کا اجلاس کنوینئرکمیٹی ووزیرنجکاری دانیال عزیز کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں کنونئرکمیٹی نے یہ بھی واضح کی

کیا عباسی۔پینس ملاقات دوطرفہ تلخی کم کر پائے گی؟

March 19, 2018 - 22:09
Posted in:

واشنگٹن — 
گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی۔ 30 منٹ کی اس ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ملاقات میں ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی کے بارے میں گفتگو ہوئی، جس میں نائب صدر پینس نے صدر ٹرمپ کی اس درخواست کو دہرایا کہ پاکستانی حکومت ملک میں موجود طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف مزید کارروائی کرے‘‘۔

زندگی کے ذائقوں کی کہانی، ’کیک‘

March 19, 2018 - 21:50
Posted in:

کراچی — 
لندن کا لیسٹر اسکوائر نئی فلموں کے رنگا رنگ پریمئر اور ان فلموں کی کاسٹ کی پریمیئرز میں شرکت کرنے کے لئے مشہور ہے۔ ہالی وڈ کی میگا ہٹ فلموں میں سے شاید ہی کوئی ایسی فلم ہو جس کا پریمئیر لیسٹر اسکوائر میں نہ ہوا ہو۔ گزشتہ ہفتے اسی لیسٹر اسکوائر میں پہلی بار ایک پاکستانی فلم کا ورلڈ پریمئر بھی پوری دھوم دھام سے ہوا؛ جس کا نام ہے ’کیک‘۔
لیسٹر اسکوائر کے ویو سینما میں ہونے والے پریمئر میں شوبز اور دیگر شعبوں کی شہرت یافتہ شخصیات مثلا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی اور فلم کی تعریف کی۔

سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل میں منتخب اساتذہ کے لیے اعزاز

March 19, 2018 - 21:01
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل میں عبدالحق کیمپس سے منتخب ہونے والے اساتذہ ڈاکٹر ممنون احمدخان (شعبہ بین الاقوامی تعلقات)، ڈاکٹر سیدہ تسنیم فاطمہ نقوی (شعبہ تعلیم اساتذہ ) اور ڈاکٹر فتح محمد برفت ( شعبہ ابلاغ عامہ ) کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی نشست میں شریک اساتذہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کی کارکردگی اور اوقات کار کا جائزہ لینے کے لیے ملک کی معروف یونیورسٹیوں کی طرز پر جامع طریقہ کار وضع کرے۔ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کو یونیورسٹی کے آئینی اداروں کے سامنے پیش کرکے ان کی منظوری لی جائے ۔اس طرح مرتب کیے گئے طریقہ کار

سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت پر 20 مارچ کوتعطیل کا مطالبہ

March 19, 2018 - 21:01
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سینیٹر مظفر حسین شاہ، سردار رحیم، مہتاب اکبر راشدی، نصرت سحر عباسی، عبدالکریم شیخ، ارشد شر بلوچ ایڈووکیٹ، انور خان، مختار سہتو، سینئر صحافی فقیر بچل لغاری اور دیگر نے شہید سورہیہ بادشاہ کے پچہترویں یوم شہادت کی مناسبت سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریز کے گھوڑے نہلانے والے بدقسمتی سے یہاں حاکم بن گئے اور انہوں نے وسائل لوٹنا شروع کردیے، ہمیں اس بدعنوانی کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے موقع پر20 مارچ کو عام تعطیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سورہیہ بادشاہ کا مقدمہ ری اوپن کر

۔45کلوحشیش برآمد،3گرفتار

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرایک کار کی چیکنگ کے دوران45کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآ مد کر کے3اسمگلر ز کوگرفتار کر لیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر (پانچ کروڑ روپے ) کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ حشیش اور 3 اسمگلر زکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ پاک ایران بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

بلو چستان سے آمدہ آئس نامی مہنگاترین نشہ فروغ پانے لگا

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں آئس نامی نشے کااستعمال 15 سے 35 سال کی عمر کے افراد کررہے ہیں ۔ آئس کی قیمت ایک سے 2ہزارروپے فی گرام کے درمیان ہوتی ہے ،ڈیفنس سے گرفتار ہونے والے ایک آئس ڈیلر ارشدانصاری نے تفتیش کے دوران دوران حکام کو بتایا کہ راجو، تاج آفریدی اور رحیم شمس الدین آئس کے بڑے بیوپاری ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ 15 سے 35 سال کی عمر کے لوگ آئس پیتے ہیں اور آئس ایکسے 2 ہزار روپے فی گرام ملتی ہے۔ملزم ارشد جمیل انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ آئس نامی ڈرگ کراچی بذریعہ بلوچستان اسمگل کی جاتی ہے جبکہ کراچی کے پوش علاقوں میں ہونے والی ڈانس پارٹیاں اس نشے کی خرید و فروخت کی بڑی منڈیاں ہیں۔

ملک کی 13جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی 13جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی عائد کردی گئی۔ایچ ای سی نے ان پروگرام پر پابندی ڈسٹینس لرننگ پروگرام کی شرائط پوری نہ کرنے پر لگائی،اس حوالے سے ایچ ای سی کے نمائندے محمد اسماعیل کی جانب سے تمام جامعات کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے حتمی تجاویز تک جامعات ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام میں مزید داخلہ نہیں دے سکتے۔اس اقدام سے تقریباً 4 ہزار طلبہ و طالبات متاثر ہوں گے، تاہم ایچ ای سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز میں انرول طالب علم اپنی تعلیم کے نقصان کے بغیر کسی دوسری جامعہ می

رئیرایڈمرل عمران احمدنے پاک بحریہ  میں اپنی نئی ذمے داریاں سنبھال لیں

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریئر ایڈمرل عمران احمد نے پاکستان نیوی کی لاجسٹکس کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔کمانڈ تبدیلی کی تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ سبکدوش کمانڈر لاجسٹکس ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے ذمے داریاں نئے کمانڈر لاجسٹکس کے سپر د کیں۔ عمران احمد پاک بحریہ کے تمام جہازوں اوریونٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور دیگر سہولیات کے نگران اعلیٰ ہوں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

امتحانات میں نقل کا بڑھتا ہوا رجحان ختم کیا جائے ،تنظیم اساتذہ پاکستان 

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی (پ ر) تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کراچی میں اساتذہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طور پر مسلمہ ہے کہ وہ معلومات جو18 سال کی عمر سے کم بچوں کو کسی صورت میں نہیں دی جاسکتی مگر افسوس کہ ہمارے حکمراں آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات قریب ہیں، بورڈانتظامیہ طلبہ میں نقل کے رجحان کوختم کرے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

گلبرگ میں مسلح ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہری کولوٹ لیا

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلبرگ میں مسلح ڈاکو بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان نے مزاحمت پر شہری کو زخمی بھی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے واٹر پمپ کے قریب مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق مضروب بینک سے کیش لے کر نکلا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،،اور مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے خریداری  معاہدے دوبارہ شروع

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ اور ایسٹ کے اقدامات کی بدولت کراچی بندرگاہ سے منسلک نجی کنٹینرٹرمینلز سے گزشتہ 2ہفتوں کے دوران 6 ہزار ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی کلیئرنس وڈلیوری کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد درآمدکنندگان نے 3 ماہ کے وقفے کے بعد بیرونی ممالک میں ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے خریداری معاہدے دوبارہ شروع کردیے ہیں۔ بندرگاہ پر اب صرف 800 گاڑیاں باقی ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عامر لیاقت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

March 19, 2018 - 20:25
Posted in:

کراچی — 
پاکستان میں مختلف ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اورمتحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں ۔
اس بات کا اعلان کراچی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے عامرلیاقت کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
عامرلیاقت کے علاوہ ٹی وی ڈراموں کے نامور سینئر اداکار عابد علی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پاکستان کے نئے ایئر چیف مجاہد انور خان نے کمان سنبھال لی

March 19, 2018 - 18:39
Posted in:

اسلام آباد — 
پاک فضائیہ کے پندرہویں سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چینج آف کمانڈ کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی ۔ جے ایف تھنڈر سکواڈرن نے سابق ایئر چیف سہیل امان کو سلامی دی ۔
سبکدوش ہونے والے ایئر چیف سہیل امان نے نئے ایئر چیف مجاہد انور خان کو بیجز لگائے اور مصافحہ کیا ۔ اُنہوں نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو کمان کی علامتی شمشیر بھی سونپی ۔
اس سے قبل ائیر چیف سہیل امان کے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پہنچنے پر ایئر چیف مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

اوکھائی میمن جماعت کے تحت پانچواں سالانہ بزرگ کنوینشن جمعہ 23 مارچ کو منعقد ہوگا

March 19, 2018 - 17:17
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) اوکھائی میمن جماعت کے تحت پانچواں سالانہ بزرگ کنوینشن جمعہ 23 مارچ کی شام حسین ابراہیم اسپورٹس کمپلیکس حسین آباد فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوگا۔ کنوینشن سے اوکھائی میمن جماعت کے صدر عبدالرزاق طاہر محمد کھوسہ برادری کے بزرگوں سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ دی مکینیکا پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طاہر الیاس پنجوانی تقریب کے مہمان خصوصی اور ایس اے جے شپ بریکنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلیمان احمد جیوانی کنوینشن کی صدارت کریں گے ۔

بلدیہ ملیر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی اطلاعات پر نیب کراچی کا چھاپہ

March 19, 2018 - 16:54
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) بلدیہ ملیر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی اطلاعات پر نیب کراچی نے ڈی ایم سی ہیڈ افس پر چھاپہ مار کے گذشتہ 4سال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا بلدیہ ذرائع دو افسران کی گرفتاری جبکہ نیب ذرائع کسی فرد کو حراست میں نہ لینے کا دعوی کر رہے ہیں ۔

Pages