کوئٹہ … آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت کوئٹہ کے کامیاب امیدواروں کو محکمہ تعلیم میں ملازمتوں کے تقررنامے تقسیم کردیے گئے ۔بلدیہ ٹاؤن ہال میں کوئٹہ کے امیدواروں میں تقرری کے احکامات تقسیم کیے جانے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد نسیم لہڑی تھے ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ بلوچستان پیکیج میں سب سے پہلے محکمہ تعلیم کو ترجیح دی گئی تاکہ صوبے سے ملازمتیں چھوڑ کر جانیوالے اساتذہ کا گیپ کم کیا جاسکے۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم نور الحق بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالصبور کاکڑ نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں181خواتین امیدواروں میں تقرر نامے تقسیم کئے گئے جبکہ80خواتین کے تقررنامے دستاویزات مکمل نہ ہونے پر روک لیے گئے۔