سر ی نگر…سر ی نگر میں احتجاج مظا ہرے روکنے کیلئے حکام نے کر فیو نافذ کر دیا ہے۔ مقبو ضہ کشمیر کی جماعت حریت کانفرنس کی جانب سے آج سری نگر میں احتجاجی مارچ کی کال کے بعد حکام نے وادی میں کر فیو نافذ کر دیا ہے ۔ کر فیو کے دوران فوج اور پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ اسکول ، کالجز ، آفس اور بازار بند ہیں اور ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے درمیان جھڑپوں کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کئی کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ، اسی وجہ سے مقبوضہ وادی میں کشیدگی بر قرار ہے ۔
|