اپر دیر …خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں آسمانی بجلی گرنے سے17 افراد ہلاک ہوگئے۔اپر دیر کے علاقے عشیرے درہ میں آسمانی بجلی گرنے سے گرکوئی گاؤں کے60 مکان متاثر ہوئے۔ دریائے کابل میں دریائے سوات سے آخری ریلا داخل ہوگیا ہے۔محکمہ آب پاشی کے مطابق اس وقت دریائے کابل پر نوشہرہ کے مقام پر چار لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ سیلابی ریلے سے نوشہرہ مردان روڈ اور ریلوے پل زیر آب آگئے ہیں ۔