Monthly archive

شام: محصور قصبے عفرین سے بڑے پیمانے پر انخلا

March 17, 2018 - 23:54
Posted in:

ہفتے کے روز شام کے لیے انسانی حقوق کے ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ بدھ کے روز سے عفرین کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق ترک جنگی طیاروں اور توپوں نے رات بھر عفرین کے قصبے پر حملے کئے۔
ان حملوں سے بڑے پیمانے پر عمارتیں گر گئیں یا انہیں نقصان پہنچا اور وہاں کی آبادی نے اپنی جانیں بچانے کے لیے شہر سے فرار ہونے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
شہر میں مقامی آبادی کے علاوہ وہ شامی باشندے بھی موجود ہیں جنہوں نے دیگر علاقوں میں جاری خانہ جنگی سے بچنے کے لیے عفرین میں پناہ لے رکھی ہے۔

بھاری بستے اٹھانے سے بچوں میں گٹھیا جیسے مہلک امراض کاانکشاف

March 17, 2018 - 23:46
Posted in:

کراچی (رپورٹ: محمد انور) شہر میں نجی اسکولوں کے طالبعلموں میں بھاری بیگز اٹھانے کی وجہ سے کمر، کندھوں کے درد، گٹھیا اور گھٹنے کے درد جیسے مہلک امراض پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف بلدیہ عظمی کے سب سے بڑے اور کراچی کے تیسرے بڑے عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان ناصر کی جانب سے شہر کے تمام اسکولوں کے پرنسپلز کو لکھے گئے سرکلر میں ہوا ہے۔ اس مراسلے کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان ناصر نے اسکولوں کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ چند روز کے دوران اسپتال پہنچنے والے معصوم طالبعلموں کی طرف سے کمر، کندھے اور گھٹنے کے درد اور گٹھیا کی شکایات میں اضافہ

ریلیف عدلیہ ہی ملے گی،نواز شریف اداروں سے نہ الجھیں ،چودھری نثار

March 17, 2018 - 23:46
Posted in:

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک+خبر ایجنسیاں)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سامنے بار بار کہا عدلیہ اورافواج سے لڑائی نہیں لڑنی چاہیے، کہا تھا اگرریلیف ملنا ہے تواسی فیصلے کے ذریعے ہی ملے گا،اداروں سے لڑائی نہ لڑیں، لڑائی نہ لڑنے سے نوازشریف اورسیاسی عمل کی بھلائی ہے،یہ میرا موقف تھا جس کا اظہارسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کیا تھا،اپنے موقف سے آگاہ کرکے کیا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے؟،(ن) لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، شہباز شریف سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ پارٹی معاملات پر بہت سی چیزوں کی وضاحت کا وقت آگیا

ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

March 17, 2018 - 23:44
Posted in:

راولپنڈی(اے پی پی +آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئرفورس رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا،ان کے ہمراہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تھے،دونوں عسکری رہنماؤں نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے ہفتے کوفرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگانے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں آرمی چیف اور ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹین

سینیٹ میں ن لیگ کو شکست جھلک تھی،آئندہ 6ماہ میں بڑی تبدیلی آئے گی،عمران خان

March 17, 2018 - 23:44
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کوشکست کی ایک جھلک دکھائی، آئندہ 6مہینوں میں پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، اور عام انتخابات میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہو جائیگا،شریف خاندان سینیٹ میں جیت جاتا تو’’چوری کاقانون‘‘ بنا لیتا،ہمارامذاق اڑانے والے آج پی ٹی آئی میں شامل ہورہے  ہیں،ملتان میٹروصرف پیسا بنانے کے لیے بنائی گئی، وسائل ہونے کے باوجود ملک ترقی سے محروم ہو تو یہ بدنصیبی ہے ۔جمعرات کو لاہور میں تحریک انصاف کے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے۔اگرحکمران کرپشن کریں توملک غریب

