Monthly archive

مشرقی غوطہ، 50000 متاثرہ افراد کی امداد کی جائے گی: یونیسیف

March 16, 2018 - 23:49
Posted in:

واشنگٹن — 
بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے، یونیسیف کے ترجمان نے جمعے کے روز کہا ہے کہ شام کے مشرقی غوطہ کے محصور علاقے سے بھاگ نکلنے والے 50000 سے زائد افراد کی اعانت کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
یونیسیف کی خاتون ترجمان، مارکسی مارکاڈو نے جمعے کے روز کی بریفنگ میں بتایا ہے کہ ’’متاثرین کو پناہ گاہیں اور ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے، اور اُنھیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں، منصوبے بنائے جا رہے ہیں‘‘۔
بقول اُن کے، ’’ہم 50000 افراد کی امداد کا کام کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

واٹر کمیشن نے سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی بے نقاب کردی

March 16, 2018 - 23:25
Posted in:

کراچی (کورٹ رپورٹر) سندھ میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں سے متعلق واٹر کمیشن نے عبوری رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی‘ عبوری رپورٹ میں سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ناقص کارکردگی بے نقاب کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہروں کا حلیہ بگاڑ دیا‘ ایس بی سی اے بغیر ماسٹر پلان کے دھڑا دھڑ عمارتوں اور ہاؤسنگ اسکیموں کی اجازت دے رہا ہے۔ واٹر کمیشن نے سفارش کی کہ اربوں روپے کے بیٹرمنٹ چارجز سول اداروں کو دیے جائیں۔ ہفتے کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ فراہمی و نکاسی

نقیب اللہ قتل کیس ،راؤ انوار کی گرفتاری کیلیے آئی جی سندھ کو پیر تک کی مہلت

March 16, 2018 - 23:25
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس میں پیر 19 مارچ تک آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ کے روبرو نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی ائرپورٹ کی راؤ انوار سے متعلق فوٹیجز مل چکی ہیں‘ جائزے کے لیے مزید وقت درکار ہے‘ راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنی مہلت دی جائے۔ آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ 2، 3 روز میں پیش رفت ہو جائے گی۔ عدالت نے آئی جی

عدالت میں اچانک خاموشی‘ نواز شریف پریشان‘وزرا نے تسلی دی

March 16, 2018 - 23:24
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) احتساب عدالت میں اچانک خاموشی سے سابق وزیر اعظم نواز شریف پریشان ہوگئے، وزیر کیڈ طارق فضل چودھری سرگوشیاں کرتے ہوئے تسلیاں دیتے رہے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان قلمبند کرانے کے دوران کمرہ عدالت میں اچانک خاموشی چھا گئی جس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاس کھڑے وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری سے اچانک خاموشی کی وجہ پوچھی جس پر مذکورہ بالا وزیر نے سرگوشی کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں جس کے بعد وزیروں اور مشیروں کی دوران سماعت سرگوشیاں جاری رہیں اور وہ کمرہ عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز

زرداری اور ان کے ساتھی جلدجیل میں ہونگے،ذوالفقار مرزا کا لیاری میر پور خاص سے الیکشن لڑنے کا اعلان

March 16, 2018 - 23:23
Posted in:

بدین (نمائندہ جسارت) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے میر منور علی تالپور کے خلاف میر پور خاص اورلیاری سے انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اور ان کے ساتھی جلد جیل میں ہوں گے۔خیال رہے کہ میر منور علی تالپور، سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے خاوند ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقارعلی مرزا کا کہنا تھا کہ اپنے حمایتیوں کے اصرار پر میں لیاری اور میر پور خاص سے اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کو خطرات ہونے کے باوجود میں سندھ کے عوام کو کرپٹ سیاستدانوں کی حکمرانی سے نجات دلاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ا

کراچی کے رفاہی پلاٹوں سے قبضہ ختم کرایا جائے ،عدالت عظمیٰ

March 16, 2018 - 23:22
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے کراچی کے رفاہی پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد پر مشتمل لارجر بینچ کے روبرو رفاعی پلاٹوں پر قبضے سے متعلق سماعت ہوئی۔ ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی، میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔ ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے بتایا کہ ہم نے 1700 سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا 40 ہزار سے زائد پلاٹوں پر قبضہ تھا، اس کا کیا ہوا؟ جسٹس گلزار احمد نے ڈی جی کے ڈی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گلستان جوہر میں جگہ جگہ قبضے ہیں، آپ کیا کررہے ہیں؟

پا کستان کے قرضے 103ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں،آئی ایم ایف،خدشات درست ہیں،مفتاح اسماعیل

March 16, 2018 - 23:20
Posted in:

