کراچی…اسٹیٹ بینک نے شرح سود12.50فیصدسے بڑھاکر13فیصد کردیا ہے ۔ اس بات کا اعلان مرکزی بینک کے قائم مقام گورنر یاسین انور نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔یاسین انور نے کہا کہ شرح سودمیں 0.50فیصداضافہ کردیاگیا اور اسے 12.50فیصدسے بڑھاکر13فیصدکردیاگیا ہے، ڈسکاؤنٹ ریٹ میں2اگست سے50بیسس پوائنٹس اضافے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔یاسین انور نے بتایا کہ گذشتہ3سال کے دوران سرمایہ کاری میں مسلسل کمی آرہی ہے،زرکے پھیلاؤمیں13فیصدسے زائدکااضافہ متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں بینکوں کے غیرملکی اثاثوں میں152ارب روپے اضافہ ہوا۔یاسین انور نے کہا کہ گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح ہدف سے2.7 فیصدسے زائد رہی اوررواں مالی سال مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف سے زائد رہنے کی توقع ہے،۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح11 سے12 فیصد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی2 ماہ کے لئے ہے، پچھلے مالی سال بیرونی وسائل کا حصول ہدف سے کم رہااوررواں مالی سال بجٹ خسارے کا4 فیصدہدف حاصل کرناچیلنج ہوگا۔