کراچی …اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کررہا ہے جس میں شرح سود میں کمی بیشی کا تعین کیا جائیگا جبکہ معاشی ماہرین شرح سود استحکام کی توقع کررہے ہیں۔اسٹیٹ بینک دو ماہ کیلئے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کررہا ہے مرکزی بینک نے نومبر2009کی مانیٹری کے شرح سود میں0.50 فیصد کمی کے بعد12.50 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ جنوری، مارچ اور مئی2010کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔اس وقت ملکی زرمبادلہ ذخائر16 ارب55 کروڑ ڈالر کی سطح پر جبکہ مالی سال2009-10 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی اوسط شرح11.73 فیصد رہی ، اس کے علاوہ جون2008 سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں27 فی صد تک کمی ہوچکی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں ہوتا ہے جہاں شرح سود بہت زائد ہے۔