چیف جسٹس کے نوٹس کا خیر مقدم ،شہر کی صورتحال کے ذمے دار وزیر اعلیٰ اور میئر ہیں،حافظ نعیم

March 17, 2018 - 23:42
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جما عت اسلای کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر چیف جسٹس کے نوٹس کا خیر مقدم کر تے ہوئے اسے عوامی احساسات و جذبات کا ترجمان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال پر جماعت اسلامی ایک عرصے سے آواز بلند کر رہی ہے اور بار بار صفائی ستھرائی ،نالوں اور گلی محلوں کی صفائی اور کچرا اُٹھانے پر زور دیتی رہی ہے مگر مئیر کراچی اس صورتحال کا نوٹس لینے پر کسی

پختو نخوا ہیلی کاپٹر اسکینڈل میں پیش رفت،ریکارڈ نیب کو فراہم ۔ گواہوں کے بیانات قلمبند

March 17, 2018 - 23:42
Posted in:

پشاور/ لاہور (آن لائن) خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے‘ تمام ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست نیب کو دے دی گئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے عمران خان کے خلاف صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تحقیقات شروع کررکھی ہیں اور اس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق 5 افسران نے بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں جن میں سول ایوی ایشن کا ا

کچھ قوتیں جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہیں،احسن اقبال

March 17, 2018 - 23:42
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت+مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی قوتیں ہیں جو جمہوری عمل کو روکنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام جمہوریت کے مالک ہیں اور ملک میں جمہوری قوتیں اورجمہوری عمل مضبوط ہے، پاکستان کے عوام ہی جمہوری عمل کی ضمانت اورطاقت ہیں،ملک میں ایسی قوتیں ہیں جو جمہوری عمل سے خوفزدہ ہوتی ہیں،یہ ناکام قوتیں جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں،الیکشن اور جمہوریت کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایسے عمل کیے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں اتنے کھیل کھیلے گئے ہیں کہ لوگ ان

عدالت عظمیٰ،میڈیکل کالجز سے متعلق رپورٹس مسترد ،فٹ پاتھ اسکول کو سہولیات دینے کاحکم

March 17, 2018 - 23:41
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق رپورٹس مسترد کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی‘ میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجز بنچ نے کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی کالج کو زائد فیس وصول نہیں کرنے دیں گے‘اگر ثابت ہوا کہ سہولتوں کے نام پر زائد فیس لی گئی ہے تو سخت کارروائی کریںگے‘ ایسے کالجوں کے ذمے داران کے خلاف کرمنل کارروائی بھی ہوسکتی ہے‘ ماہرین سے مشاورت کرکے فیس کا تعین کیا جا رہا ہے‘ جس کالج نے زائد فیس لی ہوگی‘ ری فنڈ کرائیں گے‘ ساڑھے 8 لاکھ روپے اندازاً فیس کا تخمینہ بت

کراچی :عدالت عظمیٰ کے باہر لاپتا افراد کے اہل خانہ کا احتجاج

March 17, 2018 - 23:41
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری کے باہر خواتین کا احتجاج، خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے عزیز کئی روز سے لاپتا ہیں ،انتظامیہ اور پولیس مدد نہیں کر رہی،خواتین کی جانب سے سڑک بند کرنے کے بعد اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سماعت کے دوران ملیر کی رہائشی خواتین نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جن کی وجہ ان کے پیاروں کی گمشدگی تھی ۔خواتین کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے 3 مارچ کو ان کے عزیزوں اپنے ساتھ لے کر

شمالی کوریا اور امریکہ سربراہی ملاقات کی کوششوں کا آغاز

March 17, 2018 - 23:36
Posted in:

سویڈن میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ لی یانگ ہو کے ساتھ ہفتے کے روز مذاکرات بحال ہو رہے ہیں جن کے دورے کے بارے میں کچھ عالمی مبصروں کا کہنا ہے کہ اس سے امریکہ اور شمالی کوریا کے راہنماؤں کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
اسٹاک ہوم میں ہونےوالے صورت حال کا علم رکھنے والے ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کو ابتدائی طور پر جمعے کو ختم ہونا تھا۔
جمعے کے روز اقوام متحدہ میں سویڈن کے سفیرالوف سکوگ نے کہا کہ ان کا ملک ان مذاکرات کی میزبانی کر کے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگیوں کو کم کرنے میں مدد کی کوشش کر رہا ہے۔

بھتے کی پرچیاں بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،محمد اسلام

March 17, 2018 - 22:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام نے کہا ہے کہ کراچی کا کاروباری طبقہ ہمہ پہلو مسائل سے دوچار ہے، بھتے کے حصول کے لیے دوبارہ پرچیا ں بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،تالے توڑ کر دکانوں کا صفایا کرنے والا گروہ ایک چھلاوے کی حیثیت اختیار کرگیا ہے ،تاجر اپنے جان اور مال کے عدم تحفظ کے شدید احساس میں مبتلا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر اتحاد کراچی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کمزور کرکے بھتا خوروں کے لیے ترنوالہ بنایا گیا ہے اور انہیں تنہا کردیاگیا ہے مگر جماعت اسلامی کراچی کے

جماعت اسلامی گلبرگ کے وفد کی ڈی آئی جی ویسٹ سے ملاقات

March 17, 2018 - 22:58
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی زون گلبرگ کے ایک وفد نے گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں امیر زون گلبرگ کامران سراج، قیم زون سعید عامر موسیٰ، سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ، نائب امیر زون اعجاز اللہ خان اور سجاد حیدر دارا شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے عامر فاروقی کو ڈی آئی جی ویسٹ بننے پر مبارک دی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

صدر جے آئی یوتھ کراچی آج یوتھ الیکشن مہم کے کیمپس کا دورہ کریں گے

March 17, 2018 - 22:57
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلا ل یوتھ الیکشن مہم سے کے سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپس کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر جے آئی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان،جنرل سیکرٹری عارف محمود غزنوی اورسیکرٹری اطلاعات سلمان خان ضلع بن قاسم ،شرقی ، غربی اور وسطی کے تحت یوتھ الیکشن مہم کے سلسلے میں لگائے جانے والے کیمپس کا دورہ کریں گے۔اس کے علاوہ صدرجے آئی یوتھ کراچی اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ محمود آباد کے اجتماع کارکنان سے خطاب اورجے آئی یوتھ گلشن اقبال زون کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کا دورہ بھی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق جے آئی یوتھ پی ایس 95 کے تحت کراچی یوتھ الیکش

جماعت اسلامی کے تحت نادرا شناختی کارڈ کیلیے کیمپ کا انعقاد

March 17, 2018 - 22:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی گلستان جوہر کے تحت صفورا گوٹھ اور بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں نادرا شناختی کارڈ کے لیے کیمپ لگایا گیا، 250سے زائد مرد و خواتین کے شناختی کارڈ کے کوائف درج کیے گئے،جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی PS-100کے رہنما اصغر گبول، نعمان الیاس نصید اللہ اور جماعت اسلامی کے یوسی کونسلر انور آفریدی اور سراج زادہ نے کیمپ میں شرکت کی اور عوام کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر نعمان الیاس نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت جاری رکھے گی اور نادرا کے ظلم سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام گھنٹوں لائن

