Monthly archive

پاکستان نے اپنے ہائی کشنر کو نئی دہلی جانے سے روک دیا

March 18, 2018 - 23:52
Posted in:

اسلام آباد — 
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہائی کمشنر کو اس وقت تک نئی دہلی نہیں بھیجے گا جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونما نہیں ہوتی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کردیتے۔
پاکستان کا الزام ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے، ان کی گاڑیوں کے ساتھ موٹرسائیکل سوار اور گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد راستہ روک کر انہیں ہراساں کرتے ہیں اور ان کی تصاویر بنائی جاتی ہیں۔

عوام کی طاقت کیا ہے؟

March 18, 2018 - 23:26
Posted in:

محترم چیف جسٹس ثاقب نثار کے ایک عوامی کیس میں یہ ریمارکس پڑھے کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، میں صرف یہ چاہتا ہوں عوام کو بنیادی حقوق مل جائیں، اب کچھ کر دکھانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ سیاسی مقدمات کو ہاتھ لگانے کو دل نہیں کرتا۔ تو بے حد تکلیف ہوئی۔ انہوں نے نواز شریف کو نااہل کیا قرار دے دیا ایسا لگا کہ کوئی قیامت آگئی۔ میاں صاحب اور اُن کے حواریوں نے اپنی سیاسی توپوں کا رُخ عدلیہ کی طرف موڑ دیا، مجھے کیوں نکالا ایک عوامی مذاق بن گیا۔ اُن کے اس جملے پر کئی بڑے کالم نگاروں نے کالم لکھ دیے اور اُن کو لکھ کر بتا بھی دیا کہ محترم میاں صاحب آپ کو اس وجہ سے نکالا کہ گجرات کے جلسے میں تو

امریکا کے اسکول میں فائرنگ سب خاموش

March 18, 2018 - 23:23
Posted in:

ہمارے ملک کے نام نہاد روشن خیال دانشوروں کے ترقی یافتہ امریکا کے شہر فلوریڈا کے ایک جدید تعلیمی ادارے کے اسکول کے طالب علم نے اپنے ہی اسکول کے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے متعدد بے گناہ طالب علموں کو ہلاک کر دیا یہ ایک المناک خبر تھی میں فوراً ٹی وی کے سامنے بیٹھ گیا تاکہ تفصیل جان سکوں اور یہ تصور کرنے لگا کے اب دنیا کی تمام این جی اوز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کے تعلیمی نظام پر سوال کریں گی ہمارے لبرل اور موم بتی مافیا شمعیں روشن کر کے اسکولوں کے نصاب پر آواز اٹھائے گی لیکن یہ کیا ایک چھوٹی سی خبر اور کہانی ختم پھر یاد آیا ارے یہ کسی مدرسے کی خبر تو ہے نہیں ہے جہاں سب شور مچائیں اور اپنی دک

جامعہ کراچی کے طلبہ مسائل کا شکار

March 18, 2018 - 23:22
Posted in:

جامعہ کراچی، نہ صرف کراچی، بلکہ صوبہ سندھ کی سب سے بڑی جامعہ ہے۔ اس میں ہر سال 20ہزار سے زاید طالب علم داخلہ لیتے ہیں۔ پر جامعہ کا سب سے بڑا مسئلہ، مناسب تعلیم کے ساتھ ساتھ، دور دراز سے آنے والوں کو ہاسٹل میں رہائش اور پوائنٹس کی صورت میں ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ جامعہ میں اس وقت،20ہزار سے زاید طالب علموں کی ٹرانسپورٹ کے لیے صرف 20 بسیں ہیں جو اُونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ اکثر طالب علم جو دیگر بسوں میں سفر کرتے ان کے روزانہ 50 سے 60 روپے محض کرائے میں صرف ہوجاتے ہیں۔ جامعہ کا کارڈ ہونے کے باوجود ان کے لیے کرایوں میں کوئی رعایت نہیں کی جاتی۔ اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کے وہ اس مسئلے پر بھی

کراچی کا سیوریج نظام تباہی کے دہانے پر

March 18, 2018 - 23:21
Posted in:

