ہانگ کانگ…فارن ڈیسک…ٹی بی کی سب سے خطرناک قسم آج بھی ناقابل علاج ہے،دنیا میں تپ دق کیکل مریضوں میں سے نصف سے زیادہ مریض ایشیا میں ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق ٹی بی کے مریض کو دوسال تک باقاعدگی سے دوا لینی ہوتی ہے اور ٹی بی کی سب سے خطر ناک قسم آج بھی نا قابل علاج ہے، اس بیماری کا شکار ہر دو میں سے ایک مریض ہلا ک ہو جاتا ہے۔2008میں دنیا بھر میں ٹی بی سے 18لاکھ افراد ہلاک ہو ئے۔دنیا میں ہر بیس سیکنڈ بعد ٹی بی سے ایک شخص ہلا ک ہو جاتا ہے۔ چین،کمبوڈیا،ویتنام،لاوٴس،فلپائن اور پپائے نیو گیانا میں ٹی بی کا مرض سب سے زیادہ ہے، جہاں 12لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔ نئے آلے سے دو گھنٹے میں ٹی بی کی تشخیص کا پتہ چلایا جا سکے گا۔