کراچی …پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بحریہ کے کمانڈوز، ڈائیورز سمیت امدادی ٹیمیں، کشتیاں اور امدادای سامان طیاروں کے ذریعے روانہ کردیاگیا ہے۔پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے ابتدائی طور پر دس موٹر بوٹس متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے پی اے ایف بیس فیصل سے روانہ کی گئی ہیں جبکہ حکومت سندھ نے بھی دس بوٹس امدادی کاروائیوں کیلئے پاک فضائیہ کے حوالے کی گئی ہیں ۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق آج 35 موٹر بوٹس اسلام آباد اور پشاور کیلئے روانہ کی جائیں گی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ کے دو فوکر طیاروں کے ذریعے اسپیشل سروسز گروپ کے35کمانڈورز اور48 میرین ڈائیورز کو ریلیف آپریشن کیلئے لے کر پشاوربھیجا گیا ہے۔