روشنیوں کے شہر کراچی کا سیورج نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ 50 سال قبل شہر قائد میں ڈالا گیا سیورج نظام اب اپنی عمر پوری کرچکا ہے۔ آئے روز شہر میں جگہ جگہ سیورج لائنیں پھٹنے کے واقعات رونما ہونے کے پیچھے بوسیدہ نظام کارفرما ہے۔ سیورج کے نئے نظام ڈالنے کے لیے واٹر اینڈ سیورج بورڈ نے اپنے ہاتھ کھڑے کر لیے ہیں۔ شہر کے سیورج نظام کو تباہی کے اس دہانے پر لانے میں سب سے بڑا کردار شہر میں تعمیر ہونے والی بلند عمارتیں ہیں۔ جو سیورج لائن 50 سے 100 خاندانوں کے لیے بچھائی گئی تھی، بلند عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے اسی سیورج لائن پر 1000 خاندانوں کا بوجھ پڑ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آئے روز شہر میں سیور

حل وہ نہیں جو بتایا جارہا ہے

March 18, 2018 - 23:19
Posted in:

سازش کے تحت معصوم بچیوں سے زیادتی کرکے اُسے قتل کیا گیا اور اب اسمبلی میں جنسی تعلیم کا بل پاس کرانے کی بات کی جارہی ہے۔ یہ اس مسئلے کا حل بالکل نہیں ہے بلکہ اس سے تو اور فحش پھیلے گی، جہاں بھی دنیا میں بچوں کو جنسی تعلیم دی گئی وہاں پر بُرے نتائج ہی برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام اور صرف اسلام کے پاس اس کا حل ہے۔ والدین بچوں کی تربیت کرتے ہیں وہ کریں گے اور دوسرا مجرموں کو سزا دی جائے تا کہ آئندہ کوئی اس طرح کے کاموں کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے نام کھلا خط

March 18, 2018 - 23:18
Posted in:

محترم اسپیکر صاحب السلام و علیکم۔ انسان جتنے بڑے عہدے پر ہوتا ہے اتنی ہی اس کی ذمے داری زیادہ ہوتی ہے اور مواخذہ بھی اسی درجہ کا ہوتا ہے، پاکستان اس وقت کربناک صورت حال سے دوچار ہے، اس نے تمام پاکستانیوں کو اور یقیناًآپ کو بھی بے چین کیا ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دشمن کو قابو میں کرنے کے لیے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔ لیکن ملک کے اندر جو طوفان برپا ہے اس کو قابو کرنے کے لیے موثر قانون سازی کی جائے بلکہ قوانین میں موثر ترامیم کی جائیں تا کہ جرائم میں کمی لائی جاسکے۔ زیادتی کے واقعات (وہ بھی معصوم بچیوں کے ساتھ) میں دل دہلا دینا والا اضافہ کسی بھی معاشرے کو جھنجھوڑنے کے م

چیف جسٹس ٹریفک پولیس کی بھتا خوری کا نوٹس لیں

March 18, 2018 - 23:17
Posted in:

جوہر چورنگی سے جب سماما کے قریب ہم یونیورسٹی روڈ کی طرف داخل ہوتے ہیں تو موڑ کے باعث بائیک کو آہستہ کرنا پڑتا ہے، ٹھیک اس جگہ ٹریفک پولیس اور کالی پیلی وردی والے سندھ پولیس کے درجن بھر جوان بائیک سواروں کو دبوچنا شروع کردیتے ہیں۔ کبھی ہیملٹ کی آڑ لی جاتی ہے تو کبھی کاغذات چیک کرنے کا عذر کیا جاتا ہے، ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہیملٹ موجود ہے تو پہنی کیوں نہیں ہے؟ نمبر پلیٹ لٹکی ہوئی کیوں ہے؟

کراچی کو شکست، اسلام آباد پی ایس ایل تھری کے فائنل میں

March 18, 2018 - 22:54
Posted in:

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا کوالیفائنگ میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری ہے جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے اتوار کو ہونے والے فائنل میں پہنچنے کے لیے 155 رنز کی ضرورت ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی کنگز نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے جانے والے کوالیفائیر میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ابتدا میں زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔ کپتان مصباح الحق کی غیر موجودگی کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز زبردست طریقے سے کیا اور محمد سمیع نے

محنت کشوں کو ہمدرد میں کام کرنے پر فخر ہونا چاہیے ، اسامہ قریشی

March 18, 2018 - 22:22
Posted in:

ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او اُسامہ قریشی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت ہم سب کو جو ہمدردین ہیں یہ فخر ہونا چاہیے کہ ہم اس ادارے کے کارکنان ہیں، جس کا مقصد اولین ’’خدمت خلق‘‘ ہے، جو رسول اللہؐ کے اسوۂ حسنہ اور اوصاف حمیدہ کا ایک بڑا وصف ہے۔ انسانوں کی خدمت یا خدمت خلق ہے، حقوق اللہ اور حقوق العباد کے بعد خدمت خلق کا سب سے اُونچا مقام ہے۔ وہ گزشتہ دنوں اپنی زیر صدارت ہمدرد لیبارٹریز (وقف) میں ہونے والے ہمدرد یونٹی ورکرز یونین (CBA) کے جلسہ میلادالنبیؐ سے ایک مقامی ہال میں خطاب کررہے تھے۔ اس محفل کی مہمان خصوصی ہمدرد لیبارٹریز (وقف) کی چیئرپرسن سعدیہ راشد تھیں ۔ اُسام

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پیپلز لیبر یونین کی ریفرنڈم مہم

March 18, 2018 - 22:21
Posted in:

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پیپلز لیبر یونین کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ریفرنڈم 2018ء کے سلسلے میں جلسہ نارتھ ناظم آباد، KDA چورنگی پر منعقد کیا گیا۔ جلسے میں پیپلز لیبر یونین کے مرکزی چیئرمین گل حمید میمن، صدر لیاقت علی مگسی، جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نے خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں اشفاق اعوان، سید ارشاد علی، اکبر یوسفی، رفیق شریف، یونس اشرف، جوزف نواب، الیاس پتے چن، عزیز ستار، شہزاد، مشتاق خان، ماسٹر رفاقت، گلزار بھٹی، ایوب مراد، گلستان جوہر سے غضنفر علی، لیاقت آباد سے اقبال، سلیم محمود، پطرس، چاند بھٹی شامل تھے۔ ریفرنڈم رابطہ مہم کے سلسلے کا دوسرا بڑا جلسہ پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ آ

ریگولرائزنگ پالیسی 2011 ء

March 18, 2018 - 22:20
Posted in:

یکم نومبر 2017 کی ر ٹ پٹیشن نمبر 2117 آف 2016 کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ حافظ ایس اے رحمان نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ نے اسی ماہ 2011 ؁ کی ریگولرائزنگ پالیسی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا ہے۔حافظ ایس اے رحمان نے مستقلی سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے متعدد فیصلوں کے حوالے بھی دیے۔ اساتذہ کو کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر فیڈرل محکموں میں وزارت کیڈ نے 8 فروری 2013 کو ن

وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی کا دورہ ای او بی آئی

March 18, 2018 - 22:19
Posted in:

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل پیر صدر الدین شاہ راشدی نے 14 مارچ 2018 کو ای او بی آئی دفتر لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین ای او بی آئی نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا اور انہیں ای او بی آئی کے ترقیاتی تعمیری منصوبوں اور اراضی اسکینڈل کی پیش رفت پریزنٹیشن دی جس پر عدالت عظمی پاکستان نے جولائی 2013 میں ازخود کارروائی کی تھی۔ چیئرمین نے بتایا کہ اس وقت 7پرانے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ جو مشکلات کے باعث 2010-13 سے التواء کا شکار تھے ۔ادارہ کی ایک پچھلی انتظامیہ نے ان بڑے تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں،ٹھیکوں کی تفویض کے بعد ک

منسوخ شدہ یونین میں جعل سازی

March 18, 2018 - 22:18
Posted in:

رجسٹرار ٹریڈ یونین سندھ کو 12 مارچ کو ایک درخواست جعلی الیکشن بسلسلہ کالعدم یونین بنام سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز یونین (سندھ) دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار بحیثیت بانی، چیئرمین و صدر مذکورہ کالعدم یونین و دیگر بانی و عہدیداران مذکورہ یونین (ایم منتخب عالم، ریاض احمد، شاہ جہاں خان، اشفاق احمد، اظہر علی شاہ، فہیم احمد اور سید اصغر عباس) جس کا قیام 24 مارچ 1997ء کو بحوالہ رجسٹریشن نمبر 026 عمل میں لایا گیا تھا۔ آپ کی توجہ اس کالعدم یونین کے فراڈ الیکشن کی جانب دلاتے ہوئے حقائق آپ کے روبرو پیش کررہے ہیں کہ چوں کہ یونین صرف صوبہ سندھ کی حدود تک محدود تھی جب کہ ورکرز ویلفیئر

