بینکاک … تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک بم دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی کا خطرہ ہے۔ تھائی لینڈ کی پولیس کے مطابق ایک ہنڈ گرنیڈ ایک کچرے کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔بم کو ایک ربر بینڈ سے باندھے ہوا تھا اور اس پر تیل بھی لگایا تھا۔تھائی حکومت نے چھ صوبوں سے کرفیو ہٹادیا ہے ،تاہم خصوصی حفاظتی انتظامات بینکاک اور دیگر علاقوں میں نافذرہیں گے۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