اسلام آباد…ملک بھر میں جاری مون سون بارش کے حالیہ سلسلے کا زورٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیش تر علاقوں میں موسم بتدریج صاف ہو رہا ہے جبکہ خبیر پختونخوا میں کل سے موسم صاف ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ2 اگست سے مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوجائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد،سرگودھا،فیصل آباد سمیت بالائی پنجاب کے بیش تر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہے ۔تاہم زیریں سندھ ،کشمیر ،شمالی علاقہ جات میں بعض مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہورہی ہے ،جبکہ ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم بتدریج صاف ہو رہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے خبیر پختونخوا کے علاقوں میں بھی موسم صاف ہو جائیگا ، جبکہ2 اگست سے مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوجائیگا، جس سے کشمیر ،صوبہ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بعض مقامات پر مزید بارش کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے اس دوران معمول کے مطابق بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
|