۔PESCO ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے‘ صاحب شاہ

March 18, 2018 - 22:17
Posted in:

گزشتہ دن پیسکو کے ایک وفد نے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع پشاور صاحب شاہ مجبور سے این ایل ایف کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت محمد وسیم خٹک سابقہ صوبائی سیکرٹری پیغام یونین کر رہے تھے۔ وفد نے پیسکو ملازمین کو درپیش مسائل سے ضلعی صدر کو آگاہ کیا۔ ضلع پشاور کے صدر این ایل ایف صاحب شاہ مجبور نے پیسکو ملازمین کی دوران ڈیوٹی ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پیسکو ملازمین لائن پر کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیسکو ملازمین کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ پیسکو ملازمین ہمارا اثاثہ ہے۔ صاحب شاہ نے مطالبہ کیا کہ لائن پر کام کرنے

عبدالرؤف کو انصاف کون دے گا

March 18, 2018 - 22:16
Posted in:

عبدا لروف پیکجز فیکٹری لمیٹڈ قینچی امر سدھو لاہور میں ملا زم تھا۔ انسانی حقوق لیبر حقوق ٹر یڈ یونین کر نے کی پا داش میں 15-05-2004 کو ملازمت سے بر طرف کر دیا ۔7 مارچ 2013کو سپریم کورٹ آف پا کستان نے ملازمت پر بحال کردیا۔ پیکجز فیکٹری میں 200 کرسچن مزدوروں صفا ئی کا کام کرتے ہیں ان کو کھا نا فرا ہم نہیں کیا جاتا ہے ٹھیکہ داری نظام میں بھرتی کیا ہوا ہے جبکہ دوسرے مزدوروں کو کھانا فرا ہم کیا جاتا تھا جو کہ وہ بھی ٹھیکہ داری نظام کے تحت کام کر رہے تھے کرسچن مزدوروں کے ساتھ امتیا زی سلوک کیوں؟

محمد زبیر ٹیکسٹائل میں قانون پر عمل کروایا جائے

March 18, 2018 - 22:15
Posted in:

محمد زبیر ٹیکسٹائل واقع F-393 سائٹ کے ورکر خان محمد ولد جانس نے زبیر ٹیکسٹائل کی انتظامیہ کو گزشتہ دنوں خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کے ادارے میں 10 سال سے بحیثیت ویور مستقل ملازم ہوں۔ میری ماہوار تنخواہ مبلغ 24 ہزار روپے مقرر تھی۔ آپ صاحبان مجھ سے روزانہ 12 گھنٹے ڈیوٹی لیتے رہے۔ ملازمت کے وقت یا ملازمت کے دوران آپ کو یا آپ کی انتظامیہ کو میرے کام سے کوئی شکایت نہیں تھی۔ فیکٹری میں 350 سے زیادہ مزدور مستقل بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ لیکن آپ اور آپ کی انتظامیہ نے مجھ سمیت تمام مزدوروں کو ہر قسم کے قانونی حقوق سے مسلسل محروم رکھا۔ مثلاً گریجویٹی، بونس، سالانہ میڈیکل چھٹیاں، ہفتہ وار

مزدور رہنماؤں کی ملاقاتیں

March 18, 2018 - 22:14
Posted in:

ہیلکس فارما اور سائٹ لیبر فورم کے جنرل سیکرٹری بخت زمین اور AGS بیٹری کے مزدور رہنما ریاض عباسی نے گزشتہ دنوں سینئر مزدور رہنما حبیب الدین سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ ان مزدور رہنماؤں نے کنٹریکٹ لیبر کے مسئلہ پر حبیب جنیدی سے تبادلہ خیال کیا۔ دوران ملاقات سوئی سدرن گیس کے مزدور رہنما سعید احمد خان بھی تشریف لے آئے تھے۔ بعدازاں بخت زمین اور ریاض عباسی سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر شفیق غوری سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے اور مزدور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔* نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر عبدالسلام اور قاضی سراج نے گزشتہ دنوں کراچی بوٹ کلب کے مزدور رہنما محمد رفیق صابری سے ان کے دفتر جا کر ملاقات کی

