|
میکسیکو سٹی…فارن ڈیسک… میکسیکو میں ڈرگ مافیاکے سب سے اہم ترین ڈان کوکو ہلاک کردیا گیا۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسطی میکسیکو کے امیر ترین قصبے زیپو پان میں ڈرگ مافیا کے سردار اگنیسیو ناچو کورونل کو گرفتاری کے دوران سیکورٹی فورسز سے مزاحمت میں ہلاک کر دیا گیا،اس مزاحمت میں ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ میکسیکو میں ڈرگ کے تین اہم ترین بڑوں میں اس کا شمار کیا جاتا تھا اور اسے کنگ آف کرسٹل کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ امریکا نے اس کی گرفتاری پر 50لاکھ ڈالر انعام رکھا تھا۔میکسیکو میں2006سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ڈرگ مافیا کی لڑائی میں25ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔
|