سینٹرل ہومیوپیتھک کالج کا18واں جلسہ تقسیم اسناد

March 17, 2018 - 22:55
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سینٹرل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج واسپتال کی جانب سے18واں کانووکیشن اور فائنل ائرکے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی گئی۔اس موقع پر اخترہومیوپیتھک کلینک کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرقاضی محمداشرف، پرنسپل پاکستان سینٹرل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج و اسپتال ڈاکٹر مختار احمد،سینئرلیکچرر ڈاکٹرشائستہ زبیر،ڈاکٹرمدیحہ سحر،ڈاکٹرسید محمداشفاق اورڈاکٹر سعودنے خطاب کیا۔ ڈاکٹرمدیحہ سحرنے کالج کاتعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 1951ء میں اس ادارے کی بنیادرکھی گئی،اوراس کاپہلاکانووکیشن مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نے کروایا۔ پرنسپل ڈاکٹرمختاراحمدکاکہناہےکہ شہرمیں 12-13 ہومیوپیتھک کالج طب کے فروغ میں مصر

افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 35 افراد ہلاک

March 17, 2018 - 22:43
Posted in:

شمالی افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں میں داعش کے لگ بھگ 35 عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
ہفتے کو ایک علاقائی افغان فوجی بیان میں کہا گیا کہ علی الصباح ہونےوالے یہ حملے صوبے جوزجان کےعلاقوں درزاب اور قشتیپا میں ہوئے جہاں داعش نے اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں وسط ایشیائی پڑوسی ملک ازبکستان کے سات شہری بھی شامل تھے۔
فوج کا کہنا ہے کہ امریکی خصوصی فورسز نے قشتاپا میں زمینی حملے بھی کیے اور داعش کے ایک اہم کمانڈر کو اس کے 7دوسرے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے ۔

ماہرہ خان ، شاہ رخ کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہشمند

March 17, 2018 - 22:17
Posted in:

کراچی — 
اسٹائل اورفیشن آئیکون ،اداکارہ ماہرہ خان اب گھرگھرپہچان رکھنے والا نام بن چکا ہے ۔ ان کی شہرت صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ بھارت اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ان کے فینز کی بڑی تعدادبستی ہے۔
بھارت میں ان کی پہچان ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے بنی جبکہ پچھلے برسوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ نے انہیں شہرت کی مزید بلندیوں پر پہنچایا۔
فلم ’رئیس‘کے حوالے سے ہی ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

سلواکیہ میں حکومت مخالف مظاہرے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

March 17, 2018 - 21:59
Posted in:

براٹسلاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سلواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا اور دیگر شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں اور قبل از انتخابات کا مطالبہ زور پکڑگیا۔خبررساں ادارے کے مطابق سلواکیہ میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے ایک مقامی صحافی جان کوشک کے قتل کی مذمت کی اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ۔دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے ۔مقامی ذرائع کے مطابق27 سالہ کوشک اور ان کی منگیتر کو گزشتہ ماہ ان کے گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔کوشک کا تعلق صحافت کے شعبہ تحقیقات سے تھااور وہ اعلیٰ حکومتی ایوانوں میں بدعنوانی اور ملکی سیاستدانوں اور مافیا گروہوں

سرسید‘ جہاد اور جہادی

March 17, 2018 - 21:58
Posted in:

اسلامی تاریخ میں جہاد کی اہمیت یہ ہے کہ جہاد اللہ کا حکم ہے اور رسول اکرمؐ کی عظیم الشان سنتوں میں سے ایک سنت ہے۔ جہاد کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ رسول اکرمؐ کی 10 سالہ مدنی زندگی میں تقریباً 80 غزوات اور سرایہ وقوع پزیر ہوئے۔ سرایہ وہ عسکری مہمات ہیں جو رسول اکرمؐ کی حیات طیبہ میں برپا ہوئیں مگر رسول اکرمؐ خود اُن میں شریک نہ ہوئے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ رسول اکرمؐ کے آخری دس برسوں میں 80 فوجی معرکے ہوئے۔ چوں کہ قرآن کا ہر حکم دائمی ہے اور چوں کہ رسول اکرمؐ کی ہر سنت رہتی دنیا تک کے لیے ہے اس لیے جہاد بھی رہتی دنیا تک اسلام دشمن طاقتوں کو اپنے جلال اور جمال سے ہیبت زدہ اور