اسلام آباد/واشنگٹن(آن لائن+صباح نیوز) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ جون 2019ء تک پاکستان کا بیرونی قرضہ 103 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پہلی پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے اوررواں مالی سال کے دوران 15.7 ارب ڈالرز سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے، سرکاری ادارے معیشت پر بوجھ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال تک بیرونی مالیات ( ایکسٹرنل فنانسنگ) میں پاکستان کو 27 ارب ڈالرز درکار ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سرکاری قرضوں کے تسلسل کے خطرات ای ایف ایف پروگرام کی تکم

سینیٹ الیکشن میں خریدو فروخت کرنے والوں کو منظر عام پر لایا جائے،سراج الحق

March 16, 2018 - 23:18
Posted in:

دیر (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کو منظر عام پر لایا جائے ۔ ایم ایم اے بحال ہو چکی ہے ، مرکزی کابینہ تشکیل دینے کے بعد بڑے شہروں کے دورے کا شیڈول دیں گے ۔ ایم ایم اے کی تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلہ 20 مارچ کو کراچی اجلاس میں ہوگا۔ ایم ایم اے کی مکمل فعالیت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ کوشش ہے کہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والی جماعتیں تقسیم نہ ہوں ۔ عوام نے 70 سال میں مارشل لاؤں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کو دیکھا اور بھگتا ہے ، ہر حکومت نے بر سراقتدار آ

لاہورہائیکورٹ کی نوازاورمریم کیخلاف لاجربینچ بنانے کی سفارش 

March 16, 2018 - 23:17
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا معاملہ اہم نوعیت کا ہے ،سماعت کے لیے بڑا بینچ تشکیل دیا جائے ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ عدالت نے 4صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متعدد درخواستیں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جنہیں یکجا کیا جائے ۔عدالت نے توہین آمیز بیانات نہ روکنے پر سیکرٹری پیمرا کو 29 مارچ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

انتظار کیس: قتل میں ملوث 3 پولیس افسر نوکری سے برطرف

March 16, 2018 - 23:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انتظار قتل کیس میں ملوث 3 پولیس انسپکٹروں کونوکر ی سے برخاست کردیا گیا۔ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ ٹیم نے تینوں کو قتل میں ملوث قرار دیاتھا، ڈی آئی جی ،سی آئی اے محمد امین یوسف زئی کے دستخطوں سے جاری ہو نے والے فائنل آڈر کے مطابق ڈیفنس میں کراچی پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ہاتھوں انتظار احمد نامی نوجوان کے قتل پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اے سی ایل سی میں تعینات 3 انسپکٹروں طارق رحیم، طارق محموداور اظہر احسن رضوی کواس معاملے میں قصور وار قرار دیا تھاجس پر فوری محکمانہ کارروائی کرتے ہو ئے تینوں انسپکٹروں کو نوکری سے برخاست کردیاگیاہے جبکہ ان کے خلاف قانون

پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد تھا نہ ہے شاہ محمود قریشی

March 16, 2018 - 22:59
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ تصادم کی راہ پر ہے،پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا نہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے سمجھوتا بلوچستان کی حد تک تھا، ن لیگ کے کئی اراکین ساتھ چھوڑ گئے، جس پرن لیگ کی قیادت انتشارکاشکار ہوگئی، اگر ان کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جاتا تو سخت کشیدگی پھیل سکتی تھی اورجمہوریت کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا، یہ لوگ پارلیمان اور پارلیمانی سوچ کو اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں تح

عمران خان 2روزہ دورے پرکل کراچی آئیں گے

March 16, 2018 - 22:59
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 2 روزہ دورے پر کل کراچی آئیں گے،کپتان نے دورہ کراچی کا پہلا روز رکنیت سازی کیمپوں کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اتوار کوشہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیمپوں کا دورہ جبکہ پیر 19 مارچ کو سر سید گوررنمنٹ گرلز کالج کی تقریب ، ایف بی ایریا ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب اور کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اہم خبریں

March 16, 2018 - 22:58
Posted in:

راجا ظفر الحق کو ووٹ نہ دینے والے مزید 2لیگی سینیٹرز کے نام پتا چل گئے
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں راجا ظفر الحق کو ووٹ نہ دینے والے مزید 2ن لیگ کے سینیٹرز کے نام بھی پارٹی قیادت کو پتا چل گئے ہیں ، یہ دونوں سینیٹر بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے قریبی عزیز ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں میر نعمت اللہ زہری اور آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں ۔
سرکاری اشتہارات پر سیاسی رہنماؤں کی تصاویر‘ سیکرٹری اطلاعات سندھ کو نوٹس

القرآن

March 16, 2018 - 22:55
Posted in:

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(ابراہیم ؑ نے اپنی دعا میں کہا) ’’پروردگار، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں‘‘۔ اور واقعی اﷲ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے نہ زمین میں نہ آسمانوں میں۔ ’’شکر ہے اس خدا کا جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل ؑ اور اسحاق ؑ جیسے بیٹے دیے، حقیقت یہ ہے کہ میرا رب ضرور دعا سنتا ہے۔ اے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں)
(ابراہیم:38-40)
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

حلقہ بندیوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ آمنے سامنے،ایک دوسرے کے اعتراضات مسترد کردیے

March 16, 2018 - 22:39
Posted in:

اسلام آباد ( آن لائن)قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ دونوں نے ایک دوسرے کے اعتراضات مسترد کردیے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ حلقہ بندیوں کے معاملے پر کوئی مداخلت نہیں کرسکتی کسی کو اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرے جبکہ اراکین پارلیمنٹ نے دھمکی دی ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر ان کے تحفظات دور نہ ہوئے تو وہ عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں گے ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں سے متعلق خصوصی کمیٹی کا جمعہ کو بند کمرے میں اجلاس ہوا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ن

تحریک انصاف 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریگی

March 16, 2018 - 22:38
Posted in:

اسلام آباد ( صباح نیوز ) بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ انتخابی مہم لاہور میں جلسہ عام کے انعقاد سے شروع کی جائے گی۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اعظم سواتی متفقہ طور پر امیدوارنامزدکر دیے گئے ہیں۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی بیانات پر گہری تشویش کااظہارکیا اورڈاکٹر عارف علوی کو پی آئی اے اورا سٹیل ملز یونینز سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل

طالبان، داعش کے اسپتالوں پر دانستہ حملوں کا نشانہ بچے بنتے ہیں: رپورٹ

March 16, 2018 - 22:38
Posted in:

واشنگٹن — 
بچوں اور مسلح تنازع پر نگرانی کرنے والے ادارے ’واچ لسٹ‘ نے جمعے کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طالبان، داعش اور افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) لڑائی کے ایک حربے کے طور پر، طبی سہولیات اور اہل کاروں کو دانستہ طور پر نشانہ بناتے ہیں۔
’واچ لسٹ‘ اِس نتیجے پر پہنچی ہے کہ 2017ء میں افغانستان کے تنازعے میں ملوث فریق نے ملک کے 34 صوبوں میں سے کم ازکم 22 میں طبی سہولیات اور اہل کاروں پر کم از کم 63 حملے کیے۔

پاک امریکا تعلقات پر بات چیت جاری رہنی چاہیے‘ اعزاز چودھری

March 16, 2018 - 22:37
Posted in:

واشنگٹن(آن لائن)امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ دوطرفہ تعلقات طویل مدتی ہیں اور انہیں افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔امریکی تنظیم ویمن پالیسی فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کامؤقف واضح ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، سیاسی ہے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اہم اورگہرے ہیں۔امریکا میں پاکستان کے سفیرکا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ ایک برس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، امریکا کا خیال ہے کہ طالبان کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں

ہندو خواتین کو عقدثانی کا حق دینے کے لیے سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل پیش

March 16, 2018 - 22:14
Posted in:

کراچی — 
سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیوہ اور طلاق یافتہ ہندو خواتین کو دوسری شادی کا حق دیئے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ فی الوقت ہندو خاتون کو شوہر کی وفات کے بعد تنہا زندگی گزارنا پڑتی ہے، خواہ وہ چھوٹی عمر میں ہی بیوہ ہوگئی ہو ۔

سپلااور پروفیسر معظم حیدر کو تنظیم اساتذہ  کی جانب سے مبارک باد

March 16, 2018 - 21:14
Posted in:

کراچی (پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرپروفیسر ابو عامراعظمی ،کراچی ڈویژن کے صدرپروفیسر مظہر حسین ،جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر انور راجپوت،چیئرمین جامعات وکالجزسرکل کراچی ڈاکٹر زاہد اور تنظیم اساتذہ کے سینئر رہنما محمود محمدخان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں آدم جی سائنس کالج کے پرنسپل ڈاکٹرمعظم حیدرکوانٹربورڈکے ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپلا کے نامزدکردہ منتخب فردایک قابل اورفعال شخصیت ہیں۔تنظیم اساتذہ اس موقع پر SPLA (سپلا)کے عہدیداران کوبھی مبارک باد پیش کرتی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ویب سائٹ اور بلاگ بنانے کے لیے ماجو کے تحت ٹریننگ ورکشاپ

March 16, 2018 - 21:14
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر )محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی کے لائبریری سائنس کا شعبہ ورڈ پریس پر لائبریری ویب سائٹ اور بلاگ بنانے کے لیے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کر رہاہے جس کے لیے 20 مارچ تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔یہ ورکشاپ لائبریری سائنس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد جو اپنی لائبریری کے لیے ویب سائٹ اور بلاگ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔ کمپیوٹر کے استعمال سے بنیادی واقفیت رکھنے والے اس ورکشاپ میں شرکت کر سکتے ہیں جس کے لیے کمپیوٹر پروگرامنگ اور کوڈنگ کے طریق کار سے آگہی ضروری نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ورڈ پریس پر موادجمع کرنے کے سسٹم کا ایک کھلا ذریعہ ہے جو کمپیوٹر استع

