Monthly archive

صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کا سوانحی خاکہ

March 14, 2018 - 23:19
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستان سینیٹ کے چیئرمین، محمد صادق سنجرانی 14 اپریل، 1978ء میں بلوچستان کے ضلعے چاغی کے شہر نوک کنڈی میں پیدا ہوئے۔
وہ آزاد امیدوار کے طور پر بلوچستان سے سینیٹ کے رُکن منتخب ہوئے اور 12 مارچ، 2018ء کو سینیٹ کے چیئرمین کا حلف لیا۔ وہ 39 برس کی عمر میں آٹھویں اور پاکستان سینیٹ کے کم عمر ترین چیئرمین بنے۔
اُنھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم نوک کنڈی میں حاصل کی، جب کہ ماسٹرز کی ڈگری یونیورسٹی آف بلوچستان سے حاصل کی۔
صادق سنجرانی کاروبار سے وابستہ رہے ہیں۔

رائے ونڈ بم دھماکے میں کم ازکم سات افراد ہلاک

March 14, 2018 - 23:11
Posted in:

لاہور — 
کنور رحمان خان
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاهور کےمضافاتی علاقے رائے ونڈ میں دھماکے کے نتیجے میں ریسکیو 1122کے مطابق کم از کم 7 افراد ہلاک 20کے لگ بھگ زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہل کا بھی شامل ہیں ۔
پولیس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت بارے ابھی کچھ بھی بتانا قبل از وقت ہے۔ تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ دھماکہ خود کش تھا یا ریموٹ کنٹرول، ابھی دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

'راؤ انوار کی گرفتاری سے پہلے پشتونوں کی بے چینی ختم نہیں ہو گی'

March 14, 2018 - 22:28
Posted in:

واشنگٹن — 
بلوچستان پولیس نے اس ہفتے پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فعال کارکن منظور احمد پشتین کے خلاف ملک کی حکومت اور سیکورٹی اداروں پر تنقید کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
منظور پشتین کا مطالبہ ہے کہ پشتونوں کو ملک کے دوسرے لوگوں کے مساوی حقوق دئے جائیں اور اُن کے خلاف ماروائے قتل کے اقدامات کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

لندن کی دو مساجد اہم ثقافتی عمارتوں میں شامل

March 14, 2018 - 22:02
Posted in:

لندن میں قائم دو مساجد کو ان کے فن تعمیر اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر برطانیہ اسلامی ورثے سے مالا مال عمارتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ان میں سے ایک مسجد وسطی لندن کے رجنٹ پارک میں واقع لندن کی مرکزی مسجد اور اسلامک کلچرل سینٹر ہے جب کہ دوسری مسجد برطانوی دارالحکومت کے جنوب مغربی حصے میں فضل مسجد کے نام سے موسوم عمارت ہے۔
ان دونوں عمارتوں کو برطانیہ کے کلچرل ڈپارٹمنٹ نے اپنی’گریڈ ٹو ‘ عمارتوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ایران : آگ کے سالانہ تہوار میں 4 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

March 14, 2018 - 21:49
Posted in:

ایران کے نئے سال کی آمد سے قبل آگ کے سالانہ تہوار کی تقریبات کے دوران 4 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ دو افراد منگل کی رات جب کہ مزید دو اگلے روز ہلاک ہو ئے۔
تقریبات سے متعلق امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسن نوری نے بتایا کہ اس سال آگ کے تہوار کے دوران ملک بھر میں ہونے والی تقریبات میں تقریباً 3450 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
آگ کا تہوار قبل از تاریخ زرتشت روایات سے تعلق رکھتا ہے اور یہ ایرانی کلینڈر کے آخری بدھ وار کو منایا جاتا ہے۔
ایرانی قدیم کلینڈر کے مطابق ان کا سال 20 مارچ کو ختم ہوگا۔

لاہور قلندرز کی تیسری لگاتار جیت

March 14, 2018 - 21:38
Posted in:

پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے چھبیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔لاہور قلندر کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شامل چھ ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور اس کے اگلے مرحلے میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔کوئٹہ گلیڈیٹر جس کی سربراہی پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز کر رہے ہیں پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ شارجہ میں بدھ کو کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی طرف سے اوپنگ فخر زمان اور انتون ڈفسچ نے قدرے محتاظ انداز میں کی۔ لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ راحت علی نے لی جب قلندرز کا سکور 43 ہوا تھا۔ ڈفسچ نے

امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے خلاف طلبہ کے ملک گیر مظاہرے

March 14, 2018 - 20:15
Posted in:

واشنگٹن — 
امریکہ بھر میں ہزاروں طالب علموں اور اساتذہ نے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں کا مقصد امریکی اسکولوں میں بڑھتے ہوئے ہلاکت خیز تشدد کے خلاف کانگریس کی سست روی پر آواز اٹھانا ہے۔
یہ مظاہرہ ہر جگہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوا اور 17 منٹ تک جاری رہا۔
17 کے ہند سے کا انتخاب اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں واقع میرجوری سٹون مین ڈگلس ہائی سکول میں ویلنٹائن ڈے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے 17 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

یو پی، بہار کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست

March 14, 2018 - 19:02
Posted in:

نئی دہلی — 
سہیل انجم
اترپردیش اور بہار میں ہونے والے ضمنی پارلیمانی انتخابات کے نتائج نے بی جے پی کو شديد دھچکہ پہنچایا ہے۔ وہ اتر پردیش کے گورکھپور اور پھولپور اور بہار کے ارریہ یعنی تینوں پارلیمانی حلقوں میں ہار گئی۔
یہ انتخابات اس لیے بہت اہم تھے کہ گورکھپور یو پی کے وزیر اعلی مہنت یوگی آدتیہ ناتھ اور پھولپور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے پارلیمانی حلقے تھے۔ اپریل 2017 میں حکومت میں آنے اور وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد دونوں کو اپنا حلقہ چھوڑنا پڑا تھا۔

پنجاب اسمبلی سے سکھوں کی شادی کا بل منظور

March 14, 2018 - 18:09
Posted in:

لاہور — 
کنوررحمان خاں
پنجاب اسمبلي نے سکھوں کي شادي کي رجسٹريشن کا بل منظور کر ليا ہے۔ اس قانوں کا نام ''آنند کراج ايکٹ رکھا گيا ہے"
پنجاب اسمبلی میں سکھوں کی شادی سے متعلق قانون اقلیتی رکن رمیش سنگھ نے پیش کیا۔ قانون کے مطابق سکھ لڑ کے یا لڑکی کی کم از کم عمر اٹھارہ سال رکھی گئی ہے اور ان کی شادی کا باقاعدہ اندراج ہو گا۔
سکھ میرج ایکٹ کے تحت گرنتھی شادی کا اندراج نادرا میں ہو گا۔ ایکٹ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں اقلیتی رکن رامیش

پوتن کے روس میں زندگی 10 چارٹس کی مدد سے

March 14, 2018 - 17:35
Posted in:

ویلادیمیر پوتن دو دہائیوں سے روسی سیاست پر غالب ہیں۔ دو دہائیوں میں بطور صدر اور وزیر اعظم انھوں نے معاشی ترقی، عسکری قوت میں اضافے اور روس کو دوبارہ ایک طاقت بنایا۔ زیادہ تر روسیوں کا معیار زندگی بہتر ہوا اور استحکام اور قومیت کے احساس ایک بار پھر ہوا۔ تاہم بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سب کی قیمت نوخیز جمہوریت کو نقصان ہے۔ اس عرصے میں عام روسیوں کے لیے زندگی میں کیا تبدیلیاں ہوئیں۔ 1. غربت میں کمیروس میں غربت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی دنیا کی دیگر بڑی معیشتوں کے مقابلے میں روس میں اب بھی غربت اوسط سے زیادہ ہے۔
@-webkit-keyframes spinnerRotate

بھارت میں سفارتی عملے اور ان کے بچوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے: پاکستان

March 14, 2018 - 15:37
Posted in:

دفترِ خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر بھارتی ریاستی (انٹیلی جنس) ایجنسیوں کی طرف سے حالیہ دنوں میں ایسے واقعات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

سٹیفن ہاکنگ کی زندگی تصاویر میں

March 14, 2018 - 12:54
Posted in:

سٹیفن ہاکنگ سنہ 1942 میں پیدا ہوئے تھے، انھوں نے اوکسفرڈ سے طبیعات کی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں کیمبرج سے فلکیات کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی۔

22 برس کی عمر میں ان میں ایک مرض موٹر نیورون کی تشخیص ہوئی۔ ان دنوں وہ اپنی پہلی بیوی جین (اوپر تصویر میں موجود ہیں) کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہے تھے، ڈاکٹروں کا قیاس تھا وہ زیادہ لمبی عمر نہیں جی سکیں گے۔ ان کی شادی 26 سال قائم رہی اور ان کے تین بچے ہوئے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، کرکٹ میچ کی تاریخ تبدیل

March 14, 2018 - 08:50
Posted in:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک میچ کی تاریخ میں ردوبدل کر دیا گیا ہے اور تیسرا میچ چار اپریل کی بجائے اب تین اپریل کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے پہلے دو میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق یکم اور دو اپریل کو کھیلے جائیں گے۔نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تیسرے میچ کی تاریخ میں تبدیلی چار اپریل کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی وجہ سے کی گئی ہے اور یہ تبدیلی سندھ حکومت کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی س

جزیرے کی قدرت کی آغوش میں واپسی

March 14, 2018 - 06:45
Posted in:

برطانوی متروکہ انڈمان جزائر میں واقع روس جزیرے پر اس کا اصل حقدار قبضہ کر رہا ہے یعنی قدرت۔انڈیا کے دلکش جزائر

خلیج بنگال میں واقع انڈیا کے انڈمان اور نکوبار جزائر 572 جزیروں پرمشتمل ہیں جن میں سے صرف 38 پر آبادی ہے۔ یہ جزیرے فاصلے کے حساب سے انڈیا کی بہ نسبت جنوب مشرقی ایشیا کے زیادہ قریب ہیں۔ یہ جزیرے شاندار ساحلوں، سمندری حیات، ساحلی خوبصورتی اور جنگلات کے حوالے سے مشہور ہیں لیکن دلکش نظاروں کے علاوہ ان کا سیاہ ماضی ہے۔ آبادکاری کے کھنڈرات

Pages