موت شامیوں کا مقدر بن گئی ، مزید 46 شہید

March 17, 2018 - 21:58
Posted in:

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے مبصرین برائے انسانی حقوق کے مطابق ہفتے کی صبح مشرقی غوطہ کے علاقے زملکا پر فضائی بم باری کے نتیجے میں 30 سے زیادہ شہری جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی طور پر اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ یہ حملہ شامی حکومت کے طیاروں نے کیا یا پھر روسی فضائیہ کے لڑاکا طیارے شامی شہریوں پر قیامت بن کر ٹوٹے ۔ واضح رہے کہ مشرقی غوطہ میں شامی اور روسی افواج کی جانب سے 18 فروری سے شروع کی جانے والی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں اب تک 1394 شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں 271 بچے شامل ہیں۔ گزشتہ روز کیے گئے حملے کے حوالے سے مبصرین برائے انسانی حقو

مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت

March 17, 2018 - 21:58
Posted in:

پاکستانی معیشت کی کشتی کو جناب اسحاق ڈار اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مدد سے کسی نہ کسی طرح چار سال چلاتے رہے اور بالآخر ملک سے فرار ہوگئے اب جب کہ حکومت کے لیے تین چار ماہ رہ گئے ہیں اس کشتی کو کنارے لانے کے لیے سرکاری مشنری ہاتھ پاؤں مار رہی ہے لیکن اُن طوفانوں اور آندھیوں کا سامنا ہے کہ پورے ملک میں معیشت کے بارے میں طرح طرح کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ پہلی مشکل تو یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر صرف 12.5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ جون 2018ء تک مختلف بیرونی ادائیگیوں کے لیے 17 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ان کو تیل فراہم کرنے والی کمپنیوں ک

غوطہ کا المیہ اور امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی

March 17, 2018 - 21:58
Posted in:

اس وقت شام کے علاقے غوطہ کے مسلمانوں پر ظلم و درندگی کے جو پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ہوکیا رہا ہے۔ غیر مسلموں کو تو چھوڑیں، مسلمان کی ایک بہت بڑی تعداد جو کہنے کو تو مسلمان ہیں لیکن درحقیقت اللہ کے باغی ہیں، ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوجائے لیکن بچوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ہمارے ایمان کی بنیادوں کو ہلائے دیتی ہیں۔ کیا کوئی بڑی قوت اوپر نہیں جو اس ظلم و درندگی کو روک سکے۔ ان بچوں کا کیا قصور ہے؟ اس پر ظلم یہ کہ ان کو مارنے والے بھی مسلمان ہیں۔ اگر ہم واقعی اللہ کی امت ہیں تو ہمارے ساتھ یہ ہوکیوں رہا ہے؟

’’شام‘‘ کے قاتل۔۔۔ مسلم اور غیر مسلم حکمران

March 17, 2018 - 21:57
Posted in:

ہم اُس وقت کا ذِکر نہیں کررہے کہ جب ایک شخص نواسہ رسولؐ سیّدنا حسینؓ کا سرمبارک ایک تھال میں اُٹھائے دمشق کی جامع مسجد بنو اُمیہ کی اگلی صف کے سامنے سے تیز قدموں کے ساتھ گزرتا ہوا محراب کے قریب جاکھڑا ہوا کہ جہاں یزید منبر پر براجمان تھا۔ یزید نے اپنے دشمن کے چہرے پر نگاہ ڈالی اور زبان سے کچھ بڑبڑایا۔ مسجد میں تمام لوگ جو صاف لباس پہنے اور عطر لگائے بیٹھے تھے، خاموش رہے تاہم ایک روایت میں ایک بزرگ شخص کا ذکر ملتا ہے جو بمشکل کھڑا ہوا اور پھر کانپتے ہاتھوں کے ساتھ سیدنا حسینؓ کے سر مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلند آواز یزید سے مخاطب ہوا۔ ’’اے بدبخت مجھے قسم ہے رب کعبہ کی میں نے اِن ہونٹوں پ

