Urdunews.net
طوفانی بارشیں وسیلاب:گلگت بلتستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Thursday, September 09, 2010, Ramzan 29, 1431 A.H.
 
Share طوفانی بارشیں وسیلاب:گلگت بلتستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع
Updated at 1340 PST 
پشاور…بارشوں اورسیلاب سے خیبرپختونخوا،پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں جاں بحق افراد کی تعداد230سے تجاوز کر گئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں ۔ نوشہرہ کے دریائے کابل میں طغیانی سے ہزاروں افراداپنے مکانوں کی چھتوں پر پناہ گزین ہیں۔طوفانی بارشوں سے گلگت بلتستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔گلگت میں سیلابی ریلے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور سی ایم سیکریٹریٹ بھی زیر آب آگیا ہے ۔بارگو بالا اور باگو پائن کے دونوں رابطہ پل سیلاب میں بہہ جانے سے چھ ہزار افراد محصور ہو گئے ہیں ۔بارش کاپانی جوتل سمیت آئی ڈی پیز کیمپوں میں داخل ہوگیا ہے ،متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں ۔چلاس میں مکان گرنے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔بسین میں سیلابی ریلے میں پھنسے رینجرز کے14اہلکاروں کو نکال لیا گیا۔خیبرپختونخوا میں صورتحال اور بھی سنگین ہوگئی ہے۔دریائے کابل میں دریائے سوات سے آخری ریلا داخل ہوگیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق اس وقت دریائے کابل پر نوشہرہ کے مقام پر چار لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ سیلابی ریلے سے نوشہرہ مردان روڈ اور ریلوے پل زیر آب آگئے ہیں ۔ سیکڑوں متاثرین گھروں کی چھتوں پر چڑھے امداد کے منتظر ہیں ۔اٹک پل کے قریب جی ٹی روڈ زیر آنے سے پنجاب اور نوشہرہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔سیلاب سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ڈی پی او نوشہرہ نثارتنولی کے مطابق امداد کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ تحصیل پہاڑپور میں سیم نالہ ٹوٹنے سے پانی رنگپور اور پہاڑ پور میں پانی داخل ہو گیا ہے ۔کوہاٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے،جس کے بعد کوہاٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد29 ہوگئی ہے ۔خوشحال گڑھ کے قریب رابطہ پل ٹوٹنے سے جنوبی اضلاع کا پنجاب کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔بٹ گرام کے علاقے ککڑشنگ میں پل پانی میں بہہ جانے سے علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔مکان گرنے سے ایک شخص زخمی اور ایک مسجد شہید ہوگئی ۔مانسہرہ کے دریائے کنہار میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ناران سے بالاکوٹ تک سو سے زائد مکانات اورہوٹل دریا برد ہوگئے ہیں۔ تحصیل بالا کوٹ میں شاہراہ کاغان متعدد مقامات پر تباہ ہوگئی۔چارسدہ میں پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹراور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ادھرٹانک میں متاثرہ افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔باجوڑ ایجنسی میں شدید بارشوں سے6 افراد ہلاک اور22 زخمی ہوئے ہیں ۔
Print Version
 


 Updated at 0955 PST وسطی کرم میں بم دھماکا،10جاں بحق، متعدد زخمی 
 Updated at 0945 PST جعفر آباد میں سیلاب کا پانی تا حال موجود، شہری مشکلات کا شکار 
 Updated at 0935 PST لکی مروت میں ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق 
 Updated at 0915 PST کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار 
 Updated at 0900 PST فیصل شہزاد کیس میں گرفتاریوں پر امریکا کا پاکستان سے اظہار تشکر 
 Updated at 0845 PST کراچی:بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک ہلاک 
 Updated at 0830 PST دادو:ایف پی بند میاں کنڈی کاشگاف 145 فٹ چوڑا ہوگیا 
 Updated at 0815 PST ڈرگ انفورسمنٹ سیل کی کارروائی ،ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 
 Updated at 0800 PST کوئٹہ:مسافر کوچ الٹنے سے12 افراد جاں بحق،متعدد زخمی 
 Updated at 0430 PST سرگودھا:بس اور ٹرک میں تصادم،6 افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی 
 Updated at 0600 PST محمد آصف کو وطن واپسی پر خطرہ،برطانیہ میں سیاسی پناہ پر غور شروع 
 Updated at 0730 PST کوشش کروں گا عید کے دن فائنل جیت کرقوم کو تحفہ دوں،اعصام الحق 
 Updated at 0500 PST شمالی وزیرستان:24گھنٹوں کے دوران4 ڈرون حملے،24 افراد ہلاک 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0