Monthly archive

امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت، روسی ’سائبر ایکٹرز‘ کے خلاف تعزیرات عائد

March 15, 2018 - 23:24
Posted in:

واشنگٹن — 
سنہ 2016ء میں امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت اور بدخواہی پر مبنی سائبر حملوں کی پاداش میں امریکہ نے دو درجن روسی ’سائبر ایکٹرز‘ کا نام سیاہ فہرست میں شامل کیا ہے۔

دارالعلوم دیو بند سے پوچھیے

March 15, 2018 - 23:05
Posted in:

رقم پر منافع لینا
سوال: میرے ماموں نے مجھ سے کاروبار کے لیے ایک سال کی مدت کے لیے71 لاکھ روپے لیے ہیں۔ ایک سال تک وہ ہر مہینے پانچ ہزار روپے دیں گے اور ایک سال پورا ہوجانے کے بعد وہ مجھے 22 لاکھ روپے دیں گے, چاہے انہیں فائدہ ہو یا نقصان، کیا اس صورت میں انہیں پیسے دینا جائز ہے؟
جواب: صورت مسؤلہ میں اصل رقم سے زائد رقم جو ملے گی وہ قطعی طور پر سود ہے، اس کا لینا کسی طرح بھی جائز نہیں بلکہ اس طرح کا سودی معاملہ کرنا ہی ناجائز اور حرام ہے۔

پی ایس ایل کا جنون، فائنل کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں بک گئے

March 15, 2018 - 23:04
Posted in:

کراچی — 
وسیم صدیقی
پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کا فائنل یوں تو 25مارچ کوہو گا لیکن کراچی میں پی ایس ایل کا جادو ابھی سے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اوراس کا ثبوت ہے چند گھنٹوں کے اندر فائنل کے تمام ٹکیں فروخت ہو گئیں۔
اس کی بڑی وجہ 9 سال کے طویل وقفے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی کراچی میں واپسی بھی ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور فائنل کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

افکار سید ابو الاعلی مودودیؒ 

March 15, 2018 - 23:04
Posted in:

اختلاف
قرآن مجید اپنے مدعا کو بغیر کسی ابہام کے صاف صاف بیان کرتا ہے، اور اس نے کسی ایسی حقیقت کو جس کا جاننا آدمی کی ہدایت کے لیے ضروری تھا، واضح کیے بغیر نہیں چھوڑا مگر اختلافات پیش آنے کے دو بڑے اسباب ہیں:
ایک یہ کہ جب لوگ کسی قرآنی حقیقت کو اپنے الفاظ میں تعبیر کرتے ہیں اور قرآن مجید کی حدود سے آگے بڑھ کر تشریحات پیش کرتے ہیں تو رائے کے اختلافات، اور بسا اوقات سخت اختلافات کی گنجائش نکل آتی ہے۔
دوسرے یہ کہ جب لوگ اپنے آپ کو ایسے سوالات کا جواب دینے کا مکلف سمجھتے ہیں جن کی تکلیف خدا اور رسولؐ نے ان کو نہیں دی تھی تو جھگڑوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔

روضہء رسول ﷺ

March 15, 2018 - 23:03
Posted in:

مولانا محمد تبریز عالم قاسمی
یقیناً مکان کی شہرت وشرافت،خاصیات وخصوصیات اور عظمت وعقیدت کا دارومدار صاحب مکان پر ہوتا ہے، مسجد اس لیے احب البقاع اور قابل احترام ہے کہ وہ خانہ خدا اور مرکز ذکر الہیٰ ہے، کیا خانہ کعبہ کا تقابل کسی اور خانہ خدا سے کیا جاسکتا ہے؟ نہیں، کیوں کہ وہ صرف خانہ نہیں، بلکہ تجلی ربانی کا مرکز ہے، وہ صرف ایک گھر نہیں، بلکہ پہلی عبادت گاہ ہے، وہ صرف مرکز اسلام ہی نہیں، بلکہ مرکز نزول وحی بھی ہے۔

شادیوں میں مروج غیر اسلامی طریقے

March 15, 2018 - 23:01
Posted in:

مولانا محمد احسان
شادی بیاہ تقریباً سبھی کے یہاں ہوتے ہیں، اکثر لوگ بحمد اللہ لڑکے لڑکی والے ہیں، نکاح کی تقریبات کے موقع پر رسم و رواج کی پابندیاں کرنے کی وجہ سے جو پریشانیاں ایک شخص کو لاحق ہوتی ہیں وہ دوسرے شخص کو بھی لاحق ہوتی ہیں، لہٰذا کیوں نہ مل کر اس کا بہترین اور آسان حل تلاش کیا جائے؟