قال اللہ تعالی وقال رسول اللہ

March 17, 2018 - 21:57
Posted in:

یقین جانو کہ منافق جہنم کے سب سے نیچے طبقے میں جائیں گے اور تم کسی کو اْن کا مدد گار نہ پاؤ گے ۔ البتہ جو اْن میں سے تائب ہو جائیں او ر اپنے طرز عمل کی اصلاح کر لیں اور اللہ کا دامن تھام لیں اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر دیں، ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں اور اللہ مومنوں کو ضرور اجر عظیم عطا فرمائے گا ۔ آخر اللہ کو کیا پڑی ہے کہ تمہیں خواہ مخواہ سزا دے اگر تم شکر گزار بندے بنے رہو اور ایمان کی روش پر چلو اللہ بڑا قدر دان ہے اور سب کے حال سے واقف ہے ۔ اللہ اس کو پسند نہیں کرتا کہ آدمی بد گوئی پر زبان کھولے، الا یہ کہ کسی پر ظلم کیا گیا ہو، اور اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔ (سورۃ ال

لوٹ کے مال پر جھگڑا 

March 17, 2018 - 21:57
Posted in:

گزشتہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے مسئلے پر ہنگامہ ہوگیا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ان کے حلقوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ 80فیصد فنڈز ن لیگی ارکان کے حلقوں کو دیے جارہے ہیں، کیا یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں؟

کراچی کے رفاہی پلاٹوں پر قبضے

March 17, 2018 - 21:57
Posted in:

عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں رفاہی پلاٹوں پر قبضے سے متعلق سماعت کے دوران میں جسٹس گلزار احمد اور دیگرپر مشتمل لارجر بینچ نے حکم جاری کیا ہے کہ کراچی کے پلاٹوں پر ناجائز قبضے فوراً ختم کرائے جائیں۔ عدالت میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع صدیقی اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔ اس موقع پر سمیع صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 17سو سے زاید تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے۔ اس پر جناب جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ قبضہ تو 40ہزار سے زاید پلاٹوں پر تھا، اس کا کیا ہوا؟ جسٹس گلزار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلستان جوہر میں جگہ جگہ قبضے کیے گئے ہیں ، آپ کیا کررہے ہیں؟

عدم برداشت کا کلچر 

March 17, 2018 - 21:57
Posted in:

ہمارے ہاں عدم برداشت کے جو مظاہر مختلف واقعات کی صورت میں نظر آرہے ہیں وہ انتہائی پریشان کن ہیں۔ نو گیارہ کے بعد امریکا کی جانب سے افغانستان اور عراق کی اینٹ سے اینٹ بجھانے کے خلاف امت مسلمہ میں بالعموم اور پاکستانی نوجوانوں میں جو ردعمل سامنے آیا اسے مغرب نے مذہبی شدت پسندی جب کہ پاکستانی اہل دانش نے عدم برداشت اور سماجی ردعمل کا نا م دیا۔ یہ بات محتاج بیان نہیں ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہمیشہ جذباتی واقع ہوئے ہیں۔ ہم زندگی کے جملہ معاملات میں عقل اور فہم وفراست سے کم جب کہ جذبات سے زیادہ کام لیتے ہیں۔ نہ تویہ مو قع ہے اور نہ ہی ان محدود کالموں میں وہ واقعات اور شواہد بیان کرنے کی گنجائش ہے جو چ

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچ، لاہور میں تیاریاں مکمل

March 17, 2018 - 21:50
Posted in:

لاہور — 
کنور رحمان خان
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پلے آف میچوں کے لیے منتظمین نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔
پاکستان میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچ کھیلے جائینگے۔
میچوں کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف، ہوٹل اور ٹیموں کے روٹ پر فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

Pages