کار لفٹنگ گروہ کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

March 16, 2018 - 21:13
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے سی ایل سی پولیس نے مقابلے کے بعدسنیچر گروپ سے تعلق رکھنے والے بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ کے تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، 3کاریں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر امین یوسف زئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اے سی ایل سی اے کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے سینجرگروپ کے نام سے کار روائیاں کر نے والے بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ کے تین انتہائی مطلوب ملزمان مٹھل ولد ہدایت اللہ ،علی گوہر مندرانی ولد بہادر خان اور رمضان عرف حیدری عرف قلندر

کھوئی گوٹھ کے مکین قبرستان کی زمین پرقبضے کے خلا ف سراپا احتجاج

March 16, 2018 - 21:13
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھوئی گوٹھ میں واقع واحد مفت قبرستان کی زمین پر لینڈ مافیا کی جانب سے مبینہ قبضے کے خلاف علاقہ مکی سراپا احتجاج بن گئے‘ نیشنل ہائی وے کو بلاک کر کے قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج کیا ،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون کے علاقے کھوئی گوٹھ میں واقع قبرستان میں مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کیے جانے کے خلاف علاقہ مکین جمعہ کی سہ پہر احتجاج کرتے ہو ئے نیشنل ہائی وے پر واقع منزل پمپ کے سامنے جمع ہو گئے اور نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کر کے مافیا کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔

حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحق

March 16, 2018 - 21:13
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہو نے والوں میں12سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود احسن آباد چڑھائی کے قریب تیز رفتار ی کے باعث موٹرسائیکل بے قابوہوکر گڑھے میں جاگری جس کے سبب موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، متوفی کی شناخت25سالہ وقار ولد سہیل کے نام سے ہوئی جو اللہ رکھا گوٹھ کا رہائشی تھا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق

گینگ وار کے مرکزی کردار  غفارذکری کے گرد گھیرا تنگ 

March 16, 2018 - 21:13
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز پر حملہ کرنے والے گینگ وار کے مرکزی کردار غفارذکری کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ،علی محمد محلے عیدو لین پھول پتی لین میوہ شاہ قبرستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں ،غفار ذکری کے قریبی عزیز و اقارب اور سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایم کیو ایم لندن کے 2 کارندوں سمیت 44 ملزمان گرفتار 

March 16, 2018 - 21:12
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے بعد 44ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں متحدہ سے تعلق رکھنے والے2 ٹارگٹ کلر ،بھتا خور ،ڈکیت اورمنشیات فروش شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہو ئیں تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کاکہناہے کہ رینجرز کھارادر اور عید گاہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان ارشاد اور محمد بن قاسم کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ایم کیوایم (لندن)سے ہے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتا خوری، اسلحے کی غیر قانونی زخیرہ اندوزی اورترسیل سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ عید گاہ

بھارتی گلوکار دلیرمہدی کو 2 سال قید کی سزا

March 16, 2018 - 21:09
Posted in:

کراچی — 
بولوتارا۔۔را۔۔را‘،’ساڈے نال رہوگے تو عیش کروگے‘ ۔۔۔جیسے گانوں کی بدولت شہرت پانے والے بھارتی گلوکارد لیرمہدی کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں دوسال قید کی سزا سنا دی گئی۔
ٹائمز ناؤ‘،’این ڈی ٹی وی‘ اور’ٹائمز آف انڈیا‘سمیت بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کی ایک عدالت نے جمعہ کو دلیرمہدی کو انسانی اسمگلنگ کا مجرم ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی۔ دلیرمہدی کوعدالت سے گرفتاربھی کیا گیا، تاہم انہیں کچھ ہی دیر میں ضمانت پر رہائی مل گئی۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دلیر مہدی کا کہنا تھا کہ وہ دوسال قید کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی دوسری پوزیشن، لاہور کو 7 وکٹوں سے شکست

March 16, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی — 
پاکستان سپر لیگ کے 29ویں میچ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہراکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کسی بھی کھلاڑی کی یہ پہلی سنچری ہے۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 12 گیندوں پہلے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کا اہم میچ میں پہلے بولنگ کا فیصلہ

March 16, 2018 - 20:56
Posted in:

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جمعے کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔کراچی کنگز نے اس اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شارجہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر کراچی گنگز یہ میچ ہار جاتی ہے اور اس کا رن ریٹ ملتان سلطانز کے مقابلے میں کم رہا تو وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔پی ایس ایل تھری کی پہلی سنچری، پشاور زلمی پلے آف میںلاہور قلندرز کی تیسری لگاتار

Pages