آئی ایم ایف سے دوبارہ رجوع کرنا معاشی خود کشی کے مترادف قرار

March 15, 2018 - 23:00
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکہ کے معروف نشریاتی ادارے، ’بلومبرگ‘ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں اشارہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کم ہو جانے اور برآمدات میں ہونے والی مسلسل کمی کے باعث ایک مرتبہ پھر حکومت بین الاقوامی منڈی میں بانڈ جاری کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پرقومی اسمبلی کا اختیار ماننے سے انکار کردیا

March 15, 2018 - 22:33
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق قومی اسمبلی کا اختیار ماننے سے انکار کردیا۔جمعرات کو حلقہ بندیوں سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین دانیال عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ الیکشن کمیشن نے کمیٹی کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ حلقہ بندیوں پراعتراضات سننا صرف الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے ،حلقہ بندیوں کے کام کے لیے کوئی متوازی کمیٹی یا ادارہ نہیں بن سکتااور اس حوالے سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون میں حلقہ بندیوں پر اع

طالبان افغان حکومت سے بغیر پیشگی شرائط بات چیت کریں: سلامتی کونسل

March 15, 2018 - 22:30
Posted in:

واشنگٹن — 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 28 فروری کو افغانستان میں کابل امن اور سلامتی تعاون کے دوسرے اجلاس منعقد کرانے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، اور شرکا کی جانب سے منظور کیے جانے والے اعلان کو سراہا ہے۔
ایک اخباری بیان میں عالمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے ارکان نے افغان حکومت کی جانب سے طالبان کو براہِ راست مذاکرات کی پیش کش کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔ اور طالبان پر زور دیا ہے کہ ’’وہ اس پیش کش کو بغیر شرائط اور بغیر تشدد کی کسی دھمکی کے تسلیم کریں، تاکہ سیاسی تصفیے کا دیرینہ مقصد حاصل کیا جاسکے، جس سے افغانستان کے عوام کو پائیدار امن میسر آ سکے‘‘۔

پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر واپس بلالیا،ہراساں کرنے پر ردعمل

March 15, 2018 - 22:29
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت میں اپنے سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کی گاڑی کو40 منٹ تک روکا گیا، سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے واقعات تسلسل سے ہورہے ہیں،بظاہربھارت ہمارے سفارتکاروں کو سیکورٹی فراہم نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا جب کہ بھارتی وزارت خارجہ کو بھی احتجاج ریکارڈ کرایا

احتساب عدالت،جے آئی ٹی رپورٹ ریکارڈ پر نہ لائی جائے ،مریم نواز کی استدعا ،فیصلہ محفوظ

March 15, 2018 - 22:26
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 والیمز کو بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے سے متعلق مریم نواز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کے سربراہی میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیانات شواہد کے طور پر استعمال نہیں ہوسکتے جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ ملزمان نے جے آئی ٹی کی تشکیل اور رپورٹ کسی فورم پرچیلنج نہیں کی۔سماعت میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نوازشریف کی وکیل عائشہ حامد نے اعتراض اٹھاتے ہو

کیپٹن صفدر کے عدالت عظمیٰ کیخلاف ریمارکس قومی اسمبلی میں ہنگامہ

March 15, 2018 - 22:25
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ کیپٹن(ر) صفدر نے نواز شریف کے خلاف عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تعصب پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ فیصلہ سے ملک میں ترقی کا سفر رک گیا ہے،28 ارب روپے کی لاگت سے بھاشا ڈیم کی زمین خریدی گئی ہے، 28 جولائی کے متنازع فیصلہ کی وجہ سے ترقی کا عمل رک گیا،بھاشا کے ساتھ داسو، تربیلا بھی بنارہے ہیں، چیف جسٹس کو چاہیے کہ ان ڈیمز پر بھی توجہ دیں، آپ کے فیصلے نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا اور ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ اپوزیشن اراکین کے شدید احتج

مشیر خزانہ کی پی آئی اے خسارہ پورا کرنے پر اسٹیل مل فری دینے کی پیشکش

March 15, 2018 - 22:24
Posted in:

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک+آئی این پی+آن لائن )مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاانوکھا اعلان، پاکستان اسٹیل مل کومفت دینے کا اعلان کردیا۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل بند پڑی ہے، پی آئی اے کے قرضے ادا کرنے والے کواسٹیل ملز مفت میں دی جائے گی، واجبات ادا کریں اور پاکستان اسٹیل مفت میں لے جائیں۔پاکستانی قوم کاپیسہ تنخواہوں پرضائع کیا جارہا ہے ۔حکومت پاکستان اسٹیل مل کو اپنے پاس کیوں رکھے بہترہے کہ اسے کسی کو دے دیا جائے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت دو بڑے مسائل کاشکار ہے،بجٹ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہاہے۔ پاکستان کی قومی ائر لائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

نیب نے وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

March 15, 2018 - 22:23
Posted in:

اسلام آباد /لاہور(خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے وفاق وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیاجبکہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب وسان، تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سمیت کئی ارکان کے پی کے اسمبلی کا کھاتہ بھی کھل گیا، آشیانہ اسکیم کرپشن میں احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ کیخلاف بھی انکوائری کا آغاز کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق کے خلاف ٹنڈوآدم سے روہڑی تک کمپیوٹربیسڈ انٹرلاک سسٹم کی تنصیب میں بدعنوانی کی شکایت کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے

نگران حکومت پر مشاورت جاری ہے،پی ٹی آئی سے اتحاد خارج ازامکان نہیں

March 15, 2018 - 21:59
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل ابھی جاری ہے اور اس وقت تک کوئی نام سامنے نہیں آیا‘ جوتے بازی کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں‘ سینیٹ میں جس کو اکثریت حاصل ہوگی لیڈر آف اپوزیشن وہی بنائے گا‘ تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہم جھگڑا چاہتے ہیں، ہمارے پاس اپنے 21رکن ہیں اس کے علاوہ اتحادیوں کو ملا کر ہمیں اکثریت حاصل ہ

سفیر لگانا فوج یا عدلیہ نہیں انتظامیہ کا استحقاق ہے ،خواجہ آصف

March 15, 2018 - 21:59
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ سفیر لگانا فوج یا عدلیہ نہیں انتظامیہ کا استحقاق ہے، نواز شریف کی مقبولیت نے عمران خان اور زرداری کوملایا،نوازشریف کوجیل ہوئی توان کے بغیر2018 کے انتخابات میں جائیں گے، بیانیہ نوازشریف کاہی رہے گا جو ووٹ کوعزت دو ہے۔ جمعرات کو وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ 70برس میں جن جن کے راستے روکے گئے، اللہ نے ان کے لیے دوسرے راستے کھولے، ہم عوام میں جاتے رہیں گے، حالات بدل جائیں گے،جسے باربارآزمایاجارہا ہے اور بار بار فیل ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات دورنہیں،عدلیہ ،فوج، میڈیاسب کی آئینی ذمے داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں ووٹ کوع

سانحہ 2سہولت کار گرفتار ۔ہلاکتیں 10ہوگئیں ۔شہداء کی تدفین

March 15, 2018 - 21:59
Posted in:

لاہور(صباح نیوز+نمائندہ جسارت)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے رائے ونڈ دھماکے کے مبینہ سہولت کار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔رائے ونڈ لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیشی اداروں نے اہم پیش رفت کی ہے۔سیکورٹی اداروں نے خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار کو اس کے ساتھی سمیت اندرون شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات اور دوسرے کا افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ سہولت کار نے خود کش حملہ آور کو جائے وقوع تک پہنچایا تھا۔ ابتدائی تحقیقا

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھے گا، آئی ایم ایف

March 15, 2018 - 21:58
Posted in:

دبئی، اسلام آباد( آن لائن )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق باکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 12.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق ان زرمبادلہ کے ذخائر سے صرف3 ماہ سے بھی کم عرصے تک کے لیے درآمدات کی ادائیگی ممکن ہوگی۔دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی مد میں آنے والی سرمایہ کاری، زراعت ، صنعتکاری اور دیگر عوامل میں

ایم کیو ایم کا 2 ٹکڑوں میں بٹ جانا ہماری بدقسمتی ہے، عامر خان

March 15, 2018 - 21:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ شہر میں ایم کیو ایم کا یوم تاسیس 2 جگہوں پر منایا جا رہا ہے، ہم سب کی بد قسمتی ہے کہ ایم کیو ایم 2 حصوں میں بٹ رہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا متحد رہنا ہی ملک کے مظلوموں کی جیت ہوگی اور ہماری کوشش ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اصولوں اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں چلایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں واقع مہران ٹاؤن میں 18 مارچ کو نشتر پارک میں ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے جلسے کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل عامر خان نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف

اسلامی جمعیت طلبہ کا سندھ اسمبلی میں ترمیمی ایکٹ کیخلاف مظاہرہ 

March 15, 2018 - 21:57
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سندھ اسمبلی میں ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔ شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے معتمد اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی بلال وارثی نے کہا کہ یہ ترمیمی ایکٹ سندھ کی جامعات کو مزید بدحالی کی طرف دھکیل دے گا،سندھ اسمبلی میں اس بل کا منظور ہونا تشویشناک فعل ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں کے دفاع کے لیے طلبہ اور اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مظاہرے سے مخاطب ہوتے ہوئے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے پروفیسر ریاض احمد کا کہنا تھا کہہم جامعات اور تعلیمی اداروں میں وڈیرہ شاہی اور

