|
کراچی …ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین انجم بشیر نے کہا ہے کہ ٹی سی پی کو درآمد شدہ چینی کی فی کلو لاگت56روپے آئی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین انجم بشیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹی سی پی صوبوں کو مقامی مارکیٹ میں چینی56 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کرے گی جو انھیں تمام اخراجات اور کرایہ ملاکر61 روپے فی کلو تک پڑے گی۔انجم بشیر کا کہنا تھا کہ ٹی سی پی نے چینی کمپنی کی جانب سے مقررہ وقت پر سپلائی نہ کرنے پر سودے منسوخ کرکے ضمانت ضبط کرلی ہے اور9 لاکھ76 ہزار ڈالر زر ضمانت ٹی سی پی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوچکی ہے۔مقامی مارکٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں10 روپے اضافہ کیے جانے پر انکا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز اور اوپن مارکٹ میں قیمت کے فرق کو کم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ورنہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر لوگوں کی قطاریں لگ جاتیں جس سے بدانتظامی ہوتی۔
|