کشمیر حد بندی لائین پر مارٹر شیلنگ میں پانچ شہری ہلاک، گیارہ زخمی

March 18, 2018 - 21:54
Posted in:

سری نگر — 
اتوار کو متنازعہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد بندی لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کے مینڈھر علاقے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ بھارتی شیلنگ میں پاکستان کے زیرِ کنٹرول کشمیر میں نو شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اہم خبریں

March 18, 2018 - 21:36
Posted in:

اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کے
لیے951 ملین ڈالر امداد کی اپیل
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے951 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ
کے اداروں اور شراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے951 ملین ڈالر درکار ہیں تاکہ 9لاکھ بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں اس لیے تمام ممالک اور فلاحی ادارے تعاون کریں۔

جنگ جیتنی نہیں ختم کرنی ہے، پاکستان مدد کرے ، افغان صدر

March 18, 2018 - 21:35
Posted in:

کابل/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہمیں جنگ جیتنی نہیں بلکہ ختم کرنی ہے اور اس کے لیے پاکستان ہماری مدد کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا قیدی بنے رہنے کے بجائے ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ اپنا مستقبل محفوظ کرنا چاہیے، آگے بڑھنے اور امن کے حصول کی مشترکہ کوششوں کے لیے تیار ہیں۔ان خیالات کا افغان صدر نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ سے کابل میں ان سے ملاقات میں کیا۔افغان صدر نے پاکستان سے گہری امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امن کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ پیشکش کی ہے، ہمیں ماضی سے نکل کر اس کے

تصفیہ کشمیر کے بعد ہی بھارت سے امن ممکن ہے، پاک فوج سعودی حدود میں رہے گی ، آئی ایس پی آر

March 18, 2018 - 21:33
Posted in:

راولپنڈی(خبرایجنسیاں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ تصفیہ کشمیر کے بعد ہی بھارت سے امن ممکن ہے۔ان کے بقول پاکستان کو ہمیشہ سے بھارت سے خطرہ درپیش رہا ہے‘ بھارت پاکستان کو روایتی انداز سے چیلنج کررہا ہے، اسے ذمے دار ملک کا رویہ اختیار کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات حل ہونے ضروری ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے گلف نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ پاک فوج کا دستہ سعودی عرب کی سرحدوں کے باہر تعینات نہیں ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہیں ختم کر دیں اور حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپس کے خلاف کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکس

۔2018میں آصف زرداری اور نواز شریف کی وکٹیں ایک ساتھ گریں گی، عمران خان

March 18, 2018 - 21:32
Posted in:

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پا کستا ن تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف ملکی حالات کے ذمے دار ہیں،ان میں حالات کو بہتر کرنے کی

سراج ا لحق نے ڈاکٹر عبدلقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کی تجویز دیدی

March 18, 2018 - 21:32
Posted in:

لاہور ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت و اپوزیشن کو تجویز پیش کی ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگراں وزیراعظم مقرر کیا جائے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک غیر متنازع شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بناکر ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے ، جنرل (ر) پرویز مشرف نے امریکی دباؤ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر پابندیاں لگا کر انہیں نظر بند رکھا جبکہ بھارت نے اپنے ایٹمی

عمران اور زرداری ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں ، نواز شریف

March 18, 2018 - 21:31
Posted in:

شانگلہ ہل (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مہرے کبھی عوام سے مخلص نہیں ہوتے، عمران خان اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،عوام نے مجھے نکالنے کا فیصلہ قبول نہیں کیا، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کوپی ٹی آئی کے ارکان نے لائن بنا کر ووٹ ڈالا، عمران خان اور زرداری بھائی بھائی ہیں ، یہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ اتوار کو حمزہ شہبازاور مریم نوازکے ہمراہ سانگلہ ہل میں بڑے جلسے سے

ایم کیو ایم دھڑوں میں تصادم کاخدشہ‘ عزیز آبادمیں پولیس کی بھاری نفری تعینات

March 18, 2018 - 21:30
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم کے دونوں نے دھڑوں کے درمیان ممکنہ تصادم کوروکنے کے لیے عزیز آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر عزیزآباد کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے تھے علاقے کے راستوں کو ٹینکرز، بسوں اور قناتوں کی مدد سے بند کردیا گیا، لیاقت علی خان چوک، شہدا قبرستان جانے والے راستوں پر سیکورٹی نافذ کرنے

Pages