پلاٹس کی غیرقانونی فروخت، روفی بلڈرز کیخلاف نیب ریفرنس دائر 

March 15, 2018 - 21:57
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں سپر ہائی وے پر غیر قانونی پلاٹ فروخت کرنے سے متعلق نیب نے روفی بلڈرز مالکان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سپر ہائی وے پر غیر قانونی پلاٹ فروخت کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ روفی بلڈرز مالکان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے مقدمہ کا ریفرنس جمع کرادیا گیا۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان پر سپر ہائی وے پر غیر قانونی پلاٹ کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرنے کا الزم ہیں۔ رؤف احمد اور منظور احمد نے 415 لوگوں سے فراڈ کیا۔ ملزمان کے وکلا نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی لیے درخواست پہلے جمع کرادی گئی ہے جو منظوری کیلئے چیئرمی

بھارتی ادارے کی سید صلاح الدین کے بیٹوں اور رشتے داروں سے تفتیش

March 15, 2018 - 21:57
Posted in:

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادار ے این آئی اے نے خوف و ہراس پھیلانے کے اپنے ہتھکنڈے جاری رکھتے ہوئے معروف آزادی پسند رہنما اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے 4 بیٹوں سمیت چھ رشتے داروں سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے سیدصلاح الدین کے خلاف 2011ء میں درج جھوٹے مقدمے کے

صدر ممنون سے ائر چیف مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات

March 15, 2018 - 21:56
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس سلسلے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے ان کے

عدالت عظمیٰ،کراچی میں مزید2 انسداد منشیات عدالتیں بنانے کا حکم

March 15, 2018 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے وفاقی سیکرٹری قانون کو 2 ماہ میں انسداد منشیات کی مزید 2 عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں انسداد منشیات کورٹس میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی سیکرٹری قانون کو کراچی میں مزید 2 عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ2 ماہ کے اندر اندر کارروائی مکمل کرکے کورٹ بنائی جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے انسداد منشیات کورٹ کی خالی کورٹ میں بھی فوری جج تعینات کیا جائے۔ ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہیں،سیکرٹری قانون کو پہلے بھی کورٹس میں اضافہ کرنے کی ہدایت دے چکی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے لگتا ہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی آؤٹ

March 15, 2018 - 21:53
Posted in:

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک کی ٹاپ ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اب سے کچھ دیر پہلے تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین وکٹوں کے نقصان پر کے 12 اوورز میں 82 رنز بنا لیے تھے۔ تیسری وکٹ 41 کے مجموعی سکور پر گری جب پیٹرسن سات رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچے کیچ آوٹ ہو گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جے جے رائے تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے۔ وہ احمد بٹ کی گیند کا شکار بنے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب واسٹن آٹھ رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اسلام

سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کا انتخاب، ایم کیو ایم تحریک انصاف کا ساتھ دے گی

March 15, 2018 - 21:38
Posted in:

کراچی — 
محمد ثاقب
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کراچی میں دونوں جماعتوں کے راہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار اعظم خان سواتی کی سربراہی میں وفد ایم کیو ایم کے کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قائم عارضی مرکز پہنچا۔ دونوں جماعتوں کے راہنماؤں کے درمیان مذاكرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے راہنما فیصل سبزواری نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر کی مشورے کے لیے طلبی معمول کی کارروائی ہے، بھارت

March 15, 2018 - 21:13
Posted in:

نئی دہلی — 
سہیل انجم
بھارت نے پاکستان کی جانب سے نئی دہلی میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو برائے مشورہ طلب کرنے کے معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دی اور اسے ایک معمول کی کارروائی قرار دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انہیں صلاح و مشورہ کے لیے طلب کیا گیا ہے اور ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ کو بریف کرنا معمول کی بات ہے۔ اس پر ہم مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہیے۔ سہیل محمود کو واپس نہیں بلایا گیا ہے۔

مشرقی غوطہ سے بڑے پیمانے پر آبادی کا انخلا

March 15, 2018 - 21:02
Posted in:

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ کے قصبے ہموریہ سے ہزاروں شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں جب کہ شام کی فورسز ملک کے اس حصے میں صدر بشار الأسد کے مخالف گروپ کے آخری بڑے مضبوط ٹھکانے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
برطانیہ میں مقیم شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غوطہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے پچھلے مہینے شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کے بعد سے یہ دمشق کے قر یب واقع ایک محصور علاقے سے آبادی کا سب سے بڑا انخلا ہے۔

معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے  فرد کی اصلاح ضروری ہے،مسرت جنید

March 15, 2018 - 20:48
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلبرگ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ضلع وسطی مسرت جنید نے کہا ہے کہ اپنے اہداف کے حصول میں روح کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمیں اپنے امیر کی اطاعت کرنا چاہیے کیونکہ امیر کی اطاعت اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت ہے۔قبل ازیں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بھی اجتماع ارکان سے خطاب کیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages